Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 58

سورة الكهف

وَ رَبُّکَ الۡغَفُوۡرُ ذُو الرَّحۡمَۃِ ؕ لَوۡ یُؤَاخِذُہُمۡ بِمَا کَسَبُوۡا لَعَجَّلَ لَہُمُ الۡعَذَابَ ؕ بَلۡ لَّہُمۡ مَّوۡعِدٌ لَّنۡ یَّجِدُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖ مَوۡئِلًا ﴿۵۸﴾

And your Lord is the Forgiving, full of mercy. If He were to impose blame upon them for what they earned, He would have hastened for them the punishment. Rather, for them is an appointment from which they will never find an escape.

تیرا پروردگار بہت ہی بخشش والا اور مہربانی والا ہے وہ اگر ان کے اعمال کی سزا میں پکڑے تو بیشک انہیں جلدی عذاب کردے ، بلکہ ان کے لئے ایک وعدہ کی گھڑی مقرر ہے جس سے وہ سرکنے کی ہرگز جگہ نہیں پائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَرَبُّکَ
اور رب آپ کا
الۡغَفُوۡرُ
بہت بخشنے والا ہے
ذُوالرَّحۡمَۃِ
رحمت والا ہے
لَوۡ
اگر
یُؤَاخِذُہُمۡ
وہ پکڑے انہیں
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمائی کی
لَعَجَّلَ
البتہ وہ جلدی دے دے
لَہُمُ
انہیں
الۡعَذَابَ
عذاب
بَلۡ
بلکہ
لَّہُمۡ
ان کے لیے ہے
مَّوۡعِدٌ
وعدہ کا ایک وقت
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یَّجِدُوۡا
وہ پائیں گے
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مَوۡئِلًا
کوئی پناہ گاہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَرَبُّکَ
اور رب تیرا
الۡغَفُوۡرُ
بے حد بخشنے والا
ذُوالرَّحۡمَۃِ
نہایت رحمت والا ہے
لَوۡ
اگر
یُؤَاخِذُہُمۡ
وہ پکڑتا انہیں
بِمَا
اس وجہ سے جو
کَسَبُوۡا
انہوں نے کمایا
لَعَجَّلَ
تو یقیناً جلدی بھیج دیتا
لَہُمُ
اُن پر
الۡعَذَابَ
عذاب
بَلۡ
بلکہ
لَّہُمۡ
اُن کےلیے
مَّوۡعِدٌ
وعدے کا ایک وقت ہے
لَّنۡ
ہر گز نہیں
یَّجِدُوۡا
وہ پائیں گے
مِنۡ دُوۡنِہٖ
جس کے سوا
مَوۡئِلًا
کوئی پناہ گاہ
Translated by

Juna Garhi

And your Lord is the Forgiving, full of mercy. If He were to impose blame upon them for what they earned, He would have hastened for them the punishment. Rather, for them is an appointment from which they will never find an escape.

تیرا پروردگار بہت ہی بخشش والا اور مہربانی والا ہے وہ اگر ان کے اعمال کی سزا میں پکڑے تو بیشک انہیں جلدی عذاب کردے ، بلکہ ان کے لئے ایک وعدہ کی گھڑی مقرر ہے جس سے وہ سرکنے کی ہرگز جگہ نہیں پائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور آپ کا پروردگار بہت بخشنے والا اور رحمت والا ہے ورنہ جو کچھ یہ لوگ کر رہے ہیں اگر ان پر گرفت کرتا تو جلد ہی ان پر عذاب لے آتا۔ بلکہ ان کے لئے وعدہ کا وقت مقرر ہے جس سے یہ لوگ کوئی پناہ کی جگہ نہ پاسکیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ کارب بے حدبخشنے والا،نہایت رحم کرنے والا ہے اگروہ اس کی وجہ سے انہیں پکڑتا جوانہوں نے کمایاتویقیناان پرجلدی عذاب بھیج دیتا،بلکہ اُن کے وعدے کاایک وقت ہے جس کے سواوہ ہرگزکوئی پناہ گاہ نہیں پائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And your Lord is the Most Forgiving, the Master of Mer¬cy. If He seizes them for what they did, He would cause their punishment to come soon. But, for them, there is an appointed time from which they will never find a re¬fuge.

اور تیرا رب بڑا بخشنے والا ہے رحمت والا اگر ان کو پکڑے ان کے کئے پر تو جلد ڈالے ان پر عذاب، پر ان کے لئے ایک وعدہ ہے کہیں نہ پائیں گے اس سے ورے سرک جانے کی جگہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ کا رب بہت بخشنے والا بہت رحمت والا ہے اگر وہ مواخذہ کرتا ان کا بسبب ان کے اعمال کے تو بہت جلدی بھیج دیتا ان پر عذاب بلکہ ان کے لیے وعدے کا ایک وقت معین ہے اور وہ ہرگز نہیں پائیں گے اس کے سوا بچنے کی کوئی جگہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Your Lord is All-Forgiving, full of mercy. Had He wished to take them to task for their doings, He would have hastened in sending His scourge upon them. But He has set for them a time-limit which they cannot evade.

