Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 64

سورة بنی اسراءیل

وَ اسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡہُمۡ بِصَوۡتِکَ وَ اَجۡلِبۡ عَلَیۡہِمۡ بِخَیۡلِکَ وَ رَجِلِکَ وَ شَارِکۡہُمۡ فِی الۡاَمۡوَالِ وَ الۡاَوۡلَادِ وَ عِدۡہُمۡ ؕ وَ مَا یَعِدُہُمُ الشَّیۡطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا ﴿۶۴﴾

And incite [to senselessness] whoever you can among them with your voice and assault them with your horses and foot soldiers and become a partner in their wealth and their children and promise them." But Satan does not promise them except delusion.

ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے گا بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھالا اور ان کے مال اور اولاد میں سے اپنا بھی ساجھا لگا اور انہیں ( جھوٹے ) وعدے دے لے ان سے جتنے بھی وعدے شیطان کے ہوتے ہیں سب کے سب سراسر فریب ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاسۡتَفۡزِزۡ
اور بہکا لے
مَنِ
جسے
اسۡتَطَعۡتَ
استطاعت رکھتا ہے تو
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
بِصَوۡتِکَ
ساتھ اپنی آواز کے
وَاَجۡلِبۡ
اور چڑھا لا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِخَیۡلِکَ
سوار اپنے
وَرَجِلِکَ
اور پیادے اپنے
وَشَارِکۡہُمۡ
اور شریک ہو جا ان کا
فِی الۡاَمۡوَالِ
مالوں میں
وَالۡاَوۡلَادِ
اور اولاد میں
وَعِدۡہُمۡ
اور وعدہ کر ان سے
وَمَا
اور نہیں
یَعِدُہُمُ
وعدہ کرتا ان سے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان
اِلَّا
مگر
غُرُوۡرًا
دھوکے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاسۡتَفۡزِزۡ
اور بہکا دے
مَنِ
جن کو
اسۡتَطَعۡتَ
تو کر سکے
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
بِصَوۡتِکَ
اپنی آواز سے
وَاَجۡلِبۡ
اور چڑھا لا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِخَیۡلِکَ
اپنے سوار
وَرَجِلِکَ
اوراپنے پیادے
وَشَارِکۡہُمۡ
اور شریک ہو جا ان کا
فِی الۡاَمۡوَالِ
مال میں
وَالۡاَوۡلَادِ
اور اولاد میں
وَعِدۡہُمۡ
اور وعدے کر ان سے
وَمَا
اور نہیں
یَعِدُہُمُ
وعدے دیتا
الشَّیۡطٰنُ
ان کوشیطان
اِلَّا
سوائے
غُرُوۡرًا
دھوکے کے
Translated by

Juna Garhi

And incite [to senselessness] whoever you can among them with your voice and assault them with your horses and foot soldiers and become a partner in their wealth and their children and promise them." But Satan does not promise them except delusion.

ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے گا بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھالا اور ان کے مال اور اولاد میں سے اپنا بھی ساجھا لگا اور انہیں ( جھوٹے ) وعدے دے لے ان سے جتنے بھی وعدے شیطان کے ہوتے ہیں سب کے سب سراسر فریب ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور انھیں گھبراہٹ میں ڈال جنہیں تو اپنی آواز سے گھبراہٹ میں ڈال سکے، اپنے سوار اور پیادے ان پر چڑھا لا، مال اور اولاد میں ان کا شریک بن اور ان سے وعدہ کر۔ اور شیطان جو بھی وعدہ کرتا ہے وہ بس دھوکا ہی ہوتا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بہکادے ان میں سے جن کوتواپنی آوازسے بہکا سکے اوران پراپنے سوار اور اپنے پیادے چڑھالااور اُن کے مال اوراُن کی اولادمیں اُن کے ساتھ شریک ہو جا اور اُن سے وعدے کراورشیطان اُنہیں دھوکے کے سواکوئی وعدہ نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And entice with your voice those of them you can, and rally against them your horsemen and your footmen, and share with them in their wealth and their children, and make promises to them|" - and Satan promises them nothing but delusion

اور گھبرا لے ان میں جس کو تو گھبرا سکے اپنی آواز سے اور لے آ ان پر اپنے سوار اور پیادے اور ساجھا کر ان سے مال اور اولاد میں اور وعدہ دے ان کو اور کچھ نہیں وعدہ دیتا ان کو شیطان مگر دغا بازی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تو پھسلا لے جس پر تیرا بس چلتا ہے ان میں سے اپنی آواز سے اور چڑھا لا ان پر اپنے سواروں اور پیادوں کو اور شریک بن جا ان کا مالوں میں اور اولاد میں اور ان سے (جو چاہے) وعدے کر اور نہیں وعدہ کرتا ان سے شیطان مگر دھوکے کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Tempt with your call all whom you wish. Muster against them all your forces - your cavalry and your foot soldiers; share with them riches and offspring, and seduce them with rosy promises - and Satan's promise is nothing but a deception -

