Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 68

سورة بنی اسراءیل

اَفَاَمِنۡتُمۡ اَنۡ یَّخۡسِفَ بِکُمۡ جَانِبَ الۡبَرِّ اَوۡ یُرۡسِلَ عَلَیۡکُمۡ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوۡا لَکُمۡ وَکِیۡلًا ﴿ۙ۶۸﴾

Then do you feel secure that [instead] He will not cause a part of the land to swallow you or send against you a storm of stones? Then you would not find for yourselves an advocate.

تو کیا تم اس سے بے خوف ہوگئے ہو کہ تمہیں خشکی کی طرف ( لے جا کر زمین ) میں دھنسا دے یا تم پر پتھروں کی آندھی بھیج دے پھر تم اپنے لئے کسی نگہبان کو نہ پا سکو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَفَاَمِنۡتُمۡ
کیا بےخوف ہوگئے تم
اَنۡ
کہ
یَّخۡسِفَ
وہ دھنسا دے
بِکُمۡ
تمہیں
جَانِبَ الۡبَرِّ
خشکی کی جانب
اَوۡ
یا
یُرۡسِلَ
وہ بھیج دے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
حَاصِبًا
پتھر برسانے والی آندھی
ثُمَّ
پھر
لَاتَجِدُوۡا
نہ تم پاؤ گے
لَکُمۡ
اپنے لئے
وَکِیۡلًا
کوئی کارساز
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَفَاَمِنۡتُمۡ
تو کیا بے خوف ہوگئے تم
اَنۡ
یہ کہ
یَّخۡسِفَ
وہ دھنسا دے
بِکُمۡ
تمہیں
جَانِبَ الۡبَرِّ
خشکی کی جانب
اَوۡ
یا
یُرۡسِلَ
بھیج دے
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
حَاصِبًا
پتھر برسانے والی آندھی
ثُمَّ
پھر
لَاتَجِدُوۡا
نہیں تم پاؤ گے
لَکُمۡ
اپنے لیے
وَکِیۡلًا
کوئی کارساز
Translated by

Juna Garhi

Then do you feel secure that [instead] He will not cause a part of the land to swallow you or send against you a storm of stones? Then you would not find for yourselves an advocate.

تو کیا تم اس سے بے خوف ہوگئے ہو کہ تمہیں خشکی کی طرف ( لے جا کر زمین ) میں دھنسا دے یا تم پر پتھروں کی آندھی بھیج دے پھر تم اپنے لئے کسی نگہبان کو نہ پا سکو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم اس بات سے بےخوف ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی پر ہی (زمین میں) دھنسا دے یا تم پر (ایسی آندھی) بھیج دے جس میں پتھر ہوں۔ پھر تمہیں اپنے لئے کوئی کارساز بھی نہ ملے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

توکیا تم اس سے بے خوف ہو گئے ہوکہ وہ تمہیں خشکی کی جانب دھنسادے یاتم پرپتھربرسانے والی آندھی بھیج دے؟پھرتم اپنے لیے کوئی کارسازنہ پاؤ گے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do you, then, feel secure from that He makes a part of the land sink down along with you, or that He sends down a rain of stones on you, whereupon you will find no one to pro¬tect you?

سو کیا تم بےڈر ہوگئے اس سے کہ دھنسا دے تم کو جنگل کے کنارے یا بھیج دے تم پر آندھی پتھر برسانے والی پھر نہ پاؤ اپنا کوئی نگہبان

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیا تم اس بات سے بےخوف ہوگئے ہو کہ وہ دھنسا دے تمہیں کہیں خشکی میں ہی یا وہ تم پر بھیج دے کنکر برسانے والی تیز ہوا پھر تم نہ پاؤ اپنے لیے کوئی بچانے والا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you, then, feel secure against His causing you to be swallowed up by a tract of the earth, or letting loose a deadly whirlwind charged with stones towards you, and there you will find none to protect you?

اچھا ، تو کیا تم اس بات سے بالکل بے خوف ہو کہ خدا کبھی خشکی پر ہی تم کو زمین میں دھنسا دے ، یا تم پر پتھراؤ کرنے والی آندھی بھیج دے اور تم اس سے بچانے والا کوئی حمایتی نہ پاؤ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو کیا تمہیں اس بات کا کوئی ڈر نہیں رہا کہ اللہ تمہیں خشکی ہی کے ایک حصے میں دھنسا دے ، یا تم پر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے ، اور پھر تمہیں اپنا کوئی رکھوالا نہ ملے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(خشکی میں آنے سے کیا ہوتا ہے) کیا تم کو اس کا ڈر نہیں کہ وہ (اگر چاہے) خشکی کے کنارے تم کو دھنسا دے یا آندھی کا پتھرائو کرے (یا اولے برسائے) پھر (اس کے عذاب سے) بچانیوالا کسی کو تم نہ پائو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو کیا تم (اس بات سے) بےخوف ہو کر وہ تمہیں خشکی کی طرف (لے جاکر) زمین میں دھنسا دے یا تم پر ایسی تیز ہوا بھیج دے جو کنکر پتھر برسانے لگے ؟ پھر تم اپنا کوئی نگہبان نہ پاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم اس سے بےخوف ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی کی طرف لے جا جکر زمین میں دھنسا دے یا تمہارے اوپر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے۔ پھر تم اپنے لئے کوئی بچانے والا نہ پاؤ گے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم (اس سے) بےخوف ہو کہ خدا تمہیں خشکی کی طرف (لے جا کر زمین میں) دھنسا دے یا تم پر سنگریزوں کی بھری ہوئی آندھی چلادے۔ پھر تم اپنا کوئی نگہبان نہ پاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Are ye then secure that he will not cause a side of the land to swallow you up, or send over you a sand-storm, and then ye will not find for yourselves a trustee?

