Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 60

سورة بنی اسراءیل

وَ اِذۡ قُلۡنَا لَکَ اِنَّ رَبَّکَ اَحَاطَ بِالنَّاسِ ؕ وَ مَا جَعَلۡنَا الرُّءۡیَا الَّتِیۡۤ اَرَیۡنٰکَ اِلَّا فِتۡنَۃً لِّلنَّاسِ وَ الشَّجَرَۃَ الۡمَلۡعُوۡنَۃَ فِی الۡقُرۡاٰنِ ؕ وَ نُخَوِّفُہُمۡ ۙ فَمَا یَزِیۡدُہُمۡ اِلَّا طُغۡیَانًا کَبِیۡرًا ﴿٪۶۰﴾  6

And [remember, O Muhammad], when We told you, "Indeed, your Lord has encompassed the people." And We did not make the sight which We showed you except as a trial for the people, as was the accursed tree [mentioned] in the Qur'an. And We threaten them, but it increases them not except in great transgression.

اور یاد کرو جب کہ ہم نے آپ سے فرما دیا کے آپ کے رب نے لوگوں کو گھیر لیا ہے ۔ جو رویا ( عینی روئیت ) ہم نے آپ کو دکھا دی تھی وہ لوگوں کے لئے صاف آزمائش ہی تھی اور اسی طرح وہ درخت بھی جس سے قرآن میں اظہار نفرت کیا گیا ہے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں لیکن یہ انہیں اور بڑی سرکشی میں بڑھا رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
لَکَ
آپ کو
اِنَّ
بےشک
رَبَّکَ
آپ کے رب نے
اَحَاطَ
گھیر لیا ہے
بِالنَّاسِ
لوگوں کو
وَمَا
اور نہیں
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الرُّءۡیَا
اس منظر کو
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَرَیۡنٰکَ
دکھایا ہم نے آپ کو
اِلَّا
مگر
فِتۡنَۃً
ایک آزمائش
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَالشَّجَرَۃَ
اور اس درخت کو (بھی)
الۡمَلۡعُوۡنَۃَ
جو لعنت کیا گیا
فِی الۡقُرۡاٰنِ
قرآن میں
وَنُخَوِّفُہُمۡ
اور ہم ڈراتے ہیں انہیں
فَمَا
تو نہیں
یَزِیۡدُہُمۡ
وہ زیادہ کرتا انہیں
اِلَّا
مگر
طُغۡیَانًا
سرکشی میں
کَبِیۡرًا
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
قُلۡنَا
کہا ہم نے
لَکَ
آپ سے
اِنَّ
بلاشبہ
رَبَّکَ
رب آپ کا
اَحَاطَ
اس نے گھیر رکھا ہے
بِالنَّاسِ
لوگوں کو
وَمَا
اور نہیں
جَعَلۡنَا
بنایا ہم نے
الرُّءۡیَا
کوئی خواب
الَّتِیۡۤ
وہ جو
اَرَیۡنٰکَ
دکھایاہم نے آپ کو
اِلَّا
مگر
فِتۡنَۃً
آزمائش
لِّلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
وَالشَّجَرَۃَ
اور درخت
الۡمَلۡعُوۡنَۃَ
لعنت زدہ
فِی الۡقُرۡاٰنِ
قرآن میں
وَنُخَوِّفُہُمۡ
اور ہم ڈراتے ہیں انہیں
فَمَا
تو نہیں
یَزِیۡدُہُمۡ
وہ زیادہ بڑھاتا انکو
اِلَّا
سوائے
طُغۡیَانًا
سرکشی میں
کَبِیۡرًا
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

And [remember, O Muhammad], when We told you, "Indeed, your Lord has encompassed the people." And We did not make the sight which We showed you except as a trial for the people, as was the accursed tree [mentioned] in the Qur'an. And We threaten them, but it increases them not except in great transgression.

