Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 57

سورة بنی اسراءیل

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ یَدۡعُوۡنَ یَبۡتَغُوۡنَ اِلٰی رَبِّہِمُ الۡوَسِیۡلَۃَ اَیُّہُمۡ اَقۡرَبُ وَ یَرۡجُوۡنَ رَحۡمَتَہٗ وَ یَخَافُوۡنَ عَذَابَہٗ ؕ اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ کَانَ مَحۡذُوۡرًا ﴿۵۷﴾

Those whom they invoke seek means of access to their Lord, [striving as to] which of them would be nearest, and they hope for His mercy and fear His punishment. Indeed, the punishment of your Lord is ever feared.

جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں خود وہ اپنے رب کے تقرب کی جستجو میں رہتے ہیں کہ ان میں سے کون زیادہ نزدیک ہو جائے وہ خود اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے خوف زدہ رہتے ہیں ، ( بات بھی یہی ہے ) کہ تیرے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہ لوگ
الَّذِیۡنَ
جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
یَبۡتَغُوۡنَ
وہ (خود) تلاش کرتے ہیں
اِلٰی رَبِّہِمُ
طرف اپنے رب کے
الۡوَسِیۡلَۃَ
وسیلہ/ذریعہ
اَیُّہُمۡ
کون ان میں سے
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب ہے
وَیَرۡجُوۡنَ
اور وہ امید رکھتے ہیں
رَحۡمَتَہٗ
اس کی رحمت کی
وَیَخَافُوۡنَ
اور وہ ڈرتے ہیں
عَذَابَہٗ
اس کے عذاب سے
اِنَّ
بےشک
عَذَابَ
عذاب
رَبِّکَ
آپ کے رب کا
کَانَ
ہے
مَحۡذُوۡرًا
ڈرنے کی چیز
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
الَّذِیۡنَ
جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے ہیں
یَبۡتَغُوۡنَ
وہ تلاش کرتے ہیں
اِلٰی
طرف
رَبِّہِمُ
اپنے رب کی
الۡوَسِیۡلَۃَ
وسیلہ
اَیُّہُمۡ
کون ان میں سے
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب ہے
وَیَرۡجُوۡنَ
اور وہ اُمید رکھتے ہیں
رَحۡمَتَہٗ
اُسکی رحمت کی
وَیَخَافُوۡنَ
اور وہ ڈرتے ہیں
عَذَابَہٗ
اُسکے عذاب سے
اِنَّ
یقیناً
عَذَابَ
عذاب
رَبِّکَ
آپ کے رب کا
کَانَ
۔ ( ہمیشہ سے ) ہے
مَحۡذُوۡرًا
ڈرنےکی چیز
Translated by

Juna Garhi

Those whom they invoke seek means of access to their Lord, [striving as to] which of them would be nearest, and they hope for His mercy and fear His punishment. Indeed, the punishment of your Lord is ever feared.

جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں خود وہ اپنے رب کے تقرب کی جستجو میں رہتے ہیں کہ ان میں سے کون زیادہ نزدیک ہو جائے وہ خود اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے خوف زدہ رہتے ہیں ، ( بات بھی یہی ہے ) کہ تیرے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے پروردگار کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ کوئی اس سے قریب تر ہوجائے۔ وہ اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بلاشبہ آپ کے پروردگار کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ جنہیں وہ پکارتے ہیں وہ خوداپنے رب کی طرف وسیلہ(قُربت کاذریعہ) تلاش کرتے ہیں،کہ کون ان میں سے زیادہ قریب ہے اوراس کی رحمت کی اُمیدرکھتے ہیں اوروہ اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ یقیناآپ کے رب کا عذاب وہ ہے جس سے ہمیشہ سے ہی ڈراجاتاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those whom they invoke, do themselves seek the means of closeness to their Lord as to which of them is the closest, and they hope for His Mercy and fear His punishment. Indeed, the punishment of your Lord is to be feared.

وہ لوگ جن کو یہ پکارتے ہیں وہ خود ڈھونڈھتے ہیں اپنے رب تک وسیلہ کہ کونسا بندہ بہت نزدیک ہے اور امید رکھتے ہیں اس کی مہربانی کی اور ڈرتے ہیں اس کے عذاب سے بیشک تیرے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کے قرب کے متلاشی ہیں کہ ان میں سے کون (اس کے) زیادہ قریب ہے اور وہ امیدوار ہیں اس کی رحمت کے اور ڈرتے رہتے ہیں اس کے عذاب سے واقعتا آپ کے رب کا عذاب چیز ہی ڈرنے کی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Those whom they call upon are themselves seeking the means of access to their Lord, each trying to be nearer to Him. They crave for His Mercy and dread His chastisement. Surely your Lord's punishment is to be feared.

جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے رب کے حضور رسائی حاصل کرنے کا وسیلہ تلاش کر رہے ہیں کہ کون اس سے قریب تر ہو جائے اور وہ اس کی رحمت کے امیدوار اور اس کے عذاب سے خائف ہیں ۔ 65 حقیقت یہ ہے کہ تیرے رب کا عذاب ہے ہی ڈرنے کے لائق ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں ، وہ تو خود اپنے پروردگار تک پہنچنے کا وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ ان میں سے کون اللہ کے زیادہ قریب ہوجائے ، اور وہ اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں ، اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ ( ٢٩ ) یقینا تمہارے رب کا عذاب ہے ہی ایسی چیز جس سے ڈرا جائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں کو یہ مشرک (خدا کا شریک سمجھ کر) پکارتے ہیں (مثلاً حضرت عیسیٰ یا فرشتے) وہ خود اپنے رب کی طرف ذریعہ تلاش کرتے ہیں کہ کون اللہ کے زیادہ ہوتا ہے 1 اور اس کی مہربانی کی امید رکھتے ہیں (جیسے دوسرے بندے رکھتے ہیں) اور اس کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں (بلکہ مقرب لوگوں کو اور زیادہ ڈر ہے) اس لئے کہ تیرے مالک کا عذاب ڈرنے ہی کی چیز ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ (مشرک) جن کو پکار رہے ہیں وہ خود ہی اپنے پروردگار کی طرف ذریعہ (تقرب) تلاش کر رہے ہیں کہ ان میں کون زیادہ (اللہ کا) مقرب بنتا ہے اور وہ اس رحمت کے امیدوار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک آپ کے پروردگار کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ جنہیں پکارتے ہیں وہ خود اپنے رب کا وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ ان میں سے کون زیادہ قریب ہوتا ہے۔ یہ اس کی رحمت کے امیدوار ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک آپ کے رب کا عذاب ہی ڈرنے کی چیز ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ لوگ جن کو (خدا کے سوا) پکارتے ہیں وہ خود اپنے پروردگار کے ہاں ذریعہ (تقرب) تلاش کرتے رہتے ہیں کہ کون ان میں (خدا کا) زیادہ مقرب ہوتا ہے اور اس کی رحمت کے امیدوار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں۔ بےشک تمہارے پروردگار کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those whom they call upon themselves seek access to their Lord, striving which of them shall be the nearest; and they hope for His mercy and fear His torment; verily the torment of thy Lord is ever to be guarded against.

یہ لوگ جن کو یہ (مشرکین) پکار رہے ہیں (خودہی) اپنے پروردگار کا قرب ڈھونڈ رہے ہیں کہ (دیکھیں) ان میں کون زیادہ مرب بنتا ہے ۔ اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بیشک آپ کے پروردگار کا عذاب ہے بھی ڈرنے ہی کے قابل ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن کو یہ پکارتے ہیں ، وہ تو خود ہی اپنے رب کے قرب کی طلب میں سرگرم ہیں کہ ان میں سے کون سب سے زیادہ قرب حاصل کرتا ہے اور وہ اپنے رب کی رحمت کے امیدوار ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ بیشک تمہارے رب کا عذاب چیز ہی ڈرنے کی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ لوگ جنہیں یہ پکارتے ہیں وہ ( تو خود ) اپنے رب تک پہنچنے کا ذریعہ ڈھونڈتے ہیں کہ کون ان میں ( اللہ تعالیٰ کے ) زیادہ سے زیادہ قریب ہوجائے اور وہ اللہ ( تعالیٰ ) کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ، بے شک تمہارے رب کا عذاب ایسا ہی ہے کہ اس سے ڈرا جائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ لوگ جن کو اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ خود اپنے رب کے ہاں قربت کا ذریعہ تلاش کرتے رہتے ہیں کہ کون ان میں اللہ کا زیادہ مقرب ہوتا ہے اور اس کی رحمت کے امید وار رہتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بیشک آپ کے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ ہستیاں جن کو یہ لوگ (اپنی حاجت روائی و مشکل کشائی، اور وسیلہ جوئی کے لئے) پکارتے ہیں، وہ (ان کے کام کیا آتے وہ تو) خود اپنے رب کے حضور پہنچنے کے لئے (نیکیوں کے ذریعے) قرب ڈھونڈنے میں لگے رہتے ہیں، کہ کون اس کا زیادہ مقرب بنتا ہے وہ اپنے رب کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں، بلاشبہ آپ کے رب کا عذاب ہے ہی ڈرنے کی چیز،

