Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 55

سورة بنی اسراءیل

وَ رَبُّکَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ لَقَدۡ فَضَّلۡنَا بَعۡضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰی بَعۡضٍ وَّ اٰتَیۡنَا دَاوٗدَ زَبُوۡرًا ﴿۵۵﴾

And your Lord is most knowing of whoever is in the heavens and the earth. And We have made some of the prophets exceed others [in various ways], and to David We gave the book [of Psalms].

آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے آپ کا رب سب کو بخوبی جانتا ہے ۔ ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر بہتری اور برتری دی ہے ۔ اور داود کو زبور ہم نے عطا فرمائی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَرَبُّکَ
اور رب آپ کا
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِمَنۡ
اس سے جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں ہے
وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
فَضَّلۡنَا
فضیلت دی ہم نے
بَعۡضَ
بعض
النَّبِیّٖنَ
بنیوں کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
وَّاٰتَیۡنَا
اور دی ہم نے
دَاوٗدَ
داؤد کو
زَبُوۡرًا
زبور
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَرَبُّکَ
اور رب تمہارا
اَعۡلَمُ
زیادہ جاننے والا ہے
بِمَنۡ
اُن کو جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہیں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین میں
وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
فَضَّلۡنَا
فضیلت دی ہم نے
بَعۡضَ
بعض
النَّبِیّٖنَ
انبیاء کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
وَّاٰتَیۡنَا
اور عطا فرمائی ہم نے
دَاوٗدَ
داؤد کو
زَبُوۡرًا
زبور
Translated by

Juna Garhi

And your Lord is most knowing of whoever is in the heavens and the earth. And We have made some of the prophets exceed others [in various ways], and to David We gave the book [of Psalms].

آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے آپ کا رب سب کو بخوبی جانتا ہے ۔ ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر بہتری اور برتری دی ہے ۔ اور داود کو زبور ہم نے عطا فرمائی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو مخلوق آسمانوں میں اور زمین میں ہے آپ کا پروردگار انھیں خوب جانتا ہے اور ہم نے بعض نبیوں کو دوسروں پر فضیلت دی اور داؤد کو ہم نے زبور عطا کی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ کا رب زیادہ جاننے والاہے جوبھی آسمانوں اورزمین میں ہیں اور بلاشبہ یقیناہم نے بعض انبیاء کوبعض پرفضیلت دی ہے اورہم نے داؤدکو زبور عطا فرمائی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your Lord knows best about all those in the heav¬ens and the earth. And We have certainly granted excel¬lence to some prophets over the others. And We gave Dawud the Zabur (the Psalms).

اور تیرا رب خوب جانتا ہے ان کو جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں اور ہم نے افضل کیا ہے بعضے پیغمبروں کو بعضوں سے اور دی ہم نے داؤد کو زبور۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ کا رب خوب جانتا ہے اس کو جو کوئی ہے آسمانوں اور زمین میں اور ہم نے بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت بخشی ہے اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord knows all who dwell in the heavens and the earth. We have exalted some Prophets over others, and We gave the Psalms to David.

تیرا رب زمین اور آسمانوں کی مخلوقات کو زیادہ جانتا ہے ۔ ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض سے بڑھ کر مرتبے دیے62 ، اور ہم نے ہی داؤد ( علیہ السلام ) کو زبور دی تھی ۔ 63

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارا پروردگار ان سب کو جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں ۔ اور ہم نے کچھ نبیوں کو دوسرے نبیوں پر فضیلت دی ہے ، اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تیرا مالک (ان مشرکوں کو تو کیا) سارے آسمان اور زمین میں جو لوگ ہیں ان سب کو خوب جانتا ہے 8 اور ہم تو (اگلے زمانہ میں بھی) ایک پیغمبر لو دوسرے پیغمبر پر بزرگی دے چکے ہیں 9 اور ہم نے دائود کو زبور عنایت 10 کی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کا پروردگار ان سب کو خوب جانتا ہے جو کوئی آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور یقینا ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت بخشی ہے اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ بھی ہے وہ اللہ اسے اچھی طرح جانتا ہے اور یقینا ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت عطا فرمائی ہے اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں تمہارا پروردگار ان سے خوب واقف ہے۔ اور ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر فضیلت بخشی اور داؤد کو زبور عنایت کی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thine Lord is the Best Knower of those who are in the heavens and the earth. And assuredly We have preferred some prophets over some others: and We vouchsafed unto Daud a Scripture.