اور یاد کرو جب کہ ہم نے آپ سے فرما دیا کے آپ کے رب نے لوگوں کو گھیر لیا ہے ۔ جو رویا ( عینی روئیت ) ہم نے آپ کو دکھا دی تھی وہ لوگوں کے لئے صاف آزمائش ہی تھی اور اسی طرح وہ درخت بھی جس سے قرآن میں اظہار نفرت کیا گیا ہے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں لیکن یہ انہیں اور بڑی سرکشی میں بڑھا رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کا پروردگار لوگوں کو گھیرے ہوئے ہے۔ اور جو نمائش (واقعہ معراج) ہم نے آپ کو دکھائی اور وہ درخت جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے انھیں ان لوگوں کے لئے بس ایک آزمائش بنا رکھا ہے۔ ہم انھیں ڈراتے رہتے ہیں مگر تنبیہ ان کی سرکشی میں اضافہ ہی کرتی جاتی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے آپ سے کہاکہ آپ کے رب نے بلاشبہ لوگوں کوگھیررکھاہے اورہم نے کوئی خواب جوآپ کودکھایااسے نہیں بنایا مگر لوگوں کے لئے آزمائش اورقرآن میں لعنت زدہ درخت بھی۔ہم انہیں ڈراتے ہیں تو یہ ڈرانا ان کو بہت بڑی سرکشی کے سوازیادہ نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) when We said to you that your Lord en-compasses all humans. And We did not make the scene but We showed to you a test for the people - and the tree cursed in the Qur&an also. And We warn them, yet it adds to nothing but their enormous rebellion.

اور جب کہہ دیا ہم نے تجھ سے کہ تیرے رب نے گھیر لیا ہے لوگوں کو اور وہ دکھلاوا جو تجھ کو دکھلایا ہم نے سو جانچنے کو لوگوں کے اور ایسے ہی وہ درخت جس پر پھٹکار ہے قرآن میں اور ہم ان کو ڈراتے ہیں تو ان کو زیادہ ہوتی ہے بڑی شرارت۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب ہم آپ سے کہتے ہیں کہ آپ کے رب نے لوگوں کا احاطہ کیا ہوا ہے اور نہیں بنایا ہم نے اس مشاہدے کو جو ہم نے آپ کو دکھایا تھا مگر ایک فتنہ لوگوں کے لیے اور اس درخت کو بھی جس پر قرآن میں لعنت وارد ہوئی ہے اور (ان باتوں سے) ہم تو انہیں تنبیہہ کرتے ہیں مگر یہ تنبیہہ ان کی سرکشی ہی میں اضافہ کیے جا رہی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And recall when We said to you, (O Muhammad), that your Lord encompasses these people; and that We have made that vision that We have shown you, and the tree accursed in the Qur'an, but as a trial for people. We go about warning them, but each warning leads them to greater transgression.

