8. This refers to the lease of time that the Israelites (That is the people of Judah) got after their release from the captivity of Babylon. As for the people of Israel and Samaria, they did not rise again after their moral and spiritual degeneration. But among the people of Judah there still were some people who practiced the truth and invited others also to follow it. They carried on their work of invitation to the truth among the remaining Israelites in Judah and also exhorted those who had been driven out into Babylon and other lands to repent and follow the truth. At last the mercy of Allah came to their help. The downfall of Babylon started. The Persian king, Cyrus, took Babylon in 539 B.C. and in the following year issued a decree allowing the Israelites to return to and resettle in their homeland. The Israelites began to return home in caravan after caravan, and this continued for a long time. Cyrus also allowed the Israelites to rebuild the Temple of Solomon but the neighboring communities who had settled in this land resisted it. At last Darfius appointed Zerubbabel, a grandson of the last king of Judah as the governor of Judah in 522 B.C., who got the Temple rebuilt under the care of Prophet Haggai, Prophet Zechariah and Joshua. In 458 B.C. Ezra arrived in Judah along with an exiled group and the Persian king Artaxerxes made the following decree:
And thou, Ezra, after the wisdom of thy God that is in thine hand, set magistrates and judges, which may judge all the people that are beyond the river, all such as know the laws of thy God; and teach ye them that know them not.
And whosoever will not do the law of thy God and the law of the king let judgment be executed speedily upon him whether it be unto death, or to banishment, or to confiscation of goods, or to imprisonment. (Ezra, 7:25-26).
Taking advantage of this decree, Ezra carried out the revival of the religion of Prophet Moses (peace be upon him). He gathered together all the righteous and good people from the Israelites and set up a strong organization. He compiled and spread the Pentateuch which contained the Torah, made arrangements for the religious education of the Israelites, enforced the law and started purging the people of moral and ideological weaknesses which they had adopted by intermixing with the other communities. He compelled the Jews to divorce the idolatrous wives they had married, and took a covenant from them that they would worship God alone and follow His law only.
In 455 B.C. an exiled group came back to Judah under Nehemiah whom the Persian king appointed as the ruler of Jerusalem and ordered him to build the wall round the city. Thus, after 150 years the Holy city was fully restored and became the center of Jewish religion and culture, But the Israelites of northern Palestine, and Samaria did not benefit from the work of revival done by Ezra. They built a rival sanctuary on Mount Gerizim and tried to make it the religious center for the people of the Book. This caused a further, and perhaps the final, split between the Jews and the Samaritans.
The Jews suffered a setback for a while with the fall of the Persian Empire and the conquests of Alexander the Great and the rise of the Greeks. After the death of Alexander, his kingdom was subdivided into three empires. Syria fell to the lot of the Seleucide empire, with Antioch as its capital, whose ruler Antiochus III incorporated Palestine into his dominions in 198 B.C. These Greek conquerors who were idolatrous by precept and freelance morally felt greatly ill at ease with the Jewish religion and culture. So, they began to propagate the rival Greek way of life and culture by political and economic pressure, and were able to win over a strong section of the Israelites who became their helpers. This external interference caused a split in the Jewish nation. One group among them readily adopted the Greek dress, the Greek language, the Greek way of life and the Greek sports, while the other persistently stuck to their own culture and way of life.
In 175 B.C. when Antiochus IV (who was called Epiphanes, that is, the manifestation of God) came to the throne, he used all his power and authority to stamp out the Jewish religion and culture. He got idols installed in the Holy Temple at Jerusalem and forced the Jews to prostrate themselves before them. He strictly forbade the rite of offering the sacrifices at the altar, and commanded the Jews to offer sacrifices to idolatrous deities instead. He proposed death penalty for those who would keep the Torah in their houses, or observe the Sabbath or perform circumcision of their children. But the Jews did not yield to this coercion, and started a powerful resistance movement, known in history as the revolt of the Maccabees. Though in this struggle the sympathies of the Greeck oriented Jews were with the Greeks, and they fully cooperated with the despots of Antioch to crush the Maccabean revolt, the common Jews who still retained the religious fervor of the days of Ezra sided with the Maccabees, who were ultimately able to drive out the Greeks and establish a free religious state which remained in power till 67 B.C This state prospered and in time extended to all those territories which had once been under the control the kingdoms of Judah and Israel. It was able to annex a part of the land of the Philistines which had remained unconquered even in the days of Prophets David and Solomon (Peace be upon them).
This is the historical background of the verse of the Quran under commentary.
