51. This refers to the divine law according to which those people, who do not believe in the Hereafter, cannot benefit from the Quran. Allah has attributed this law to Himself, as if to say: The natural result of disbelief in the Hereafter is that the heart of such a man becomes dull and his ears become deaf to the message of the Quran, for Quran bases its invitation on the belief in the Hereafter... . So it warns the people that they should not be deluded by this apparent aspect of the worldly life if there appears to be none to call them to account here; for it does not mean they are not at all accountable and answerable to anyone. Likewise if Allah allows freedom of belief to practice shirk, atheism, disbelief or Tauhid with impunity in this world, and their practice does not appear to make any practical difference in this world, it does not mean that these things do not produce any results at all. For, in fact, everyone shall be accountable and answerable after death in the next world. Then everyone will realize that the doctrine of Tauhid alone is true and all other doctrines are false. For, if at present the consequences of deeds do not appear after death, they shall inevitably appear, but the reality has now been hidden behind an invisible curtain. There is an inevitable moral law according to which submission to it will bear its fruit and disobedience shall incur its losses. As decisions according to this moral law will be made in the Hereafter. You should not be enticed by the charms of this transitory life. You should, therefore, keep in view that ultimately you shall have to render an account of all your deeds in this world before your Lord, and adopt that true creed and moral attitude which may be conducive to your success in the Hereafter.
From this it must have become obvious that if a man does not believe in the Hereafter, he will never consider the message of the Quran worth his while but will hanker after this world and its joys which he can feel and experience. Naturally his ears will not listen to the message and it will never reach the depths of his heart. Allah has stated this psychological fact in this verse.
In this connection, it should be remembered that the words contained in this verse were uttered by the disbelievers of Makkah as quoted in (Ayat 5 of Surah HamimSajdah): “They say, O Muhammad, a covering has fallen over our hearts, and our ears are deaf for the message you give and there is a curtain between you and us. You may go on with your work and we will do whatever we desire.” Here the same words have been cited, as if to say: You consider this state of yours to be a virtue, whereas this is a curse which has fallen on you according to the divine law because of your disbelief of the Hereafter.
52. That is, they do not like it at all that you should consider Allah alone as your Lord and not mention the Lords they have set up. They seem to think it strange that one should go on praising Allah and never mention the miracles of their elders and saints nor praise them for their favors. For, according to them, Allah has delegated the powers of His Godhead to their great ones. Therefore, they say: What a strange fellow he is! He believes that the knowledge of the unknown, and all the power and authority belong to One Allah alone. Why does he not pay tribute to those who give us children, cure us of diseases, and help make our commerce flourish, in short, fulfill all our wishes and desires. Show more
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :51
