Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 24

سورة الكهف

اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللّٰہُ ۫ وَ اذۡکُرۡ رَّبَّکَ اِذَا نَسِیۡتَ وَ قُلۡ عَسٰۤی اَنۡ یَّہۡدِیَنِ رَبِّیۡ لِاَقۡرَبَ مِنۡ ہٰذَا رَشَدًا ﴿۲۴﴾

Except [when adding], "If Allah wills." And remember your Lord when you forget [it] and say, "Perhaps my Lord will guide me to what is nearer than this to right conduct."

مگر ساتھ ہی انشا اللہ کہہ لینا اور جب بھی بھولے ، اپنے پروردگار کی یاد کر لیا کر نا اور کہتے رہنا کہ مجھے پوری امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کے قریب کی بات کی رہبری کرے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّشَآءَ
چاہے
اللّٰہُ
اللہ
وَاذۡکُرۡ
اور یاد کرو
رَّبَّکَ
اپنے رب کو
اِذَا
جب
نَسِیۡتَ
بھول جائیں آپ
وَقُلۡ
اور کہہ دیجئے
عَسٰۤی
امید ہے
اَنۡ
کہ
یَّہۡدِیَنِ
راہ نمائی کرے گا میری
رَبِّیۡ
میرا رب
لِاَقۡرَبَ
قریب ترکی
مِنۡ ہٰذَا
اس سے
رَشَدًا
بھلائی میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
یَّشَآءَ
ان شاء اللہ(اگر چاہے)
اللّٰہُ
اللہ تعا لی ٰ
وَاذۡکُرۡ
اور آپ یاد کریں
رَّبَّکَ
اپنے رب کو
اِذَا
جب
نَسِیۡتَ
آپ بھول جائیں
وَقُلۡ
اور کہہ دیں
عَسٰۤی
امید ہے
اَنۡ
یہ کہ
یَّہۡدِیَنِ
راہ دکھا دے گا مجھے
رَبِّیۡ
میرا رب
لِاَقۡرَبَ
زیادہ قریب
مِنۡ ہٰذَا
اس سے
رَشَدًا
بھلائی کی
Translated by

Juna Garhi

Except [when adding], "If Allah wills." And remember your Lord when you forget [it] and say, "Perhaps my Lord will guide me to what is nearer than this to right conduct."

مگر ساتھ ہی انشا اللہ کہہ لینا اور جب بھی بھولے ، اپنے پروردگار کی یاد کر لیا کر نا اور کہتے رہنا کہ مجھے پوری امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کے قریب کی بات کی رہبری کرے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اِلا یہ کہ اللہ چاہے ۔ اور اگر آپ بھول کر ایسی بات کہہ دیں تو فوراً اپنے پروردگار کو یاد کیجئے اور کہئے کہ : امید ہے کہ میرا پروردگار اس معاملہ میں صحیح طرز عمل کی طرف میری رہنمائی فرما دے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگر ان شاء اللہ کہا کریں،اورجب آپ بھول جائیں تواپنے رب کو یاد کریں،اورآپ کہہ دیں کہ اُمیدہے میرارب مجھے بھلائی کی اس سے زیادہ قریب راہ دکھا دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

unless (you say - &if) Allah wills.& And re-member your Lord if you forget, and say, |"I hope my Lord will lead me to what is closer, than this, in guid¬ance.|"

مگر یہ کہ اللہ چاہے اور یاد کرلے اپنے رب کو جب بھول جائے اور کہہ امید ہے کہ میرا رب مجھ کو دکھلائے اس سے زیادہ نزدیک راہ نیکی کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مگر یہ کہ اللہ چاہے اور اپنے رب کو یاد کرلیا کیجئے جب آپ بھول جائیں اور کہیے : ہوسکتا ہے کہ میرا رب میری راہنمائی کر دے اس سے بہتر بھلائی کی طرف

