Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 110

سورة الكهف

قُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ یُوۡحٰۤی اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ فَمَنۡ کَانَ یَرۡجُوۡا لِقَآءَ رَبِّہٖ فَلۡیَعۡمَلۡ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشۡرِکۡ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖۤ اَحَدًا ﴿۱۱۰﴾٪  3

Say, "I am only a man like you, to whom has been revealed that your god is one God. So whoever would hope for the meeting with his Lord - let him do righteous work and not associate in the worship of his Lord anyone."

آپ کہ دیجئے کہ میں تو تم جیسا ہی ایک انسان ہوں ( ہاں ) میری جانب وحی کی جاتی ہے کہ سب کا معبود صرف ایک ہی معبود ہے ، تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہیے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
اِنَّمَاۤ
بےشک
اَنَا
میں
بَشَرٌ
ایک انسان ہوں
مِّثۡلُکُمۡ
تم جیسا
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
میری طرف
اَنَّمَاۤ
بےشک
اِلٰـہُکُمۡ
الٰہ تمہارا
اِلٰہٌ
الٰہ ہے
وَّاحِدٌ
ایک وہی
فَمَنۡ
تو جو کوئی
کَانَ
ہو وہ
یَرۡجُوۡا
وہ امید رکھتا
لِقَآءَ
ملاقات کی
رَبِّہٖ
اپنے رب سے
فَلۡیَعۡمَلۡ
پس چاہیے کہ عمل کرے
عَمَلًا
عمل
صَالِحًا
نیک
وَّلَا
اور نہ
یُشۡرِکۡ
وہ شریک ٹھہرائے
بِعِبَادَۃِ
عبادت میں
رَبِّہٖۤ
اپنے رب کی
اَحَدًا
کسی ایک کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اِنَّمَاۤ
یقیناً
اَنَا
میں
بَشَرٌ
انسان ہوں
مِّثۡلُکُمۡ
تمہارے جیسا ہی
یُوۡحٰۤی
وحی کی جاتی ہے
اِلَیَّ
میری طرف
اَنَّمَاۤ
یقیناً
اِلٰـہُکُمۡ
معبود تمہارا
اِلٰہٌ
معبود ہے
وَّاحِدٌ
ایک
فَمَنۡ
چنانچہ جو کوئی
کَانَ
ہے
یَرۡجُوۡا
امید رکھتا
لِقَآءَ
ملاقات کی
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
فَلۡیَعۡمَلۡ
تو لازم ہے کہ وہ عمل کرے
عَمَلًا
عمل
صَالِحًا
نیک
وَّلَا یُشۡرِکۡ
اور نہ وہ شریک کرے
بِعِبَادَۃِ
عبادت میں
رَبِّہٖۤ
اپنے رب کی
اَحَدًا
کسی ایک کو
Translated by

Juna Garhi

Say, "I am only a man like you, to whom has been revealed that your god is one God. So whoever would hope for the meeting with his Lord - let him do righteous work and not associate in the worship of his Lord anyone."

آپ کہ دیجئے کہ میں تو تم جیسا ہی ایک انسان ہوں ( ہاں ) میری جانب وحی کی جاتی ہے کہ سب کا معبود صرف ایک ہی معبود ہے ، تو جسے بھی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو ہو اسے چاہیے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہہ دیجئے کہ : میں تو تمہارے ہی جیسا ایک انسان ہوں ۔ (ہاں یہ فرق ضرور ہے کہ) میری طرح وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا الٰہ صرف ایک ہی الٰہ ہے۔ لہذا جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھتا ہے اسے چاہئے کہ وہ نیک عمل کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی دوسرے کو شریک نہ کرے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ فرما دیں کہ میں تمہارے جیساہی ایک انسان ہوں،میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ یقیناًتمہارا معبودصرف ایک ہی معبودہے،چنانچہ جوکوئی اپنے رب کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہے تولازم ہے کہ وہ نیک عمل کرے اوراپنے رب کی عبادت میں کسی ایک کوشریک نہ کرے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Surely, I am but a human being like you; it is re¬vealed to me that your God is the One God. So the one who hopes to meet his Lord must do righteous deed and must not associate anyone in the worship of his Lord.|"

