Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 9

سورة بنی اسراءیل

اِنَّ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ یَہۡدِیۡ لِلَّتِیۡ ہِیَ اَقۡوَمُ وَ یُبَشِّرُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ الَّذِیۡنَ یَعۡمَلُوۡنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ اَجۡرًا کَبِیۡرًا ۙ﴿۹﴾

Indeed, this Qur'an guides to that which is most suitable and gives good tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a great reward.

یقیناً یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو بہت ہی سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
ہٰذَا
یہ
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
یَہۡدِیۡ
وہ راہ نمائی کرتا ہے
لِلَّتِیۡ
اس(راہ)کے لیے
ہِیَ
وہ(جو)
اَقۡوَمُ
سب سے زیادہ سیدھی ہے
وَیُبَشِّرُ
اور وہ خوش خبری دیتا ہے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان والوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیک
اَنَّ
بےشک
لَہُمۡ
ان کے لئے
اَجۡرًا
اجر ہے
کَبِیۡرًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقینا
ہٰذَا
یہ
الۡقُرۡاٰنَ
قرآن
یَہۡدِیۡ
ہدایت دیتا ہے
لِلَّتِیۡ
اس (راستہ) کے لیے جو
ہِیَ
وہ
اَقۡوَمُ
سب سے سیدھا ہے
وَیُبَشِّرُ
اور وہ بشارت دیتا ہے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کو
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے ہیں
الصّٰلِحٰتِ
نیک
اَنَّ
یقینا
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اَجۡرًا
اجر ہے
کَبِیۡرًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, this Qur'an guides to that which is most suitable and gives good tidings to the believers who do righteous deeds that they will have a great reward.

یقیناً یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو بہت ہی سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ قرآن تو وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ۔ ہے اور جو لوگ ایمان لاتے اور نیک عمل کرتے ہیں انھیں بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینایہ قرآن وہ راستہ دکھاتاہے جوسب سے سیدھاہے اوروہ ان مؤمنوں کو بشارت دیتاہے جونیک عمل کرتے ہیں کہ یقیناًاُن کے لیے بہت بڑااجرہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, this Qur&an guides to the way which is most up-right and gives the believers who do good deeds the glad tidings that there is a great reward for them,

یہ قرآن بتلاتا ہے وہ راہ جو سب سے سیدھی ہے اور خوشخبری سناتا ہے ایمان والوں کو جو عمل کرتے ہیں اچھے کہ ان کے لئے ہے ثواب بڑا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً یہ قرآن راہنمائی کرتا ہے اس راہ کی طرف جو سب سے سیدھی ہے اور بشارت دیتا ہے ان اہل ایمان کو جو نیک عمل بھی کریں کہ ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Verily this Qur'an guides to the Way that is the Straight most. To those who believe in it, and do righteous works, it gives the good news that a great reward awaits them,

حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو بالکل سیدھی ہے ۔ جو لوگ اسے مان کر بھلے کام کرنے لگیں انہیں یہ بشارت دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے زیادہ سیدھا ہے ، اور جو لوگ ( اس پر ) ایمان لاکر نیک عمل کرتے ہیں ، انہیں خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ے شک یہ قرآن وہ راہ تاتا ہے جو بہت ٹھیک ہے (یعنی اسلام کی راہ) اور جو ایماندار لوگ نیک کام کرتی ہیں ان کو یہ خوشخبری دیتا ہے کہ ان کو آخرت میں بڑا اجر ملے گا یعنی بہشت

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک کام کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا راستہ ہے۔ یہ قرآن اہل ایمان کو اور عمل صالح کرنے والوں کو خوش خبری دیتا ہے کہ بیشک ان کے لئے بہت بڑا اجر وثواب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ قرآن وہ رستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ اُن کے لئے اجر عظیم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily this Qur'an guideth unto that path which its sraightest and beareth glad tidings to the believers who work righteous deeds that for them shall be a hire great.

