Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 71

سورة الكهف

فَانۡطَلَقَا ٝ حَتّٰۤی اِذَا رَکِبَا فِی السَّفِیۡنَۃِ خَرَقَہَا ؕ قَالَ اَخَرَقۡتَہَا لِتُغۡرِقَ اَہۡلَہَا ۚ لَقَدۡ جِئۡتَ شَیۡئًا اِمۡرًا ﴿۷۱﴾

So they set out, until when they had embarked on the ship, al-Khidh r tore it open. [Moses] said, "Have you torn it open to drown its people? You have certainly done a grave thing."

پھروہ دونوں چلے ، یہاں تک کہ ایک کشتی میں سوار ہوئے تو اس نے اس کے تختے توڑ دیئے ، موسیٰ نے کہا کیا آپ اسے توڑ رہے ہیں تا کہ کشتی والوں کو ڈبو دیں ، یہ تو آپ نے بڑی ( خطرناک ) بات کر دی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَانۡطَلَقَا
تو دونوں چل دیئے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
رَکِبَا
وہ دونوں سوار ہوئے
فِی السَّفِیۡنَۃِ
کشتی میں
خَرَقَہَا
تو اس نے سوراخ کر دیا اس میں
قَالَ
کہا
اَخَرَقۡتَہَا
کیا سوراخ کر دیا تم نے اس میں
لِتُغۡرِقَ
تا کہ تم غرق کرو
اَہۡلَہَا
اس کے مالکوں(سواروں) کو
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
جِئۡتَ
لائے ہو تم
شَیۡئًا
ایک چیز
اِمۡرًا
بڑی عجیب
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَانۡطَلَقَا
چنانچہ وہ دونوں چل پڑے
حَتّٰۤی
حتی کہ
اِذَا
جب وہ
رَکِبَا
سوار ہوگئے
فِی السَّفِیۡنَۃِ
کشتی میں
خَرَقَہَا
اس نے شگاف ڈال دیا اس میں
قَالَ
موسیٰ نے کہا
اَخَرَقۡتَہَا
کیا آپ نے شگاف ڈال دیا اُس میں
لِتُغۡرِقَ
کہ آپ ڈبودیں
اَہۡلَہَا
کشتی والوں کو
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
جِئۡتَ
آپ نے کیا ہے
شَیۡئًا اِمۡرًا
بُرا کام
Translated by

Juna Garhi

So they set out, until when they had embarked on the ship, al-Khidh r tore it open. [Moses] said, "Have you torn it open to drown its people? You have certainly done a grave thing."

پھروہ دونوں چلے ، یہاں تک کہ ایک کشتی میں سوار ہوئے تو اس نے اس کے تختے توڑ دیئے ، موسیٰ نے کہا کیا آپ اسے توڑ رہے ہیں تا کہ کشتی والوں کو ڈبو دیں ، یہ تو آپ نے بڑی ( خطرناک ) بات کر دی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ وہ دونوں چل کھڑے ہوئے حتیٰ کہ ایک کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) اس کشتی میں شگاف ڈال دیا۔ موسیٰ نے کہا، کیا تم نے اس لئے شگاف ڈالا ہے کہ کشتی والوں کو ڈبودو ؟ یہ تو تم نے خطرناک کام کیا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ وہ دونوں چل پڑے حتیٰ کہ جب وہ کشتی میں سوار ہوگئے تواُس نے اُس میں شگاف ڈال دیا، موسیٰ نے کہا: ’’کیاآپ نے اس میں شگاف ڈال دیاکہ آپ کشتی والوں کو ڈبو دیں؟ بلاشبہ یقینایہ آپ نے بہت بُرا کام کیا ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, they both moved ahead until when they boarded the boat, he broke it. He (Musa) said, &Did you break it that you drown its people? You have done something terrible indeed.|"

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب چڑھے کشتی میں اس کا پھاڑ ڈالا موسیٰ بولا کیا تو نے اس کو پھاڑ ڈالا کہ ڈبا دے اس کے لوگوں کو البتہ تو نے کی ایک چیز بھاری

