Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 73

سورة بنی اسراءیل

وَ اِنۡ کَادُوۡا لَیَفۡتِنُوۡنَکَ عَنِ الَّذِیۡۤ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ لِتَفۡتَرِیَ عَلَیۡنَا غَیۡرَہٗ ٭ۖ وَ اِذًا لَّاتَّخَذُوۡکَ خَلِیۡلًا ﴿۷۳﴾

And indeed, they were about to tempt you away from that which We revealed to you in order to [make] you invent about Us something else; and then they would have taken you as a friend.

یہ لوگ آپ کو اس وحی سے جو ہم نے آپ پر اتاری ہے بہکانا چاہتے کہ آپ اس کے سوا کچھ اور ہی ہمارے نام سے گھڑ گھڑا لیں ، تب تو آپ کو یہ لوگ اپنا ولی دوست بنا لیتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور بے شک
کَادُوۡا
وہ قریب تھے کہ
لَیَفۡتِنُوۡنَکَ
البتہ وہ فتنے میں ڈالیں آپ کو
عَنِ الَّذِیۡۤ
اس سے جو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
لِتَفۡتَرِیَ
تا کہ آپ گھڑ لائیں
عَلَیۡنَا
ہم پر
غَیۡرَہٗ
سوائے اس (وحی )کے
وَاِذًا
اور تب
لَّاتَّخَذُوۡکَ
ضرور وہ بنا لیتے آپ کو
خَلِیۡلًا
دلی دوست
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور بلاشبہ
کَادُوۡا
قریب تھے وہ سب
لَیَفۡتِنُوۡنَکَ
کہ ضرور بہکا دیں آپ کو
عَنِ الَّذِیۡۤ
اس سے جو
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
لِتَفۡتَرِیَ
تاکہ آپ گھڑ لائیں
عَلَیۡنَا
اوپر ہمارے
غَیۡرَہٗ
اس کے علاوہ
وَاِذًا
اور تب
لَّاتَّخَذُوۡکَ
ضرور بنا لیتےوہ آپ کو
خَلِیۡلًا
دلی دوست
Translated by

Juna Garhi

And indeed, they were about to tempt you away from that which We revealed to you in order to [make] you invent about Us something else; and then they would have taken you as a friend.

یہ لوگ آپ کو اس وحی سے جو ہم نے آپ پر اتاری ہے بہکانا چاہتے کہ آپ اس کے سوا کچھ اور ہی ہمارے نام سے گھڑ گھڑا لیں ، تب تو آپ کو یہ لوگ اپنا ولی دوست بنا لیتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے آپ کی طرف جو وحی کی ہے قریب تھا کہ یہ کافر آپ کو اس سے بہکا دیتے تاکہ آپ نازل شدہ وحی کے علاوہ کچھ ہم پر افترا کریں اور اس صورت میں وہ تمہیں اپنا دوست ۔ بھی بنا لیتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ قریب تھاوہ آپ کو ضرور بہکا دیں اس سے جوہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے تاکہ آپ ہمارے اوپراس کے علاوہ کوئی بات گھڑ لائیں اور تب وہ آپ کو ضرور دلی دوست بنالیتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely, they were about to tempt you away from what We have revealed to you, so that you forge someth¬ing else in Our name, and in that case they would have certainly made you a friend.

اور وہ لوگ تو چاہتے تھے کہ تجھ کو بجلا دیں اس چیز سے کہ جو وحی بھیجی ہم نے تیری طرف، تاکہ جھوٹ بنا لائے تو ہم پر وحی کے سوا اور تب تو بنا لیتے تجھ کو دوست

