Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 97

سورة بنی اسراءیل

وَ مَنۡ یَّہۡدِ اللّٰہُ فَہُوَ الۡمُہۡتَدِ ۚ وَ مَنۡ یُّضۡلِلۡ فَلَنۡ تَجِدَ لَہُمۡ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِہٖ ؕ وَ نَحۡشُرُہُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ عَلٰی وُجُوۡہِہِمۡ عُمۡیًا وَّ بُکۡمًا وَّ صُمًّا ؕ مَاۡوٰىہُمۡ جَہَنَّمُ ؕ کُلَّمَا خَبَتۡ زِدۡنٰہُمۡ سَعِیۡرًا ﴿۹۷﴾ النصف

And whoever Allah guides - he is the [rightly] guided; and whoever He sends astray - you will never find for them protectors besides Him, and We will gather them on the Day of Resurrection [fallen] on their faces - blind, dumb and deaf. Their refuge is Hell; every time it subsides We increase them in blazing fire.

اللہ جس کی رہنمائی کرے وہ تو ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ راہ سے بھٹکا دے ناممکن ہے کہ تو اس کا مددگار اس کے سوا کسی اور کو پائے ، ایسے لوگوں کا ہم بروز قیامت اوندھے منہ حشر کریں گے ، درآں حالیکہ وہ اندھے گونگے اور بہرے ہونگے ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا جب کبھی وہ بجھنے لگے گی ہم ان پر اسے اور بھڑکا دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جسے
یَّہۡدِ
ہدایت دے
اللّٰہُ
اللہ
فَہُوَ
تو وہی ہے
الۡمُہۡتَدِ
ہدایت یافتہ
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلۡ
وہ بھٹکا دے
فَلَنۡ
تو ہر گز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَوۡلِیَآءَ
کوئی مددگار
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
وَنَحۡشُرُہُمۡ
اور ہم اکٹھا کریں گے انہیں
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
عَلٰی وُجُوۡہِہِمۡ
ان کے چہروں کے بل
عُمۡیًا
اندھا
وَّبُکۡمًا
اور گونگا
وَّصُمًّا
اور بہرا (بناکر)
مَاۡوٰىہُمۡ
ٹھکانہ ان کا
جَہَنَّمُ
جہنم(ہو گا)
کُلَّمَا
جب کبھی
خَبَتۡ
دھیمی ہونے لگے گی
زِدۡنٰہُمۡ
زیادہ کر دیں کے ہم ان پر
سَعِیۡرًا
دہکتی آگ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جسے
یَّہۡدِ
ہدایت دے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَہُوَ
تو وہی
الۡمُہۡتَدِ
ہدایت پانے والا ہے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلۡ
وہ گمراہ کرتا ہے
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
تَجِدَ
آپ پائیں گے
لَہُمۡ
اُن کا
اَوۡلِیَآءَ
کوئی سرپرست
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
وَنَحۡشُرُہُمۡ
اور ہم اٹھائیں گے انہیں
یَوۡمَ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیا مت کے
عَلٰی
اُوپر
وُجُوۡہِہِمۡ
اُن کے چہروں کے
عُمۡیًا
اندھا
وَّبُکۡمًا
اور گونگا
وَّصُمًّا
اور بہرا
مَاۡوٰىہُمۡ
ٹھکانہ اُن کا
جَہَنَّمُ
جہنم ہے
کُلَّمَا
جب کبھی
خَبَتۡ
بجھنے لگے گی
زِدۡنٰہُمۡ
زیادہ کردیں گے ہم انکا
سَعِیۡرًا
بھڑکنا
Translated by

Juna Garhi

And whoever Allah guides - he is the [rightly] guided; and whoever He sends astray - you will never find for them protectors besides Him, and We will gather them on the Day of Resurrection [fallen] on their faces - blind, dumb and deaf. Their refuge is Hell; every time it subsides We increase them in blazing fire.