تو کہہ میں بھی ایک آدمی ہوں جیسے تم، حکم آتا ہے مجھ کو کہ معبود تمہارا ایک معبود ہے، سو پھر جس کو امید ہو ملنے کی اپنے رب سے سو وہ کرے کچھ کام نیک اور شریک نہ کرے اپنے رب کی بندگی میں کسی کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی) آپ کہہ دیجیے کہ میں تو بس تمہاری ہی طرح کا ایک انسان ہوں مجھ پر وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے پس جو کوئی بھی امید رکھتا ہو اپنے رب سے ملاقات کی تو اسے چاہیے کہ نیک اعمال کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، کہو کہ میں تو ایک انسان ہوں تم ہی جیسا ، میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ، پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے ۔ ؏ 12

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : میں تو تمہی جیسا ایک انسان ہوں ( البتہ ) مجھ پر یہ وحی آتی ہے کہ تم سب کا خدا بس ایک خدا ہے ۔ لہذا جس کسی کو اپنے مالک سے جاملنے کی امید ہو ، اسے چاہیے کہ وہ نیک عمل کرے ، اور اپنے مالک کی عبادت میں کسی اور کو شریک نہ ٹھہرائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان لوگوں سے) کہہ دے یہ مت سمجھنا کہ میں خدا کی سب باتیں جانتا ہوں میں بھی تمہاری طرح ایک آدمی ہوں (فرق یہ ہے) کہ مجھ پر اللہ کی طرف سے وحی آتی ہے کہ تمہارا خدا وہی ایک سچا خدا ہے اور تم پر وحی نہیں اب جس کو اپنے مالک سے ملنے کی امید ہو اس کو چاہیے اچھا کام کرے شرع کے موافق خلوص کے ساتھ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ بیشک میں تمہاری طرح کا بشر (آدمی) ہوں (البتہ) میرے پاس وحی آتی ہے یہ کہ تمہارا معبود وہی ایک معبود ہے پھر جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھتے پس چاہیے کہ وہ نیک عمل کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ میں تم ہی جیسا ایک بشر ہوں۔ (البتہ ) میری طرف وحی کی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تم سب کا پروردگار ایک ہی ہے۔ پس جو کوئی اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہے اسے چاہئے کہ وہ عمل صالح کرے اور عبادت و بندگی میں اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔ (البتہ) میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی) ایک معبود ہے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار سے ملنے کی امید رکھے چاہیئے کہ عمل نیک کرے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: I am but a human being like yourselves; revealed unto me is that your God is One God. Whosoever then hopeth for the meeting with his Lord, let him work righteous work, and let him not associate in the worship of his Lord anyone.

آپ کہہ دیجیے کہ میں تو بس تمہارا ہی جیسا بشر ہوں میرے پاس تو بس یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے ۔ سو جو کوئی اپنے پروردگار سے ملنے کی آرزو رکھتا ہے تو اسے چاہئے کہ نیک کام کرتا رہے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ میں تو بس تمہاری ہی طرح ایک بشر ہوں ۔ مجھ پر وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے ۔ پس جو اپنے رب کی ملاقات کا متوقع ہوا ، اس چاہئے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ ٹھہرائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے نبی ﷺ ) آپ فرمادیجیے کہ میں تو تمہاری ہی طرح کا ایک بشر ہوں ( البتہ ) میری طرف یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ( وہی ) ایک ہی معبود ( اللہ تعالیٰ ) ہے ، پس جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی آرزو رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ نیک عمل ( اختیار ) کرلے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی ( ایک ) کو ( بھی ) شریک نہ کرے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ میں تمہاری طرح کا ایک بشر ہوں۔ البتہ میری طرف وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی ہے۔ تو جو شخص اپنے رب سے ملنے کی امید رکھے تو اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کج فہموں سے یہ بھی کہو کہ سوائے اس کے نہیں کہ میں ایک بشر اور انسان ہوں تم ہی جیسا فرق صرف یہ ہے کہ میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اس مرکزی مضمون کی کہ معبود تم سب لوگوں کا بہرحال ایک ہی معبود ہے پس جو کوئی امید و آرزو رکھتا ہو اپنے رب سے ملنے کی تو اس کو چاہیے کہ وہ نیک کام کرتا رہے اور کسی بھی طور پر وہ شریک نہ ٹھہرائے اپنے رب کی عبادت و بنددگی میں کسی کو۔