بیشک یہ قرآن ایسے (طریقہ) کی ہدایت کرتا ہے جو بالکل سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک عمل کرتے رہتے ہیں خوش خبری دیتا ہے کہ ان کے لئے بڑا بھاری اجر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک یہ قرآن اس ( راستے ) کی رہنمائی کرتا ہے ، جو بالکل سیدھا ہے اور ان ایمان والوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں ، اس بات کی بشارت دیتا ہے کہ ان کیلئے بہت بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

واقعی یہ قرآن ایسے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو بالکل سیدھا ہے اور مؤمنین کو جنہوں نے اچھے اعمال کیے خوشخبری دیتا ہے کہ بلاشبہ ان کے لیے ( بہت ہی ) بڑا اجر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں بشارت دیتا ہے کہ ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک یہ قرآن راہنمائی کرتا ہے اس راستے کی جو سب سے زیادہ سیدھا ہے، اور یہ خوشخبری سناتا ہے ان ایمانداروں کو جو نیک کام کرتے ہیں، کہ ان کے لئے ایک بڑا ہی عظیم الشان اجر (وثواب) ہے،

Translated by

Noor ul Amin

بیشک یہ قرآن تووہ راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے ہیں انہیں خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھی ہے ( ف۲۸ ) اور خوشی سناتا ہے ایمان والوں کو جو اچھے کام کریں کہ ان کے لیے بڑا ثواب ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک یہ قرآن اس ( منزل ) کی طرف رہنمائی کرتا ہے جو سب سے درست ہے اور ان مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری سناتا ہے کہ ان کے لئے بڑا اجر ہے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً یہ قرآن اس راستہ کی طرف راہنمائی کرتا ہے جو سب سے زیادہ سیدھا ہے اور خوشخبری دیتا ہے ان اہلِ ایمان کو جو نیک عمل کرتے ہیں کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily this Qur'an doth guide to that which is most right (or stable), and giveth the Glad Tidings to the Believers who work deeds of righteousness, that they shall have a magnificent reward;

Translated by

Muhammad Sarwar

This Quran shows the way to that which is the most upright and gives to the righteous believers the glad news of a great reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, this Qur'an guides to that which is most just and right and gives good news to those who believe, those who do righteous deeds, that they will have a great reward (Paradise).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely this Quran guides to that which is most upright and gives good news to the believers who do good that they shall have a great reward.

Translated by

William Pickthall

Lo! this Qur'an guideth unto that which is straightest, and giveth tidings unto the believers who do good works that theirs will be a great reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक यह क़ुरआन वह राह दिखाता है जो बिल्कुल सीधी है और वह ख़ुश-ख़बरी देता है ईमान वालों को जो अच्छे अमल करते हैं कि उनके लिए बड़ा अज्र है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ یہ قرآن ایسے طریقے کی ہدایت کرتا ہے جو بالکل سیدھا ہے (یعنی اسلام) اور ایمان والوں کو جو نیک کام کرتے ہیں یہ خوشخبری دیتا ہے کہ ان کو بڑا بھاری ثواب ملے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” بلاشبہ یہ قرآن اس راستے کی ہدایت دیتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں، بشارت دیتا ہے کہ ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔ “ (٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

حقیقت یہ ہے کہ یہ قرآن وہ راہ دکھاتا ہے جو بالکل سیدھی ہے۔ جو لوگ اسے مان کر بھلے کام کرنے لگیں انہیں یہ بشارت دیتا ہے کہ ان کے لئے بڑا اجر ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک یہ قرآن ایسے طریقہ کی ہدایت دیتا ہے جو بالکل سیدھا ہے، اور ایمان والوں کو بشارت دیتا ہے جو نیک عمل کرتے ہیں کہ ان کے لیے بڑا اجر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ قرآن بتلاتا ہے وہ راہ جو سب سے سیدھی ہے اور خوشخبری سناتا ہے ایمان والوں کو جو عمل کرتے ہیں اچھے کہ ان کے لیے ہے ثواب بڑا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک یہ قرآن کریم اس راستہ کی رہنمائی کرتا ہے جو بالکل سیدھا ہے اور ان ایمان والوں کو جو نیک عمل کیا کرتے ہیں اس بات کی خوش خبری دیتا ہے اور ان کو بہت بڑا اجر ملے گا