Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 98

سورة بنی اسراءیل

ذٰلِکَ جَزَآؤُہُمۡ بِاَنَّہُمۡ کَفَرُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ قَالُوۡۤاءَ اِذَا کُنَّا عِظَامًا وَّ رُفَاتًاءَ اِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ خَلۡقًا جَدِیۡدًا ﴿۹۸﴾

That is their recompense because they disbelieved in Our verses and said, "When we are bones and crumbled particles, will we [truly] be resurrected [in] a new creation?"

یہ سب ہماری آیتوں سے کفر کرنے اور اس کہنے کا بدلہ ہے کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزے ریزے ہوجائیں گے پھر ہم نئی پیدائش میں اٹھا کھڑے کئے جائیں گے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
جَزَآؤُہُمۡ
بدلہ ہے ان کا
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ انہوں نے
کَفَرُوۡا
انکار کیا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کا
وَقَالُوۡۤاءَ
اور انہوں نے کہا
ءَاِذَا
کیا جب
کُنَّا
ہوں گے ہم
عِظَامًا
ہڈیاں
وَّرُفَاتًاءَ
اور چُوراچُورا
ءَاِنَّا
کیا بےشک ہم
لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ
البتہ اٹھائے جانے والے ہیں
خَلۡقًا
پیدا کر کے
جَدِیۡدًا
نئے سرے سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ذٰلِکَ
یہ
جَزَآؤُہُمۡ
بدلہ ہےان کا
بِاَنَّہُمۡ
کیونکہ یقیناً وہ
کَفَرُوۡا
انھوں نے انکار کیا
بِاٰیٰتِنَا
ہماری آیات کا
وَقَالُوۡۤاءَ
اور انھوں نے کہا
ءَاِذَا
کیا جب
کُنَّا
ہوں گے ہم
عِظَامًا
ہڈیاں
وَّرُفَاتًاءَ
اور ریزہ ریزہ
ءَاِنَّا
کیا واقعتاً ہم
لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ
ضرور اٹھائے جانے والے ہیں
خَلۡقًا جَدِیۡدًا
نئی پیدائش میں
Translated by

Juna Garhi

That is their recompense because they disbelieved in Our verses and said, "When we are bones and crumbled particles, will we [truly] be resurrected [in] a new creation?"

یہ سب ہماری آیتوں سے کفر کرنے اور اس کہنے کا بدلہ ہے کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزے ریزے ہوجائیں گے پھر ہم نئی پیدائش میں اٹھا کھڑے کئے جائیں گے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ ان کا بدلہ ہے کیونکہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کہ : جب ہم، ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اُن کابدلہ ہے کیونکہ انہوں نے یقیناًہماری آیات کاانکار کیا اورانہوں نے کہاکہ کیاجب ہم ہڈیاں اورریزہ ریزہ ہوجائیں گے ؟ تو کیاواقعتاہم ضرور نئی پیدائش میں اُٹھائے جانے والے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That is their punishment, because they rejected Our signs and said, &at! Once we are reduced to bones and dust, is it, then, that we shall be raised, created a new?|"

یہ ان کی سزا ہے اس واسطے کہ منکر ہوئے ہماری آیتوں سے اور بولے کیا جب ہم ہوگئے ہڈیاں اور چورا چورا، کیا ہم کو اٹھائیں گے نئے بنا کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ سزا ہے ان کی اس بنا پر کہ انہوں نے ہماری آیات کے ساتھ کفر کیا اور انہوں نے کہا کہ کیا جب ہوجائیں گے ہم ہڈیاں اور چورا چورا تو کیا ہم دوبارہ اٹھا لیے جائیں گے ایک نئی مخلوق کی صورت میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ بدلہ ہے ان کی اس حرکت کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کیا جب ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو نئے سرے سے ہم کو پیدا کر کے اٹھا کھڑا کیا جائے گا ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ان کی سزا ہے ، کیونکہ انہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا تھا ، اور یہ کہا تھا کہ : کیا جب ہم ( مر کر ) ہڈیاں ہی ہڈٰیاں رہ جائیں گے ، اور چورا چورا ہوجائیں گے تو کیا پھر بھی ہمیں نئے سرے سے زندہ کر کے اٹھایا جائے گا؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ سزا انکو اس لئے ملے گی کہ انہوں نے ہماری آنیوالا کو نہ مانا اور کہنے لگے کیا جب ہم (مرے پیچھے) ہڈیاں اور چورا ہوجائیں گے تو پھر نئے سرے سے کیا ہم پیدا ہو کر اٹھا کھڑے کئے جائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ ان کو اس بات کی سزا ہے یہ کہ وہہماری آیات کیس اتھ کفر کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور چورا چورا ہوجائیں گے تو کیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ اس چیز کا بدلہ ہے کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تب ہمیں نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھایا جائے گا ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ ان کی سزا ہے اس لئے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم (مر کر بوسیدہ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا کئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

This shall be their meed because they disbelieved in Our signs and said when we have become bones and fragments, shall we in sooth be raised up a new creation!

