Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 59

سورة بنی اسراءیل

وَ مَا مَنَعَنَاۤ اَنۡ نُّرۡسِلَ بِالۡاٰیٰتِ اِلَّاۤ اَنۡ کَذَّبَ بِہَا الۡاَوَّلُوۡنَ ؕ وَ اٰتَیۡنَا ثَمُوۡدَ النَّاقَۃَ مُبۡصِرَۃً فَظَلَمُوۡا بِہَا ؕ وَ مَا نُرۡسِلُ بِالۡاٰیٰتِ اِلَّا تَخۡوِیۡفًا ﴿۵۹﴾

And nothing has prevented Us from sending signs except that the former peoples denied them. And We gave Thamud the she-camel as a visible sign, but they wronged her. And We send not the signs except as a warning.

ہمیں نشانات ( معجزات ) کے نازل کرنے سے روک صرف اسی کی ہے کہ اگلے لوگ انہیں جھٹلا چکے ہیں ہم نے ثمودیوں کو بطور بصیرت کے اونٹنی دی لیکن انہوں نے اس پر ظلم کیا ہم تو لوگوں کو دھمکانے کے لئے ہی نشانیاں بھیجتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مَنَعَنَاۤ
روکا ہمیں
اَنۡ
کہ
نُّرۡسِلَ
ہم بھیجیں
بِالۡاٰیٰتِ
نشانیاں
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
ـاس بات نےـکہ
کَذَّبَ
جھٹلایا
بِہَا
انہیں
الۡاَوَّلُوۡنَ
پہلوں نے
وَاٰتَیۡنَا
اور دی ہم نے
ثَمُوۡدَ
ثمود کو
النَّاقَۃَ
اونٹنی
مُبۡصِرَۃً
واضح نشانی
فَظَلَمُوۡا
تو انہوں نے ظلم کیا
بِہَا
ساتھ اس کے
وَمَا
اور نہیں
نُرۡسِلُ
ہم بھیجتے
بِالۡاٰیٰتِ
نشانیاں
اِلَّا
مگر
تَخۡوِیۡفًا
ڈرانے کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
مَنَعَنَاۤ
روکا ہمیں
اَنۡ
یہ کہ
نُّرۡسِلَ
ہم بھیجیں
بِالۡاٰیٰتِ
معجزات
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
کَذَّبَ
جھٹلا دیا تھا
بِہَا
اُن کو
الۡاَوَّلُوۡنَ
پہلے لوگوں نے
وَاٰتَیۡنَا
اور دی ہم نے
ثَمُوۡدَ
ثمود کو
النَّاقَۃَ
اونٹنی
مُبۡصِرَۃً
واضح(معجزہ)
فَظَلَمُوۡا
چنا نچہ ظلم کیا انہوں نے
بِہَا
اس پر
وَمَا
اور نہیں
نُرۡسِلُ
ہم بھیجتے
بِالۡاٰیٰتِ
معجزات کو
اِلَّا
مگر
تَخۡوِیۡفًا
خوف دلانے کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And nothing has prevented Us from sending signs except that the former peoples denied them. And We gave Thamud the she-camel as a visible sign, but they wronged her. And We send not the signs except as a warning.

ہمیں نشانات ( معجزات ) کے نازل کرنے سے روک صرف اسی کی ہے کہ اگلے لوگ انہیں جھٹلا چکے ہیں ہم نے ثمودیوں کو بطور بصیرت کے اونٹنی دی لیکن انہوں نے اس پر ظلم کیا ہم تو لوگوں کو دھمکانے کے لئے ہی نشانیاں بھیجتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو بات ہمیں معجزے بھیجنے سے روکتی ہے وہ یہ ہے کہ پہلے لوگ انھیں جھٹلاتے رہے۔ ہم نے قوم ثمود کو اونٹنی ایک واضح معجزہ دیا تھا تو انہوں نے اس سے ظلم کیا تھا۔ اور معجزے تو ہم صرف ڈرانے کی خاطر بھیجتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہمیں نہیں روکاکہ ہم معجزات بھیجیں مگریہ کہ ان سے پہلے لوگوں نے بھی اُن کو جھٹلا دیا تھا اورہم نے ثمودکو اونٹنی کا واضح معجزہ دیا چنانچہ انہوں نے اس پربھی ظلم کیااورہم خوف دِلانے کے لیے ہی معجزات بھیجتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And nothing made us refrain from sending the signs ex¬cept that the earlier people had belied them. And We gave Thamud the she-camel, an eye-opener, then they did wrong to her. And We do not send signs but to warn.