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) یہ لوگ تو اس بات پر تلے ہوئے تھے کہ آپ کو فتنے میں ڈال کر اس چیز سے ہٹا دیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے تاکہ آپ اس کے علاوہ کوئی اور چیز گھڑ کر ہم سے منسوب کردیں اور اگر آپ ایسا کرتے تب تو یہ لوگ آپ کو اپنا گاڑھا دوست بنا لیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), they had all but tempted you away from what We have revealed to you that you may invent something else in Our Name. Had you done so, they would have taken you as their trusted friend.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان لوگوں نے اس کوشش میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی کہ تمہیں فتنے میں ڈال کر اس وحی سے پھیر دیں جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے تاکہ تم ہمارے نام پر اپنی طرف سے کوئی بات گھڑو ۔ 87 اگر تم ایسا کرتے تو وہ ضرور تمہیں اپنا دوست بنا لیتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) جو وحی ہم نے تمہارے پاس بھیجی ہے ، یہ ( کافر ) لوگ تمہیں فتنے میں ڈال کر اس سے ہٹانے لگے تھے ، تاکہ تم اس کے بجائے کوئی اور بات ہمارے نام پر گھڑ کر پیش کرو ، اور اس صورت میں یہ تمہیں اپنا گہرا دوست بنا لیتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کافر تو تجھے ان حکموں سے جو ہم نے تجھ کو بھیجے بہکانے ہی کو تھے ان کا مطلب یہ تھا کہ تو ہم پر جھوٹ باندھے 5 اور تو ایسا کرتا (ان کی مرضی کے موافق جھوٹا قرآن بٹ لیتا) تو وہ تجھ کو دوست بنا لیتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ اس سے آپ کو بہکانے میں لگے تھے جو ہم نے آپ پر وحی بھیجی ہے تاکہ آپ اس کے سوا ہماری نسبت اور باتیں بنالیں اور اس وقت وہ آپ کو دوست بنالیتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ لوگ آپ کو اس چیز سے جو ہم نے وحی کی ہے ہٹانے کی کوشش میں تھے۔ تاکہ آپ اس حکم کے سوا ہماری طرف غلط چیز کی نسبت کردیں۔ ایسی حالت میں یہ آپ کو خالص دوست بنا لیتے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اے پیغمبر جو وحی ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے قریب تھا کہ یہ (کافر) لوگ تم کو اس سے بچلا دیں تاکہ تم اس کے سوا اور باتیں ہماری نسبت بنالو۔ اور اس وقت وہ تم کو دوست بنا لیتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And verily they had well-nigh tempted thee away from that which We have revealed unto thee, that thou shouldst fabricate regarding something else; and then surely they would have taken thee as a friend!

اور یہ (کافر) آپ کو اس سے بچلایا ہی چاہتے تھے جو ہم آپ پر وحی کرچکے ہیں تاکہ آپ اس (حکم وحی) کے سوا ہم پر کوئی بات گڑھ لیں اور وہ اس حالت میں آپ کو گاڑھا دوست بنالیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بیشک قریب تھا کہ وہ تم کو فتنوں میں ڈال کر اس چیز سے ہٹادیں ، جو ہم نے تم پر وحی کی ہے تاکہ تم اس سے مختلف ہم پر افتراء کرکے پیش کرو اوت تب وہ تم کو اپنا گاڑھا دوست بنا لیتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبر ﷺ! ) ان ( کفار ) نے پختہ ارادہ کرلیا تھا کہ جو وحی ہم نے آپ ( ﷺ ) کی طرف بھیجی ہے آپ ( ﷺ ) کو اس سے ہٹادیں تاکہ آپ ( ﷺ ) اس ( وحی ) کے سوا اور باتیں گھڑ کر ہماری طرف منسوب کردیں اور اس صورت میں وہ آپ ( ﷺ ) کو اپنا گہرا دوست بنالیتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو وحی ہم نے آپ کی طرف بھیجی ہے قریب تھا کہ یہ کافر لوگ آپ کو اس سے بہکا دیں تاکہ آپ اس کے سوا اور باتیں ہماری نسبت بنا لیں اور اس وقت وہ آپ کو دوست بنا لیتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اے پیغمبر ! ) ان لوگوں نے اپنی اس کوشش میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تھی کہ آپ کو فتنے میں ڈال کر پھیر دیں اس وحی سے جو ہم نے بھیجی ہے آپ کی طرف، تاکہ آپ اس کے خلاف ہماری طرف کسی اور بات کی نسبت کردیں، اور اگر ایسا ہوجاتا تو یہ لوگ یقیناً آپ کو اپنا گہرا دوست بنا لیتے،