اللہ جس کی رہنمائی کرے وہ تو ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ راہ سے بھٹکا دے ناممکن ہے کہ تو اس کا مددگار اس کے سوا کسی اور کو پائے ، ایسے لوگوں کا ہم بروز قیامت اوندھے منہ حشر کریں گے ، درآں حالیکہ وہ اندھے گونگے اور بہرے ہونگے ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا جب کبھی وہ بجھنے لگے گی ہم ان پر اسے اور بھڑکا دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جسے اللہ ہدایت دے دے وہی ہدایت پاسکتا ہے اور جسے وہ گمراہ کرے تو ایسے لوگوں کے لئے اللہ کے سوا آپ کوئی مددگار نہ پائیں گے اور قیامت کے دن ہم انھیں اوندھے منہ اندھے ، گونگے اور بہرے (بنا کر) اٹھائیں گے۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ جب بھی اس کی آگ بجھنے لگی گی ہم اسے ان پر اور بھڑکا دیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجسے اﷲ تعالیٰ ہدایت دے،تووہی ہدایت پانے والاہے اورجسے وہ گمراہ کرتاہے تو آپ اﷲ تعالیٰ کے سوااُن کا کوئی سرپرست ہرگزنہیں پائیں گے،اورہم قیامت کے دن اُنہیں اُن کے چہروں کے بل اندھا، گونگا اور بہرہ اُٹھائیں گے،اُن کاٹھکانہ جہنم ہے،جب کبھی وہ بجھنے لگے گی تو ان کے بھڑکنے کوہم اورزیادہ کردیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the one whom Allah guides is the guided one. And whom He lets go astray, you will never find for them any helpers other than Him. And We shall gather them on the Day of Judgment their faces down - blind, dumb and deaf. Their abode is the Fire. Whenever it calms down, We increase the flames for them.

اور جس کو راہ دکھلائے اللہ وہی ہے راہ پانے والا اور جس کو بھٹکائے پھر تو نہ پائے ان کے واسطے کوئی رفیق اللہ کے سوائے اور اٹھائیں گے ہم ان کو دن قیامت کے، چلیں گے منہ کے بل اندھے اور گونگے اور بہرے ٹھکانا ان کا دوزخ ہے جب لگے گی بجھنے اور بھڑکا دیں گے ان پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جسے اللہ ہدایت دیتا ہے بس وہی ہدایت یافتہ ہوتا ہے اور جسے وہ گمراہ کر دے تو ہرگز نہیں پائیں گے آپ ایسے لوگوں کے لیے کوئی مددگار اس کے سوا اور ہم انہیں جمع کریں گے قیامت کے دن ان کے مونہوں کے بل (چلاتے ہوئے) اندھے گونگے اور بہرے ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ جب بھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے ان کے لیے مزید بھڑکا دیا کریں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whomsoever Allah guides is rightly guided; and whomsoever Allah lets go astray, you shall find none - apart from Him - who could protect him. We shall muster them all on the Day of Resurrection, on their faces - blind and dumb and deaf. Hell shall be their refuge. Every time its Fire subsides, We will intensify for them its flame.

جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے ، اور جسے وہ گمراہی میں ڈال دے تو اس کے سوا ایسے لوگوں کے لیے تو کوئی حامی و ناصر نہیں پاسکتا ۔ 110 ان لوگوں کو ہم قیامت کے روز اوندھے منہ کھینچ لائیں گے ، اندھے ، گونگے اور بہرے ۔ 111 ان کا ٹھکانا جہنم ہے ۔ جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے اور بھڑکا دیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جسے اللہ ہدایت دے ، وہی صحیح راستے پر ہوتا ہے ، اور جن لوگوں کو وہ گمراہی میں مبتلا کردے ، تو اس کے سوا تمہیں ان کے کوئی مددگار نہیں مل سکتے ۔ اور ہم انہیں قیامت کے دن منہ کے بل اس طرح اکٹھا کریں گے کہ وہ اندھے ، گونگے اور بہرے ہوں گے ۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا ۔ جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ، ہم اسے اور زیادہ بھڑکا دیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس کو اللہ راہ دکھلائے وہی راہ پائیگا اور جس کو وہ بہکائے تو (اے پیغمبر) خدا کے سوا اور کوئی لوگ اس کے دوست نہ ہونگے 1(جو اس کو راہ پر لائیں) اور ہم قیامت کے دن ان کو منہ کے 2 بل اندھے اور گونگے اور بہرے اٹھائیں گے 3(آخر) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ہر بار جب تھمے کی (ذرا شعلہ کم ہوگا) تو ہم اور زیادہ ان بھڑکا دیں 4 کے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس کو اللہ ہدایت دے دیں پس وہی ہدایت پانے والا ہے اور جس کو وہ گمراہ کردیں تو آپ اس (اللہ) کے سوا ان کے لئے ہرگز کوئی دوست نہیں پائیں گے اور ہم ان کو قیامت کے دن اندھے ، گونگے اور بہرے بنا کر اوندھے منہ چلائیں گے ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے جب (اس کی آگ) دھیمی ہونے لگے گی تب ہم ان کے لئے اور بھڑکا دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے وہ گمراہ کر دے پس وہ اس (اللہ) کے سوا کسی کو مددگار نہ پائے گا۔ ہم ان کو قیامت کے دن اوندھے منہ کھینچ کرلے آئیں گے ۔ اندھے، گونگے اور بہروں کی طرح ہوں گے۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ جب کبھی اس کی آگ بجھنے لگے گی تو ہم اسے اور بھڑکا دیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس شخص کو خدا ہدایت دے وہی ہدایت یاب ہے۔ اور جن کو گمراہ کرے تو تم خدا کے سوا اُن کے رفیق نہیں پاؤ گے۔ اور ہم اُن کو قیامت کے دن اوندھے منہ اندھے گونگے اور بہرے (بنا کر) اٹھائیں گے۔ اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ جب (اس کی آگ) بجھنے کو ہوگی تو ہم ان کو (عذاب دینے کے لئے) اور بھڑکا دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whomsoever Allah guideth, then he is the guided; and whomsoever He sendeth astray--for such thou wilt by no means find friends beside Him. And We shall gather them on the Day of Judgment on their faces, blind and deaf and dumb; their abode being Hell; so oft as it grosweth dull We shall increase for them the Flame.

اور جسے اللہ راہ پر لاتا ہے وہی راہ پاتا ہے اور جسے وہ بےراہ کردے تو آپ ایسوں کو مددگار کسی کو بھی اللہ کے سوا نہ پائیں گے ۔ اور ہم قیامت کے دن انہیں ان کے منہ کے بل چلائیں گے اندھا اور گونگا اور بہرا کرکے ۔ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے جب وہ (آگ) ذرا بھی دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے اور بھڑکا دیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جس کو اللہ ہدایت دے گا ، وہی ہدایت پانے والا بنے گا اور جسے وہ گمراہ کردے گا تو تم ان کیلئے اس کے سوا کسی کو مددگار نہ پاؤگے اور ہم قیامت کے دن ان کو ان کے مونہوں کے بل اندھے ، گونگے اور بہرے اکٹھا کریں گے ۔ ان کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ جب جب اس کی آگ دھیمی ہونی لگے گی ، ہم اس کو مزید بھڑکا دیا کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جس شخص کو اللہ ( تعالیٰ ) ہدایت عطا فرمائیں وہی ہدایت یافتہ ہے اور جن کو گمراہ کردیں تو آپ ( ﷺ ) ان کے لیے اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا کوئی مددگار نہیں پائیں گے اور ہم ان کو قیامت کے دن اوندھے منہ اندھا ، گونگا ، بہرا ( بناکر ) اٹھائیں گے اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے ، جب بھی ( اس کی آگ ) بجھنے لگے گی ہم ان ( کو عذاب دینے ) کے لیے اس کی آنچ کو اور بڑھادیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس شخص کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے اور جن کو گمراہ کرے تو آپ اللہ کے سوا ان کا مددگار نہیں پائیں گے اور ہم ان کو قیامت کے دن اوندھے منہ اندھے، گونگے اور بہرے بنا کر اٹھائیں گے اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ جب اس کی آگ بجھنے کو ہوگی تو ہم ان کو عذاب دینے کے لیے اور بھڑکا دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جسے اللہ ہدایت بخشے وہی ہے ہدایت پانے والا اور جسے وہ گمراہی میں ڈال دے تو آپ ایسوں کے لئے حمایتی (اور مددگار) نہیں پاسکیں گے، اس (وحدہ، لا شریک) کے سوا، اور ایسے لوگوں کو ہم قیامت کے روز ان کے مونہوں کے بل کھینچ لائیں گے، اندھے، گونگے اور بہرے کرکے، ان کا ٹھکانا جہنم ہوگا، جب کبھی اس کی آگ بجھنے لگے گی تو ہم اسے اور بھڑکا دیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