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿تم کچھ نہیں کر سکتے﴾ الا یہ کہ اللہ چاہے ۔ اگر بھولے سے ایسی بات زبان سے نکل جائے تو فورا اپنے رب کو یاد کرو اور کہو امید ہے کہ میرا رب اس معاملےمیں رشد سے قریب تر بات کی طرف میری رہنمائی فرما دے 24گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہاں ( یہ کہو کہ ) اللہ چاہے گا تو ( کرلوں گا ) ( ١٨ ) اور جب کبھی بھول جاؤ تو اپنے رب کو یاد کرلو ، اور کہو : مجھے امید ہے کہ میرا رب کسی ایسی بات کی طرف رہنمائی کردے جو ہدایت میں اس سے بھی زیادہ قریب ہو ۔ ( ١٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تو (انشاء اللہ کہنا) بھول جائے تو (جب خیال آئے) اپنے مالک کی یاد کر (انشاء اللہ کہ دے 3 اور کہہ دے مجھ کو امید ہے کہ میرا مالک اس سے بھی زیادہ ہدایت کی بات مجھ کو بتلائے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر اللہ کے چاہنے کو ملا لیجئے (ان شاء اللہ کہہ لیجئے) اور جب آپ بھول جائیں تو اپنے پروردگار کا ذکر کیجئے اور کہہ دیجئے کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے (دلیل نبوت کے طور پر) اس سے بھی زیادہ نزدیک تر ، ہدایت کی بات بتلادے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہاں اگر اللہ چاہے۔ “ اگر آپ بھول جائیں تو فوراً اپنے رب کو یاد کرلیا کیجیے اور یہ کہئے کہ مجھے امید ہے کہ میرا پروردگار اس معاملہ میں میری بہت جلد بہترین رہنمائی کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر (انشاء الله کہہ کر یعنی اگر) خدا چاہے تو (کردوں گا) اور جب خدا کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو۔ اور کہہ دو کہ امید ہے کہ میرا پروردگار مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Except with this reservation that Allah so will. And remember thy Lord when thou forgettest; and say thou belike my Lord will guide me to something nearer than this to right direction.

سوا اس (صورت) کے کہ اللہ بھی چاہے ۔ اور اپنے پروردگار کو یاد کرلیا کیجیے جب آپ بھول جائیے اور آپ کہہ دیجیے کہ عجب نہیں جو میرا پروردگار مجھے باعتبار راہنمائی کے اس سے بھی قریب تر (بات) بتائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مگر یہ کہ اللہ چاہے اور جب تم بھول جایا کرو تو اپنے رب کو یاد کرو اور کہو کہ امید ہے کہ میرا رب اس سے بھی کم مدت میں صحیح بات کی طرف میری رہنمائی فرمادے ۔

Translated by

Mufti Naeem

مگر ( ساتھ یہ بھی کہیے ) اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور جب آپ ( ان شاء اللہ کہنا ) بھول جائیں تو ( یاد آنے پر ) اپنے رب کا ذکر کریں اور آپ ( ﷺ ) کہہ دیجیے امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیادہ قریب تر ہدایت والی بات بتادے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر انشاء اللہ کہہ کر (اگر اللہ چاہے تو کر دوں گا) اور جب اللہ کا نام لینا بھول جاؤ تو یاد آنے پر لے لو اور کہہ دیں کہ امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیادہ ہدایت کی باتیں بتائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر یہ کہ اللہ چاہے، اور جب بھول جاؤ تو (یاد آنے پر) اپنے رب کا ذکر کرلیا کرو، اور یوں کہو کہ امید ہے کہ میرا رب مجھے اس سے بھی زیادہ رشد کے قریب تر بات کی راہنمائی سے نوازے گا،

