Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 15

سورة الكهف

ہٰۤؤُلَآءِ قَوۡمُنَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اٰلِہَۃً ؕ لَوۡ لَا یَاۡتُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ بِسُلۡطٰنٍۭ بَیِّنٍ ؕ فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا ﴿ؕ۱۵﴾

These, our people, have taken besides Him deities. Why do they not bring for [worship of] them a clear authority? And who is more unjust than one who invents about Allah a lie?"

یہ ہے ہماری قوم جس نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں ۔ ان کی خدائی کی یہ کوئی صاف دلیل کیوں پیش نہیں کرتے اللہ پر جھوٹ افترا باند ھنے والے سے زیادہ ظالم کون ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہٰۤؤُلَآءِ
یہ ہے
قَوۡمُنَا
قوم ہماری
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنا لیے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اٰلِہَۃً
کئی الٰہ
لَوۡلَا
کیوں نہیں
یَاۡتُوۡنَ
وہ لائے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
بِسُلۡطٰنٍۭ
کوئی دلیل
بَیِّنٍ
واضح
فَمَنۡ
تو کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سے جو
افۡتَرٰی
گھڑ لے
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہٰۤؤُلَآءِ
یہ
قَوۡمُنَا
ہماری قوم ہے
اتَّخَذُوۡا
بنالیا انھوں نے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اٰلِہَۃً
معبود
لَوۡلَا
کیوں نہیں
یَاۡتُوۡنَ
وہ لائے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
بِسُلۡطٰنٍۭ
کوئی دلیل
بَیِّنٍ
واضح
فَمَنۡ
چنانچہ کون
اَظۡلَمُ
بڑا ظالم ہے
مِمَّنِ
اس سےجس نے
افۡتَرٰی
باندھا
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالی کے
کَذِبًا
جھوٹ
Translated by

Juna Garhi

These, our people, have taken besides Him deities. Why do they not bring for [worship of] them a clear authority? And who is more unjust than one who invents about Allah a lie?"

یہ ہے ہماری قوم جس نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں ۔ ان کی خدائی کی یہ کوئی صاف دلیل کیوں پیش نہیں کرتے اللہ پر جھوٹ افترا باند ھنے والے سے زیادہ ظالم کون ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(پھر آپس میں کہنے لگے) یہ ہماری قوم کے لوگ جنہوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو الٰہ بنا رکھا ہے تو پھر یہ ان کے الٰہ ہونے پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ؟ بھلا اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو اللہ پر تہمت لگائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہماری اس قوم نے اﷲ تعالیٰ کے سوادوسرے معبودبنارکھے ہیں،وہ ان کے حق میں کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے؟چنانچہ اس شخص سے بڑاظالم اورکون ہو گا جواﷲ تعالیٰ پرجھوٹ باندھے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

These are people of ours. They have taken to gods other than Him. Why do they not bring a clear proof in their favor? So, who is more unjust than the one who fabricates a lie against Allah?

یہ ہماری قوم ہے ٹھہرا لئے انہوں نے اللہ کے سوائے اور معبود کیوں نہیں لاتے ان پر کوئی سند کھلی پھر اس سے بڑا گنہگار کون جس نے باندھا اللہ پر جھوٹ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہماری اس قوم نے بنالیے ہیں اس کے سوا دوسرے معبود تو کیوں نہیں پیش کرتے وہ ان کے بارے میں کوئی واضح دلیل تو اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جس نے اللہ پر جھوٹ باندھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿پھر انہوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا﴾ یہ ہماری قوم تو رب کائنات کو چھوڑ کر دوسرے خدا بنا بیٹھی ہے ۔ یہ لوگ ان کے معبود ، ہونے پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے؟ آخراس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ہماری قوم کے لوگ ہیں جنہوں نے اس پروردگار کو چھوڑ کر دوسرے معبود بنا رکھے ہیں ۔ ( اگر ان کا عقیدہ صحیح ہے تو ) وہ اپنے معبودوں کے ثبوت میں کوئی واضح دلیل کیوں پیش نہیں کرتے ؟ بھلا اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور آپس میں صلاح کرنے لگے) یہ ہماری قوم کے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کے سوا اور معبود (بھی بنا رکھے ہیں (اگر یہ سچے ہیں) تو ان کے معبود ہونے پر کوئی کھل سند کیوں نہیں لاتے 3 پھر اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ تعالیٰ جھوٹ باندھے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہماری قوم کے ان لوگوں نے اس (اللہ) کو چھوڑ قرار دے رکھے ہیں یہ لوگ ان (معبودوں) پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے تو اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹی تہمت لگا دے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ ہماری قوم ہے جس نے اللہ کے سوا اور معبود قرار دے رکھے ہیں۔ یہ لوگ اپنے معبودوں کی حقیقت پر واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ؟ اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ گھڑتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں۔ بھلا یہ ان (کے خدا ہونے) پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے۔ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These, our people, have taken for themselves gods beside Him - wherefore bring they not for them an authority manifest? --and who doth greater wrong than he who fabricateth against God a lie?