کیا تم اس سے بےفکر ہوگئے ہو کہ وہ تم کو خشکی کی طرف لاکر زمین میں دھنسا دے یا تم پر کوئی تند ہوا بھیج دے تو تم کسی کو (بھی) اپنا کارساز نہ پاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم اس بات سے نچنت ہوگئے کہ وہ خشکی کی جانب تمہارے سمیت زمین کو دھنسا دے یا تم پر باد تند بھیج دے ، پھر تم کسی کو اپنا کارساز نہ پاؤ؟

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم ( اس بات سے ) بے خوف ہوگئے ہو کہ اللہ ( تعالیٰ ) تمہیں خشکی کی طرف ( لے جاکر زمین میں ) دھنسا دے یا تم پر کوئی سخت آندھی بھیج دے جو کنکر برسانے والی ہو ، پھر تم ( اس وقت ) اپنا کوئی نگہبان نہیں پاؤگے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم اس سے بےخوف ہو کہ اللہ تمہیں خشکی کی طرف لے جا کر زمین میں دھنسا دے یا تم پر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے، پھر تم اپنا کوئی بچانے والا نہ پائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اچھا تو کیا تم لوگ نڈر (اور بےخوف) ہوگئے ہو اس بات سے کہ وہ کبھی تم کو خشکی کی جانب ہی زمین میں دھنسا دے یا وہ بھیج دے تم پر پتھر برسانے والی کوئی آندھی، پھر تم نہ پاسکو اپنے لئے کوئی کار ساز

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم بے خوف ہوگئے کہ وہ تمہیں خشکی پر ہی ( زمین میں ) دھنسادے یاتم پر پتھر کے کنکروالی آندھی بھیج دے پھرتمہیں اپنے لئے کوئی کارساز نہ ملے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم ( ف۱۵۰ ) اس سے نڈر ہوئے کہ وہ خشکی ہی کا کوئی کنارہ تمہارے ساتھ دھنسادے ( ف۱۵۱ ) یا تم پر پتھراؤ بھیجے ( ف۱۵۲ ) پھر اپنا کوئی حمایتی نہ پاؤ ( ف۱۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم اس بات سے بے خوف ہو گئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی کے کنارے پر ہی ( زمین میں ) دھنسا دے یا تم پر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے پھر تم اپنے لئے کوئی کارساز نہ پاسکو گے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم اس بات سے بے فکر ہوگئے ہو کہ وہ تمہیں خشکی کے کسی گوشے میں زمین کے اندر دھنسا دے یا تم پر کوئی پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے ۔ پھر تم کسی کو بھی اپنا کارساز نہیں پاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do ye then feel secure that He will not cause you to be swallowed up beneath the earth when ye are on land, or that He will not send against you a violent tornado (with showers of stones) so that ye shall find no one to carry out your affairs for you?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do you feel secure that We will not cause a part of the land to sink or engulf you with sand storms when you would find no one to protect you?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Do you then feel secure that He will not cause a side of the land to swallow you up, or that He will not send against you a Hasib Then, you shall find no guardian.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What! Do you then feel secure that He will not cause a tract of land to engulf you or send on you a tornado? Then you shall not find a protector for yourselves.

Translated by

William Pickthall

Feel ye then secure that He will not cause a slope of the land to engulf you, or send a sand-storm upon you, and then ye will find that ye have no protector?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम इस से निश्चिन्त हो कि वह कभी थल की ओर ले जाकर तुम्हें धँसा दे या तुम पर पथराव करने वाली आँधी भेज दे; फिर अपना कोई कार्यसाधक न पाओ?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو کیا تم اس بات سے بےفکر ہو کر بیٹھے ہو کہ تم کو خشکی کی جانب میں لاکر زمین میں دھنسا دیوے یا تم پر کوئی ایسی تند ہوا بھیج دیوے جو کنکر پتھر برسانے لگے پھر تم کسی کو اپنا کارساز نہ پاؤ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تو کیا تم بےخوف ہوگئے ہو۔ اگر وہ تمہیں خشکی پر ہی زمین میں دھنسا دے یا تم پر کوئی پتھراؤ کرنے والی آندھی بھیج دے پھر تم اپنے لیے کوئی کارساز نہ پاؤگے۔ “ (٦٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اچھا ، تو کیا تم اس بات سے بالکل بےخوف ہو کر خدا کبھی خشکی پر ہی تم کو زمین میں دھنسا دے ، یا تم پر پتھرائو کرنے والی آندھی بھیج دے اور تم اس سے بچانے والا کوئی حمایتی نہ پائو ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم اس بات سے بےفکر ہو کہ وہ تمہیں خشکی کی جانب میں لاکر زمین میں دھنسا دے۔ یا تم پہ کوئی سخت آندھی بھیج دے جو کنکر برسانے والی ہو پھر تم اپنے لیے کسی کو کارساز نہ پاؤ گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کیا تم بےڈر ہوگئے اس سے کہ دھنسا دے تم کو جنگل کے کنارے یا بھیج دے تم پر آندھی پتھر برسانے والی پھر نہ پاؤ اپنا کوئی نگہبان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو کیا تم اس بات سے بےخوف ہوگئے ہو کہ وہ تم کو خشکی کے کنارے لا کر زمین میں دھنسا دے یا تم پر کوئی کنکر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے پھر تم کسی کو بھی اپنا کار ساز نہ پائو۔