تیرا رب بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے ۔ وہ ان کے کرتوتوں پر انھیں پکڑنا چاہتا تو جلدی ہی عذاب بھیج دیتا ۔ مگر ان کے لیے وعدے کا ایک وقت مقرر ہے اور اس سے بچ کر بھاگ نکلنے کی یہ کوئی راہ نہ پائیں گے ۔ 55

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارا پروردگار بہت بخشنے والا ، بڑا رحمت والا ہے ۔ جو کمائی انہوں نے کی ہے ، اگر وہ اس کی وجہ سے انہیں پکڑنے پر آتا تو ان کو جلد ہی عذاب دے دیتا ، لیکن ان کے لیے ایک وقت مقرر ہے ، جس سے بچنے کے لیے انہیں کوئی پناہ گاہ نہیں ملے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) تیرا مالک بڑا بخشنے والا مہربان ہے اگر ان کے گناہوں پر ان کو پکڑنا چاہے تو جلدی (دنیا ہی میں) ان کو عذاب دے مگر (بات یہ ہے کہ اس نے) ان کے عذاب کے) لئے ایک وعدہ مقرر کر رکھنا ہے 2 جس کو چھوڑ کر کوئی بچائو کو نہ ملے گا۔ 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ کا پروردگار بخشنے والا رحمت والا ہے۔ اگر ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر فوراً عذاب بھیج دے بلکہ ان کے لئے ایک وقت مقررکررکھا ہے کہ اس (کے عذاب) سے ہرگز کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کا پروردگار معاف کرنے ولا اور رحم کرنے والا ہے اگر وہ ان کے ہر عمل پر (فوراً گرفتک رتا) تو بہت جلد ان پر عذاب آسکتا تھا۔ لیکن ان کے لئے ایک مقرر وعدہ تھا کہ جس سے نکل بھاگنے کا وہ کوئی رساتہ نہ پائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمہارا پروردگار بخشنے والا صاحب رحمت ہے۔ اگر وہ ان کے کرتوتوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے۔ مگر ان کے لئے ایک وقت (مقرر کر رکھا) ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thy Lord is the Forgiver, Owner of mercy. Were He to call them to account for that which they have earned; He would have hastened for them torment; but for them is a tryst beside which they cannot find a place to betake themselves to.

اور آپ کا پروردگار بڑا مغفرت کرنے والا رحمت والا ہے ۔ اور اگر ان پر داروگیر ان کے اعمال کی بنا پر کرنے لگتا تو ان پر عذاب فورا ہی واقع کردیتا لیکن اس نے انکے واسطے ایک متعین وقت ٹھہرا رکھا ہے۔ اس کے اوپر یہ کوئی پناہ گاہ نہیں پاسکتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارا رب بخشنے والا اور رحمت فرمانے والا ہے ۔ اگر وہ ان کے اعمال کی پاداش میں فورًا پکڑنا چاہتا تو ان پر فورًا عذاب بھیج دیتا ۔ لیکن ان کیلئے ایک مقررہ وقت ہے اور وہ اس کے مقابل میں کوئی پناہ کی جگہ نہیں پائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ کا رب بہت مغفرت ( کرنے ) والا بڑی رحمت والا ہے ، اگر وہ انہیں ان کے ( برے ) اعمال کی وجہ سے پکڑ لیتا تو ان پر جلد ہی عذاب بھیج دیتا ( مگر وہ ایسا نہیں کرتا ) بلکہ ان کے لیے ایک وقت مقرر ہے کہ اس وقت اس ( کے عذاب ) سے کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور آپ کا رب بخشنے والا مہربان ہے، اگر وہ ان کے عملوں پر ان کو پکڑنے لگے تو ان پر جھٹ عذاب بھیج دے مگر ان کے لیے ایک وقت مقرر کر رکھا ہے کہ اس کے عذاب سے کوئی پناہ کی جگہ نہ پائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (تاخیر عذاب سے کہیں دھوکہ میں نہیں پڑنا کہ) تمہارا رب بڑا ہی درگزر کرنے والا، انتہائی مہربان ہے، (ورنہ) وہ اگر ان کو ان کے کئے کرائے پر فوراً پکڑنے لگتا، تو ان کو کبھی کا عذاب دے چکا ہوتا مگر ان کے لئے وعدے کا ایک وقت مقرر ہے جس سے ورے (بچنے کے لیے) یہ کوئی پناہ گاہ نہیں پاسکیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کارب بہت بخشنے والا اور رحمت والا ہے ورنہ جو کچھ یہ لوگ کررہے ہیں اگران کے اعمال کی سزامیں پکڑے تو جلد ہی ان پر عذاب لے آتابلکہ ان کے لئے عذاب کاوقت مقررہے اس وقت وہ اللہ کے سوا کوئی پناہ کی جگہ نہ پاسکیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارا رب بخشنے والا مہربانی والا ہے ، اگر وہ انھیں ( ف۱۳۰ ) ان کے کیے پر پکڑتا تو جلد ان پر عذاب بھیجتا ( ف۱۳۱ ) بلکہ ان کے لیے ایک وعدہ کا وقت ہے ( ف۱۳۲ ) جس کے سامنے کوئی پناہ نہ پائیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آپ کا رب بڑا بخشنے والا صاحبِ رحمت ہے ، اگر وہ ان کے کئے پر ان کا مؤاخذہ فرماتا تو ان پر یقیناً جلد عذاب بھیجتا ، بلکہ ان کے لئے ( تو ) وقتِ وعدہ ( مقرر ) ہے ( جب وہ وقت آئے گا تو ) اس کے سوا ہرگز کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ کا پروردگار بڑا بخشنے والا ، رحمت والا ہے اگر وہ لوگوں سے ان کے کئے ( گناہوں ) کا مواخذہ کرتا تو جلدی ہی میں ان پر عذاب نازل کر دیتا مگر ان کے لئے ایک میعاد ٹھہرا دی گئی ہے اس سے ادھر ( پہلے ) کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But your Lord is Most forgiving, full of Mercy. If He were to call them (at once) to account for what they have earned, then surely He would have hastened their punishment: but they have their appointed time, beyond which they will find no refuge.