ان لوگوں (یعنی) ہماری قوم والوں نے اللہ کے علاوہ اور معبود قرار دے رکھے ہیں یہ لوگ ان معبودوں کے وجود پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لائے ؟ سو اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہے جو اللہ پر جھوٹ تہمت لگائے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا کچھ دوسرے معبود بنا رکھے ہیں ۔ یہ ان کے حق میں واضح دلیل کیوں نہیں پیش کرتے؟ تو ان سے بڑا ظالم کون ہوگا ، جو خدا پر جھوٹ باندھیں!

Translated by

Mufti Naeem

یہ ہماری قوم ( کے لوگ ) ہیں جنہوں نے اس ( اللہ تعالیٰ ) کے سوا اور ( دوسرے ) معبود بنا رکھے ہیں ، بھلا یہ ان ( کے معبود ہونے ) پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے ( ورنہ ) پھر اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ ( تعالیٰ ) پر جھوٹا بہتان باندھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہماری قوم کے لوگوں نے اس کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں بھلا یہ ان کے الٰہ ہونے پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے ؟ تو اس سے زیادہ کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ جو ہماری قوم ہے انہوں نے اس (وحدہ، لا شریک) کے سوا طرح طرح کے معبود بنا رکھے ہیں، یہ لوگ کیوں نہیں لاتے ان پر کوئی واضح دلیل، سو اس سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوسکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے ؟

Translated by

Noor ul Amin

یہ ہماری قوم کے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کے سوادوسرے معبودبنالئے ہیں پھران کے معبودہونے کی کوئی صاف دلیل کیوں پیش نہیں کرتے؟بھلاا س سے بڑاظالم کون ہوسکتا ہےجو اللہ پر جھوٹ باندھے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ جو ہماری قوم ہے اس نے اللہ کے سوا خدا بنا رکھے ہیں ، کیوں نہیں لاتے ان پر کوئی روشن سند ، تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے ( ف۱۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ ہماری قوم کے لوگ ہیں جنہوں نے اس کے سوا کئی معبود بنا لئے ہیں ، تو یہ ان ( کے معبود ہونے ) پر کوئی واضح سند کیوں نہیں لاتے؟ سو اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ہماری قوم ہے جنہوں نے خدا کو چھوڑ کر اور خدا اپنا لئے ہیں ، یہ لوگ ان کی خدائی پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے؟ پس اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"These our people have taken for worship gods other than Him: why do they not bring forward an authority clear (and convincing) for what they do? Who doth more wrong than such as invent a falsehood against Allah?

Translated by

Muhammad Sarwar

Our people have considered other things equal to God. Why cannot they present clear proof in support of their claim. Who is more unjust than one who invents falsehood against God?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

These our people have taken for worship gods other than Him. Why do they not bring for them a clear authority And who does more wrong than he who invents a lie against Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These our people have taken gods besides Him; why do they not produce any clear authority in their support? Who is then more unjust than he who forges a lie against Allah?

Translated by

William Pickthall

These, our people, have chosen (other) gods beside Him though they bring no clear warrant (vouchsafed) to them. And who doth greater wrong than he who inventeth a lie concerning Allah?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये हमारी क़ौम के लोग हैं, जिन्होंने उस से इतर कुछ अन्य पूज्य-प्रभु बना लिए हैं। आख़िर ये उन के हक़ में कोई स्पष्ट, प्रमाण क्यों नहीं लाते! भला उस से बढ़कर ज़ालिम कौन होगा जो झूठ घड़कर अल्लाह पर थोपे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ جو ہماری قوم ہے انہوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود قرار دے رکھے ہیں یہ لوگ ان معبودوں پر کوئی کھلی دلیل کیوں نہیں لاتے تو اس شخص سے زیادہ کون غضب ڈھانے والا ہوگا جو اللہ پر جھوٹ تہمت لگادے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ ہماری قوم ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا کئی معبود بنا لیے، یہ ان کے لیے واضح دلیل کیوں نہیں لاتے، پھر اس سے بڑا ظالم کون ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولتا ہے۔ “ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(پھر انہوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا) یہ ہماری قوم تو رب کائنات کو چھوڑ کر دور سے خدا بنا بیٹھی ہے۔ یہ لوگ ان کے معبود ہونے پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں لاتے ؟ آخر اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہو سکتا ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ہماری قوم کے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنالیے کیوں نہیں لے آتے اس پر کھلی ہوئی دلیل، سو اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو اللہ پر جھوٹی تہمت لگائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ ہماری قوم ہے ٹھہرا لیے انہوں نے اللہ کے اور معبود کیوں نہیں لاتے ان پر کوئی سند کھلی پھر اس سے بڑا گناہ گار کون جس نے باندھا اللہ پر جھوٹ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ جو ہماری قوم کے لوگ ہیں انہوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود قرار دے رکھے ہیں۔ یہ لوگ ان غیر اللہ کے معبود ہنے پر کوئی واضح دلیل کیوں نہیں پیش کرتے تو اس شخص سے بڑھ کر کون ظالم ہوسکتا ہے جو خدا پر جھوٹ بہتان باندھے