Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 78

سورة الكهف

قَالَ ہٰذَا فِرَاقُ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنِکَ ۚ سَاُنَبِّئُکَ بِتَاۡوِیۡلِ مَا لَمۡ تَسۡتَطِعۡ عَّلَیۡہِ صَبۡرًا ﴿۷۸﴾

[Al-Khidh r] said, "This is parting between me and you. I will inform you of the interpretation of that about which you could not have patience.

اس نے کہا بس یہ جدائی ہے میرے اور تیرے درمیان ، اب میں تجھے ان باتوں کی اصلیت بھی بتا دونگا جس پر تجھ سے صبر نہ ہو سکا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
ہٰذَا
یہ ہے
فِرَاقُ
جدائی
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَبَیۡنِکَ
اور درمیان تمہارے
سَاُنَبِّئُکَ
عنقریب میں بتاؤں گا تجھ کو
بِتَاۡوِیۡلِ
حقیقت
مَا
اس کو جو
لَمۡ
نہیں
تَسۡتَطِعۡ
تم کر سکے
عَّلَیۡہِ
جس پر
صَبۡرًا
صبر
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
ہٰذَا
یہ
فِرَاقُ
جدائی ہے
بَیۡنِیۡ
درمیان میرے
وَبَیۡنِکَ
اور آپ کے درمیان
سَاُنَبِّئُکَ
جلد ہی میں بتاؤں گا تمہیں
بِتَاۡوِیۡلِ
اصل حقیقت کو
مَا
اس کی جو
لَمۡ تَسۡتَطِعۡ
نہیں آپ کرسکے
عَّلَیۡہِ
جس پر
صَبۡرًا
صبر
Translated by

Juna Garhi

[Al-Khidh r] said, "This is parting between me and you. I will inform you of the interpretation of that about which you could not have patience.

اس نے کہا بس یہ جدائی ہے میرے اور تیرے درمیان ، اب میں تجھے ان باتوں کی اصلیت بھی بتا دونگا جس پر تجھ سے صبر نہ ہو سکا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(خضر نے) کہا : اب میرا اور تمہارا ساتھ ختم ہوا۔ اب میں آپ کو ان باتوں کی حقیقت بتاتا ہوں جن پر آپ صبر نہیں کرسکے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُس نے کہا:یہ میرے اورآپ کے درمیان جدائی ہے،میں جلدہی آپ کو ان باتوں کی اصل حقیقت بتاؤں گا جن پرآپ صبر نہیں کرسکے ۔ ‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"Here is the point of parting ways between me and you. I shall now explain to you the reality of things about which you could not remain patient.

کہا اب جدائی ہے میرے اور تیرے بیچ اب جتلائے دیتا ہوں تجھ کو پھیر ان باتوں کا جس پر تو صبر نہ کرسکا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس (خضر) نے کہا بس اب یہ جدائی (کا وقت) ہے میرے اور آپ کے درمیان اب میں آپ کو بتائے دیتا ہوں اصل حقیقت ان چیزوں کی جن پر آپ صبر نہ کرسکے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اس نے کہا بس میرا تمہارا ساتھ ختم ہوا ۔ اب میں تمہیں ان باتوں کی حقیقت بتاتا ہوں جن پر تم صبر نہ کر سکے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

انہوں نے کہا : لیجیے میرے اور آپ کے درمیان جدائی کا وقت آگیا ۔ اب میں آپ کو ان باتوں کا مقصد بتائے دیتا ہوں جن پر آپ سے صبر نہیں ہوسکا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خضر نے کہا (بس میرا تیرا ساتھ ہوچکا اس بات نے مجھ کو اور تجھ کو جدا کردیا (یا میری تیری جدائی کا وقت آگیا، جن باتوں پر تجھ سے صبر نہ ہوسکا اب میں ان کی حقیقت تجھ سے بیا نکئے دیتا ہوں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا یہ وقت میرے اور آپ کے درمیان جدائی کا ہے۔ جن باتوں پر آپ صبر نہ کرسکے میں جلد ہی آپ کو ان کا بھید بتائے دیتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(خضر نے) کہا کہ اب میرے اور آپ کے درمیان جدائی ہے۔ میں آپ کو ان باتوں کی حقیقت بتا دیتا ہوں جس پر آپ نے صبر نہیں کیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خضر نے کہا اب مجھ میں اور تجھ میں علیحدگی۔ (مگر) جن باتوں پر تم صبر نہ کرسکے میں ان کا تمہیں بھید بتائے دیتا ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He said: this shall be the parting between me and thee; now I shall declare unto thee the interpretation of that wherewith thou wast not able to have patience.