تو جس جس کو اپنی دعوت سے پھسلا سکتا ہے پھسلا لے76 ، ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا ، 77 مال اور اولاد میں ان کے ساتھ سا جھا لگا ، 78 اور ان کو وعدوں کے جال میں پھانس79 ۔ ۔ ۔ ۔ اور شیطان کے وعدے ایک دھوکے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان میں سے جس جس پر تیرا بس چلے ۔ انہیں اپنی آواز سے بہکا لے ۔ ( ٣٥ ) اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں کی فوج چڑھا لا ( ٣٦ ) اور ان کے مال اور اولاد میں اپنا حصہ لگا لے ، ( ٣٧ ) اور ان سے خوب وعدے کرلے ۔ اور ( حقیقت یہ ہے کہ ) شیطان ان سے جو وعدہ بھی کرتا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہوتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان میں سے جس کو تو اپنی آواز سے پھسلا سکے پھسلا (یا جس کو تو اپنی آواز سے گھبرا سکے گھبرا) اور ان پر اپنے (لشکر کے) سوار اور پیارے چڑھالا (ہر طرح سے ان کو بہکا) اور مال اور اولد میں ان کا ساجھی (شریک) بن جا اور ان سے (جھوٹے جھوٹے وعدے کر اور شیطان تو ان سے جو وعدہ کرتا ہے اس میں دغا ہی دغا ہے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدہ کرتا رہ اور شیطان ان سے جو وعدے کرتا ہے سب دھوکا ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو ان میں سے جس جس پر تیرا بس چلتا ہے ان کو اپنی آواز سے پھسلا لے اور تو ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا کرلے آ۔ ان کے مالوں اور جانوں میں شرکت کرلے۔ ان سے (خوشنما) وعدے کرلے۔ حالانکہ شیطان کے وعدے دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ۔ اور ان پر اپنے سواروں اور پیاروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ۔ اور شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unsettle thou whomsoever of them thou canst with thy voice, and summon against them thine horse and thine foot, and share with them riches- and children, and promise unto them; and the Satan promiseth not but to delude.

اور ان میں سے جس جس پر تیرا قابو چلے تو اپنی پکار سے اس کا قدم اکھاڑ دیکھ اور ان پر اپنے سوار اور پیدادے چڑھا لا اور ان سے اپنا ساجھا کرلے مال اور اولاد میں اور ان سے وعدہ کرلے (خوب جھوٹے جھوٹے) اور شیطان تو ان سے بس جھوٹے ہی وعدے کرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں سے جن پر تیرا بس چلے ، ان کو اپنے غوغاً سے گھبرالے ، ان پر اپنے سوار اور پیدل چڑھا لا ، مال اور اولاد میں ان کا ساجھی بن جا اور ان سے وعدہ کرلے! اور شیطان ان سے محض دھوکے ہی کے وعدے کرتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے جس جس پر تیرا قابو چلے اپنی آواز کی فسوں کاری ( جادو گری ) سے انہیں بہکاتا رِہ اور ان پر اپنے سواروں اور پیادہ دستوں ( پیدل فوج ) کو چڑھا کر لاتا رِہ اور ان کے مال و اولاد میں شریک ہوتا رِہ ( اپنا حصہ لگواتا رِہ ) اور ان سے ( جھوٹے ) وعدے کرتا رِہ اور شیطان ان سے جھوٹے ( مکر و فریب کے ) وعدے ہی کرتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدہ کرتا رہ اور شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکہ ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پھسلا لے تو ان میں سے جس کو بھی پھسلا سکتا ہے، اپنی آواز (اور چیخ و پکار) سے، اور دوڑالے ان پر اپنے سوار اور پیادہ (لشکر) ، اور ساجھا کرلے تو ان کے ساتھ ان کے مالوں میں بھی، اور ان کی اولادوں میں، اور پھانستا جا ان کو اپنے (جھوٹے) وعدوں کے جال میں، اور شیطان کے وعدے کچھ نہیں ہوتے سوائے دھوکے کے سامان کے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ان میں سے توجسے آوازلگاکربہکاس کے بہکالے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھالا اور مال اور اولادمیں ان کا شریک بن جااوران سے اچھے اچھے وعدے کر اور شیطان جو وعدہ کرتا ہے وہ بس دھوکا ہی ہوتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ڈگا دے ( بہکادے ) ان میں سے جس پر قدرت پائے اپنی آواز سے ( ف۱٤۰ ) اور ان پر لام باندھ ( فوج چڑھا ) لا اپنے سواروں اور اپنے پیادوں کا ( ف۱٤۱ ) اور ان کا ساجھی ہو مالوں اور بچوں میں ( ف۱٤۲ ) اور انھیں وعدہ دے ( ف۱٤۳ ) اور شیطان انھیں وعدہ نہیں دیتا مگر فریب سے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس پر بھی تیرا بس چل سکتا ہے تو ( اسے ) اپنی آواز سے ڈگمگا لے اور ان پر اپنی ( فوج کے ) سوار اور پیادہ دستوں کو چڑھا دے اور ان کے مال و اولاد میں ان کا شریک بن جا اور ان سے ( جھوٹے ) وعدے کر ، اور ان سے شیطان دھوکہ و فریب کے سوا ( کوئی ) وعدہ نہیں کرتا