Translated by

Noor ul Amin

جنہیں یہ لوگ پکارتے ہیں وہ توخوداپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ کون اس سے قریب ترہوجائے اور وہ اس کی رحمت کے امیدواررہتے اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بلاشبہ آپ کے رب کاعذاب ڈرنے کی چیز ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ مقبول بندے جنہیں یہ کافر پوجتے ہیں ( ف۱۱۸ ) وہ آپ ہی اپنے رب کی طرف وسیلہ ڈھونڈتے ہیں کہ ان میں کون زیادہ مقرب ہے ( ف۱۱۹ ) اس کی رحمت کی امید رکھتے اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ( ف۱۲۰ ) بیشک تمہارے رب کا عذاب ڈر کی چیز ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ لوگ جن کی عبادت کرتے ہیں ( یعنی ملائکہ ، جنّات ، عیسٰی اور عزیر علیہما السلام وغیرھم کے بت اور تصویریں بنا کر انہیں پوجتے ہیں ) وہ ( تو خود ہی ) اپنے رب کی طرف وسیلہ تلاش کرتے ہیں کہ ان میں سے ( بارگاہِ الٰہی میں ) زیادہ مقرّب کون ہے اور ( وہ خود ) اس کی رحمت کے امیدوار ہیں اور ( وہ خود ہی ) اس کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں ، ( اب تم ہی بتاؤ کہ وہ معبود کیسے ہو سکتے ہیں وہ تو خود معبودِ برحق کے سامنے جھک رہے ہیں ) ، بیشک آپ کے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے

Translated by

Hussain Najfi

جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ تو خود اپنے پروردگار کی بارگاہ میں وسیلہ تلاش کر رہے ہیں کہ کون زیادہ قرب رکھنے والا ہے؟ اور وہ اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ۔ بے شک تمہارے پروردگار کا عذاب ڈرنے کے قابل ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those whom they call upon do desire (for themselves) means of access to their Lord, - even those who are nearest: they hope for His Mercy and fear His Wrath: for the Wrath of thy Lord is something to take heed of.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those whom they worship seek to find intercessors for themselves with God. (They try to find out which of the intercessors) are closer to God. They have hope for His mercy and fear of His punishment; the punishment of your Lord is awesome.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those whom they call upon, desire a means of access to their Lord, as to which of them should be the nearest; and they hope for His mercy and fear His torment. Verily, the torment of your Lord is (something) to be afraid of!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those whom they call upon, themselves seek the means of access to their Lord-- whoever of them is nearest-- and they hope for His mercy and fear His chastisement; surely the chastisement of your Lord is a thing to be cautious of.

Translated by

William Pickthall

Those unto whom they cry seek the way of approach to their Lord, which of them shall be the nearest; they hope for His mercy and they fear His doom. Lo! the doom of thy Lord is to be shunned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिनको ये लोग पुकारते हैं वे ख़ुद अपने रब का क़ुर्ब ढूंढते हैं कि उनमें से कौन सबसे ज़्यादा क़रीब हो जाए और वे अपने रब की रहमत के उम्मीदवार हैं और वे उसके अज़ाब से डरते हैं, वाक़ई आपके रब का अज़ाब डरने ही की चीज़ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ کہ جن کو مشرکین پکار رہے ہیں وہ خود ہی اپنے رب کی طرف ذریعہ ڈھونڈ رہے ہیں (2) کہ ان میں کون زیادہ مقرب بنتا ہے اور وہ اس کی رحمت کے امیدوار ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں (اور) واقعی آپ کے رب کا عذاب ہے بھی ڈرنے کے قابل۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ لوگ جنھیں یہ پکارتے ہیں وہ خود اپنے رب کی طرف ذریعہ قرب تلاش کرتے ہیں جو ان میں سے زیادہ قریب ہیں اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بیشک تیرے رب کا عذاب ڈرنے کے لائق ہے۔ “ (٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ خود اپنے رب کے حضور رسائی حاصل کرنے کا وسیلہ تلاش کررہے ہیں کہ کون اس سے قریب تر ہوجائے اور وہ اس کی رحمت کے امیدوار اور اس کے عذاب سے خائف ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ تیرے رب کا عذاب ہے ہی ڈرانے کے لائق

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ جنہیں مشرکین پکار رہے ہیں اپنے رب کی طرف ذریعہ تلاش کر رہے ہیں کہ ان میں کون زیادہ مقرب ہے اور اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں، بلاشبہ آپ کے رب کا عذاب ایسا ہے کہ اس سے ڈرا جائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جن کو یہ پکارتے ہیں وہ خود ڈھونڈھتے ہیں اپنے رب تک وسیلہ کہ کونسا بندہ بہت نزدیک ہے اور امید رکھتے ہیں اس کی مہربانی کی اور ڈرتے ہیں اس کے عذاب سے بیشک تیرے رب کا عذاب ڈرنے کی چیز ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں کو یہ مشرک پکارا کرتے ہیں ا ن کی خود یہ حالت ہے کہ وہ اپنے رب کی طرف پہونچنے کا ذریعہ تلاش کرتے ہیں کہ ان میں کون زیادہ مقرب ہے اور وہ خدا کی رحمت کے امیدوار اور اس کے عذاب سے خائف رہتے ہیں واقعی آپ کے رب کا عذاب ہے بھی ڈرنے کی چیز