Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 48

سورة الكهف

وَ عُرِضُوۡا عَلٰی رَبِّکَ صَفًّا ؕ لَقَدۡ جِئۡتُمُوۡنَا کَمَا خَلَقۡنٰکُمۡ اَوَّلَ مَرَّۃٍۭ ۫ بَلۡ زَعَمۡتُمۡ اَلَّنۡ نَّجۡعَلَ لَکُمۡ مَّوۡعِدًا ﴿۴۸﴾

And they will be presented before your Lord in rows, [and He will say], "You have certainly come to Us just as We created you the first time. But you claimed that We would never make for you an appointment."

اور سب کے سب تیرے رب کے سامنے صف بستہ حاضر کیے جائیں گے ۔ یقیناً تم ہمارے پاس اسی طرح آئے جس طرح ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا لیکن تم تو اسی خیال میں رہے کہ ہم ہرگز تمہارے لئے کوئی وعدے کا وقت مقرر کریں گے بھی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعُرِضُوۡا
اور وہ پیش کئے جائیں گے
عَلٰی رَبِّکَ
آپ کے رب پر
صَفًّا
صف در صف
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
جِئۡتُمُوۡنَا
آگئے تم ہمارے پاس
کَمَا
جیسا کہ
خَلَقۡنٰکُمۡ
پیدا کیا تھا ہم نے تمہیں
اَوَّلَ
پہلی
مَرَّۃٍۭ
بار/مرتبہ
بَلۡ
بلکہ
زَعَمۡتُمۡ
گمان کیا تم نے
اَلَّنۡ
کہ ہر گز نہیں
نَّجۡعَلَ
ہم بنائیں گے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مَّوۡعِدًا
کوئ وعدے کا وقت/جگہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعُرِضُوۡا
اوروہ پیش کئے جائیں گے
عَلٰی
اوپر
رَبِّکَ
آپ کے رب کے
صَفًّا
صف در صف
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
جِئۡتُمُوۡنَا
تم آگئے ہمارے پاس
کَمَا
جیسے
خَلَقۡنٰکُمۡ
پیدا کیا ہم نے تمہیں
اَوَّلَ
پہلی
مَرَّۃٍۭ
بار
بَلۡ
بلکہ
زَعَمۡتُمۡ
سمجھا تھا تم نے
اَلَّنۡ
یہ کہ نہیں
نَّجۡعَلَ
ہم مقرر کر یں گے
لَکُمۡ
تمہارے لئے
مَّوۡعِدًا
کوئی وعدے کا وقت
Translated by

Juna Garhi

And they will be presented before your Lord in rows, [and He will say], "You have certainly come to Us just as We created you the first time. But you claimed that We would never make for you an appointment."

اور سب کے سب تیرے رب کے سامنے صف بستہ حاضر کیے جائیں گے ۔ یقیناً تم ہمارے پاس اسی طرح آئے جس طرح ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا لیکن تم تو اسی خیال میں رہے کہ ہم ہرگز تمہارے لئے کوئی وعدے کا وقت مقرر کریں گے بھی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہ اپنے پروردگار کے حضور صف بستہ پیش کئے جائیں گے (تو اللہ تعالیٰ ان سے فرمائیں گے) آخر تم ہمارے پاس اسی طرح آگئے جیسے ہم نے پہلی بار تمہیں پیدا کیا تھا۔ بلکہ تم تو یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ ہم نے تمہارے لیے کوئی وعدہ کا وقت مقرر ہی نہیں کیا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ سب آپ کے رب کے حضورصَف دَرصَف پیش کیے جائیں گے،بلاشبہ تم ہمارے پاس یقیناًویسے ہی آگئے جیسے ہم نے پہلی بارتمہیں پیداکیاتھابلکہ تم نے تویہ سمجھاتھاکہ ہم تمہارے لیے کبھی کوئی وعدے کاوقت مقررنہیں کریں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they shall be presented lined-up, before your Lord. Lo! You have come to Us just as We had created you at first. Instead, you claimed that We will not have for you an ap¬pointed time.