یاد کرو اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے تم سے کہہ دیا تھا کہ تیرے رب نے ان لوگوں کو گھیر رکھا ہے ۔ 70 اور یہ جو کچھ ابھی ہم نے تمہیں دکھایا ہے71 ، اس کو اور اس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے 72 ، ہم نے ان لوگوں کے لیے بس ایک فتنہ بنا کر رکھ دیا ۔ 73 ہم انہیں تنبیہ پر تنبیہ کیے جا رہے ہیں ، مگر ہر تنبیہ ان کی سرکشی ہی میں اضافہ کیے جاتی ہے ۔ ؏ ٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم سے کہا تھا کہ تمہارا پروردگار ( اپنے علم سے ) تمام لوگوں کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔ ( ٣٢ ) اور ہم نے جو نظارہ تمہیں دکھایا ہے ، اس کو ہم نے ( کافر ) لوگوں کے لیے ایک فتنہ بنا دیا ۔ ( ٣٣ ) نیز اس درخت کو بھی جس پر قرآن میں لعنت آئی ہے ۔ اور ہم تو ان کو ڈراتے رہتے ہیں ، لیکن اس سے ان کی سخت سرکشی ہی میں اضافہ ہورہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر وہ تجھے یاد کر) جب ہم نے تجھ سے کہا کہ تیرے مالک نے لوگوں کو گھیر لیا ہے 7 اور جو دکھائو اہم نے تجھ کو دکھلایا وہ صرف اس لئے کہ لوگوں کی جانچ ہو 8 اور اسی طرح وہ درخت جس پر قرآن میں لعنت کی گی ہے 9 اور ہم ان (کافروں) کو (اپنی قدرت کی نشانیوں سے) ڈراتے ہیں لیکن ہمارے ڈرانے سے کچھ (فائدہ نہیں ہوتا ان کی سخت شرارت اور بڑھ جاتی ہے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے آپ سے فرمایا کہ بیشک آپ کا پروردگار (اللہ تمام) لوگوں کو گھیرے (احاطہ کئے) ہوئے ہے اور جو واقعہ (واقعہ معراج) ہم نے آپ کو (بیداری میں) دکھایا اس کو لوگوں کے لئے آزمائش کا سبب بنا دیا اور اسی طرح (تھوہر کے) درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔ اور ہم ان کو ڈراتے ہیں تو ان کو بڑی سرکشی پیدا ہوتی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یاد کیجیے جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ بیشک آپ کا پروردگار (کفار کو) گھیرے ہوئے ہے اور جو کچھ ہم نے آپ کو دکھایا اس کو اور تھوہر کے اس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ایک آزمائش بنایا ہے ۔ جب ہم ان کو ڈراتے ہیں تو ان کی سرکشی میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارا پروردگار لوگوں کو احاطہ کئے ہوئے ہے۔ اور جو نمائش ہم نے تمہیں دکھائی اس کو لوگوں کے لئے آرمائش کیا۔ اور اسی طرح (تھوہر کے) درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی۔ اور ہم انہیں ڈراتے ہیں تو ان کو اس سے بڑی (سخت) سرکشی پیدا ہوتی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We said unto thee: verily thy Lord hath encompassed mankind. And We made the vision We shewed thee but a temptation for men, and likewise the tree accurst in the Qur'an. And We frighten them, but it only increaseth them in exorbitance great.

