Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 80

سورة الكهف

وَ اَمَّا الۡغُلٰمُ فَکَانَ اَبَوٰہُ مُؤۡمِنَیۡنِ فَخَشِیۡنَاۤ اَنۡ یُّرۡہِقَہُمَا طُغۡیَانًا وَّ کُفۡرًا ﴿ۚ۸۰﴾

And as for the boy, his parents were believers, and we feared that he would overburden them by transgression and disbelief.

اور اس لڑکے کے ماں باپ ایمان والے تھے ، ہمیں خوف ہوا کہ کہیں یہ انہیں اپنی سرکشی اور کفر سے عاجز و پریشان نہ کر دے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَمَّا
اور رہا
الۡغُلٰمُ
لڑکا
فَکَانَ
تو تھے
اَبَوٰہُ
والدین اس کے
مُؤۡمِنَیۡنِ
دونوں مومن
فَخَشِیۡنَاۤ
تو ڈرہوا ہم کو
اَنۡ
کہ
یُّرۡہِقَہُمَا
وہ تکلیف دے گا انہیں
طُغۡیَانًا
سرکشی سے
وَّکُفۡرًا
اور کفر سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَمَّا
اور رہا
الۡغُلٰمُ
لڑکا
فَکَانَ
تو تھے
اَبَوٰہُ
اس کے والدین
مُؤۡمِنَیۡنِ
مومن
فَخَشِیۡنَاۤ
چنانچہ ہمیں اندیشہ ہوا
اَنۡ
یہ کہ
یُّرۡہِقَہُمَا
وہ پھنسا دے گا ان دونوں کو
طُغۡیَانًا
سر کشی
وَّکُفۡرًا
اور کفر میں
Translated by

Juna Garhi

And as for the boy, his parents were believers, and we feared that he would overburden them by transgression and disbelief.

اور اس لڑکے کے ماں باپ ایمان والے تھے ، ہمیں خوف ہوا کہ کہیں یہ انہیں اپنی سرکشی اور کفر سے عاجز و پریشان نہ کر دے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور لڑکے کا قصہ یہ ہے کہ اس کے والدین مومن تھے۔ ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ لڑکا اپنی سرکشی اور کفر کی وجہ سے ان پر کوئی مصیبت نہ لاکھڑی کرے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوررہا لڑکا ، تواس کے والدین مومن تھے، چنانچہ ہمیں اندیشہ ہواکہ وہ ان دونوں کوسرکشی اور کفر میں پھنسا دے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And as for the boy, his parents were believers. We apprehended that he would impose rebellion and in-fidelity upon them.

اور وہ جو لڑکا تھا سو اس کے ماں باپ تھے ایمان والے پھر ہم کو اندیشہ ہا کہ ان کو عاجز کر دے زبردستی اور کفر کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

رہا وہ لڑکا تو اس کے والدین دونوں مؤمن تھے تو ہمیں خدشہ ہوا کہ وہ سرکشی اور ناشکری سے ان پر تعدی کرے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for the lad, his parents were people of faith, and we feared lest he should plague them with transgression and disbelief,

رہا وہ لڑکا ، تو اس کے والدین مومن تھے ، ہمیں اندیشہ ہو ا کہ یہ لڑکا اپنی سرکشی اور کفر سے ان کو تنگ کرے گا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور لڑکے کا معاملہ یہ تھا کہ اس کے ماں باپ مومن تھے ، اور ہمیں اس بات کا اندیشہ تھا کہ یہ لڑکا ان دونوں کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ لڑکا تو اس کے ماں باپ دونوں ایماندار تھے ہم ڈر گئے (ایسا نہ ہو یہ لڑکا بڑا ہو کر) وہ اپنے ماں باپ کو بھی شرارت اور کفر میں ڈھانپ دے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور رہا وہ لڑکا پس اس کے ماں باپ ایمان والے تھے تو ہمیں اندیشہ ہوا کہ (بڑا ہوکر) ان کو سرکشی اور کفر میں نہ ڈال دے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

رہا وہ لڑکا (جس کو مار ڈالا تھا) اس کے والدین مومن تھے تو ہمیں اندیشہ ہوا کہ وہ ان کو (والدین کو) سرکشی اور کفر میں عاجز نہ کر دے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ دنوں مومن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ (وہ بڑا ہو کر بدکردار ہوتا کہیں) ان کو سرکشی اور کفر میں نہ پھنسا دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for the boy, his parents were believers, and we apprehended that he might impose upon the twain exorbitance and infidelity.