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر وہ دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب وہ دونوں سوار ہوئے ایک کشتی میں تو اس نے اس (کشتی) میں شگاف ڈال دیا موسیٰ نے کہا کیا آپ نے اسے پھاڑ ڈالا ہے تاکہ غرق کردیں اس کے تمام سواروں کو ؟ یہ تو آپ نے بہت ہی غلط کام کیا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اب وہ دونوں روانہ ہوئے ، یہاں تک کہ جب وہ ایک کشتی میں سوار ہوگئے تو اس شخص نے کشتی میں شگاف ڈال دیا ۔ موسیٰ ( علیہ السلام ) نے کہا آپ نے اس میں شگاف ڈال دیا تا کہ سب کشتی والوں کو ڈبو دیں؟ یہ تو آپ نے ایک سخت حرکت کر ڈالی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ دونوں روانہ ہوگئے ، یہاں تک کہ جب دونوں ایک کشتی میں سوار ہوئے تو ان صاحب نے کشتی میں چھید کردیا ۔ ( ٣٨ ) موسیٰ بولے : ارے کیا آپ نے اس میں چھید کردیا تاکہ سارے کشتی والوں کو ڈبو ڈالیں؟ یہ تو آپ نے بڑا خوفناک کام کیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر حضرت موسیٰ نے یہ شرط منظور کی اور دونوں (ساتھ مل کر) چلے 9 جب وہ دونوں کشتی میں سوار ہوگئے تو خضر نے (ایک بسولا لیا) کشتی کو پھاڑ ڈالا (اس کا ایک تختہ نکال ڈالا) موسیٰ کہہ بیٹھا تو نے کیا اس لئے کشتی کو پھاڑ ڈالا کہ کشتی والوں کو ڈبو دے یہ تو تو نے بڑا سخت (خسرناک مروت کے خلاف) کام کیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو دونوں چل دیئے یہاں تک کہ جب کشتی میں سوا ر ہوئے تو انہوں (خضر) نے اس (کشتی) میں دراڑ ڈال دی تب انہوں نے فرمایا کہ کیا آپ نے اس (کشتی) میں اس لئے داڑ ڈال دی تاکہ اس کے سوار غرق ہوجائیں یقینا آپ نے بڑی عجیب بات کی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر وہ دونوں روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب وہ دونوں ایک کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) اس میں سوراخ کردیا۔ (موسیٰ نے) کہا کہ آپ نے سوراخ کردیا کہ اس میں سوار لوگوں کو غرق کردیں آپ نے بڑی عجیب بات کی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو دونوں چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کیا آپ نے اس لئے پھاڑا ہے کہ سواروں کو غرق کردیں یہ تو آپ نے بڑی (عجیب) بات کی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then the twain journeyed until when they embarked in a boat, he scuttled it. Musa said: hast thou scuttled it that thou mayest drown the people thereof? Assuredly thou hast committed a thing grievous.

پھر وہ دونوں چلے یہاں تک کہ جب دونوں کشتی میں سوار ہوئے تو ۔ (خضر (علیہ السلام) نے) اس میں سوراخ کردیا (موسی (علیہ السلام) نے) کہا کیا آپ نے اس لئے سوراخ کردیا کہ نتیجہ یہ ہو کہ آپ اس پر بیٹھنے والوں کو غرق کردیں یقیناً آپ نے بہت بری بات کرڈالی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بالآخر وہ دونوں چلے ، یہاں تک کہ جب وہ کشتی میں سوار ہوئے تو اس نے اس میں چھید کردیا ۔ موسیٰ نے کہا: کیا یہ چھید آپ نے اس لئے کیا ہے کہ اہلِ کشتی کو غرق کردیں؟ یو تہ آپ نے بڑی ہی عجیب حرکت کی!

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اس کے بعد ) وہ دونوں چل پڑے ، یہاں تک کہ جب وہ کشتی میں سوار ہوئے تو انہوں ( خضر علیہ السلام ) نے اس ( کشتی ) میں سوراخ کردیا ، انہوں ( موسیٰ علیہ السلام ) نے فرمایا کیا آپ نے اس میں اس لیے سوراخ کردیا ہے تاکہ اس کے سواروں کو ڈبودیں؟ یقینا ( یہ تو ) آپ نے بڑا عجیب ( خطرناک ) کام کیا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو اس نے کشتی میں سوراخ کردیا۔ موسیٰ نے کہا کیا آپ نے اس لیے سوراخ کردیا ہے کہ سواروں کو غرق کردیں یہ تو آپ نے بڑی عجیب بات کی ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

چناچہ (اس قرار داد کے بعد) وہ دونوں چل پڑے، یہاں تک کہ وہ دونوں سوار ہوگئے ایک کشتی میں، پھر (اس سے اترتے وقت) اس شخص نے اس میں شگاف ڈال دیا، اس پر موسیٰ نے اس سے کہا کیا آپ نے اس میں شگاف ڈال دیا تاکہ آپ اس کے لوگوں کو غرق کردیں، بلاشبہ آپ نے ایک بڑی ہی عجیب حرکت کا ارتکاب کیا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ وہ دونوں چلے حتیٰ کہ ایک کشتی میں سوار ہوئے تو خضر نے کشتی میں شگاف ڈال دیا’’موسی نے کہا’’ کیا تم نے شگاف ڈالا ہے کہ کشتی والوں کو ڈبودو؟یہ توتم نے خطرناک کام کیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب دونوں چلے یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے ( ۱۵۱ ) اس بندہ نے اسے چیر ڈالا ( ف۱۵۲ ) موسیٰ نے کہا کیا تم نے اسے اس لیے چیرا کہ اس کے سواروں کو ڈبا دو بیشک یہ تم نے بری بات کی ، ( ف۱۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس دونوں چل دیئے یہاں تک کہ جب دونوں کشتی میں سوار ہوئے ( تو خضر علیہ السلام نے ) اس ( کشتی ) میں شگاف کر دیا ، موسٰی ( علیہ السلام ) نے کہا: کیا آپ نے اسے اس لئے ( شگاف کر کے ) پھاڑ ڈالا ہے کہ آپ کشتی والوں کو غرق کردیں ، بیشک آپ نے بڑی عجیب بات کی