) خضرعلیہ السلام) بولے (بس) یہ (وقت) میری آپ کی علیحدگی کا ہے ۔ اب میں ان چیزوں کی حقیقت پر آپ کو مطلع کئے دیتا ہوں جن کے بارے میں آپ ضبط نہ کرسکے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے کہا: با! اب میرے اور تمہارے درمیان یہ جدائی ہے ۔ میں اب تمہیں ان باتوں کی حقیقت بتاؤں گا ، جن پر تم صبر نہ کرسکے ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں ( خضر علیہ السلام ) نے کہا کہ یہ میرے اور آپ کے درمیان جدائی ( کا وقت ) ہے ، بہت جلد میں آپ کو ان باتوں کی حقیقت سے باخبر کرتا ہوں جن پر آپ صبر نہ کرسکے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس نے کہا اب مجھ میں اور تم میں علیحدگی مگر جن باتوں پر تم صبر نہ کرسکے میں ان کا بھید تمہیں بتائے دیتا ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس پر اس شخص نے کہا کہ یہ جدائی کا وقت ہے میرے اور آپ کے درمیان اب میں آپ کو حقیقت بتائے دیتا ہوں ان سب چیزوں کی جن پر آپ سے صبر نہ ہوسکا۔

Translated by

Noor ul Amin

خضرنے کہا:اب میرا اور تمہارا ساتھ ختم ہوااب میں آپ کو ان باتوں کی حقیقت بتلاتاہوں جن پر آپ صبر نہیں کرسکے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا یہ ( ف۱٦۵ ) میری اور آپ کی جدائی ہے اب میں آپ کو ان باتوں کا پھیر ( بھید ) بتاؤں گا جن پر آپ سے صبر نہ ہوسکا ( ف۱٦٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( خضرعلیہ السلام نے ) کہا: یہ میرے اور آپ کے درمیان جدائی ( کا وقت ) ہے ، اب میں آپ کو ان باتوں کی حقیقت سے آگاہ کئے دیتا ہوں جن پر آپ صبر نہیں کر سکے

Translated by

Hussain Najfi

خضر ( ع ) نے کہا بس ( ساتھ ختم ہوا ) اب میری اور تمہاری جدائی ہے اب میں تمہیں ان باتوں کی حقیقت بتاتا ہوں جن پر تم صبر نہ کر سکے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He answered: "This is the parting between me and thee: now will I tell thee the interpretation of (those things) over which thou wast unable to hold patience.

Translated by

Muhammad Sarwar

He replied, "This is where we should depart from one another. I shall give an explanation to you for all that I have done for which you could not remain patient.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "This is the parting between you and I, I will tell you the interpretation of (those) things over which you were not able to be patient."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: This shall be separation between me and you; now I will inform you of the significance of that with which you could not have patience.

Translated by

William Pickthall

He said: This is the parting between thee and me! I will announce unto thee the interpretation of that thou couldst not bear with patience.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "यह मेरे और तुम्हारे बीच जुदाई का अवसर है। अब मैं तुमको उस की वास्तविकता बताए दे रहा हूँ, जिस पर तुम धैर्य से काम न ले सके।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان بزرگ نے کہا کہ یہ وقت ہماری اور آپ کی علیحٰدگی کا ہے (جیسا کہ خود آپ نے شرط کی تھی) میں ان چیزوں کی حقیقت بتلائے دیتا ہوں جن پر آپ کو صبر نہ ہوسکا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس نے کہا میرے اور تیرے درمیان تفریق ہوگئی۔ اب میں تمہیں ان باتوں کی حقیقت بتاتا ہوں جن پر آپ صبر نہ کرسکے (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے کہا۔ بس میرا تمہارا ساتھ ختم ہوا۔ اب میں تمہیں ان باتوں کی حقیقت بتاتا ہوں جن پر تم صبر نہ کرسکے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اس بندہ خدا نے کہا کہ یہ میرے اور تمہارے درمیان جدائی کا وقت ہے۔ میں تمہیں ان چیزوں کی حقیقت ابھی بتادوں گا جن پر تم صبر نہ کرسکے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا اب جدائی ہے میرے اور تیرے بیچ اب جتائے دیتا ہوں تجھ کو پھیر ان باتوں کا جس پر تو صبر نہ کرسکا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خضر نے کہا بس اس وقت میرے اور تیرے مابین علیحدگی ہوتی ہے میں تجھ کو ان چیزوں کی صحیح حقیقت سے آگاہ کئے دیتا ہوں جن پر تجھ سے صبر نہ ہوسکا