Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 44

سورة الكهف

ہُنَالِکَ الۡوَلَایَۃُ لِلّٰہِ الۡحَقِّ ؕ ہُوَ خَیۡرٌ ثَوَابًا وَّ خَیۡرٌ عُقۡبًا ﴿۴۴﴾٪  17

There the authority is [completely] for Allah , the Truth. He is best in reward and best in outcome.

یہیں سے ( ثابت ہے ) کہ اختیارات اللہ برحق کے لئے ہیں وہ ثواب دینے اور انجام کے اعتبار سے بہت ہی بہتر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہُنَالِکَ
وہاں
الۡوَلَایَۃُ
سارااختیار
لِلّٰہِ
اللہ ہی کے لیے ہے
الۡحَقِّ
جو سچا ہے
ہُوَ
وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
ثَوَابًا
بدلہ(دینے میں)
وَّخَیۡرٌ
اور بہتر ہے
عُقۡبًا
انجام کے اعتبار سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہُنَالِکَ
وہاں
الۡوَلَایَۃُ
ہر طرح کی مدد
لِلّٰہِ
اللہ تعا لی ہی کی ہے
الۡحَقِّ
برحق
ہُوَ
وہی ہے
خَیۡرٌ
بہترین
ثَوَابًا
ثواب دینے میں
وَّخَیۡرٌ
اور بہترین ہے
عُقۡبًا
انجام والا
Translated by

Juna Garhi

There the authority is [completely] for Allah , the Truth. He is best in reward and best in outcome.

یہیں سے ( ثابت ہے ) کہ اختیارات اللہ برحق کے لئے ہیں وہ ثواب دینے اور انجام کے اعتبار سے بہت ہی بہتر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اب اسے معلوم ہوا کہ مکمل اختیار تو اللہ برحق کو ہے۔ وہی اچھا ثواب دینے والا اور انجام بخیر دکھانے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہاں ہرطرح کی مدد اﷲ تعالیٰ ہی کی ہے جوبرحق ہے۔ وہی بہترین ہے ثواب دینے والا اور بہترین انجام والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Here is that the power of protec¬tion rests with Allah - The True One. He is the best in re-warding and best in requiting.

یہاں سب اختیار ہے اللہ سچے کا، اسی کا انعام بہتر ہے اور اچھا ہے اسی کا دیا ہوا بدلہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہاں تو تمام اختیار اللہ ہی کا ہے جو الحق ہے وہی بہتر ہے انعام دینے میں اور وہی بہتر ہے عاقبت کے اعتبار سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Then he knew) that all power of protection rests with Allah, the True One. He is the best to reward, the best to determine the end of things.

اس وقت معلوم ہوا کہ کارسازی کا اختیار خدائے برحق ہی کے لیے ہے ، انعام وہی بہتر ہے جو وہ بخشے اور انجام وہی بخیر ہے جو وہ دکھائے ۔ ؏5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایسے موقع پر ( آدمی کو پتہ چلتا ہے کہ ) مدد کا سارا اختیار سچے اللہ کو حاصل ہے ۔ وہی ہے جو بہتر ثواب دیتا اور بہتر انجام دکھاتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ایسے وقت پر سچے خدا ہی کی حکومت چلتی ہے اور (کسی سے کچھ نہیں ہوسکتا) اس کا ثواب (جو وہ اپنے نیک بندوں کو دے گا) (وہ سروں کے تو اب سے اگر کوئی اور دے سکتا) ہیں بہتر ہے اور اس نے جو انجام (اپنی اطاعت کا) رکھا ہے وہ (بھی) بہتر ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ایسے موقع پر مدد کرنا اللہ سچے (برحق) ہی کا کام ہے اسی کا ثواب اور اسی کا نتیجہ سب سے اچھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہاں سارا اختیار اللہ ہی کا ہے جو سچا ہے اور اس کا انعام بہتر ہے اور اس کا دیا ہوا بدلہ ہی اچھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہاں (سے ثابت ہوا کہ) حکومت سب خدائے برحق ہی کی ہے۔ اسی کا صلہ بہتر اور (اسی کا) بدلہ اچھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Herein is all protection from Allah the True: He is excellent in respect of reward and excellent in respect of the final end!

