Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 31

سورة الكهف

اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمُ الۡاَنۡہٰرُ یُحَلَّوۡنَ فِیۡہَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَہَبٍ وَّ یَلۡبَسُوۡنَ ثِیَابًا خُضۡرًا مِّنۡ سُنۡدُسٍ وَّ اِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَّکِئِیۡنَ فِیۡہَا عَلَی الۡاَرَآئِکِ ؕ نِعۡمَ الثَّوَابُ ؕ وَ حَسُنَتۡ مُرۡتَفَقًا ﴿٪۳۱﴾  16

Those will have gardens of perpetual residence; beneath them rivers will flow. They will be adorned therein with bracelets of gold and will wear green garments of fine silk and brocade, reclining therein on adorned couches. Excellent is the reward, and good is the resting place.

ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، ان کے نیچے سے نہریں جاری ہونگی ، وہاں یہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز رنگ کے نرم و باریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنیں گے وہاں تختوں کے اوپر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے ۔ کیا خوب بدلہ ہے ، اور کس قدر عمدہ آرام گاہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لئے
جَنّٰتُ
باغات ہیں
عَدۡنٍ
ہمیشگی کے
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہِمُ
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
یُحَلَّوۡنَ
وہ پہنائے جائیں گے
فِیۡہَا
ان میں
مِنۡ اَسَاوِرَ
کنگن
مِنۡ ذَہَبٍ
سونے کے
وَّیَلۡبَسُوۡنَ
اور وہ پہنیں گے
ثِیَابًا
لباس
خُضۡرًا
سبز
مِّنۡ سُنۡدُسٍ
باریک ریشم سے
وَّاِسۡتَبۡرَقٍ
اور موٹے ریشم کے
مُّتَّکِئِیۡنَ
تکیہ لگائے ہوں گے
فِیۡہَا
ان میں
عَلَی الۡاَرَآئِکِ
تختوں پر
نِعۡمَ
کتنا اچھا ہے
الثَّوَابُ
بدلہ
وَحَسُنَتۡ
اور کتنی اچھی ہے
مُرۡتَفَقًا
آرام گاہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
جن کے لئے
جَنّٰتُ
جنتیں ہیں
عَدۡنٍ
ابدی
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہِمُ
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
یُحَلَّوۡنَ
وہ پہنائے جائیں گے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ اَسَاوِرَ
کنگن
مِنۡ ذَہَبٍ
سونے کے
وَّیَلۡبَسُوۡنَ
اور وہ پہنیں گے
ثِیَابًا
کپڑے
خُضۡرًا
سبز
مِّنۡ سُنۡدُسٍ
باریک ریشم سے
وَّاِسۡتَبۡرَقٍ
اوردبیز ریشم سے
مُّتَّکِئِیۡنَ
ٹیک لگائے بیٹھے ہونگے
فِیۡہَا
اس میں
عَلَی
اوپر
الۡاَرَآئِکِ
تختوں کے
نِعۡمَ
اچھا ہے
الثَّوَابُ
بدلہ
وَحَسُنَتۡ
اور اچھی ہے
مُرۡتَفَقًا
آرام گاہ
Translated by

Juna Garhi

Those will have gardens of perpetual residence; beneath them rivers will flow. They will be adorned therein with bracelets of gold and will wear green garments of fine silk and brocade, reclining therein on adorned couches. Excellent is the reward, and good is the resting place.

ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، ان کے نیچے سے نہریں جاری ہونگی ، وہاں یہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز رنگ کے نرم و باریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنیں گے وہاں تختوں کے اوپر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے ۔ کیا خوب بدلہ ہے ، اور کس قدر عمدہ آرام گاہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی لوگ ہیں جن کے لئے ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ وہاں وہ سونے کے کنگنوں سے آراستہ کیے جائیں گے اور باریک ریشم اور اطلس کے سبز کپڑے پہنیں گے۔ وہاں وہ اونچی مسندوں پر تکیہ لگا کر بیٹھیں گے۔ یہ کیسا اچھا بدلہ اور کیسی اچھی آرام گاہ ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جن کے لیے اَبدی جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں،وہاں انہیں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اوروہ باریک اور دبیزریشم کے سبزکپڑے پہنیں گے،اس میں تختوں پرٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے اچھابدلہ ہے اوراچھی آرام گاہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the ones for whom there are eternal gardens the rivers flowing beneath them. They will be adorned therein with bracelets of gold, and they will be dressed in green garments made of fine silk and thick silk, reclining therein on couches. Excellent is the reward and beautiful is the Garden as a resting- place.

