Every available translation of Surat Bani Isareel, verse 84, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
قُلۡ
کہہ دیجیے
|
کُلٌّ
ہر ایک
|
یَّعۡمَلُ
عمل کرتا ہے
|
عَلٰی شَاکِلَتِہٖ
اپنے طریقے پر
|
فَرَبُّکُمۡ
تو رب تمہارا
|
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
|
بِمَنۡ
اسے جو
|
ہُوَ
وہ
|
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت یافتہ ہے
|
سَبِیۡلًا
راستے(کےاعتبار سے)
|
|
قُلۡ
آپ کہہ دیں
|
کُلٌّ
ہر کوئی
|
یَّعۡمَلُ
عمل کرتا ہے
|
عَلٰی
اُوپر
|
شَاکِلَتِہٖ
اپنے طریقے کے
|
فَرَبُّکُمۡ
سورب تمھارا
|
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
|
بِمَنۡ
کہ کون
|
ہُوَ
وہ
|
اَہۡدٰی
زیادہ ہدایت پانے والا ہے
|
سَبِیۡلًا
سیدھے راستے کی
|
Say, "Each works according to his manner, but your Lord is most knowing of who is best guided in way."
کہہ دیجئے! کہ ہر شخص اپنے طریقہ پر عامل ہے جو پوری ہدایت کے راستے پر ہیں انہیں تمہارا رب ہی بخوبی جاننے والا ہے ۔
آپ ان سے کہئے کہ : ہر کوئی اپنی طبیعت (سوچ) کے مطابق عمل کرتا ہے لہذا تمہارا پروردگار ہی خوب جانتا ہے کہ کون زیادہ سیدھی راہ چل رہا ہے۔
آپ کہہ دیں ہرکوئی اپنے طریقے پرعمل کر تاہے۔ سو تمہارا رب ہی زیادہ جانتاہے کہ کون سیدھے راستے کی زیادہ ہدایت پانے والاہے۔
Say, |"Everyone acts in his own style. For, your Lord knows best which one is better guided in his way.|"
تو کہہ ہر ایک کام کرتا ہے اپنے ڈھنگ پر سو تیرا رب خوب جانتا ہے کس نے خوب پا لیا راستہ۔
آپ کہہ دیجئے کہ ہر شخص کام کرتا ہے اپنے شاکلہ کے مطابق پس آپ کا رب خوب جانتا ہے اسے جو زیادہ سیدھے راستے پر ہے
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ ہر ایک اپنے طریقے پر عمل کر رہا ہے ، اب یہ تمہارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ سیدھی راہ پر کون ہے ۔ ؏ ۹
کہہ دو کہ : ہر شخص اپنے اپنے طریقے پر کام کررہا ہے ۔ اب اللہ ہی بہتر جانتا ہے کون زیادہ صحیح راستہ پر ہے ۔
(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے ہر کوئی اپنے طریق پر عمل کرتا ہے پھر جو تم میں سے کوئی سیدھے رستہ پر ہے اس کو اللہ خوب جانتا ہے
فرما دیجئے کہ ہر شخص اپنے طریقے پر کام کررہا ہے سو آپ کا پروردگار اس (شخص) سے خوب واقف ہے جو سب سے درست راستے پر ہے
آپ کہہ دیجیے کہ ہر ایک اپنے طریقے پر کام کرتا ہے۔ آپ کا پروردگار خوب جانتا ہے کہ کون زیادہ صحیح راستے پر ہے۔
کہہ دو کہ ہر شخص اپنے طریق کے مطابق عمل کرتا ہے۔ سو تمہارا پروردگار اس شخص سے خوب واقف ہے جو سب سے زیادہ سیدھے رستے پر ہے
Say thou: everyone worketh after his disposition, and your Lord is the Best Knower of him who is best guided on the Way.
آپ کہہ دیجیے کہ ہر شخص اپنے اپنے طریقہ پر کام کرتا ہے تمہارا پروردگار ہی خوب جانتا ہے کہ کون صحیح تر راستہ پر ہے ۔
کہہ دو کہ ہر ایک اپنی روش پر کام کرے گا تو تمہارا رب ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو صحیح تر راستہ پر ہیں ۔
۔ ( اے پیغمبر ﷺ! ) آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ ہر شخص اپنے طریقے کے مطابق عمل کرتا ہے ، پس تمہارا پروردگار ہی بہتر جانتا ہے کہ کون زیادہ صحیح راستے پر ہے ۔
کہہ دو کہ ہر شخص اپنے طریق کے مطابق عمل کرتا ہے تو تمہارا رب اس شخص سے خوب واقف ہے جو سب سے زیادہ سیدھے راستے پر ہے۔
(ان سے) کہو کہ ہر کوئی اپنے طریقے پر کام کئے جا رہا ہے، پر آپ کے رب کو خوب معلوم ہے کہ کون سب سے زیادہ سیدھی راہ پر ہے،
آپ کہہ دیجئے کہ ہر شخص اپناطریقہ کے مطابق عمل کرتا ہے لہٰذ ا تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون زیادہ سیدھی راہ پر چل رہا ہے
تم فرماؤ سب اپنے کینڈے ( انداز ) پر کام کرتے ہیں ( ف۱۸٦ ) تو تمہارا رب خوب جانتا ہے کون زیادہ راہ پر ہے ،
فرما دیجئے: ہر کوئی ( اپنے ) اپنے طریقہ و فطرت پر عمل پیرا ہے ، اور آپ کا رب خوب جانتا ہے کہ سب سے زیادہ سیدھی راہ پر کون ہے
کہہ دیجیے! ہر شخص اپنے طریقہ پر عمل پیرا ہے ۔ اب یہ تو تمہارا پروردگار ہی بہتر جانتا ہے کہ ٹھیک راہ پر کون ہے؟
Say: "Everyone acts according to his own disposition: But your Lord knows best who it is that is best guided on the Way."
Say, "Everyone does as he wants. Your Lord knows best who has the right guidance."
Say: "Each one does according to Shakilatihi, and your Lord knows best of him whose path is right."
Say: Every one acts according to his manner; but your Lord best knows who is best guided in the path.
Say: Each one doth according to his rule of conduct, and thy Lord is Best Aware of him whose way is right.
कह दो, "हर एक अपने ढब पर काम कर रहा है, तो अब तुम्हारा रब ही भली-भाँति जानता है कि कौन अधिक सीधे मार्ग पर है।"
آپ فرما دیجیئے کہ ہر شخص اپنے طریقے پر کام کر رہا ہے سو تمہارا رب خوب جانتا ہے جو زیادہ ٹھیک رستہ پر ہو۔
فرما دیں ہر ایک اپنے طریقے پر عمل کرتا ہے تمہارا رب زیادہ جاننے والا ہے کہ کون سیدھے راستے پر ہے۔ “ (٨٤)
اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں سے کہہ دو کہ ہر ایک اپنے طریقے پر عمل کر رہا ہے ، اب یہ تمہارا رب ہی بہترجانتا ہے کہ سیدھی راہ پر کون ہے
آپ فرما دیجیے کہ ہر شخص اپنے طریقے پر کام میں لگا ہوا ہے سو تمہارا رب خوب جانتا ہے جو زیادہ ٹھیک راستہ پر ہے
تو کہہ ہر ایک کام کرتا ہے اپنے ڈھنگ پر سو تیرا رب خوب جانتا ہے کس نے خوب پا لیا ہے راستہ
آپ کہہ دیجیے کہ ہر ایک اپنے اپنے ڈھنگ پر کام کرتا ہے اور تمہارا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون شخص زیادہ صحیح راہ پر ہے