ایسے موقع پر کارسازی اللہ برحق ہی کا کام ہے۔ اسی کا ثواب سب سے بہتر اور (اسی کا) نتیجہ سب سے بہتر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس وقت سارا اختیار صرف خدائے برحق ہی کا ہے ۔ وہ بہترین اجر اور بہترین انجام والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہاں سے ثابت ہوا کہ سارا اختیار اللہ ( تعالیٰ ) برحق کے لیے ہے ، وہ ثواب ( دینے ) کے اعتبار سے ( بھی ) بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے ( بھی ) بہتر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہاں سے ثابت ہوا کہ حکومت پوری کی پوری سچے اللہ کی ہے اسی کا صلہ بہتر ہے اور اسی کا بدلہ اچھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہاں (سے واضح ہوگیا کہ کارسازی کا) سب اختیار خدائے برحق ہی کے لئے ہے، اسی کا بخشا ہوا انعام بھی سب سے اچھا ہے، اور اسی کا دکھایا ہوا انجام بھی سب سے بہتر،

Translated by

Noor ul Amin

اب اسے معلوم ہواکہ مکمل اختیارتواللہ برحق ہی کو ہے وہی اچھا ثواب دینے والا اور انجام بخیردکھلانے وا لا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں کھلتا ہے ( ف۹۲ ) کہ اختیار سچے اللہ کا ہے ، اس کا ثواب سب سے بہتر اور اسے ماننے کا انجام سب سے بھلا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہاں ( پتہ چلتا ہے ) کہ سب اختیار اﷲ ہی کا ہے ( جو ) حق ہے ، وہی بہتر ہے انعام دینے میں اور وہی بہتر ہے انجام کرنے میں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ثابت ہوا ) کہ ہر قسم کا اختیار خدائے برحق کیلئے ہے ۔ وہی بہتر ثواب دینے والا اور وہی بہترین انجام والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There, the (only) protection comes from Allah, the True One. He is the Best to reward, and the Best to give success.

Translated by

Muhammad Sarwar

In such helplessness, the human being realizes that it is God who is the true Guardian and His rewards and recompense are the best.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There (on the Day of Resurrection), Al-Walayah will be for Allah (Alone), the True God. He (Allah) is the best for reward and the best for the final end.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Here is protection only Allah's, the True One; He is best in (the giving of) reward and best in requiting.

Translated by

William Pickthall

In this case is protection only from Allah, the True, He is Best for reward, and best for consequence.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐसे अवसर पर काम बनाने का सारा अधिकार परम सत्य अल्लाह ही को प्राप्त है। वही बदला देने में सबसे अच्छा है और वही अच्छा परिणाम दिखाने की स्पष्ट से भी सर्वोत्तम है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ایسے موقع پر مدد کرنا اللہ برحق ہی کا کام ہے اسی کا ثواب سب سے اچھا اور اس کا نتیجہ سب سے اچھا ہے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہر طرح کی مدد اللہ سچے کے اختیار میں ہے، وہ ثواب دینے میں بہتر اور انجام کی رو سے زیادہ اچھا ہے۔ “ (٤٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس وقت معلوم ہوا کہ کار سازی کا اختیار خدائے برحق کے لئے ہے ، انعام وہی بہتر ہے جو وہ بخشے اور انجام وہی بخیر ہے جو وہ دکھائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ایسے موقعہ پر اللہ ہی کی مدد ہوتی ہے جو حق ہے وہ بہتر ہے ثواب کے اعتبار سے اور بہتر ہے انجام کے اعتبار سے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہاں سب اختیار ہے اللہ سچے کا اسی کا انعام بہتر ہے اور اچھا ہے اسی کا دیا ہوا بدلہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ایسے موقع پر مدد کرتا خدائے برحق ہی کا کام ہے وہی باعتبار انعام کے بہتر ہے اور وہی باعتبار انجام کے بہتر ہے۔