ایسوں کے واسطے باغ ہیں بسنے کے بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں پہنائے جائیں گے ان کو وہاں کنگن سونے کے، اور پہنیں گے کپڑے سبز باریک اور گاڑھے ریشم کے تکیہ لگائے ہوئے ان میں تختوں پر، کیا خوب بدلہ ہے اور کیا خوب آرام۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان ہی لوگوں کے لیے ہیں رہنے کے ایسے باغات جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی انہیں پہنائے جائیں گے اس میں سونے کے کنگن اور وہ پہنیں گے سبز رنگ کے کپڑے باریک ریشم کے اور موٹے ریشم کے ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے تختوں پر کیا ہی اچھا بدلہ ہوگا (ان کے لیے) اور کیا ہی خوب آرام گاہ ہوگی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان کے لیے سدا بہار جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، وہاں وہ سونے کے کنگنوں سے آراستہ کیے جائیں گے ، 34 باریک ریشم اور اطلس و دیبا کے سبز کپڑے پہنیں گے ، اور اونچی مسندوں 35 پر تکیے لگا کر بیٹھیں گے ۔ بہترین اجر اور اعلیٰ درجے کی جائے قیام! ؏4

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں ، ان کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ، ان کو وہاں سونے کے کنگنوں سے مزین کیا جائے گا ، وہ اونچی مسندوں پر تکیہ لگائے ہوئے باریک اور دبیز ریشم کے سبز کپڑے پہنے ہوں گے ۔ کتنا بہترین اجر اور کیسی حسین آرام گاہ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں انکو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز مہین ریشمی کپڑے اور موٹے ریشمی کپڑے پہنیں گے 2 تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے (سبحان اللہ ان کے کاموں کا) کیا اچھا بدلہ ملے گا اور بہشت بھی کیا عمدہ جگہ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ایسے ہی لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے تابع نہریں بہتی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک اور دبیز سبز ریشم کے کپڑے پہنیں گے وہاں مسہریوں پر تکیہ لگائے ہوں گے کیا ہم خوب صلہ ہے اور کیا ہی خوب جگہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے ہمیشہ رہنے کی جنتیں ہوں گی جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی۔ ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک ریشم اور دبیز ریشم کے سبز رنگ کا لباس پہنائے جائیں گے اور وہ مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ یہ بہترین صلہ ہے اور اعلیٰ ترین آرام گاہ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These! for them are Gardens Everlasting whereunder rivers flow; bedecked they shall be therein with bracelets of gold, and wear they shall green robes of satin and brocade, reclining therein on the couches; excellent the reward, and goodly the resting-place!

یہ وہ لوگ ہیں کہ ان کے لئے ہمیشگی کے باغ ہیں ان کے نیچے ندیاں بہ رہی ہوں گی ان کو اس میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ سبز رنگ کے کپڑے باریک اور دبیز پہنیں گے اس میں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے کیسا اچھا صلہ ہے اور کیسی بہتر جگہ ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے ہمیشگی کے باغ ہوں گے جن میں نہیں جاری ہوں گی ۔ وہاں وہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ سندس واستبرق کی سبز پوشاک پہنیں گے ، تختوں پر ٹیک لگائے ہوئے ۔ کیا ہی خوب صلہ ہے اور کیا ہی خوب ٹھکانا!

Translated by

Mufti Naeem

یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں ان کے ( محلات کے ) نیچے نہریں جاری ہوں گی ، ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور سبز ( رنگ کے ) باریک ریشمی کپڑے ( دیبا ) اور موٹے ریشمی کپڑے پہنیں گے اور مزین پلنگوں ( تختوں ) پر تکیے لگاکر بیٹھیں گے ( یہ ) کیا ہی اچھا بدلہ ( ہے ) اور ( جنت ) کیا ہی خوب آرام گاہ ( ہے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ایسے لوگوں کے لیے ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن میں ان کے محلوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے اور تختوں پر تکیے لگا کر بیٹھا کریں گے کیا خوب بدلہ اور کیا خوب آرام گاہ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایسے (خوش نصیب) لوگوں کیلئے سدا بہار جنتیں ہوں گی ان کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی (عظیم الشان) نہریں، ان کو وہاں پر پہنائے جائیں گے کنگن سونے کے، اور سبز رنگ کے لباس باریک اور دبیز ریشم کے، (نہایت سکون و اطمینان سے) تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے، یہ وہاں پر اونچی (اور عالی شان) مسندوں پر، کیا ہی خوب بدلہ ہوگا وہ، اور کیسی ہی عمدہ آرام گاہ ہوگی وہ،