جسے اللہ ہدایت دے دے وہی ہدایت پا سکتا ہے اور جسے وہ گمراہ کرے توایسے لوگوں کے لئے اللہ کے سوا آپ کوئی مدد گارنہ پائیں گے اور قیامت کے دن ہم انہیں اوندھے منہ اندھے ، گونگے اور بہرے ( بناکر ) اٹھائیں گے او ر ان کا ٹھکانہ جہنم ہے جب بھی اس کی آگ بجھنے لگے گی ہم ان پر اور بھڑکادیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جسے اللہ راہ دے وہی راہ پر ہے اور جسے گمراہ کرے ( ف۲۰۱ ) تو ان کے لیے اس کے سوا کوئی حمایت والے نہ پاؤ گے ( ف۲۰۲ ) اور ہم انھیں قیامت کے دن ان کے منہ کے بل ( ف۲۰۳ ) اٹھائیں گے اندھے اور گونگے اور بہرے ( ف۲۰٤ ) ان کا ٹھکانا جہنم ہے جب کبھی بجھنے پر آئے گی ہم اسے اور بھڑکا دیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اﷲ جسے ہدایت فرما دے تو وہی ہدایت یافتہ ہے ، اور جسے وہ گمراہ ٹھہرا دے تو آپ ان کے لئے اس کے سوا مددگار نہیں پائیں گے ، اور ہم انہیں قیامت کے دن اوندھے منہ اٹھائیں گے اس حال میں کہ وہ اندھے ، گونگے اور بہرے ہوں گے ، ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ، جب بھی وہ بجھنے لگے گی ہم انہیں ( عذاب دینے کے لئے ) اور زیادہ بھڑکا دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جس کو اللہ ہدایت دے دے وہی ہدایت یافتہ ہے اور جسے ( وہ اپنی توفیق سلب کرکے ) گمراہی میں چھوڑ دے تو تم اللہ کے سوا اس کا کوئی حامی و مددگار نہیں پاؤگے اور قیامت کے دن ہم ایسے لوگوں کو منہ کے بل اس حال میں اٹھائیں گے کہ وہ اندھے ، گونگے اور بہرے ہوں گے ۔ ان کا ٹھکانہ جہنم ہے جب بھی وہ بجھنے لگے گی تو ہم اسے اور بھڑکا دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is he whom Allah guides, that is on true Guidance; but he whom He leaves astray - for such wilt thou find no protector besides Him. On the Day of Judgment We shall gather, them together, prone on their faces, blind, dumb, and deaf: their abode will be Hell: every time it shows abatement, We shall increase from them the fierceness of the Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whomever God has guided has the proper guidance. You will never find any guardian besides God for the one whom He has caused to go astray. On the Day of Judgment, We will gather them lying on their faces, blind, dumb and deaf. Hell will be their dwelling. As hell fire abates, We will increase its blazing force.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And he whom Allah guides, he is led aright; and whomever He leaves astray can never find helpers other than Him, and We shall gather them together on the Day of Resurrection on their faces, blind, dumb and deaf; their abode will be Hell; whenever it abates, We shall increase for them the fierceness of the Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whomsoever Allah guides, he is the follower of the right way, and whomsoever He causes to err, you shall not find for him guardians besides Him; and We will gather them together on the day of resurrection on their faces, blind and dumb and deaf; their abode is hell; whenever it becomes allayed We will add to their burning.

