Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 54

سورة الكهف

وَ لَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لِلنَّاسِ مِنۡ کُلِّ مَثَلٍ ؕ وَ کَانَ الۡاِنۡسَانُ اَکۡثَرَ شَیۡءٍ جَدَلًا ﴿۵۴﴾

And We have certainly diversified in this Qur'an for the people from every [kind of] example; but man has ever been, most of anything, [prone to] dispute.

ہم نے اس قرآن میں ہر ہر طریقے سے تمام کی تمام مثالیں لوگوں کے لئے بیان کر دی ہیں لیکن انسان سب سے زیادہ جھگڑالو ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
صَرَّفۡنَا
پھیر پھیر کے بیان کیں ہم نے
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لئے
مِنۡ کُلِّ
ہر طرح کی
مَثَلٍ
مثال
وَکَانَ
اور ہے
الۡاِنۡسَانُ
انسان
اَکۡثَرَ
زیادہ
شَیۡءٍ
ہر چیز سے
جَدَلًا
جھگڑا کرنے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
صَرَّفۡنَا
طرح طرح سے بیان کردی ہیں ہم نے
فِیۡ ہٰذَا الۡقُرۡاٰنِ
اس قرآن میں
لِلنَّاسِ
لوگوں کے لیے
مِنۡ کُلِّ
ہر قسم کی
مَثَلٍ
مثالیں
وَکَانَ
اور (ہمیشہ سے) ہے
الۡاِنۡسَانُ
انسان
اَکۡثَرَ
سب سے زیادہ
شَیۡءٍ
چیزوں میں
جَدَلًا
جھگڑا کرنے والا
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly diversified in this Qur'an for the people from every [kind of] example; but man has ever been, most of anything, [prone to] dispute.

ہم نے اس قرآن میں ہر ہر طریقے سے تمام کی تمام مثالیں لوگوں کے لئے بیان کر دی ہیں لیکن انسان سب سے زیادہ جھگڑالو ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالوں سے سمجھایا ہے مگر انسان اکثر باتوں میں جھگڑالو واقع ہوا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ ہم نے اس قرآن میں یقیناًلوگوں کے لیے ہرقسم کی مثالیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں مگرانسان ہمیشہ سے سب سے زیادہ جھگڑا کرنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And indeed We have explained in this Qur&an every sub¬ject in various ways for the people. And man is most quarrelsome of all things.

، اور بیشک پھیر پھیر کر سمجھائی ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو ہر ایک مثل، اور ہے انسان سب چیز سے زیادہ جھگڑالو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کردی ہیں اس قرآن میں لوگوں (کی ہدایت) کے لیے ہر قسم کی مثالیں لیکن انسان تمام مخلوق سے بڑھ کر جھگڑالو ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And surely We have explained matters to people in the Qur'an in diverse ways, using all manner of parables. But man is exceedingly contentious.

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر انسان بڑا ہی جھگڑالو واقع ہوا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے لوگوں کے فائدے کے لیے اس قرآن میں طرح طرح سے ہر قسم کے مضامین بیان کیے ہیں ، اور انسان ہے کہ جھگڑا کرنے میں ہر چیز سے بڑھ گیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے (سمجھنے کے) لئے ہر طرح کی مثالیں بار بار بیا ن کی 8 ہیں مگر (بات یہ ہے کہ) آدمی سب سے زیادہ جھگڑالو ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثال بیان فرمائی ہے اور انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑا کرنیوالا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان کی ہیں مگر انسان بڑا ہی جھگڑالو ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں۔ لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have variously propounded in this Qur'an for mankind every kind of similitude; and man is of all things the most disputing.

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر قسم کے (عمدہ) مضمون طرح طرح سے بیان کئے ہیں اور انسان جھگڑنے میں سب سے بڑھ کر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کی رہنمائی کیلئے ہر قسم کی تنبیہات گوناگوں پہلوؤں سے بیان کردی ہیں ، لیکن انسان سب سے زیادہ جھگڑالو واقع ہوا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے اس قرآن میں لوگوں ( کے سمجھانے ) کے لیے ہر قسم کی مثالیں بار بار بیان فرمائی ہیں اور انسان ہر چیز سے زیادہ جھگڑالو ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو سمجھانے کے لیے طرح طرح کی مثالیں بیان کی ہیں۔ لیکن انسان سب سے زیادہ جھگڑالو ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے لوگوں (کو سمجھانے) کے لئے اس قرآن میں ہر عمدہ مضمون طرح طرح سے بیان کیا ہے، مگر انسان سب سے بڑھ کر جھگڑالو واقع ہوا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح کی مثالوں سے سمجھایا ہے مگرانسان اکثر باتوں میں جھگڑ الو ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثل طرح طرح بیان فرمائی ( ف۱۱۷ ) اور آدمی ہر چیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے ( ف۱۱۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لئے ہر طرح کی مثال کو ( انداز بدل بدل کر ) بار بار بیان کیا ہے ، اور انسان جھگڑنے میں ہر چیز سے بڑھ کر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں ( کی ہدایت ) کے لئے ہر قسم کی مثالیں الٹ پلٹ کر بیان کر دی ہیں ۔ ( مگر ) انسان ہر چیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have explained in detail in this Qur'an, for the benefit of mankind, every kind of similitude: but man is, in most things, contentious.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have given various examples in this Quran for people to learn a lesson, but the human being is the most contentious creature.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have given every kind of example in this Qur'an for mankind. But, man is ever more quarrelsome than anything.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have explained in this Quran every kind of example, and man is most of all given to contention.

Translated by

William Pickthall

And verily We have displayed for mankind in this Qur'an all manner of similitudes, but man is more than anything contentious.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने लोगों के लिए इस क़ुरआन में हर प्रकार के उत्तम विषयों को तरह-तरह से बयान किया है, किन्तु मनुष्य सबसे बढ़कर झगड़ालू है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں کی ہدایت کے واسطے ہر قسم کے (ضروری) عمدہ مضامین طرح طرح سے بیان فرمائے ہیں اور اس پر بھی منکر آدمی جھگڑے میں سب سے بڑھ کر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بلاشبہ ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر مثال بدل بدل کر بیان کی ہے اور انسان سب سے زیادہ جھگڑالو ہے۔ “ (٥٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا گیا مگر انسان بڑا ہی جھگڑا لو واقع ہوا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور لوگوں کے لیے ہم نے اس قرآن میں طرح طرح کے عمدہ مضامین بیان کیے۔ اور انسان جھگڑے میں بہت زیادہ بڑھ کر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بیشک پھیر پھیر کر سمجھائی ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو ہر ایک مثل اور ہے انسان سب چیز سے زیادہ جھگڑالو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے اس قرآن کریم میں لوگوں کے لئے ہر قسم کے عمدہ مضامین طرح طرح سے بیان کئے ہیں اور انسان سب سے بڑھ کر جھگڑالو واقع ہوا ہے۔