Translated by

Noor ul Amin

اور قریب تھاکہ کفارمکہ ( ا ے محمد ) آپ کو اس دعوت توحیدسے بہکادیتے جس کا ہم نے آپ کو بذریعہ وحی حکم دیا ہے ، تاکہ اس کی بجائے آپ ہماری طرف کوئی جھوٹ منسوب کردیں اور پھرایسے وہ تمہیں اپنا گہرا دوست بنالیتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ تو قریب تھا کہ تمہیں کچھ لغزش دیتے ہماری وحی سے جو ہم نے تم کو بھیجی کہ تم ہماری طرف کچھ اور نسبت کردو ، اور ایسا ہوتا تو وہ تم کو اپنا گہرا دوست بنالیتے ( ف۱٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کفار تو یہی چاہتے تھے کہ آپ کو اس ( حکمِ الٰہی ) سے پھیر دیں جس کی ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی ہے تاکہ آپ اس ( وحی ) کے سوا ہم پر کچھ اور ( باتوں ) کو منسوب کر دیں اور تب آپ کو اپنا دوست بنا لیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) یہ ( کافر ) اس بات میں کوشاں تھے ( اور اس کا ارادہ کر لیا تھا کہ ) آپ کو اس ( کتاب ) سے پھیر دیں جو ہم نے آپ کی طرف بذریعۂ وحی بھیجی ہے تاکہ آپ اس کے خلاف کوئی بات گڑھ گھڑ کر ہماری طرف منسوب کریں اور اس صورت میں وہ ضرور آپ کو اپنا گہرا دوست بنا لیتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And their purpose was to tempt thee away from that which We had revealed unto thee, to substitute in our name something quite different; (in that case), behold! they would certainly have made thee (their) friend!

Translated by

Muhammad Sarwar

(Such blind ones) try to confuse what We have revealed to you so that they may falsely ascribe to Us something other than the true revelation and thus establish friendship with you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, they were about to tempt you away from that which We have revealed to you, to fabricate something other than it against Us, and then they would certainly have taken you as an intimate friend!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And surely they had purposed to turn you away from that which We have revealed to you, that you should forge against Us other than that, and then they would certainly have taken you for a friend.

Translated by

William Pickthall

And they indeed strove hard to beguile thee (Muhammad) away from that wherewith We have inspired thee, that thou shouldst invent other than it against Us; and then would they have accepted thee as a friend.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे लगते थे कि तुम्हें फ़िले में डालकर उस चीज़ से हटा देने को हैं जिस की प्रकाशना हम ने तुम्हारी ओर की है, ताकि तुम उस से भिन्न चीज़ घड़कर हम पर थोपो, और तब वे तुम्हें अपना घनिष्ठ मित्र बना लेते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (کافر) لوگ آپ کو اس چیز سے بچلانے ہی لگے تھے جو ہم نے آپ پر وحی کے ذریعہ سے بھیجی ہے (6) تاکہ آپ اس کے سوا ہماری طرف غلط بات کی نسبت کریں اور ایسی حالت میں آپ کو گاڑھا دوست بنا لیتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ اور یقیناً قریب تھے کہ وہ آپ کو پھسلادیں جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی تاکہ آپ ہم پر اس کے سوا جھوٹ بنا لیں اور اس وقت وہ آپ کو دوست بنا لیتے۔ “ (٧٣) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان لوگوں نے اس کوشش میں کوء کسر اٹھا نہیں رکھی کہ تمہیں فتنے میں ڈال کر اس وحی سے پھیر دیں جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے تاکہ تم ہمارے نام پر اپنی طرف سے کوئی بات گھڑو۔ اگر تم ایسا کرتے تو وہ ضرور تمہیں اپنا دوست بنا لیتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ لوگ آپ کو اس چیز سے ہٹانے ہی لگے تھے جس کی ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی۔ تاکہ آپ ہماری طرف اس کے علاوہ دوسری بات کی نسبت کردیں۔ اور اس صورت میں وہ آپ کو اپنا دوست بنالیتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ لوگ چاہتے تھے کہ تجھ کو بچلادیں اس چیز سے کہ جو وحی بھیجی ہم نے تیری طرف تاکہ جھوٹ بنا لائے تو ہم پر وحی کے سوا اور تب تو بنا لیتے تجھ کو دوست

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر یہ کافر تو آپ کو اس چیز سے بچلانے اور ہٹانے ہی لگے تھے جو ہم نے آپ کی طرف وحی کے ذریعے بھیجی ہے ان کافروں کی یہ کوشش اس غرض سے تھی کہ آپ اس حکم کے سوا جو ہم نے بذریعہ وحی بھیجا ہے کوئی غلط بات ہماری طرف منسوب کردیں اور ایسا کرنے پر وہ کافر آپ کو اپنا گہرا دوست بنا لیتے