یعنی آخرت پر ایمان نہ لانے کا یہ قدرتی نتیجہ ہے کہ آدمی کے دل پر کفل چڑھ جائیں اور اس کے کان اس دعوت کے لیے بند ہو جائیں جو قرآن پیش کرتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ قرآن کی تو دعوت ہی اس بنیاد پر ہے کہ دنیوی زندگی کے ظاہری پہلو سے دھوکہ نہ کھاؤ ۔ یہاں اگر کوئی حساب ل... ینے والا جواب طلب کرنے والا نظر نہیں آتا تو یہ نہ سمجھو کہ تم کسی کے سامنے ذمہ وار و جواب دہ ہو ہی نہیں ۔ یہاں اگر شرک ، دہریت ، کفر ، توحید ، سب ہی نظریے آزادی سے اختیار کیے جاسکتے ہیں ، اور دنیوی لحاظ سے کوئی خاص فرق پڑتا نظر نہیں آتا ، تو نہ سمجھو کہ ان کے کوئی الگ الگ مستقل نتائج ہیں ہی نہیں ۔ یہاں اگر فسق و فجور اور اطاعت وتقوی ، ہر قسم کے رویے اختیار کیے جا سکتے ہیں اور عملا ان میں سے کسی رویے کا کوئی ایک لازمی نتیجہ رونما نہیں ہوتا تو یہ نہ سمجھو کہ کوئی اٹل اخلاقی قانون سرے سے ہے ہی نہیں ۔ دراصل حساب طلبی و جواب دہی سب کچھ ہے ، مگر وہ مرنے کے بعد دوسری زندگی میں ہوگی ۔ توحید کا نظریہ برحق اور باقی سب نظریات باطل ہیں ، مگر ان کے اصلی اور قطعی نتائج حیات بعد الموت میں ظاہر ہوں گے اور وہیں وہ حقیقت بے نقاب ہوگی جو اس پر وہ ظاہر کے پیچھے چھپی ہوئی ہے ۔ ایک اٹل اخلاقی قانون ضرور ہے جس کے لحاظ سے فسق و نقصان رساں اور طاعت فائدہ بخش ہے ، مگر اس قانون کے مطابق آخری اور قطعی فیصلے بھی بعد کی زندگی ہی میں ہوں گے ۔ لہٰذا تم دنیا کی اس عارضی زندگی پر فریفتہ نہ ہو اور اس کے مشکوک نتائج پر اعتماد نہ کرو ، بلکہ اس جواب دہی پر نگاہ رکھو جو تمہیں آخرکار اپنے خدا کے سامنے کرنی ہوگی ، اور وہ صحیح اعتقادی اور اخلاقی رویہ اختیار کرو جو تمہیں آخرت کے امتحان میں کامیاب کرے ۔ یہ ہے قرآن کی دعوت ۔ اب یہ بالکل ایک نفسیاتی حقیقت ہے کہ جو شخص سرے سے آخرت ہی کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہے اور جس کا سارا اعتماد اسی دنیا کے مظاہر اور محسوسات و تجربات پر ہے ، وہ کبھی قرآن کی اس دعوت کو ناقابل التفات نہیں سمجھ سکتا ۔ اس کے پردہ گوش سے تو یہ آواز ٹکرا ٹکرا کر ہمیشہ اچٹتی ہی رہے گی ، کبھی دل تک پہنچنے کی راہ نہ پائے گی ۔ اسی نفسیاتی حقیقت کو اللہ تعالی ان الفاظ میں بیان فرماتا ہے کہ جو آخرت کو نہیں مانتا ، ہم اس کے دل اور اس کے کان قرآن کی دعوت کے لیے بند کر دیتے ہیں ۔ یعنی یہ ہمارا قانون فطرت ہے جو اس پر یوں نافذ ہوتا ہے ۔
یہ بھی خیال رہے کہ کفار مکہ کا اپنا قول تھا جسے اللہ تعالی نے ان پر الٹ دیا ہے ۔ سورہ حم سجدہ میں ان کا یہ قول نقل کیا گیا ہے کہ وَقَالُوْا قُلُوْبُنَا فِیْ اَکِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُوْنَا اِلَیْہِ وَفِی ْاٰذَانِنَا وَقْرٌوَّ مِنْۢ بَینِکَ حِجَابٌ فَاعْمَلْ اِنَّنَا عٰمِلُوْنَ ( آیت ۵ ) یعنی وہ کہتے ہیں کہ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تو جس چیز کی طرف ہمیں دعوت دیتا ہے اس کے لیے ہمارے دل بند ہیں اور ہمارے کان بہرے ہیں اور ہمارے اور تیرے درمیان حجاب حائل ہو گیا ہے ۔ پس تو اپنا کام کر ، ہم اپنا کام کیے جا رہے ہیں“ ۔ یہاں ان کے اس قول کو دہرا کر اللہ تعالی یہ بتا رہا ہے کہ یہ کیفییت جسے تم اپنی خوبی سمجھ کر بیان کر رہے ہو ، تو دراصل ایک پھٹکار ہے جو تمہارے انکار آخرت کی بدولت ٹھیک قانون فطرت کے مطابق تم پر پڑی ہے ۔
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :52
یعنی انہیں یہ بات سخت ناگوار ہوتی ہے کہ تم بس اللہ ہی کو رب قرار دیتے ہو ، ان کے بنائے ہوئے دوسرے ارباب کا کوئی ذکر نہیں کرتے ۔ ان کو یہ وہابیت ایک آن پسند نہیں آتی کہ آدمی بس اللہ ہی اللہ کی رٹ لگائے چلا جائے ۔ نہ بزرگوں کے تصرفات کا کوئی ذکر ۔ نہ آستانوں کی فیض رسانی کا کوئی اعتراف ۔ نہ ان شخصیتوں کی خدمت میں کوئی خراج تحسین جن پر ، ان کے خیال میں ، اللہ نے اپنی خدائی کے اختیارات بانٹ رکھے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ عجیب شخص ہے جس کے نزدیک علم غیب ہے تو اللہ کو ، قدرت ہے تو اللہ کی ، تصرفات و اختیارات ہیں تو بس ایک اللہ ہی کے ۔ آخر یہ ہمارے آستانوں والے بھی کوئی چیز ہیں یا نہیں جن کے ہاں سے ہمیں اولاد ملتی ہے ، بیماریوں کو شفا نصیب ہوتی ہے ، کاروبار چمکتے ہیں ، اور منہ مانگی مرادیں بر آتی ہیں ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو الزمر ، آیت ٤۵ ، حاشیہ ٤٦ ) Show more