اور (وہ وقت یاد کیجیے) جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کے پروردگار نے تمام لوگوں کو گھیر کر رکھا ہے ۔ اور ہم نے جو منظر آپ کو دکھلایا تھا اسے ہم نے لوگوں کی آزمائش کا سبب بنادیا ۔ اور اس درخت کو بھی جس پر قرآن میں لعنت آئی ہے ۔ اور ہم لوگوں کو ڈراتے تو رہتے ہیں لیکن ان کی بڑی سرکشی بڑھتی ہی چلی جاتی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارے رب نے لوگوں کو اپنے گھیری میں لے لیا اور وہ رؤیا جو ہم نے تم کو دکھائی ، اس کو ہم نے لوگوں کیلئے بس ایک فتنہ ہی بنادیا اور اس درخت کو بھی ، جس پر قرآن میں لعنت وارد ہوئی اور ہم تو ان کو ڈراتے ہیں لیکن یہ چیز ان کی غایت سرکشی میں اضافہ کیے جارہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب ہم نے آپ ( ﷺ ) سے کہا تھا کہ بلاشبہ آپ کا رب ( باعتبار علم کے ) تمام لوگوں کو گھیرے ہوئے ہے اور جو کچھ منظر ہم نے آپ کو دکھلایا ہے اور وہ درخت جس پر قرآن میں لعنت ذکر ہوئی ہے ( دونوں ) لوگوں کے لیے آزمائش ہیں اور ہم انہیں ( مختلف طریقوں سے ) ڈراتے رہتے ہیں مگر یہ ڈراوے ( بھی ) انہیں مزید گہری سرکشی کی طرف بڑھادیتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب ہم نے تم سے کہا کہ تمہارا رب لوگوں کو احاطہ کیے ہوئے ہے اور جو نمائش (واقعہ معراج) ہم نے تمہیں دکھائی وہ لوگوں کے لیے آزمائش تھی اور اسی طرح تھوہر کے درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے، اس کو لوگوں کے لیے آزمائش بنایا اور ہم انہیں ڈراتے ہیں تو ان کو اس سے بڑی سخت سرکشی پیدا ہوتی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کے رب نے گھیر رکھا ہے، ان لوگوں کو (اپنے علم اور قدرت سے) ، اور (ان عجائب قدرت کا) وہ دیکھنا جو کہ ہم نے آپ کو دکھایا تھا (اپنی قدرت و عنایت سے) اور اس درخت کو جس پر لعنت وارد ہوئی ہے قرآن میں، (نہیں بنایا ہم نے اس سب کو) مگر آزمائش کا سامان لوگوں کے لئے، اور ہم انھیں برابر ڈراتے (اور تنبیہ کرتے) رہتے ہیں، (تاکہ یہ لوگ باز آجائیں) ، مگر اس سب سے ان کی اس بڑی سرکشی ہی میں اضافہ ہوتا جاتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم نے آپ سے کہاکہ آپ کارب تمام لوگوں کو اپنے گھیرے میں لئے ہوئے ہے اور جو مشاہدات ( شب معراج میں ) آپکو کرائے ، انہیں ہم نے لوگوں کے لئے آزمائش کاذریعہ بنادیا تھا اور اس ( جہنم کے زقوم کے ) درخت کو بھی جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ، ہم انہیں ڈراتے ہیں مگریہ چیزان کی سرکشی میں اضافہ ہی کرتی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم نے تم سے فرمایا کہ سب لوگ تمہارے رب کے قابو میں ہیں ( ف۱۲۸ ) اور ہم نے نہ کیا وہ دکھاوا ( ف۱۲۹ ) جو تمہیں دکھایا تھا ( ف۱۳۰ ) مگر لوگوں کی آزمائش کو ( ف۱۳۱ ) اور وہ پیڑ جس پر قرآن میں لعنت ہے ( ف۱۳۲ ) اور ہم انھیں ڈراتے ہیں ( ف۱۳۳ ) تو انھیں نہیں بڑھتی مگر بڑی سرکشی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کیجئے ) جب ہم نے آپ سے فرمایا کہ بیشک آپ کے رب نے ( سب ) لوگوں کو ( اپنے علم و قدرت کے ) احاطہ میں لے رکھا ہے ، اور ہم نے تو ( شبِ معراج کے ) اس نظّارہ کو جو ہم نے آپ کو دکھایا لوگوں کے لئے صرف ایک آزمائش بنایا ہے ( ایمان والے مان گئے اور ظاہر بین الجھ گئے ) اور اس درخت ( شجرۃ الزقوم ) کو بھی جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ، اور ہم انہیں ڈراتے ہیں مگر یہ ( ڈرانا بھی ) ان میں کوئی اضافہ نہیں کرتا سوائے اور بڑی سرکشی کے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ آپ کے پروردگار نے لوگوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور جو منظر ہم نے آپ کو دکھایا تھا ۔ اس کو اور اس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ، ہم نے لوگوں کیلئے آزمائش کا ذریعہ بنایا ہے اور ہم انہیں ڈراتے ہیں مگر یہ ڈرانا ان کی سرکشی میں اضافہ ہی کر رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! We told thee that thy Lord doth encompass mankind round about: We granted the vision which We showed thee, but as a trial for men,- as also the Cursed Tree (mentioned) in the Qur'an: We put terror (and warning) into them, but it only increases their inordinate transgression!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), We told you that your Lord has encompassed all mankind. We made the vision which We showed you and the condemned tree, mentioned in the Quran, as a trial for the human being. Even though We warn them, it only increases their rebellion.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We told you: "Verily, your Lord has encompassed mankind." And We made not the vision which We showed you but a trial for mankind, and (likewise) the accursed tree in the Qur'an. We warn and make them afraid but it only increases them in naught save great disbelief, oppression and disobedience to Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We said to you: Surely your Lord encompasses men; and We did not make the vision which We showed you but a trial for men and the cursed tree in the Quran as well; and We cause them to fear, but it only adds to their great inordinacy.