یہ سزا ہے ان کی اس سبب سے کہ انہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا تھا اور کہا تھا کہ جب ہم ہڈیاں اور بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو بھلا کیا اس وقت ہم از سر نو پیدا کئے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ان کا بدلہ ہوگا اس بات کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم از سر نو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے؟

Translated by

Mufti Naeem

یہ ان کا بدلہ ہے ، بسبب اس کے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم ( مرکر ) بوسیدہ ہڈیاں اور بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ نئے سرے سے پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ ان کے لیے عذاب ہے، اس لیے کہ وہ ہماری آیتوں سے کفر کرتے تھے اور کہتے تھے کہ جب ہم مر کر بوسیدہ ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا از سر نو پیدا کیے جائیں گے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کی یہ سزا اس وجہ سے ہوگی کہ انہوں نے کفر (و انکار) کا ارتکاب کیا تھا ہماری آیتوں کے ساتھ، اور یہ کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو ہمیں نئے سرے سے زندہ کرکے اٹھایا جائے گا ؟

Translated by

Noor ul Amin

یہ ان کا بدلہ ہے کیونکہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کہ جب ہماری ہڈیاں ریزہ ریزہ ہو جائیں گئیں تو کیا دوبارہ پیداکرکے اٹھائے جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ان کی سزا ہے اس پر کہ انہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا اور بولے کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا سچ مچ ہم نئے بن کر اٹھائے جائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ان لوگوں کی سزا ہے اس وجہ سے کہ انہوں نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور یہ کہتے رہے کہ کیا جب ہم ( مَر کر بوسیدہ ) ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو کیا ہم اَز سرِ نو پیدا کر کے اٹھائے جائیں گے؟

Translated by

Hussain Najfi

یہ ان کی سزا ہے کیونکہ انہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ۔ اور کہا کہ جب ہم ( گل سڑ کر ) ہڈیاں اور چورہ ہو جائیں گے تو کیا ہم ازسرِنو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That is their recompense, because they rejected Our signs, and said, "When we are reduced to bones and broken dust, should we really be raised up (to be) a new Creation?"

Translated by

Muhammad Sarwar

This will be the recompense for their disbelief of Our revelations and for their saying, "Shall we be brought to life again after becoming bones and dust?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That is their recompense, because they denied Our Ayat and said: "When we are bones and fragments, shall we really be raised up as a new creation"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

This is their retribution because they disbelieved in Our communications and said What! when we shall have become bones and decayed particles, shall we then indeed be raised up into a new creation?

Translated by

William Pickthall

That is their reward because they disbelieved Our revelations and said: When we are bones and fragments shall we, forsooth, be raised up as a new creation?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यही उन का बदला है, इसलिए कि उन्होंने हमारी आयतों का इनकार किया और कहा, "क्या जब हम केवल हड्डियाँ और चूर्ण-विचूर्ण होकर रह जाएँगे, तो क्या हमें नए सिरे से पैदा करके उठा खड़ा किया जाएगा?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ ہے ان کی سزا انہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا تھا اور یوں کہا تھا کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور بالکل ریزہ ریزہ ہو جاوینگے تو کیا ہم از سر نو پیدا کر کے (قبروں سے) اٹھائے جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہی ان کی جزا ہے، کیونکہ انھوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوگئے تو کیا واقعی ہم نئے سرے سے پیدا کرکے اٹھائے جانے والے ہیں ؟ “ (٩٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

: یہ بدلہ ہے ان کی اس حرکت کا کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہا کیا ہم صرف ہڈیاں اور خاک ہو کر رہ جائیں گے تو نئے سرے سے ہم کو پیدا کرکے اٹھا کر کھڑا کیا جائے گا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ان کی سزا اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور یوں کہا کہ جب ہم ہڈیاں اور بالکل ریزہ ریزہ ہوجائیں گے تو کیا ہم ازسر نو پیدا کرکے اٹھائے جائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ان کی سزا ہے اس واسطے کہ منکر ہوئے ہماری آیتوں سے اور بولے کیا جب ہم ہوگئے ہڈیاں اور چورا چورا کیا ہم کو اٹھائیں گے نئے بنا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ ان کی سزا اس لئے ہے کہ انہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا تھا اور یوں کہا کرتے تھے کہ کیا جب ہم ہڈیاں اور ریزہ ریزہ ہوجائیں گیتو کیا ہم پھر از سر نو اٹھائے جائیں گے۔