Translated by

William Pickthall

And he whom Allah guideth, he is led aright; while, as for him whom He sendeth astray, for them thou wilt find no protecting friends beside Him, and We shall assemble them on the Day of Resurrection on their faces, blind, dumb and deaf; their habitation will be hell; whenever it abateth, We increase the flame for them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिसे अल्लाह ही मार्ग दिखाए वही मार्ग पाने वाला है और वह जिसे पथभ्रष्ट होने दे, तो ऐसे लोगों के लिए उस से इतर तुम सहायक न पाओगे। क़ियामत के दिन हम उन्हें औंधे मुँह इस दशा में इकट्ठा करेंगे कि वे अंधे गूँगे और बहरे होंगे। उन का ठिकाना जहन्नम है। जब भी उस की आग धीमी पड़ने लगेगी तो हम उसे उन के लिए भड़का देंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ جس کو راہ پر لادے وہی راہ پر آتا ہے اور جس کو وہ بےراہ کر دے تو خدا کے سوا آپ کسی کو بھی ایسوں کا مددگار نہ پاویں گے (2) اور ہم قیامت کے روز ان کو اندھا گونگا بہرا کر کے منہ کے بل چلاویں گے (پھر) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے وہ جب ذرا دھیمی ہونے لگے گی تب ہی ان کے لیے اور زیادہ بھڑکا دیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جسے اللہ ہدایت دے سو وہی ہدایت پانے والا ہے اور جسے گمراہ کر دے اس کے لیے اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں ہوگا اور قیامت کے دن ہم انھیں ان کے چہروں کے بل اندھے، گونگے اور بہرے کرکے اٹھائیں گے ان کا ٹھکانہ جہنم ہے جب جہنم کی آگ بجھنے لگے گی ہم اسے ان پر مزید بھڑکا دیں گے۔ “ (٩٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت پانے والا ہے ، اور جسے وہ گمراہی میں ڈال دے تو اس کے سوا ایسے لوگوں کے لئے تو کوئی حامی و ناصر نہیں پاسکتا۔ ان لوگوں کو ہم قیامت کے روز اوندھے منہ کھینچ لائیں گے ، اندھے ، کوئلے اور بہرے۔ ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ جب کبھی اس کی آگ دھیمی ہونے لگے گی ہم اسے اور بھڑکا دیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ جسے ہدایت دے سو وہی ہدایت پانے والا ہے، اور وہ جسے گمراہ کرے سو آپ اس کے لیے اللہ کے سوا کوئی مددگار نہ پائیں گے۔ اور ہم انہیں قیامت کے دن چہروں کے بل اس حال میں چلائیں گے کہ وہ اندھے اور گونگے اور بہرے ہوں گے اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے جب بھی بجھنے لگے گی ہم ان کے لیے اس کو اور زیادہ بھڑکا دیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس کو راہ دکھلائے اللہ وہی ہے راہ پانے والاف اور جس کو بھٹکائے پھر تو نہ پائے ان کے واسطے کوئی رفیق اللہ کے سوا اور اٹھائیں گے ہم ان کو دن قیامت کے چلیں گے منہ کے بل اندھے اور گونگے اور بہرے ٹھکانا ان کا دوزخ ہے جب لگے گی بجھنے اور بھڑکا دیں گے ان پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جس کو خدا راہ دکھائے وہی ہے راہ یافتہ اور جس کو وہ بےراہ کر دے تو اے پیغمبر ایسے گمراہوں کا سوائے خدا کے آپ کسی کو مددگار نہ پائیں گے اور ہم ان گمراہوں کو قیامت کے دن اندھا بہرا گونگا کر کے ان کے مونہوں کے بل اٹھائیں گے ان کا آخری ٹھکانا دوزخ ہے جب اس کی آگ ذرا ہلکی ہونے لگے گی تب ہی ہم اسے بھڑکا کا کر ان پر اور تیز کردیں گے۔