Translated by

Hussain Najfi

اس کے بعد دونوں چل پڑے یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوگئے تو خضر ( ع ) نے اس میں سوراخ کر دیا ۔ موسیٰ نے کہا ۔ آپ نے اس لئے کشتی میں سوراخ کیا ہے کہ سب کشتی والوں کو غرق کر دیں؟ آپ نے بڑی عجیب حرکت کی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So they both proceeded: until, when they were in the boat, he scuttled it. Said Moses: "Hast thou scuttled it in order to drown those in it? Truly a strange thing hast thou done!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They started their journey and some time latter they embarked in a boat in which he made a hole. Moses asked him, "Did you make the hole to drown the people on board? This is certainly very strange".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So they both proceeded, till, when they boarded the boat, he (Khidr) damaged it. Musa said: "Have you damaged it wherein its people will drown Verily, you have committed a thing Imr."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So they went (their way) until when they embarked in the boat he made a hole in it. (Musa) said: Have you made a hole in it to drown its inmates? Certainly you have done a grievous thing.

Translated by

William Pickthall

So they twain set out till, when they were in the ship, he made a hole therein. (Moses) said: Hast thou made a hole therein to drown the folk thereof? Thou verily hast done a dreadful thing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अन्ततः दोनों चले, यहाँ तक कि जब नौका में सवार हुए तो उस ने उस में दरार डाल दी। (मूसा ने) कहा, "आप ने इसमें दरार डाल दी, ताकि उस के सवारों को डुबो दें? आपने तो एक अनोखी हरकत कर डाली।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر دونوں (کسی طرف) چلے یہاں تک کہ جب دونوں کشتی میں سوار ہوئے تو ان بزرگ نے اس کشتی میں چھید کردیا موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا آپ نے اس کشتی میں اس لیے چھید کیا ہوگا کہ اس کے بیٹھنے والوں کو غرق کردیں آپ نے بڑی بھاری (یعنی خطرہ کی) بات کی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

’ پھر دونوں چل پڑے یہاں تک کہ کشی میں سوار ہوئے تو اس نے اس میں شگا ف کردیا۔ موسیٰ نے کہا کیا تو نے اس میں شگاف کردیا ہے کہ اس میں سوار لوگوں کو غر ق کردے، یقیناً تو نے بڑا کام کیا ہے۔ “ (٧١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب وہ دونوں روانہ ہوئے ، یہاں تک کہ وہ ایک کشتی میں سوار ہوگئے تو اس شخص نے کشتی میں شگاف ڈال دیا۔ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) آپ نے اس میں شگاف ڈال دیا تاکہ سب کشتی والوں کو ڈبو دیں ؟ یہ تو آپ نے ایک سخت حرکت کر ڈالی۔ یہ عبدصالح نہایت برد باری سے اور نہایت ہی سنجیدگی سے یاد دلاتے ہیں کہ ہمارے درمیان معاہدہ کیا طے ہوا تھا ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس کے بعد دونوں چل دئیے یہاں تک کہ جب دونوں کشتی میں سوار ہوگئے تو اس بندہ خدا نے کشتی میں شگاف کردیا موسیٰ نے کہا کیا تم نے اسی لیے شگاف کیا ہے کہ کشتی والوں کو غرق کردو۔ تم نے تو بڑا بھاری کام کردیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب چڑھے کشتی میں اس کو پھاڑ ڈالا موسیٰ بولا کیا تو نے اس کو پھاڑ ڈالا کہ ڈبادے اس کے لوگوں کو البتہ تو نے کی ایک چیز بھاری

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر دونوں چلے یہاں تک کہ جب دونوں ایک کشتی میں سوار ہوئے تو حضرت خفیر نے کشتی کا ایک تختہ توڑ کر سوراخ کردیا۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کیا تو نے کشتی میں اس لئے سوراخ کردیا کہ کشتی والوں کو غر ق کر دیی بیشک تو نے عجیب انوکھی بات کی۔