Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 58

سورة بنی اسراءیل

وَ اِنۡ مِّنۡ قَرۡیَۃٍ اِلَّا نَحۡنُ مُہۡلِکُوۡہَا قَبۡلَ یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ اَوۡ مُعَذِّبُوۡہَا عَذَابًا شَدِیۡدًا ؕ کَانَ ذٰلِکَ فِی الۡکِتٰبِ مَسۡطُوۡرًا ﴿۵۸﴾

And there is no city but that We will destroy it before the Day of Resurrection or punish it with a severe punishment. That has ever been in the Register inscribed.

جتنی بھی بستیاں ہیں ہم قیامت کے دن سے پہلے پہلے یا تو انہیں ہلاک کر دینے والے ہیں یا سخت تر سزا دینے والے ہیں ۔ یہ تو کتاب میں لکھا جا چکا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
کوئی بستی
اِلَّا
مگر
نَحۡنُ
ہم
مُہۡلِکُوۡہَا
ہلاک کرنے والے ہیں اسے
قَبۡلَ
قبل
یَوۡمِ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اَوۡ
یا
مُعَذِّبُوۡہَا
عذاب دینے والے ہیں اسے
عَذَابًا
عذاب
شَدِیۡدًا
سخت
کَانَ
ہے
ذٰلِکَ
یہ
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
مَسۡطُوۡرًا
لکھا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور نہیں
مِّنۡ قَرۡیَۃٍ
کوئی بستی
اِلَّا
مگر
نَحۡنُ
ہم
مُہۡلِکُوۡہَا
ہلا ک کرنے والے ہیں اس کو
قَبۡلَ
پہلے
یَوۡمِ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
اَوۡ
یا
مُعَذِّبُوۡہَا
عذاب دینے والے ہیں اسے
عَذَابًا
عذاب
شَدِیۡدًا
سخت
کَانَ
ہمیشہ سے ہے
ذٰلِکَ
یہ
فِی الۡکِتٰبِ
کتاب میں
مَسۡطُوۡرًا
لکھا ہوا
Translated by

Juna Garhi

And there is no city but that We will destroy it before the Day of Resurrection or punish it with a severe punishment. That has ever been in the Register inscribed.

جتنی بھی بستیاں ہیں ہم قیامت کے دن سے پہلے پہلے یا تو انہیں ہلاک کر دینے والے ہیں یا سخت تر سزا دینے والے ہیں ۔ یہ تو کتاب میں لکھا جا چکا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کردیں یا سخت عذاب نہ دیں۔ یہ بات کتاب میں لکھی جاچکی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور کوئی بستی ایسی نہیں مگرہم قیامت کے دن سے پہلے اسے ہلاک کرنے والے ہیں یااُسے سخت عذاب دینے والے ہیں،بہت سخت عذاب یہ ہمیشہ سے کتاب اللہ میں لکھاہوا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And there is no town but We are to destroy it before the Doomsday or punish it with severe punishment. That is what stands written in the Book.

اور کوئی بستی نہیں جس کو ہم خراب نہ کردیں گے قیامت سے پہلے یا آفت ڈالیں گے اس پر سخت آفت، یہ ہے کتاب میں لکھا گیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہیں ہے کوئی بستی مگر ہم اسے ہلاک کر کے رہیں گے روز قیامت سے قبل یا ہم عذاب دیں گے اسے بہت ہی شدید عذاب یہ (اللہ کی) کتاب میں لکھا ہوا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is not a town but We shall destroy it or upon which We shall inflict severe chastisement before the Day of Resurrection. This is written down in the Eternal Book (of Allah).

اور کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا سخت عذاب نہ دیں ۔ 66 یہ نوشتہ الٰہی میں لکھا ہوا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم روز قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں ، یا اسے سخت عذاب نہ دیں ۔ یہ بات ( تقدیر کی ) کتاب میں لکھی جاچکی ہے ۔ ( ٣٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (نافرمان لوگوں کی) کوئی بستی ایسی نہیں ہے جس کو ہم قیامت سے پہلے ہی (قیامت میں تو سب ہی تباہ ہونگے) تباہ نہ کریں یا اس پر سخت عذاب نہ اتاریں 2 یہ بات کتاب (لوح محفوظ) میں لکھ لی گی ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور (کفار کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اس کو ہلاک کردیں گے یا اس کو عذاب دیں گے سخت عذاب۔ یہ کتاب میں لکھا جاچکا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم (نافرمانیوں کی وجہ سے) ہلاک نہ کردیں یا اس کو عذاب نہ دیں۔ یہ سب کچھ کتاب (الٰہی) میں لکھا ہوا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (کفر کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے معذب کریں گے۔ یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جاچکا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Not a town is there but VVe are going to destroy it before the Day of Judgment or to torment it With a severe torment; that is in the Book inscribed.