اور ہم نے اس لئے موقوف کیں نشانیاں بھیجنی کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا اور ہم نے دی ثمود کو اونٹنی ان کے سمجھانے کو پھر ظلم کیا اس پر اور نشانیاں جو ہم بھیجتے ہیں سو ڈرانے کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہمیں نہیں روکا (کسی اور بات نے) کہ ہم نشانیاں بھیجیں سوائے اس کے کہ ان کو جھٹلا دیا تھا پہلے لوگوں نے اور ہم نے قوم ثمود کو اونٹنی دی آنکھیں کھول دینے والی نشانی (کے طو رپر) تو انہوں نے اس کے ساتھ بھی ظلم کیا اور ہم نہیں بھیجتے نشانیاں مگر صرف ڈرانے کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nothing hindered Us from sending Our Signs except that the people of olden times rejected them as lies. We publicly sent the she-camel to the Thamud to open their eyes but they wronged her. We never send Our Signs except to cause people to fear.

اور ہم کو نشانیاں67 بھیجنے سے نہیں روکا مگر اس بات نے کہ ان سے پہلے کے لوگ ان کو جھٹلا چکے ہیں ۔ ﴿چنانچہ دیکھ لو﴾ ثمود کو ہم نے علانیہ اونٹنی لا کر دی اور انہوں نے اس پر ظلم کیا ۔ 68 ہم نشانیاں اسی لیے تو بھیجتے ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر ڈریں ۔ 69

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم کونشانیاں ( یعنی کفار کے مانگے ہوئے معجزات ) بھیجنے سے کسی اور چیز نے نہیں ، بلکہ اس بات نے روکا ہے کہ پچھلے لوگ ایسی نشانیوں کو جھٹلا چکے ہیں ۔ ( ٣١ ) اور ہم نے قوم ثمود کو اونٹنی دی تھی جو آنکھیں کھولنے کے لیے کافی تھی ، مگر انہوں نے اس کے ساتھ ظلم کیا ۔ اور ہم نشانیاں ڈرانے ہی کے لیے بھیجتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے جو نشانیاں بھیجنا موقوف رکھا تو اس وجہ سے کہ اگلے لوگوں نے ان کو جھٹلایا اور ہم نے ثمود کو اونٹنی دی کھلم کھلا 4 انہوں نے اس پر ظلم کیا 5 اور ہم جو نشانیاں بھیجتے ہیں تو صرف (لوگوں کو) ڈرانے کے لئے اور 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے نشانیاں (فرمائشی معجزات) بھیجنا اس لئے بند کردیں کہ اگلے لوگوں نے ان کی تکذیب کی اور ہم نے ثمود کو اونٹنی دی جو کھلی نشانی (معجزہ) تھی تو انہوں نے اس کے ساتھ ظلم کیا اور ہم ایسے معجزات کو صرف (انجام بد سے) ڈرانے کے لئے بھیجا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہمیں نشانیاں (معجزات) بھیجنے سے جس چیز نے روکا ہوا ہے وہ یہ ہے کہ ان سے پہلے لوگوں نے (دیکھنے کے باوجود) ان کو جھٹلایا ہے (جس کی وجہ سے ان پر عذاب آیا ہے) ہم نے قوم ثمود کو ایک اونٹنی دی جو ان کے لئے بصیرت کی چیز تھی مگر انہوں نے اس کے ساتھ زیادتی ہی کی ہے اور ہم نشانیاں اس لئے بھیجتے ہیں کہ لوگ اس سے ڈریں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے نشانیاں بھیجنی اس لئے موقوف کردیں کہ اگلے لوگوں نے اس کی تکذیب کی تھی۔ اور ہم نے ثمود کو اونٹنی (نبوت صالح کی کھلی) نشانی دی۔ تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم جو نشانیاں بھیجا کرتے ہیں تو ڈرانے کو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And naught hinderedeth Us from sending the signs except that the ancients belied them. And We vouchsafed unto Thamud a she-camel as an illumination, but they did her wrong. And We send not the signs save to frighten.