Translated by

Noor ul Amin

یہی لوگ ہیں جن کے لئے ہمیشہ کے لئے باغات ہیں جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی وہاں اُنہیں سونے کے زیورات پہنائے جائیں گے اور نرم وباریک اور موٹے ریشم کے کپڑے پہنائے جائیں گے وہاں وہ تختوں کے اوپر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے ، یہ کیسااچھابدلہ ہے اور کیسی اچھی آرام گاہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے لیے بسنے کے باغ ہیں ان کے نیچے ندیاں بہیں وہ اس میں سونے کے کنگن بہنائے جایں گے ( ف٦۵ ) اور سبز کپڑے کریب اور قناویز کے پہنیں گے وہاں تختوں پر تکیہ لگائے ( ف٦٦ ) کیا ہی اچھا ثواب اور جنت کی کیا ہی اچھی آرام کی جگہ ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان لوگوں کے لئے ہمیشہ ( آباد ) رہنے والے باغات ہیں ( جن میں ) ان ( کے محلات ) کے نیچے نہریں جاری ہیں انہیں ان جنتوں میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور بھاری اطلس کے ( ریشمی ) سبز لباس پہنیں گے اور پر تکلف تختوں پر تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے ، کیا خوب ثواب ہے اور کتنی حسین آرام گاہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے ہمیشگی کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی انہیں ان میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے ۔ سبز ریشم کے باریک اور دبیز کپڑے پہنیں گے اور وہ ان میں مسندوں پر گاؤ تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے ۔ کیا ہی اچھا ہے ان کا ثواب اور کیا ہی اچھی ہے ان کی آرام گاہ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For them will be Gardens of Eternity; beneath them rivers will flow; they will be adorned therein with bracelets of gold, and they will wear green garments of fine silk and heavy brocade: They will recline therein on raised thrones. How good the recompense! How beautiful a couch to recline on!

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be admitted to the gardens of Eden wherein streams flow. They will rest on soft couches, decked with bracelets of gold and clothed in green silk garments and shining brocade. How blissful is such a reward and resting place!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

These! For them will be Jannatu `Adn; wherein rivers flow beneath them; therein they will be adorned with bracelets of gold, and they will wear green garments of Sundus and Istabraq. They will be Muttaki'in therein on Ara'ik. How good is the reward, and what an excellent Murtafaq!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These it is for whom are gardens of perpetuity beneath which rivers flow, ornaments shall be given to them therein of bracelets of gold, and they shall wear green robes of fine silk and thick silk brocade interwoven with gold, reclining therein on raised couches; excellent the recompense and goodly the resting place.

Translated by

William Pickthall

As for such, theirs will be Gardens of Eden, wherein rivers flow beneath them; therein they will be given armlets of gold and will wear green robes of finest silk and gold embroidery, reclining upon throne therein. Blest the reward, and fair the resting-place!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसे ही लोगों के लिए सदाबहार बाग़ हैं। उन के नीचे नहरें बह रही होंगी। वहाँ उन्हें सोने के कंगन पहनाए जाएँगे और वे हरे पतले और गाढ़े रेशमी कपड़े पहनेंगे और ऊँचे तख़्तों पर तकिया लगाए होंगे। क्या ही अच्छा बदला है और क्या ही अच्छा विश्रामस्थल!

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(پس) ایسے لوگوں کے لیے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں ان کے (مساکن کے) نیچے نہریں بہتی ہوں گی ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جاوینگے اور سبز رنگ کے کپڑے (5) باریک اور دبیز ریشم کے پہنیں گے اور وہاں مسہریوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے کیا ہی اچھا صلہ ہے اور (بہشت) کیا ہی اچھی جگہ ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہی لوگ ہیں جن کے لیے ہمیشگی کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، ان میں انھیں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک اور گہرے ریشم کے سبز کپڑے پہنیں گے تختوں پر تکیہ لگائے ہوں گے یہ اچھا بدلہ اور اچھی آرام گاہ ہے۔ “ (٣١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے لئے سدابہار جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، وہاں وہ سونے کے کنگنوں سے آراستہ کئے جائیں گے ، باریک ریشم اور اطلس و دیبا کے سبز کپڑے پہنیں گے اور اونچے مسندوں پر تکیے لگا کر بیٹھیں گے۔ بہترین اجر اور اعلیٰ درجے کی جائے قیام

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں کے لیے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، انہیں سونے کے کنگنوں کا زیور پہنایا جائے گا، اور یہ لوگ سندس اور استبرق کے کپڑے پہنیں گے، جنت میں مسہریوں پر تکیے لگائے ہوں گے وہ بہت اچھا بدلہ ہے اور آرام کی اچھی جگہ ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایسوں کے واسطے باغ ہیں بسنے کے بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں پہنائے جائیں گے ان کو وہاں کنگن سونے کے اور پہنیں گے کپڑے سبز باریک اور گاڑھے ریشم کے تکیہ لگائے ہوئے ان میں تختوں پر کیا خوب بدلہ ہے اور کیا خوب آرام

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ایسے ہی نیک لوگوں کے رہنے کو دائمی باغ ہیں ان لوگوں کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ان کو ان باغوں میں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ سبز رنگ کے باریک اور دبیز ریشمی کپڑے پہنیں گے ان باغوں میں یہ لوگ مسہری نما تختوں پر تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے کیا ہی اچھا بدلا ہے اور وہ جنت آسائش کے لحاظ سے کیا ہی خوب آرام گاہ ہے