Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 90

سورة بنی اسراءیل

وَ قَالُوۡا لَنۡ نُّؤۡمِنَ لَکَ حَتّٰی تَفۡجُرَ لَنَا مِنَ الۡاَرۡضِ یَنۡۢبُوۡعًا ﴿ۙ۹۰﴾

And they say, "We will not believe you until you break open for us from the ground a spring.

انہوں نے کہا کہ ہم آپ پر ہرگز ایمان لانے کے نہیں تاوقتیکہ آپ ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری نہ کر دیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَنۡ
ہر گز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم ایمان لائیں گے
لَکَ
تم پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَفۡجُرَ
تم جاری کرو
لَنَا
ہمارے لیے
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
یَنۡۢبُوۡعًا
ایک چشمہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انھو ں نے کہا
لَنۡ
ہرگز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم ایمان لائیں گے
لَکَ
آپ پر
حَتّٰی
یہاں تک کہ
تَفۡجُرَ
آپ جاری کردیں
لَنَا
ہمارے لیے
مِنَ الۡاَرۡضِ
زمین سے
یَنۡۢبُوۡعًا
بہتا چشمہ
Translated by

Juna Garhi

And they say, "We will not believe you until you break open for us from the ground a spring.

انہوں نے کہا کہ ہم آپ پر ہرگز ایمان لانے کے نہیں تاوقتیکہ آپ ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری نہ کر دیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کہنے لگے : ہم اس وقت تک آپ پر ایمان نہ لائیں گے جب تک آپ ہمارے لئے زمین سے چشمہ نہ جاری کردیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے کہاکہ ہم ہرگزآپ پرایمان نہ لائیں گے جب تک کہ آپ ہمارے لیے زمین سے کوئی بہتا چشمہ جاری نہ کردیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, |"We shall never believe in you unless you make a spring gush forth for us from the earth.

اور بولے ہم نہ مانیں گے تیرا کہا جب تک تو نہ جاری کر دے ہمارے واسطے زمین سے ایک چشمہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے کہا کہ ہم ہرگز آپ کی بات نہیں مانیں گے یہاں تک کہ آپ جاری کردیں ہمارے لیے زمین سے ایک چشمہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور انہوں نے کہا ہم تیری بات نہ مانیں گے جب تک کہ تو ہمارے لیے زمین کو پھاڑ کر ایک چشمہ جاری نہ کر دے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہتے ہیں کہ : ہم تم پر اس وقت تک ایمان نہیں لائیں گے جب تک تم زمین کو پھاڑ کر ہمارے لیے ایک چشمہ نہ نکال دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے (کیا) ہیں ہم تو کبھی تیری بات ماننے والے نہیں جب تک تو ہمارے لئے ایک چشمہ پانی کا زمین سے دبہائے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہنے لگے ہم آپ پر ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک آپ ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری نہ کردیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم آپ کی بات کو اس وقت تک ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں جب تک ہمارے لئے زمین سے ایک چشمہ جاری نہ کردیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہنے لگے کہ ہم تم پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ (عجیب وغریب باتیں نہ دکھاؤ یعنی یا تو) ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری کردو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: we shall by no means believe in thee until thou causest for us to gush forth from the earth a foun tain.

اور یہ کہتے ہیں کہ ہم تم پر ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک تم ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ نہ جاری کردو گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے ہیں کہ ہم تو تمہاری بات ماننے کے نہیں ، جب تک تم ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ نہ جاری کردو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کفار نے کہا کہ ہم آپ ( ﷺ ) پر اس وقت تک ہرگز ایمان نہ لائیں گے جب تک کہ آپ ( ﷺ ) ہمارے لیے زمین سے ایک چشمہ جاری نہ کردیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہنے لگے کہ ہم تم پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ آپ ہمارے لیے زمین سے چشمہ جاری نہ کردیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (قرآن حکیم کے اس عظیم معجزے کے باوجود) یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ہرگز آپ پر ایمان نہیں لائیں گے، یہاں تک کہ آپ پھاڑ نکالیں ہمارے لئے (مکہ کی) اس زمین سے ایک عظیم الشان چشمہ،

Translated by

Noor ul Amin

اور کہنے لگے:ہم آپ پر ایمان نہ لائیں گے جب تک آپ ہمارے لئے زمین سے چشمہ نہ جاری کردیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے کہ ہم تم پر ہرگز ایمان نہ لائیں گے یہاں تک کہ تم ہمارے لیے زمین سے کوئی چشمہ بہا دو ( ف۱۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( کفّارِ مکّہ ) کہتے ہیں کہ ہم آپ پر ہرگز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ آپ ہمارے لئے زمین سے کوئی چشمہ جاری کر دیں

Translated by

Hussain Najfi

اور انہوں نے کہا ہم اس وقت تک آپ کی بات نہیں مانیں گے جب تک آپ یہ کام کرکے نہ دکھا دیں ( مثلاً ) ہمارے لئے زمین سے چشمہ جاری کریں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They say: "We shall not believe in thee, until thou cause a spring to gush forth for us from the earth,

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said, "We shall never believe you until you cause a spring to gush forth from the earth,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "We shall not believe in you, until you cause a spring to gush forth from the earth for us;"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: We will by no means believe in you until you cause a fountain to gush forth from the earth for us.

Translated by

William Pickthall

And they say: We will not put faith in thee till thou cause a spring to gush forth from the earth for us;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्होंने कहा, "हम तुम्हारी बात नहीं मानेंगे, जब तक कि तुम हमारे लिए धरती से एक स्रोत प्रवाहित न कर दो,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم آپ پر ہرگز ایمان نہ لاویں گے جب تک آپ ہمارے لیے (مکہ کی) زمین سے کوئی چشمہ نہ جاری کردیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور انھوں نے کہا ہم تجھ پر ہر گز ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ تو ہمارے لیے زمین سے چشمہ جاری کرے۔ “ (٩٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور انہوں نے کہا ہم تیری بات نہ مانیں گے جب تک کہ تو ہمارے لئے زمین کو پھاڑ کر ایک چشمہ جاری نہ کر دے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے کہا کہ ہم ہرگز آپ پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک آپ ہمارے لیے زمین سے کوئی چشمہ جاری نہ کردیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولے ہم نہ مانیں گے تیرا کہا جب تک تو نہ جاری کر دے ہمارے واسطے زمین میں ایک چشمہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کفار مکہ آپ سے یوں کہتے ہیں کہ ہم اس وقت تک ہرگز تجھ پر ایمان نہ لائیں گے جب تک تو ہمارے لئے یا تو اس سر زمین سے کوئی چشمہ جاری کر دے