اور ہم کو معجزات (خاص) کے بھیجنے سے بس یہی امر مانع ہوا کہ پہلے لوگ ان کی تکذیب کرچکے ہیں ۔ اور ہم نے (قوم) ثمود کو اونٹنی دی تھی بصیرت کے ذریعہ کے طور پر لیکن انہوں نے (بڑا) ظلم اس کے ساتھ کیا ۔ اور ہم (ایسے) معجزات کو ڈرانے ہی کے موقع بھیجا کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم کو نشانیاں بھیجنے سے روکا نہیں مگر اس چیز نے کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا – اور ہم نے قوم ثمود کو ایک اونٹنی – ایک آنکھیں کھول دینے والی نشانی – دی تو انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اس کی ( تکذیب کردی ) اور ہم نشانیاں بھیجتے ہیں تو ڈرانے ہی کیلئے بھیجتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نشانیاں بھیجنے سے صرف اس لیے رک گئے کہ پہلے لوگوں نے ( بھی ) ان نشانیوں کو جھٹلایا اور ہم نے ( قوم ) ثمود کو ( بطور نشانی ) اونٹنی دی تھی ( جو صالح علیہ السلام کی نبوت کی ) روشن ( دلیل ) تھی لیکن انہوں نے اس کے ساتھ ظلم ( والا معاملہ ) کیا اور ہم نشانیاں بھیجتے ہی ڈرانے کے لیے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے نشانیاں بھیجنی اس لیے بند کردیں کہ پہلے لوگوں نے ان کو جھٹلا دیا تھا۔ اور ہم نے ثمود کو (صالح کی نبوت کی) کھلی نشانی میں اونٹنی دی تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم جو نشانیاں بھیجا کرتے ہیں تو وہ ڈرانے کے لیے بھیجتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہمیں ایسی نشانیاں (یعنی فرمائشی معجزات) بھیجنے سے نہیں روکا مگر اس بات نے کہ اس طرح کی نشانیوں کو جھٹلا چکے ہیں پہلے لوگ، چناچہ (نمونے کے طور پر دیکھ لو کہ) ہم نے قوم ثمود کو وہ اونٹنی بخشی آنکھیں کھول دینے والی ایک عظیم الشان نشانی کے طور پر، مگر انہوں نے اس پر ظلم کیا، اور ہم اپنی نشانیاں نہیں بھیجتے مگر ڈرانے کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

جوبات معجزے بھیجنے سے روکتی ہے وہ یہ ہے کہ پہلے لوگ انہیں جھٹلاتے رہے ہم نے قوم ثمودکی اونٹنی کا ایک واضح معجزہ دیاتھا تو انہوں نے اس سے ظلم کیا اور معجزے توہم صرف ڈرانے کی خاطربھیجتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم ایسی نشانیاں بھیجنے سے یوں ہی باز رہے کہ انھیں اگلوں نے جھٹلایا ( ف۱۲۳ ) اور ہم نے ثمود کو ( ف۱۲٤ ) ناقہ دیا آنکھیں کھولنے کو ( ف۱۲۵ ) تو انہوں نے اس پر ظلم کیا ( ف۱۲٦ ) اور ہم ایسی نشانیاں نہیں بھیجتے مگر ڈرانے کو ( ف۱۲۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم کو ( اب بھی ان کے مطالبہ پر ) نشانیاں بھیجنے سے ( کسی چیز نے ) منع نہیں کیا سوائے اس کے کہ ان ہی ( نشانیوں ) کو پہلے لوگوں نے جھٹلا دیا تھا ( سو اس کے بعد وہ فوراً تباہ و برباد کر دیئے گئے اور کوئی مہلت باقی نہ رہی ، اے حبیب! ہم آپ کی بِعثت کے بعد آپ کی قوم سے یہ معاملہ نہیں کرنا چاہتے ) ، اور ہم نے قومِ ثمود کو ( صالح علیہ السلام کی ) اونٹنی ( کی ) کھلی نشانی دی تھی تو انہوں نے اس پر ظلم کیا ، اور ہم نشانیاں نہیں بھیجا کرتے مگر ( عذاب کی آمد سے قبل آخری بار ) خوفزدہ کرنے کے لئے ( پھر جب اس نشانی کا انکار ہو جاتا ہے تو اسی وقت تباہ کن عذاب بھیج دیا جاتا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور ( منکرین کی مطلوبہ ) نشانیاں بھیجنے سے ہمیں کسی چیز نے نہیں روکا ۔ مگر اس بات نے کہ پہلے لوگ انہیں جھٹلا چکے ہیں ۔ اور ہم نے قومِ ثمود کو ایک ( خاص ) اونٹنی دی جوکہ روشن نشانی تھی ۔ تو انہوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم نشانیاں صرف ڈرانے کیلئے بھیجتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We refrain from sending the signs, only because the men of former generations treated them as false: We sent the she-camel to the Thamud to open their eyes, but they treated her wrongfully: We only send the Signs by way of terror (and warning from evil).