اور سامنے آئیں تیرے رب کے صف باندھ کر، آپہنچے تم ہمارے پاس جیسا کہ ہم نے بنایا تھا تم کو پہلی بار، نہیں، تم تو کہتے تھے کہ نہ مقرر کریں گے ہم تمہارے لئے کوئی وعدہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ پیش کیے جائیں گے آپ کے رب کے سامنے صفیں باندھے ہوئے۔ (تب انہیں کہا جائے گا) آگئے ہونا ہمارے پاس جیسے ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا بلکہ تم نے تو سمجھ رکھا تھا کہ ہم تمہارے لیے وعدے کا کوئی وقت مقرر ہی نہیں کریں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور سب کے سب تمہارے رب کے حضور صف در صف پیش کیے جائیں گے ۔ ۔ ۔ ۔ لو دیکھ لو ، آگئے نا تم ہمارے پاس اسی طرح جیسا ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا ۔ 45 تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہارے لیے کوئی وعدے کا وقت مقرر ہی نہیں کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور سب کو تمہارے رب کے سامنے صف باندھ کر پیش کیا جائے گا ۔ آخر تم ہمارے پاس اسی طرح آگئے جس طرح ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا ۔ اس کے برعکس تمہارا دعوی یہ تھا کہ ہم تمہارے لیے ( یہ ) مقرر وقت کبھی نہیں لائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سب لوگ صفیں باندھ کردیا سب لوگوں کی ایک صف ہوگی تیرے مالک کے سامنے لائے جائیں گے (جہاں سے کہیں گے) تم تو ہمارے پاس اسی طرح (ننگے کھلے) آئے جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار (دنیا میں) پیدا کیا تھا بلکہ تم تو یہ سمجھتے تھے کہ ہم تمہارے لئے (یعنی تمہاری جزا و سزا کے لئے) کوئی وقت ہی نہیں ٹھہرائیں گے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور سب کے سب آپ کے پروردگار کے روبرو صف باندھ کر پیش کیے جائیں گے (ارشاد ہوگا) بیشک تم ہمارے پاس ویسے ہی آگئے جیسا ہم نے تم کو پہلی بار پیدا فرمایا تھا بلکہ تمہارا خیال تو یہ تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں فرمایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ سب کے سب پروردگار کے سامنے صفیں بنائے حاضر کئے جائیں گے۔ (اللہ فرمائیں گے) آخر کار تم آپہنچے جس طرح ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا۔ تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ تمہارے لئے وعدے کا وقت مقرر نہیں ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے (تو ہم ان سے کہیں گے کہ) جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا (اسی طرح آج) تم ہمارے سامنے آئے لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے (قیامت کا) کوئی وقت مقرر ہی نہیں کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they shall be sent before thy lord in ranks! now are ye come to Us even as We had created you the first time; aye ye fancied that We had appointed for you no tryst.

اور وہ تیرے پروردگار کے رو بروبرابر کھڑے کرکے پیش کئے جائیں گے۔ آخر تم ہمارے ہی پاس آئے جیسا کہ ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ لیکن تم تو یہ خیال کرتے رہے کہ ہم تمہارے لئے وقت موعود نہ لائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ سب کے سب صف بستہ تیرے رب کے حضور پیش کیے جائیں گے ۔ ( ہم کہیں گے: ) تم ہمارے پاس اسی طرح آئے ہو جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا ۔ بلکہ تم نے گمان کیا کہ ہم تمہارے حساب کیلئے کوئی یوم موعود مقرر نہیں کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ سب لوگ آپ کے رب کے سامنے صفیں بناکر پیش کیے جائیں گے ( ہم ان سے کہیں گے ) بلاشبہ آج تم ہمارے پاس اسی حالت میں آئے ہو جس حالت میں ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا بلکہ ( بات یہ ہے کہ ) تم تو یہ خیال کیے ہوئے تھے کہ ہم تمہارے لیے وعدے کا وقت مقرر نہیں کریں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور سب تمہارے پروردگار کے سامنے صف باندھ کر لائے جائیں گے تو ہم ان سے کہیں گے جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اسی طرح آج تم ہمارے سامنے آئے، لیکن تم نے تو یہ خیال کر رکھا تھا کہ ہم نے تمہارے لیے قیامت کا کوئی وقت ہی مقرر نہیں کیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پیش کردیا جائے گا ان سب کو آپ کے رب کے حضور صف در صف (اور ان سے کہا جائے گا کہ) آخر آگئے ناں تم لوگ ہمارے پاس، جیسا کہ ہم نے تم کو پیدا کیا تھا پہلی مرتبہ، مگر تم نے سمجھ رکھا تھا کہ ہم تمہارے (لوٹنے کے) لئے کوئی وقت ہی مقرر نہ کریں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اور سب اپنے رب کے حضور صف بستہ پیش کئے جائیں گے تواللہ فرمائے گاتم ہمارے پاس اسی طرح آگئے جیسے ہم نے پہلی بار تمہیں پیدا کیا تھابلکہ تم توسمجھ رہے تھے کہ تمہارے دوبارہ زندہ کئے جانے کا ہم نے کوئی وقت مقرر نہیں کر رکھا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور سب تمہارے رب کے حضور پرا باندھے پیش ہوں گے ( ف۱۰۳ ) بیشک تم ہمارے پاس ویسے ہی آئے جیسا ہم نے تمہیں پہلی بار بنایا تھا ( ف۱۰٤ ) بلکہ تمہارا گمان تھا کہ ہم ہرگز تمہارے لیے کوئی وعدہ کا وقت نہ رکھیں گے ، ( ف۱۰۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( سب لوگ ) آپ کے رب کے حضور قطار در قطار پیش کئے جائیں گے ، ( ان سے کہا جائے گا: ) بیشک تم ہمارے پاس ( آج اسی طرح ) آئے ہو جیسا کہ ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا بلکہ تم یہ گمان کرتے تھے کہ ہم تمہارے لئے ہرگز وعدہ کا وقت مقرر ہی نہیں کریں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ تمہارے پروردگار کے حضور صفیں باندھے پیش کئے جائیں گے ( تب ان سے کہا جائے گا ) آخر تم اسی طرح ہمارے پاس آگئے ہو جس طرح ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا تھا ۔ ہاں البتہ تم نے یہ خیال کیا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے ( دوبارہ پیدا کرنے کا ) کوئی وعدہ گاہ مقرر نہیں کیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they will be marshalled before thy Lord in ranks, (with the announcement), "Now have ye come to Us (bare) as We created you first: aye, ye thought We shall not fulfil the appointment made to you to meet (Us)!":

