Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 104

سورة الكهف

اَلَّذِیۡنَ ضَلَّ سَعۡیُہُمۡ فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ ہُمۡ یَحۡسَبُوۡنَ اَنَّہُمۡ یُحۡسِنُوۡنَ صُنۡعًا ﴿۱۰۴﴾

[They are] those whose effort is lost in worldly life, while they think that they are doing well in work."

وہ ہیں کہ جن کی دنیاوی زندگی کی تمام تر کوششیں بے کار ہو گئیں اور وہ اسی گمان میں رہے کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
ضَلَّ
ضائع ہو گئی
سَعۡیُہُمۡ
ان کی کوشش
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَہُمۡ
اور وہ
یَحۡسَبُوۡنَ
وہ سمجھتے ہیں
اَنَّہُمۡ
کہ بے شک وہ
یُحۡسِنُوۡنَ
وہ اچھے کر رہے ہیں
صُنۡعًا
کام
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ
ضَلَّ
کھوگئ
سَعۡیُہُمۡ
جن کی کو شش
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
وَہُمۡ
اور وہ
یَحۡسَبُوۡنَ
سمجھتے رہے
اَنَّہُمۡ
کہ یقیناً وہ
یُحۡسِنُوۡنَ
بہت اچھا کررہے ہیں
صُنۡعًا
ایک کام
Translated by

Juna Garhi

[They are] those whose effort is lost in worldly life, while they think that they are doing well in work."

وہ ہیں کہ جن کی دنیاوی زندگی کی تمام تر کوششیں بے کار ہو گئیں اور وہ اسی گمان میں رہے کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی تمام تر کوشش دنیا کی زندگی کے لئے ہی کھپا دیں پھر وہ یہ بھی سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ بڑے اچھے کام کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ لوگ جن کی محنت دنیاکی زندگی میں ہی کھو گئی اور وہ سمجھتے رہے کہ یقیناوہ ایک اچھاکام کر رہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the ones whose ef¬fort in the worldly life has gone in vain while they think they are doing well.

وہ لوگ جن کی کوشش بھٹکتی رہی دنیا کی زندگی میں اور وہ سمجھتے رہے کہ خوب بناتے ہیں کام

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جن کی سعی و جہد دنیا ہی کی زندگی میں گم ہو کر رہ گئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It will be those whose effort went astray in the life of the world and who believe nevertheless that they are doing good.

وہ کہ دنیا کہ زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہ راست سے بھٹکی رہی 76 اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں کہ دنیوی زندگی میں ان کی ساری دوڑ دھوپ سیدھے راستے سے بھٹکی رہی ، اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔ ( ٥٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ وہ لوگ ہیں جن کی (ساری) کوشش دنیا کی زندگانی میں اکارت ہوئی 1 اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اچھے کام کر رہے ہیں (آخرت میں ہم ہی کو بہشت ملے گی ہم حق پر ہیں،

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ جن کی محنت دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی اور وہ سمجھے ہوئے ہیں کہ وہ اچھے کام کر رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں کہ دنیا کی زندگی میں ان کی کوششیں برباد ہوگئیں اور سمجھتے یہ ہیں کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں بہت اچھا کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی۔ اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They are those whose effort is wasted in the life of the world, and they deem that they are doing well in performance.

یہ لوگ ہیں جن کی (ساری) کوشش دنیا ہی کی زندگی میں (صرف و) غارت ہو کر رہی اور وہ یہی سمجھتے رہے کہ وہ کوئی بڑے اچھے کام کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ لوگ جن کی تمام سعی اس دنیا کی زندگی کے پیچھے اکارت گئی اور وہ گمان کرتے رہے کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کی ساری جدوجہد دنیا کی زندگی ( کے سنوارنے ) میں برباد ہوگئی اور وہ یہ سمجھے بیٹھے ہیں کہ وہ بڑے اچھے کام کررہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ لوگ جن کی سعی دنیا کی زندگی میں برباد ہوگئی اور وہ یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اچھے کام کر رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ جن کی ساری کوشش اکارت چلی گئی دنیا کی زندگی میں اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ لوگ ، جن کی دنیا وی زندگی کے لئے کو ششیں ضائع ہو گئیں پھرسمجھتے رہے کہ وہ اچھاکام کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں گم گئی ( ف۲۱٦ ) اور وہ اس خیال میں ہیں کہ اچھا کام کررہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ وہ لوگ ہیں جن کی ساری جد و جہد دنیا کی زندگی میں ہی برباد ہوگئی اور وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم بڑے اچھے کام انجام دے رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جن کی دنیا کی زندگی کی تمام سعی و کوشش اکارت ہوگئی حالانکہ وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ بڑے اچھے کام کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Those whose efforts have been wasted in this life, while they thought that they were acquiring good by their works?"

Translated by

Muhammad Sarwar

It will be those who labor a great deal in this life but without guidance, yet think that they are doing a great many good deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Those whose efforts have been wasted in this life while they thought that they were acquiring good by their deeds."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(These are) they whose labor is lost in this world's life and they think that they are well versed in skill of the work of hands.

Translated by

William Pickthall

Those whose effort goeth astray in the life of the world, and yet they reckon that they do good work.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे लोग हैं जिनका प्रयास सांसारिक जीवन में अकारथ गया और वे यही समझते हैं कि वे बहुत अच्छा कर्म कर रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ ہیں جن کی دنیا میں کی کرائی محنت سب گئی گزری ہوئی اور وہ (بوجہ جہل کے) اسی خیال میں ہیں کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ وہ ہیں جن کی دنیا کی زندگی میں ہی ساری محنت ضائع ہوگئی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں۔ “ (١٠٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ کہ دنیا کی زندگی میں جن کی ساری سعی و جہد راہ راست سے بھٹکی رہی اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن کی کوشش دنیاوی زندگی میں ضائع ہوگئی اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جن کی کوشش بھٹکتی رہی دنیا کی زندگی میں اور وہ سمجھتے رہے کہ خوب بناتے ہیں کام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ وہ لوگ ہیں جن کی تمام وہ دوڑ دھوپ جو دنیوی زندگی میں تھی سب گئی گزری ہوگئی اور ان کی حالت یہ تھی کہ وہ یہ سمجھتے رہے کہ وہ کوئی بھلا اور اچھا کام کر رہے ہیں