Translated by

Muhammad Sarwar

Your Lord is All-forgiving and All-merciful. Had He wanted to punish them for their sins, He would have been prompt to torment them. For their punishment there is an appointed time, after which there will be no way for them to escape.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And your Lord is Most Forgiving, Owner of mercy. Were He to call them to account for what they have earned, then surely, He would have hastened their punishment. But they have their appointed time, beyond which they will find no escape.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And your Lord is Forgiving, the Lord of Mercy; were He to punish them for what they earn, He would certainly have hastened the chastisement for them; but for them there is an appointed time from which they shall not find a refuge.

Translated by

William Pickthall

Thy Lord is the Forgiver, Full of Mercy. If He took them to task (now) for what they earn, He would hasten on the doom for them; but theirs is an appointed term from which they will find no escape.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम्हारा रब अत्यन्त क्षमाशील और दयावान है। यदि वह उन्हें उस पर पकड़ता जो कुछ कि उन्होंने कमाया है तो उन पर शीघ्र ही यातना ला देता। नहीं, बल्कि उन के लिए तो वादे का एक समय निशिचत है। उस से हटकर वे बच निकलने का कोई मार्ग न पाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ کا رب بڑا مغفرت کرنے والا اور رحمت والا ہے (2) اگر ان سے ان کے اعمال پر دادروگیر کرنے لگتا تو ان پر فوراً ہی عذاب واقع کردیتا (مگر ایسا نہیں کرتا) بلکہ ان کے واسطے ایک معین وقت ہے (یعنی یوم قیامت) کہ اس سے اس طرف (یعنی پہلے) کوئی پناہ کی جگہ کہیں پاسکتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آپ کا رب بہت بخشنے اور رحمت کرنے والا ہے، اگر وہ ان کو ان کے اعمال کی وجہ سے پکڑے تو یقیناً ان کے لیے جلد عذاب نازل کرے۔ ان کے لیے وعدے کا ایک وقت ہے جس سے بچنے کی وہ ہرگز کوئی جائے پناہ نہیں پائیں گے۔ “ (٥٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تیرا رب بڑا درگزر کرنے والا اور رحیم ہے۔ وہ ان کے کرتوتوں پر انہیں پکڑنا چاہتا تو جلدی ہی عذاب بھیج دیتا۔ مگر ان کے لئے وعدے کا ایک وقت مقرر ہے اور اس سے بچ کر بھاگ نکلنے کی یہ کوئی راہ نہ پائیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کا رب بہت مغفرت کرنے والا ہے، رحمت والا ہے، اگر وہ لوگوں کی ان کے اعمال کی وجہ سے گرفت فرماتا تو ان کے لیے جلد ہی عذاب بھیج دیتا، بلکہ ان کے لیے ایک وقت مقرر ہے، اس وقت وہ اس سے ورے کوئی پناہ کی جگہ ہرگز نہ پائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تیرا رب بڑا بخشنے والا ہے رحمت والا اگر ان کو پکڑے ان کے کئے پر تو جلد ڈالے ان پر عذاب پر ان کے لیے ایک وعدہ ہے کہیں نہ پائیں گے اس سے ورے سرک جانے کو جگہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آپ کا رب بڑا بخشنے والا مہربانی اس کا شیوہ ہے اگر خدا لوگوں کو ان کے کئے پر پکڑتا تو ان پر فوراً ہی عذاب بھیج دیتا مگر ان کے عذاب کا ایک وقت مقرر ہے اس وقت یہ لوگ عذاب سے درے کوئی جگہ پناہ کی نہ پائیں گے