Translated by

Muhammad Sarwar

They will all be lined up in the presence of your Lord who will tell them, "Despite your belief that there would never be a Day of Judgment, all of you are brought in Our presence just as though We had created you for the first time. You believed that our promise could never come true."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they will be set before your Lord, aligned. (He will say:) "Now indeed, you have come to Us as We created you the first time. Nay, but you thought that We had appointed no meeting for you (with Us)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall be brought before your Lord, standing in ranks: Now certainly you have come to Us as We created you at first. Nay, you thought that We had not appointed to you a time of the fulfillment of the promise.

Translated by

William Pickthall

And they are set before thy Lord in ranks (and it is said unto them): Now verily have ye come unto Us as We created you at the first. But ye thought that We had set no tryst for you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे तुम्हारे रब के सामने पंक्तिबद्ध उपस्थित किए जाएँगे - "तुम हमारे सामने आ पहुँचे, जैसा हम ने तुम्हें पहली बार पैदा किया था। नहीं, बल्कि तुम्हारा तो यह दावा था कि हम तुम्हारे लिए वादा किया हुआ कोई समय लाएँगे ही नहीं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور سب کے سب آپ کے رب کے روبرو برابر برابر کھڑے کر کے پیش کیے جاویں گے دیکھو تم آخر ہمارے پاس آئے بھی جیسا ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا بلکہ تم یہی سمجھتے رہے کہ ہم تمہارے لیے کوئی وقت موعود نہ لائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ آپ کے رب کے سامنے صفیں باندھے ہوئے پیش کیے جائیں گے بلاشبہ یقیناً تم ہمارے پاس اسی طرح آئے ہو۔ جیسے ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا۔ تم نے خیال کیا تھا کہ ہم تمہارے لیے کبھی وعدے کا کوئی وقت مقرر نہیں کریں گے۔ “ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور سب کے سب تمہارے رب کے حضور صف در صف پیش کئے جائیں گے … لو دیکھ لو ، آگئے نا تم ہمارے پاس اسی طرح جیسا ہم نے تم کو پہلی بار یدا کیا تھا۔ تم نے تو یہ سمجھا تھا کہ ہم نے تمہارے لئے کوئی وعدے کا وقت مقرر ہی نہیں کیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ آپ کے رب پر صفیں بنائے ہوئے پیش کیے جائیں گے، بلاشبہ آج تم ہمارے پاس اسی حالت میں آئے ہو جیسا کہ ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا، بلکہ بات یہ ہے کہ تم نے یوں سمجھا کہ ہم تمہارے لیے کوئی وقت موعود مقرر نہ کریں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سامنے آئیں تیرے رب کے صف باندھ کر آپہنچے تم ہمارے پاس جیسا ہم نے بنایا تھا تم کو پہلی بار نہیں تم تو کہتے تھے کہ نہ مقرر کریں گے ہم تمہارے لیے کوئی وعدہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور سب لوگ آپ کے رب کے روبرو وصف بستہ پیش کئے جائیں گے ان سے کہا جائیگا جس طرح ہم نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تھا اسی طرح تم ہمارے سامنے حاضر ہوئے بلکہ تم تو یوں سمجھتے تھے کہ ہم تمہارے لئے وعدے کا کوئی وقت ہی مقرر نہیں کریں گے