اور آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے ان کو جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور ہم نے بعض نبیوں کو بعض (دوسرے) نبیوں پر فضیلت دی ہے اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے ان کو جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت بخشی ہے اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تمہارا رب جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اِسے خوب اچھی طرح جانتا ہے اور بالتحقیق ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت عطا فرمائی اور ہم نے داؤد ( علیہ السلام ) کو زبور عطا فرمائی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں آپ کا رب ان سے خوب واقف ہے اور ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر فضیلت بخشی اور داود کو زبور عطا کی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آپ کا رب خوب جانتا ہے ان سب کو جو کہ آسمانوں اور زمین (کی اس وسیع کائنات) میں موجود ہیں، اور بلاشبہ ہم نے فضیلت بخشی بعض نبیوں کو بعض پر، اور ہم ہی نے داؤد کو زبور عطا کی تھی،

Translated by

Noor ul Amin

اورجو مخلوق ، آسمانوں اور زمین میں ہے آپ کارب انہیں خوب جانتا ہے اور ہم نے بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت دی اور دائود کو ہم نے زبور عطا کی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارا رب خوب جانتا ہے جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں ( ف۱۱٤ ) اور بیشک ہم نے نبیوں میں ایک کو ایک پر بڑائی دی ( ف۱۱۵ ) اور داؤد کو زبور عطا فرمائی ( ف۱۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب ان کو خوب جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ( آباد ) ہیں ، اور بیشک ہم نے بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت بخشی اور ہم نے داؤد ( علیہ السلام ) کو زبور عطا کی

Translated by

Hussain Najfi

آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے ان کو جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور ہم نے بعض بندوں کو بعض پر فضیلت دی ہے اور ہم نے داؤد کو زبور عطا کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And it is your Lord that knoweth best all beings that are in the heavens and on earth: We did bestow on some prophets more (and other) gifts than on others: and We gave to David (the gift of) the Psalms.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have given preference to some Prophets over others and We gave the psalms to David.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And your Lord knows best all who are in the heavens and the earth. And indeed, We have preferred some of the Prophets above others, and to Dawud We gave the Zabur.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your Lord best knows those who are in the heavens and the earth; and certainly We have made some of the prophets to excel others, and to Dawood We gave a scripture.

Translated by

William Pickthall

And thy Lord is Best Aware of all who are in the heavens and the earth. And we preferred some of the prophets above others, and unto David We gave the Psalms.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और आपका रब ख़ूब जानता है उनको जो आसमानों और ज़मीन में हैं, और हमने बअज़ नबियों को बअज़ पर फ़ज़ीलत दी और हमने दाऊद (अलै॰) को ज़बूर दी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کا رب خوب جانتا ہے ان کو جو کہ آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں (8) اور ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت دی ہے اور ہم داؤد (علیہ السلام) کو زبور دے چکے ہیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آپ کا رب اس کو زیادہ جاننے والا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور بلاشبہ ہم نے انبیاء کو ایک دوسرے پر فضیلت دی اور داؤد کو زبور عطا فرمائی۔ “ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تیرا رب زمین اور آسمانوں کی مخلوقات کو زیادہ جانتا ہے ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض سے برھ کر مرتبے دئیے اور ہم نے ہی دائود کو زبور دی تھی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کا رب انہیں خوب جانتا ہے جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اور ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر فضیلت دی، اور ہم نے داؤد کو زبور عنایت کی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تیرا رب خوب جانتا ہے ان کو جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں اور ہم نے افضل کیا ہے بعضے پیغمبروں کو بعضوں سے اور دی ہم نے داؤد کو زبور

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اپنے پیغمبر آپ کا رب ان سب کے حال سے بخوبی واقف ہے جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اور بلاشبہ ہم نے بعض انبیاء کو بعض پر فضیلت عطا کی ہے اور ہم ہی نے دائود کو زبور عطا کی۔