سورة بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْل حاشیہ نمبر :8
یہ اشارہ ہے اس مہلت کی طرف جو یہودیوں ( یعنی اہل یہودیہ ) کو بابل کی اسیری سے رہائی کے بعد عطا کی گئی ۔ جہاں تک سامریہ اور اسرئیل کے لوگوں کا تعلق ہے ، وہ تو اخلاقی و اعتقادی زوال کی پستیوں میں گرنے کے بعد پھر نہ اٹھے ، مگر یہودیہ کے باشندوں میں ایک ایسا موجود تھا جو خیر پر قائم اور خیر کی دعوت دینے والا تھا ۔ اس نے ان لوگوں میں بھی اصلاح کا کام جاری رکھا جو یہودیہ میں بچے کھچے رہ گئے تھے ، اور ان لوگوں کو بھی توبہ و انابت کی ترغیب دی جو بابل اور دوسرے علاقوں میں جلا وطن کر دیے گئے تھے ۔ آخرکار رحمت الہی ان کی مدد گار ہوئی ۔ بابل کی سلطنت کو زوال ہوا ۔ سن ۵۳۹ قبل مسیح میں ایرانی فاتح سائرس ( خورس یا خسرو ) نے بابل کو فتح کیا اور اس کے دوسرے ہی سال اس نے فرمان جاری کر دیا کہ بنی اسرائیل کو اپنے وطن واپس جانے اور وہاں دوبارہ آباد ہونے کی عام اجازت ہے ۔ چنانچہ اس کے بعد یہودیوں کے قافلے پر قافلے یہودیہ کی طرف جانے شروع ہو گئے جن کا سلسلہ مدتوں جاری رہا ۔ سائرس نے یہودیوں کی ہیکل سلیمانی کی دوبارہ تعمیر کی اجازت بھی دی ، مگر ایک عرصے تک ہمسایہ قومیں جو اس علاقے میں آباد ہو گئی تھیں ، مزاحمت کرتی رہیں ۔ آخر داریوس ( وارا ) اول نے سن ۵۲۲ ق م یہودیہ کے آخری بادشاہ کے پوتے زرو بابل کو یہودیہ کا گورنر مقرر کیا اور اس نے حِجِّی نبی ، زکریا نبی اور سردار کاہن یشوع کی نگرانی میں ہیکل مقدس نئے سرے سے تعمیر کیا ۔ پھر سن٤۵۷ ق م میں ایک جلاوطن گروہ کے ساتھ حضرت عزیر ( عزرا ) یہودیہ پہنچے اور شاہ ایران ارتخششتا ( ارٹا کسر سزیا اردشیر ) نے ایک فرمان کی رو سے ان کو مجاز کیا کہ:
” تو اپنے خدا کی اس دانش کے مطابق جو تجھ کو عنایت ہوئی ، حاکموں اور قاضیوں کو مقرر کرا تاکہ دریا پار کے سب لوگوں کا جو تیرے خدا کی شریعت کو جانتے ہیں انصاف کریں ، اور تم اس کو جو نہ جانتا ہو سکھاؤ ، اور جو کوئی تیرے خدا کی شریعت پر اور بادشاہ کے فرمان پر عمل نہ کرے اس کو بلا توقف قانونی سزا دی جائے ، خواہ موت ہو ، یا جلاوطنی ، یا مال کی ضبطی ، یا قید“ ۔ ( عزرا ۔ باب۸ ۔ آیت۲۵ ۔ ۲٦ )
اس فرمان سے فائدہ اٹھا کر حضرت عزیر نے دین موسوی کی تجدید کا بہت بڑا کام انجام دیا ۔ انہوں نے یہودی قوم کے تمام اہل خیر و صلاح کو ہر طرف سے جمع کر کے ایک مضبوط نظام قائم کیا ۔ بائیبل کی کتب خمسہ کو ، جن میں توراة تھی ، مرتب کر کے شائع کیا ، یہودیوں کی دینی تعلیم کا انتظام کیا ، قوانین شریعت کو نافذ کر کے ان اعتقادی اور اخلاقی برائیوں کو دور کرنا شروع کیا جو بنی اسرائیل کے اندر غیر قوموں کے اثر سے گھس آئی تھیں ، ان تمام مشرک عورتوں کو طلاق دلوائی جن سے یہودیوں نے بیاہ کر رکھے تھے ، اور بنی اسرائیل سے از سرِ نو خدا کی بندگی اور اس کے آئین کی پیروی کا میثاق لیا ۔