اور کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم روز قیامت سے قبل (یا) ہلاک نہ کردیں یا اس کے رہنے والوں کو عذاب شدید نہ دیں ۔ یہ کتاب میں لکھا ہوا (موجود) ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کوئی بستی ایسی نہیں ، جس کو قیامت سے پہلے ہم ہلاک نہ کر چھوڑیں یا اس کو کوئی سخت عذاب نہ دیں ۔ یہ بات کتاب میں لکھی ہوئی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( منکرین حق کی ) کوئی ایسی بستی نہیں جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کردیں یا اسے سخت عذاب نہ دیں یہ بات ( لوح محفوظ ) میں لکھی جاچکی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کفر کرنے والوں کی کوئی بستی نہیں مگر قیامت سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے اس پر عذاب کریں گے یہ کتاب، یعنی تقدیر میں لکھا جا چکا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کوئی بستی ایسی نہیں، جسے ہم ہلاک (اور تباہ و برباد) کردیں قیامت سے پہلے، یا اسے کوئی سخت عذاب نہ دے دیں، یہ بات اس کتاب میں لکھی ہوئی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

کوئی بستی ایسی نہیں جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کردیں یاسخت عذاب نہ دیں یہ با ت کتاب میں لکھی جاچکی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کوئی بستی نہیں مگر یہ کہ ہم اسے روز قیامت سے پہلے نیست کردیں گے یا اسے سخت عذاب دیں گے ( ف۱۲۱ ) یہ کتاب میں ( ف۱۲۲ ) لکھا ہوا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( کفر و سرکشی کرنے والوں کی ) کوئی بستی ایسی نہیں مگر ہم اسے روزِ قیامت سے قبل ہی تباہ کر دیں گے یا اسے نہایت ہی سخت عذاب دیں گے ، یہ ( امر ) کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں لکھا ہوا ہے

Translated by

Hussain Najfi

کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کر دیں یا سخت عذاب میں مبتلا کر دیں یہ بات کتاب ( نوشتۂ تقدیر ) میں لکھی ہوئی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There is not a population but We shall destroy it before the Day of Judgment or punish it with a dreadful Penalty: that is written in the (eternal) Record.

Translated by

Muhammad Sarwar

The decree that all the towns were to be destroyed or afflicted with severe punishment was already written in the Book before the Day of Judgment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And there is not a town (population) but We shall destroy it before the Day of Resurrection, or punish it with a severe torment. That is written in the Book (of Our decrees)

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there is not a town but We will destroy it before the day of resurrection or chastise it with a severe chastisement; this is written in the Divine ordinance.

Translated by

William Pickthall

There is not a township but We shall destroy it ere the Day of Resurrection, or punish it with dire punishment. That is set forth in the Book (of Our decrees).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कोई बस्ती ऐसी नहीं जिसको हम क़यामत से पहले हलाक न करें या उसको सख़्त अज़ाब न दें, यह बात किताब में लिखी हुई है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (کفار کی) ایسی کوئی بستی نہیں جس کو ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا (قیامت کے روز) اس کو سخت عذاب نہ دیں (4) یہ بات کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں لکھی ہوئی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کوئی بھی بستی نہیں مگر ہم قیامت کے دن سے پہلے اسے ہلاک کرنے والے ہیں یا اسے عذاب دینے والے ہیں شدید عذاب۔ یہ بات کتاب میں لکھی جا چکی ہے۔ “ (٥٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا سخت عذاب نہ دیں ، یہ نوشتہ الٰہی میں لکھا ہوا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کردیں یا اسے سخت عذاب نہ دیں یہ بات کتاب میں لکھی ہوئی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کوئی بستی نہیں جس کو ہم خراب نہ کردیں گے قیامت سے پہلے یا آفت ڈالیں گے اس پر سخت آفت یہ ہے کتاب میں لکھا گیا ،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کوئی نافرمانوں کی بستی ایسی نہیں جس کے رہنے والوں کو ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا کسی اور سخت آفت میں مبتلا نہ کریں یہ بات یعنی ہلاکی یا عذاب کتاب میں لکھی جا چکی ہے