Translated by

William Pickthall

And (it was a warning) when we told thee: Lo! thy Lord encompasseth mankind, and We appointed the sight which We showed thee as an ordeal for mankind, and (likewise) the Accursed Tree in the Qur'an. We warn them, but it increaseth them in naught save gross impiety.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने आपसे कहा कि आपके रब ने लोगों को घेरे में ले लिया है, और वह नज़ारा जो हमने आपको दिखाया वह सिर्फ़ लोगों की जाँच के लिए था और उस दरख़्त को भी जिसकी क़ुरआन में मज़म्मत की गई है, और हम उनको डराते हैं लेकिन उनकी ज़बरदस्त सरकशी बढ़ती ही जा रही है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ وہ وقت یاد کر لیجیئے جب کہ ہم نے آپ سے کہہ دیا تھا کہ آپ کا رب اپنے علم سے تمام لوگوں کو محیط ہو رہا ہے اور ہم نے جو تماشا آپ کو (شب معراج) دکھلایا تھا اور جس درخت کی قرآن میں مذمت کی گئی ہے ہم نے تو ان دونوں چیزوں کو ان لوگوں کے لیے موجب گمراہی کردیا اور ہم ان کو ڈراتے رہتے ہیں لیکن ان کی بڑی سرکشی بڑھتی چلی جاتی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب ہم نے آپ سے کہا کہ تحقیق آپ کے رب نے لوگوں کا احاطہ کر رکھا ہے اور ہم نے جو منظر آپ کو دکھایا۔ نہیں بنایا اسے مگر لوگوں کے لیے آزمائش اور وہ درخت بھی جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے۔ اور ہم انھیں ڈراتے ہیں تو یہ ڈرانا ان میں سرکشی کے سوا کچھ اضافہ نہیں کرتا۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ ہم نے تم سے کہہ دیا تھا کہ تیرے رب نے ان لوگوں کو گھیر رکھا ہے اور یہ جو کچھ ابھی ہم نے تمہیں دکھایا ہے ، اس کو اور اس درخت کو جس پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ، ہم نے ان لوگوں کے لئے بس ایک فتنہ بنا کر رکھ دیا۔ ہم انہیں تنبیہ پر کیے جا رہے ہیں ، مگر ہر تنبیہ ان کی سرکشی میں اضافہ کیے جاتی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے آپ سے کہا بلاشبہ آپ کا رب سب لوگوں کو محیط ہے اور ہم نے جو دکھلاوا آپ کو دکھلایا اور وہ درخت جسے قرآن میں ملعون بتایا یہ دونوں چیزیں صرف اس لیے تھیں کہ لوگوں کو آزمائش میں ڈالا جائے اور ہم انہیں ڈراتے ہیں یہ ڈرانا ان کی سرکشی میں اضافہ ہی کرتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب کہہ دیا ہم نے تجھ سے کہ تیرے رب نے گھیر لیا ہے لوگوں کو اور وہ دکھلاوا جو تجھ کو دکھلایا ہم نے سو جانچنے کو لوگوں کے اور ایسے ہی وہ درخت جس پر پھٹکار ہے قرآن میں   اور ہم ان کو ڈراتے ہیں تو ان کو زیادہ ہوتی ہے بڑی شرارت

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کیجیے جب ہم نے آپ سے کہا تھا کہ بیشک آپ کے رب نے سب لوگوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور ان عجائبات قدرت کا دیکھنا جو ہم نے آپ کو دکھائے تھے اس کو اور اس درخت کو جس کی مذمت قرآن کریم میں کی گئی ہے ان دونوں چیزوں کو ہم نے محض لوگوں کی آزمائش کا ذریعہ بنایا اور ہم ان کو ڈراتے رہتے ہیں مگر ہمارے ڈرانے سے ان کی حد سے بڑھی ہوئی سرکشی اور زیادہ ہوتی چلی جاتی ہے ۔