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ : میں تمہارے ہی جیساایک انسان ہوں میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبودصرف ایک ہے لہٰذاجو اپنے رب سے ملاقات کا امیدوار ہے وہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو فرماؤ ظاہر صورت بشری میں تو میں تم جیسا ہوں ( ف۲۲۲ ) مجھے وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے ( ف۲۲۳ ) تو جسے اپنے رب سے ملنے کی امید ہو اسے چاہیے کہ نیک کام کرے اور اپنے رب کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرے ( ف۲۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: میں تو صرف ( بخلقتِ ظاہری ) بشر ہونے میں تمہاری مثل ہوں ( اس کے سوا اور تمہاری مجھ سے کیا مناسبت ہے! ذرا غور کرو ) میری طرف وحی کی جاتی ہے ( بھلا تم میں یہ نوری استعداد کہاں ہے کہ تم پر کلامِ الٰہی اتر سکے ) وہ یہ کہ تمہارا معبود ، معبودِ یکتا ہی ہے پس جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہے تو اسے چاہئے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) کہہ دیجئے! کہ میں ( بھی ) تمہاری طرح ایک بشر ( انسان ) ہوں البتہ میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے پس جو کوئی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کا امیدوار ہے ۔ اسے چاہیے کہ نیک عمل کرتا رہے اور اپنے پروردگار کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "I am but a man like yourselves, (but) the inspiration has come to me, that your Allah is one Allah: whoever expects to meet his Lord, let him work righteousness, and, in the worship of his Lord, admit no one as partner.

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "I am only a mortal like you but I have received revelation that there is only one Lord. Whoever desires to meet his Lord should strive righteously and should worship no one besides Him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "I am only a man like you. It has been revealed to me that your God is One God. So whoever hopes for the meeting with his Lord, let him work righteousness and associate none as a partner in the worship of his Lord."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: I am only a mortal like you; it is revealed to me that your god is one Allah, therefore whoever hopes to meet his Lord, he should do good deeds, and not join any one in the service of his Lord.

Translated by

William Pickthall

Say: I am only a mortal like you. My Lord inspireth in me that your Allah is only One Allah. And whoever hopeth for the meeting with his Lord, let him do righteous work, and make none sharer of the worship due unto his Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "मैं तो केवल तुम्हीं जैसा मनुष्य हूँ। मेरी ओर प्रकाशना की जाती है कि तुम्हारा पूज्य-प्रभु बस अकेला पूज्य-प्रभु है। अतः जो कोई अपने रब से मिलन की आशा रखता हो, उसे चाहिए कि अच्छा कर्म करे और अपने रब की बन्दगी में किसी को साझी न बनाए।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ (یوں بھی) کہہ دیجیئے کہ میں تو تم ہی جیسا بشر ہوں میرے پاس بس یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (برحق) ایک ہی معبود ہے سو جو شخص اپنے رب سے ملنے کی آرزو رکھے تو نیک کام کرتا رہے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے نبی فرمادیں میں تو تمہاری طرح کا ایک انسان ہوں میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود بس ایک ہی معبود ہے پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہے۔ اسے چاہیے کہ نیک عمل کرے اور عبادت میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے۔ “ (١١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی کہو کہ میں تو ایک انسان ہوں تم ہی جیسا میری طرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے ، پس جو کوئی اپنے رب کی ملاقات کا امیدوار ہو ، اسے چاہئے کہ نیک عمل کرے اور بندگی میں اپنے رب کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ میں تو بشر ہی ہوں تمہارا جیسا میری طرف یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ سو جو شخص اپنے رب کی ملاقات کی آرزو رکھتا ہو سو چاہیے کہ نیک عمل کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ میں بھی ایک آدمی ہوں جیسے تم۔ حکم آتا ہے مجھ کو کہ معبود تمہارا ایک معبود ہے سو پھر جس کو امید ہو ملنے کی اپنے رب سے سو وہ کرے کچھ کام نیک اور شریک نہ کرے اپنے رب کی بندگی میں کسی کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے کہ میں بھی تم ہی جیسا ایک آدمی ہوں ہاں یہ ضرور ہے کہ میری طرف یہ وحی بھیجی جاتی ہے کہ تمہارا معبود حقیقی صرف ایک ہی معبود ہے تو جو شخص اپنے رب سے ملنے کی آرزو رکھتا ہے اس کو چاہئے کہ وہ نیک کام کرتا رہے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