سن ٤٤۵ ق م میں نحمیاہ کے زیر قیادت ایک اور جلا وطن گروہ یہودیہ واپس آیا اور شاہ ایران نے تحمیاہ کو یروشلم کا حاکم مقرر کر کے اس امر کی اجازت دی کہ وہ اس کی شہر پناہ تعمیر کرے ۔ اس طرح ڈیڑھ سو سال بعد بیت المقدس پھر سے آباد ہوا اور یہودی مذہب و تہذیب کا مرکز بن گیا ۔ مگر شمالی فلسطین اور سامریہ کے اسرائیلیوں نے حضرت عزیر کی اصلاح و تجدید سے کوئی فائدہ نہ اُٹھایا ، بلکہ بیت المقدس کے مقابلہ میں اپنا ایک مذہبی مرکز کوہ جرزیم پر تعمیر کر کے اس کو قبلہ اہل کتاب بنانے کی کوشش کی ۔ اس طرح یہودیوں اور سامریوں کے درمیان بُعد اور زیادہ بڑھ گیا ۔
ایرانی سلطنت کے زوال اور سکندر اعظم کی فتوحات اور پھر یونانیوں کے عروج سے یہودیوں کو کچھ مدت کے لیے ایک سخت دھکا لگا ۔ سکندر کی وفات کے بعد اس کی سلطنت جن تین سلطنتوں میں تقسیم ہوئی تھی ، ان میں سے شام کا علاقہ اس سلوقی سلطنت کے حصے میں آیا جس کا پایہ تخت انطاکیہ تھا اور اس کے فرمانروا انٹیوکس ثالث نے سن ١۹۸ ق م میں فلسطین پر قبضہ کر لیا ۔ یہ یونانی فاتح ، جو مذہبا مشرک ، اور اخلاقا اباحیت پسند تھے ، یہودی مذہب و تہذیب کو سخت ناگوار محسوس کرتے تھے ۔ انہوں نے اس کے مقابلے میں سیاسی اور معاشی دباؤ سے یونانی تہذیب کو فروغ دینا شروع کیا اور خود یہودیوں میں سے ایک اچھا خاصا عنصر ان کا آلہ کار بن گیا ۔ اس خارجی مداخلت نے یہودی قوم میں تفرقہ ڈال دیا ۔ ایک گروہ نے یونانی لباس ، یونانی زبان ، یونانی طرزِ معاشرت اور یونانی کھیلوں کو اپنا لیا اور دوسرا گروہ اپنی تہذیب پر سختی کے ساتھ قائم رہا ۔ سن ١۵۷ ق م میں انٹیوکس چہارم ( جس کا اپنی فائنیس یعنی مظہر خدا ) تھا ، جب تخت نشین ہوا تو اس نے پوری جابرانہ طاقت سے کام لے کر یہودی مذہب و تہذیب کی بیخ کنی کرنی چاہی ۔ اس نے بیت المقدس کے ہیکل میں زبر دستی بت رکھوائے اور یہودیوں کو مجبور کیا کہ ان کو سجدہ کریں ۔ اس نے قربان گاہ پر قربانی بند کرائی ۔ اس نے یہودیوں کو مشرکانہ قربان گاہوں پر قربانیاں کرنے کا حکم دیا ۔ اس نے ان سب لوگوں کے لیے سزائے موت تجویز کی جو اپنے گھروں میں توراة کا نسخہ رکھیں ، یا سَبت کے احکام پر عمل کریں ، یا اپنے بچوں کے ختنے کرائیں ۔ لیکن یہودی اس جبر سے مغلوب نہ ہوئے اور ان کے اندر ایک زبردست تحریک اٹھی جو تاریخ میں مُکّابی بغاوت کے نام سے مشہور ہے ۔ اگرچہ اس کشمکش میں یو نانیت زدہ یہودیوں کی ساری ہمدردیاں یونانیوں کے ساتھ تھیں ، اور انہوں نے عملا مُکّابی بغاوت کو کچلنے میں انطاکیہ کے ظالموں کا پورا ساتھ دیا ، لیکن عام یہودیوں میں حضرت عزیر کی پھونکی ہوئی روح دینداری کا اتنا زبردست اثر تھا کہ وہ سب مکابیوں کے ساتھ ہو گئے اور آخرکار انہوں نے یونانیوں کو نکال کر اپنی ایک آزاد دینی ریاست قائم کر لی جو سن ٦۷ ق م تک قائم رہی ۔ اس ریاست کے حدود پھیل کر رفتہ رفتہ اس پورے رقبے پر حاوی ہو گئے جو کبھی یہودیہ اور اسرائیل کی ریاستوں کے زیر نگین تھے ، بلکہ فِلسِتیہ کا بھی ایک بڑا حصہ اس کے قبضے میں آگیا جو حضرت داؤد و سلیمان علیہما السلام کے زمانے میں بھی مسخر نہ ہوا تھا ۔
انہی واقعات کی طرف قرآن مجید کی زیر تفسیر آیت اشارہ کرتی ہے ۔