Translated by

Hussain Najfi

اور ان میں سے جس پر تیرا قابو چلتا ہے اپنی پکار سے اسے ورغلا اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں سے چڑھائی کر اور ان کے مالوں اور اولاد میں شریک ہو جا ۔ اور ان سے وعدے کر ۔ اور شیطان تو دھوکے اور فریب کے سوا ان سے کوئی وعدہ کرتا ہی نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Lead to destruction those whom thou canst among them, with thy (seductive) voice; make assaults on them with thy cavalry and thy infantry; mutually share with them wealth and children; and make promises to them." But Satan promises them nothing but deceit.

Translated by

Muhammad Sarwar

Draw anyone of them you can into sin by your voice and by your cavalry and infantry, share their property and children with them and make promises to them. Your promises are all lies.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And fool them gradually, those whom you can among them with your voice, Ajlib upon them with your cavalry and your infantry, share with them wealth and children, and make promises to them." But Shaytan promises them nothing but deceit.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And beguile whomsoever of them you can with your voice, and collect against them your forces riding and on foot, and share with them in wealth and children, and hold out promises to them; and the Shaitan makes not promises to them but to deceive:

Translated by

William Pickthall

And excite any of them whom thou canst with thy voice, and urge thy horse and foot against them, and be a partner in their wealth and children, and promise them. Satan promiseth them only to deceive.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन में से जिस किसी पर तेरा बस चले उस के क़दम अपनी आवाज़ से उखाड़ दे। और उन पर अपने सवार और अपने प्यादे (पैदल सेना) चढ़ा ला। और माल और सन्तान में भी उन के साथ साझा लगा। और उन से वादे कर!" - किन्तु शैतान उन से जो वादे करता है वह एक धोखे के सिवा और कुछ भी नहीं होता। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان میں سے جس جس پر تیرا قابو چلے اپنی چیخ پکار سے اس کا قدم اکھاڑ دینا (7) اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لانا (8) اور ان کے مال اور اولاد میں اپنا ساجھا کرلینا (1) اور ان سے وعدہ کرنا اور شیطان ان لوگوں سے بالکل جھوٹے وعدے کرتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان میں سے جس کو اپنی آواز کے ساتھ بہکا سکے بہکا اور اپنے سوار اور اپنے پیادے ان پر چڑھا لے اور اموال اور اولاد میں ان کا حصہ دار بن اور ان سے وعدے کر اور شیطان دھوکا دینے کے سوا ان سے کوئی وعدہ نہیں کرتا۔ “ (٦٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تو جس جس کو اپنی دعوت سے پھسلا سکتا ہے پھسلالے ، ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا ، مال اور اولاد میں ان کے ساتھ سا جھالگا ، اور ان کو وعدوں کے جال میں پھانس…اور شیطان کے وعدے ایک دھوکے کے سوا اور کچھ بھی نہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں سے جس جس پر تیرا قابو چلے اپنی پکار سے ان کے قدم اکھاڑ دینا اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لانا اور ان کے اموال اور اولاد میں اپنا ساجھا کرلینا اور ان سے وعدے کرنا، اور شیطان ان سے جو وعدے کرتا ہے وہ صرف دھوکہ ہی ہوتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور گھبرا لے ان میں جس کو تو گھبرا سکے اپنی آواز سے اور لے آ ان پر اپنے سوار اور پیادے اور ساجھا کر ان سے مال اور اولاد میں اور وعدے دے ان کو اور کچھ نہیں وعدہ دیتا ان کو شیطان مگر دغا بازی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اولاد آدم (علیہ السلام) میں سے جس جس کو تو اپنی جگہ سے ہلا سکے اس کو اپنی آواز یعنی وسوسہ سے ہلا دیجیو اور ان پر اپنے سواروں پر پیادوں کو چڑھا لائیو اور ان کے مال اور ان کی اولاد میں شریک ہو جائیو اور ان سے غلط ملط وعدے کیجیو اور شیطان اولاد آدم (علیہ السلام) سے جوق بھی وعدہ کرتا ہے وہ صرف فریب ہی فریب ہے۔