Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 51

سورة الكهف

مَاۤ اَشۡہَدۡتُّہُمۡ خَلۡقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لَا خَلۡقَ اَنۡفُسِہِمۡ ۪ وَ مَا کُنۡتُ مُتَّخِذَ الۡمُضِلِّیۡنَ عَضُدًا ﴿۵۱﴾

I did not make them witness to the creation of the heavens and the earth or to the creation of themselves, and I would not have taken the misguiders as assistants.

میں نے انہیں آسمانوں و زمین کی پیدائش کے وقت موجود نہیں رکھا تھا اور نہ خود ان کی اپنی پیدائش میں اور میں گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بنانے والا بھی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَاۤ
نہیں
اَشۡہَدۡتُّہُمۡ
میں نے حاضر کیا تھا انہیں
خَلۡقَ
پیدائش(کے وقت)
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَلَا
اور نہ
خَلۡقَ
پیدائش میں
اَنۡفُسِہِمۡ
ان کی اپنی
وَمَا
اور نہیں
کُنۡتُ
ہوں میں
مُتَّخِذَ
بنانے والا
الۡمُضِلِّیۡنَ
گمراہ کرنے والوں کو
عَضُدًا
بازو(مددگار)
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَاۤ اَشۡہَدۡتُّہُمۡ
نہیں میں نے حاضر کیا تھا انہیں
خَلۡقَ
پیدا کرنے کے وقت
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کو
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کو
وَلَا خَلۡقَ
اور نہ پیدا کرنے کے وقت
اَنۡفُسِہِمۡ
خود ان کے
وَمَا کُنۡتُ
اور نہیں ہوں میں
مُتَّخِذَ
بنانے والا
الۡمُضِلِّیۡنَ
گمراہ کرنے والوں کو
عَضُدًا
بازو
Translated by

Juna Garhi

I did not make them witness to the creation of the heavens and the earth or to the creation of themselves, and I would not have taken the misguiders as assistants.

میں نے انہیں آسمانوں و زمین کی پیدائش کے وقت موجود نہیں رکھا تھا اور نہ خود ان کی اپنی پیدائش میں اور میں گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بنانے والا بھی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں نے تو انھیں نہ اس وقت گواہ بنایا تھا جب آسمان اور زمین پیدا کئے تھے اور نہ اس وقت جب خود انھیں پیدا کیا تھا اور میں گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بنانے والا بھی نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

میں نے انہیں آسمانوں اور زمین کو پیدا کرتے وقت حاضرنہیں کیاتھااورنہ خودان کے پیدا کرنے کے وقت اور میں گمراہ کرنے والوں کو مددگار بنانے والا نہیں ہوں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

did not make them witness the creation of the heavens and the earth, nor their own creation. And I am not the one to take those who mislead as helpers.

دکھلا نہیں لیا تھا میں نے ان کو بنانا آسمان اور زمین کا اور نہ بنانا خود ان کا، اور میں وہ نہیں کہ بناؤں بہکانے والوں کو اپنا مددگار

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

میں نے انہیں گواہ نہیں بنایا تھا آسمانوں اور زمین کی تخلیق کا اور نہ ہی ان کی اپنی تخلیق کا اور میں بہکانے والوں کو اپنا مدد گار بنانے والا نہ تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

I did not call them to witness the creation of the heavens and the earth, nor in their own creation. I do not seek the aid of those who lead people astray.

میں نے آسمان و زمین پیدا کرتے وقت ان کو نہیں بلایا تھا اور نہ خود ان کی اپنی تخلیق میں انہیں شریک کیا تھا ۔ 49 میرا یہ کام نہیں ہے کہ گمراہ کرنے والوں کو اپنا مدد گار بنایا کروں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

میں نے نہ آسمانوں اور زمین کی تخلیق کے وقت ان کو حاضر کیا تھا ، نہ خود ان کو پیدا کرتے وقت ، ( ٣١ ) اور میں ایسا نہیں ہوں کہ گمراہ کرنے والوں کو دست و بازو بناؤں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

میں نے شیطانوں کو آسمان اور زمین کا پیدا کرنا نہیں دکھلایا اور نہ خود ان کا پیدا 2 ہونا اور ان میں شیطانوں کی مدد لنیے والا نہیں 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرتے وقت بلایا اور نہ خود ان کو پیدا کرتے وقت۔ اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بناتا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کی پیدائش کے وقت اور نہ خود ان کی پیدائش کے وقت (مشورہ کے لئے بلایا تھا) اور نہ میں ایسا بےبس تھا کہ گم راہوں کو اپنا دست وبازو بناتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے کے وقت بلایا تھا اور نہ خود ان کے پیدا کرنے کے وقت۔ اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو مددگار بناتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

I Made them not present at the creation of the heavens and the earth nor at the creation of themselves; nor was I one to take the seducers as supporters;

میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کی پیدائش کے وقت بلایا اور نہ انہیں کی پیدائش کے وقت اور میں گمراہ کرنے والوں کو (اپنا) دست وبازو باننے والا ہی نہ تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرتے وقت بلایا اور نہ خود انہی کو پیدا کرتے وقت بلایا اور میں گمراہ کرنے والوں کو دست وبازو بنانے والا نہ تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

میں نے ان کو آسمان اور زمین کے پیدا کرنے کے وقت نہیں بلایا اور نہ خود ان کے پیدا کرنے کے وقت ( بلایا ) اور میں گمراہ کرنے والوں کو اپنا دوست و بازو بنانے والا نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

میں نے ان کو نہ تو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے کے وقت بلایا تھا اور نہ خود ان کے پیدا کرنے کے وقت، اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو مددگار بناتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میں نے تو ان کو آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے کے وقت بلایا تھا، اور نہ ہی خود ان کو پیدا کرتے وقت، اور نہ ہی یہ میری شان ہے کہ میں گمراہ کرنے والوں کو دست و باز و (اور مددگار) بناؤں،

Translated by

Noor ul Amin

میں نے تو انہیں نہ اس وقت گواہ بنا یاتھاجب آسمان اور زمین پیداکئے گئے تھے اور نہ اس وقت جب خودانہیں پیدا کیا تھا اور میں گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بنانے والا نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نہ میں نے آسمانوں اور زمین کو بناتے وقت انھیں سامنے بٹھالیا تھا ، نہ خود ان کے بناتے وقت اور نہ میری شان ، کہ گمراہ کرنے والوں کو بازوں بناؤں ( ف۱۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

میں نے نہ ( تو ) انہیں آسمانوں اور زمین کی تخلیق پر ( معاونت یا گواہی کے لئے ) بلایا تھا اور نہ خود ان کی اپنی تخلیق ( کے وقت ) ، اور نہ ( ہی ) میں ایسا تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو ( اپنا ) دست و بازو بناتا

Translated by

Hussain Najfi

اور میں نے انہیں آسمان و زمین کی پیدائش کے وقت حاضر نہیں کیا اور نہ ہی ان کی اپنی خلقت کے وقت اور میں ایسا نہیں ہوں کہ گمراہ کرنے والوں کو اپنا دست و بازو بناؤں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

I called them not to witness the creation of the heavens and the earth, nor (even) their own creation: nor is it for helpers such as Me to take as lead (men) astray!

Translated by

Muhammad Sarwar

I did not call (the unjust) to witness the creation of the heavens and earth nor to witness their own creation nor did I want to be helped by those who lead people astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They did not witness the creation of the heavens and the earth nor their own creation, nor did I take those who mislead as `Adudan.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

I did not make them witnesses of the creation of the heavens and the earth, nor of the creation of their own souls; nor could I take those who lead (others) astray for aiders.

Translated by

William Pickthall

I made them not to witness the creation of the heavens and the earth, nor their own creation; nor choose I misleaders for (My) helpers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैंने न तो आकाशों और धरती को उन्हें दिखाकर पैदा किया और न स्वयं उन को बनाने और पैदा करने के समय ही उन्हें बुलाया। मैं ऐसा नहीं हूँ कि गुमराह करने वालों को अपनी बाहु-भुजा बनाऊँ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

میں نے ان کو نہ تو آسمان اور زمین پیدا کرنے کے وقت بلایا اور نہ خود ان کے پیدا کرنے کے وقت (بلایا) اور میں ایسا (عاجز) نہ تھا کہ (کسی کو خصوص) گمراہ کرنے والوں کو اپنا (دست و) بازو بناتا۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں نے انھیں نہ آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں گواہ بنایا اور نہ خود ان کے پیدا کرنے میں اور نہ ہی میں گمراہ کرنے والوں کو بازو بنانے والا تھا۔ “ (٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں نے آسمان و زمین پیدا کرتے وقت ان کو نہیں بلایا تھا اور نہ خود ان کی اپنی تخلیق میں انہیں شریک کیا تھا۔ میرا کام یہ نہیں ہے کہ گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بنایا کروں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میں نے انہیں آسمانوں کے اور زمین کے پیدا کرنے کے وقت نہیں بلایا اور نہ ان کے پیدا کرنے کے وقت اور میں گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بنانے والا نہیں ہوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

دکھلا نہیں لیا تھا میں نے ان کو بنانا آسمانوں اور زمین کا اور نہ بنانا خود ان کا اور میں وہ نہیں کہ بناؤں بہکانے والوں کو اپنا مددگار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

میں نے نہ تو آسمانوں اور زمین کے بناتے وقت ان شیاطین کو بلایا اور نہ خود ان شیاطین کو پیدا کرتے وقت انہیں بلایا اور میں ایسا نہ تھا کہ گمراہ کرنے والوں کو اپنا مددگار بناتا