Translated by

Muhammad Sarwar

We did not abstain from sending miracles to any of Our Messengers. These miracles were called lies by the people who lived in ancient times. To the people of Thamud, We sent the she-camel as a visible miracle and they did injustice to it. We only send miracles as warnings.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And nothing stops Us from sending the Ayat but that the people of old denied them. And We sent the she-camel to Thamud as a clear sign, but they did her wrong. And We sent not the signs except to make them afraid (of destruction).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And nothing could have hindered Us that We should send signs except that the ancients rejected them; and We gave to Samood the she-camel-- a manifest sign-- but on her account they did injustice, and We do not send signs but to make (men) fear.

Translated by

William Pickthall

Naught hindereth Us from sending portents save that the folk of old denied them. And We gave Thamud the she-camel - a clear portent save to warn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमको निशानियाँ भेजने से नहीं रोका मगर उस चीज़ ने कि अगलों ने उनको झुठलाया, और हमने क़ौमे-समूद को ऊँटनी दी थी जो आँखें खोलने के लिए काफ़ी थी मगर उन्होंने उस पर ज़ुल्म किया, और हम निशानियाँ सिर्फ़ डराने के लिए भेजते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم کو خاص (فرمائشی) معجزات کے بھیجنے سے یہی امر مانع ہوا کہ پہلے لوگ ان کی تکذیب کرچکے ہیں (5) اور ہم نے قوم ثمود کو اونٹنی دی تھی جو کہ بصیرت کا ذریعہ تھی سو ان لوگوں نے اس کے ساتھ ظلم کیا اور ہم ایسے معجزات کو صرف ڈرانے کے لیے بھیجا کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہمیں کسی چیز نے نہیں روکا کہ ہم نشانیاں دے کر بھیجیں مگر اس بات نے کہ پہلے لوگوں نے انھیں جھٹلا دیا اور ہم نے ثمود کو اونٹنی واضح نشانی کے طور پر دی تو انھوں نے اس پر ظلم کیا اور ہم نشانیاں دے کر نہیں بھیجتے مگر ڈرانے کے لیے۔ “ (٥٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ہم کو نشانیان بھیجنے سے نہیں روکا مگر اس بات نے کہ ان سے پہلے لوگ ان کو جھٹلا چکے ہیں (چنانچہ دیکھ لو) ثمود کو ہم نے علانیہ اونٹنی لاکر دی اور انہوں نے اس پر ظلم کیا۔ ہم نشانیاں اسی لئے تو بھیجتے ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر ڈریں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آیات بھیجنے سے ہمیں صرف یہی بات مانع ہے کہ پہلے لوگ اس کی تکذیب کرچکے ہیں اور ہم نے قوم ثمود کو اونٹنی دی تھی جو بصیرت کا ذریعہ تھی انہوں نے اس کے ساتھ ظلم کا معاملہ کیا اور ہم آیات کو صرف ڈرانے کے لیے بھیجا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے اس لیے موقوف کیں نشانیاں بھیجنی کہ اگلوں نے ان کو جھٹلایا اور ہم نے دی ثمود کو اونٹنی ان کے سمجھانے کو پھر ظلم کیا اس پر اور نشانیاں جو ہم بھیجتے ہیں سو ڈرانے کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم کو منہ مانگی نشانیاں بھیجنے سے صرف یہی بات مانع ہوئی کہ پہلے لوگ ان معجزوں کو جھٹلا چکے ہیں اور ہم نے ثمود کی قوم کو دلیل کے طور پر اونٹنی دی تھی پھر انہوں نے اس اونٹنی کے ساتھ بڑی زیادتی کی اور ہم اس قسم کے معجزے نہیں بھیجا کرتے مگر عذاب سے ڈرانے کو