Translated by

Noor ul Amin

ہاں ، یوں کہیے کہ اگراللہ چاہےگا ( توکروں گا ) اوراگریہ کہنابھول جایئے تو ( یادآنے کہ بعد ) فوراًاپنے رب کو یادکیجئے اور کہیے کہ :امیدہے میرا رب اس معاملہ میں صحیح طرز عمل کی طرف میری رہنمائی فرما دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر یہ کہ اللہ چاہے ( ف٤۸ ) اور اپنے رب کی یاد کر جب تو بھول جائے ( ف٤۹ ) اور یوں کہو کہ قریب ہے میرا رب مجھے اس ( ف۵۰ ) سے نزدیک تو راستی کی راہ دکھائے ، ( ف۵۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر یہ کہ اگر اﷲ چاہے ( یعنی اِن شاء اﷲ کہہ کر ) اور اپنے رب کا ذکر کیا کریں جب آپ بھول جائیں اور کہیں: امید ہے میرا رب مجھے اس سے ( بھی ) قریب تر ہدایت کی راہ دکھا دے گا

Translated by

Hussain Najfi

مگر یہ کہ خدا چاہے ( یعنی اس کے ساتھ انشاء اللہ کہا کرو ) اور جب بھی بھول جائیں تو اپنے پروردگار کو یاد کریں ۔ اور آپ کہہ دیجئے! کہ امید ہے کہ میرا پروردگار ایسی بات کی مجھے راہنمائی کرے جو رشد و ہدایت میں اس سے بھی زیادہ قریب ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Without adding, "So please Allah!" and call thy Lord to mind when thou forgettest, and say, "I hope that my Lord will guide me ever closer (even) than this to the right road."

Translated by

Muhammad Sarwar

without adding, "if God wills." Recall your Lord if you forget to do something. Say, "I hope that my Lord will provide me better guidance."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Except (with the saying), "If Allah wills!" And remember your Lord when you forget and say: "It may be that my Lord guides me to a nearer way of truth than this."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Unless Allah pleases; and remember your Lord when you forget and say: Maybe my Lord will guide me to a nearer course to the right than this.

Translated by

William Pickthall

Except if Allah will. And remember thy Lord when thou forgettest, and say: It may be that my Lord guideth me unto a nearer way of truth than this.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बल्कि अल्लाह की इच्छा ही लागू होती है। और जब तुम भूल जाओ तो अपने रब को याद कर लो और कहो, "आशा है कि मेरा रब इस से भी क़रीब सही बात की ओर मार्गदर्शन कर दे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مگر خدا کے چاہنے کو ملا دیجیئے اور جب آپ بھول جاویں تو اپنے رب کا ذکر کیجیئے اور کہہ دیجیئے کہ مجھ کو امید ہے کہ میرا رب مجھ کو (نبوت کی) دلیل بننے کے اعتبار سے اس سے بھی نزدیک تر بات بتلا دے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر یہ کہ اللہ چاہے اپنے رب کو یاد کرو۔ جب بھول جاؤ اور کہہ امید ہے کہ میرا رب مجھے نیکی کا اس سے قریب تر راستہ دکھائے گا۔ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(تم کچھ نہیں کرسکتے) الایہ کہ اللہ چاہے۔ اگر بھولے سے ایسی بات زبان سے نکل جائے تو فوراً اپنے رب کو یاد کرو ، اور کہو امید ہے کہ میرا رب اس معاملے میں رشد سے قریب تر بات کی طرف میری رہنمائی فرما دے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مگر یہ کہ اس کے ساتھ اللہ کی مشیت کا ذکر بھی کردیں، اور جب آپ بھول جائیں تو آپ اپنے رب کو یاد کریں اور آپ یوں کہہ دیجیے کہ امید ہے میرا رب مجھے وہ بات بتادے گا جو ہدایت کے اعتبار سے اس سے قریب تر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر یہ کہ اللہ چاہے اور یاد کرلے اپنے رب کو جب بھول جائے اور کہہ امید ہے کہ میرا رب مجھ کو دکھلائے اس سے زیادہ نزدیک راہ نیکی کی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب آپ بھول جائیں تو یاد آنے پر اپنے رب کا ذکر کرلیا کیجیے اور آپ ان سے کہہ دیجیے مجھے توقع ہے کہ میرا رب مجھے کوئی ایسی بات بتادے جو باعتبار دلیل نبوت کے اصحاب کہف کے قصے سے بھی قریب تر ہو