Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 96

سورة بنی اسراءیل

قُلۡ کَفٰی بِاللّٰہِ شَہِیۡدًۢا بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکُمۡ ؕ اِنَّہٗ کَانَ بِعِبَادِہٖ خَبِیۡرًۢا بَصِیۡرًا ﴿۹۶﴾

Say, "Sufficient is Allah as Witness between me and you. Indeed he is ever, concerning His servants, Acquainted and Seeing."

کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ تعالٰی کا گواہ ہونا کافی ہے وہ اپنے بندوں سے خوب آگاہ اور بخوبی دیکھنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
کَفٰی
کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ
شَہِیۡدًۢا
گواہ
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَ بَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمہارے
اِنَّہٗ
بےشک وہ
کَانَ
ہے وہ
بِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کی
خَبِیۡرًۢا
خوب خبر رکھنے والا
بَصِیۡرًا
خوب دیکھنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
کَفٰی
کافی ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ
شَہِیۡدًۢا
گواہ
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَ بَیۡنَکُمۡ
اور درمیان تمھارے
اِنَّہٗ
یقیناً وہ
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے ) ہے
بِعِبَادِہٖ
اپنے بندوں کی
خَبِیۡرًۢا
پوری خبر رکھنے والا
بَصِیۡرًا
سب کچھ دیکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Sufficient is Allah as Witness between me and you. Indeed he is ever, concerning His servants, Acquainted and Seeing."

کہہ دیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ تعالٰی کا گواہ ہونا کافی ہے وہ اپنے بندوں سے خوب آگاہ اور بخوبی دیکھنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : میرے اور تمہارے درمیان بس اللہ کی گواہی کافی ہے۔ وہ یقینا اپنے بندوں سے باخبر ہے اور سب کچھ دیکھ رہا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ میرے اور تمہارے درمیان اﷲ تعالیٰ گواہ کافی ہے، یقیناًوہ ہمیشہ سے اپنے بندوں کی پوری خبررکھنے والا اورسب کچھ دیکھنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Allah is sufficient as witness between me and you. Surely, about His servants, He is All-Aware, All-Watch¬ful.|"

کہہ اللہ کافی ہے حق ثابت کرنے والا میرے اور تمہارے بیچ میں وہ ہے اپنے بندوں سے خبردار دیکھنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے درمیان یقیناً وہ اپنے بندوں سے باخبر اور ان پر نظر رکھنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان بس ایک اللہ کی گواہی کافی ہے ۔ وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔ 109

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہ بننے کے لیے کافی ہے ۔ بیشک وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر ہے ، سب کچھ دیکھ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہہ کفایت ہے اللہ تعالیٰ گواہ درمیان میرے اور درمیان تمہارے تحقیق وہ ہے ساتھ بندوں اپنے کے اور (ان کے کاموں کو) دیکھ رہا ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ فرمادیجئے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ ہی کافی گواہ ہیں (کیونکہ) یقینا وہ اپنے بندوں کو خوب جانتے (اور) دیکھتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان ایک اللہ کی گواہی کافی ہے۔ بیشک وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے اور دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا ہی گواہ کافی ہے۔ وہی اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) دیکھنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: Allah sufficeth as a witness between me and you; verily He is in respect of His bondmen ever the Aware, the Beholder.

آپ کہہ دیجیے کہ اللہ بہ طور گواہ کے میرے اور تمہارے درمیان کافی ہے بیشک وہی اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے خوب دیکھتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے کافی ہے ۔ بیشک وہی اپنے بندوں کو خوب جاننے والا ، خوب دیکھنے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ ( تعالیٰ ) ہی گواہ کافی ہیں ، بے شک وہ بندوں ( کے احوال ) سے باخبر اور ان ( کے اعمال ) کو خوب دیکھنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے وہی اپنے بندوں سے خبردار اور ان کو دیکھنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ان سے آخری بات کے طور پر) کہہ دو کافی ہے اللہ، میرے اور تمہارے درمیان گواہی دینے کو، بیشک وہ اپنے بندوں سے پوری طرح باخبر اور سب کچھ دیکھتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے وہ یقینااپنے بندوں سے باخبر اور سب کچھ دیکھ رہا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اللہ بس ہے گواہ میرے تمہارے درمیان ( ۲۰۰ ) بیشک وہ اپنے بندوں کو جانتا دیکھتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: میرے اور تمہارے درمیان اﷲ ہی گواہ کے طور پر کافی ہے ، بیشک وہ اپنے بندوں سے خوب آگاہ خوب دیکھنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ! ) کہہ دیئے! کہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کیلئے اللہ ہی کافی ہے ۔ بے شک وہ اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے ۔ ( اور ) خوب دیکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Enough is Allah for a witness between me and you: for He is well acquainted with His servants, and He sees (all things).

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "God is a sufficient Witness between me and you. He certainly sees and knows all about His servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Sufficient is Allah for a witness between me and you. Verily, He is Ever the All-Knower, the All-Seer of His servants."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Allah suffices as a witness between me and you; surely He is Aware of His servants, Seeing.

Translated by

William Pickthall

Say: Allah sufficeth for a witness between me and you. Lo! He is Knower, Seer of His slaves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मेरे और तुम्हारे बीच अल्लाह ही एक गवाह काफ़ी है। निश्चय ही वह अपने बन्दों की पूरी ख़बर रखने वाला, देखने वाला है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ (آخیر بات) کہہ دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ میرے اور تمہارے درمیان کافی گواہ ہے (کیونکہ) وہ اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے خوب دیکھتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرما دیں میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ ہے بیشک وہ اپنے بندوں کی اچھی طرح خبر رکھنے اور خوب دیکھنے والا ہے۔ “ (٩٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان بس ایک اللہ کی گواہی کافی ہے ، وہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور سب کچھ دیکھ رہا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میرے تمہارے درمیان اللہ کافی گواہ ہے۔ بیشک وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے دیکھنے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ اللہ کافی ہے حق ثابت کرنے والا میرے اور تمہارے بیچ میں وہ ہے اپنے بندوں سے خبردار دیکھنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ فرما دیجئے میرے اور تمہارے درمیان ازروئے گواہ اللہ تعالیٰ کافی ہے وہی اپنے بندوں کے احوال کو خوب جانتا دیکھتا ہے۔