اور وہ جو لڑکا تھا سو اس کے ماں باپ ایمان والے تھے ۔ سو ہم کو معلوم ہوا کہ وہ ان دونوں پر بھی سرکشی اور کفر کا اثر ڈال دے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رہا لڑکا تو اس کے ماں باپ باایمان تھے ۔ ہمیں اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ بڑا ہوکر سرکشی وناشکری سے ان پر تعدی نہ کرے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جہاں تک لڑکے کا تعلق ہے تو اس کے ماں باپ مومن تھے ، پس ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ ( بڑا ہوکر ) کہیں یہ ان دونوں کو سرکشی اور کفر پر مجبور نہ کردے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ بڑے نیک لوگ تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ وہ بڑا ہو کر کہیں ان کو سر کشی اور کفر میں نہ پھنسا دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

رہا وہ لڑکا تو اس کا قصہ یہ تھا کہ اس کے والدین ایماندار تھے تو ہمیں اندیشہ ہوا کہ کہیں یہ بڑا ہو کر ان کو بھی سرکشی اور کفر میں مبتلا نہ کردے،

Translated by

Noor ul Amin

اور لڑکے کاقصہ یہ ہے کہ اس کے والدین مومن تھے ہمیں خوف ہواکہ لڑکا ( بڑا ہوکر ) اپنی سرکشی اور کفرسے ان پر کوئی مصیبت نہ کھڑی کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو لڑکا تھا اس کے ماں باپ مسلمان تھے تو ہمیں ڈر ہوا کہ وہ ان کو سرکشی اور کفر پر چڑھاوے ( ف۱۷۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ جو لڑکا تھا تو اس کے ماں باپ صاحبِ ایمان تھے پس ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ ( اگر زندہ رہا تو کافر بنے گا اور ) ان دونوں کو ( بڑا ہو کر ) سرکشی اور کفر میں مبتلا کر دے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جہاں تک اس بچے کا معاملہ ہے تو اس کے ماں باپ مؤمن تھے ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ ( بڑا ہوکر ) ان کو بھی سرکشی اور کفر میں مبتلا کر دے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"As for the youth, his parents were people of Faith, and we feared that he would grieve them by obstinate rebellion and ingratitude (to Allah and man).

Translated by

Muhammad Sarwar

"The young boy had very faithful parents. We were afraid that out of love for him they would lose their faith in God and commit rebellion

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And as for the boy, his parents were believers, and we feared he would oppress them by rebellion and disbelief."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for the boy, his parents were believers and we feared lest he should make disobedience and ingratitude to come upon them:

Translated by

William Pickthall

And as for the lad, his parents were believers and we feared lest he should oppress them by rebellion and disbelief.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और रहा वह लड़का, तो उस के माँ-बाप ईमान पर थे। हमें आशंका हुई कि वह सरकशी और कुफ़्र से उन्हें तंग करेगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور رہا وہ لڑکا سو اس کے ماں باپ ایمان دار تھے سو ہم کو اندیشہ (یعنی تحقیق) ہوا کہ یہ ان دونوں پر سرکشی اور کفر کا اثر ڈال دے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” رہا وہ لڑکا تو اس کے والدین مومن تھے ہمیں محسوس ہوا کہ یہ لڑکا انہیں سرکشی اور کفر میں مبتلا کر دے گا (٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رہا وہ لڑکا ، تو اس کے والدین مومن تھے ، ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ لڑکا اپنی سرکشی اور کفر سے ان کو تنگ کرے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور رہا لڑکے کا معاملہ سو بات یہ ہے کہ اس کے ماں باپ مومن تھے تو ہمیں اندیشہ ہوا کہ وہ ان دونوں کو سرکشی میں اور کفر میں نہ ڈال دے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لڑکا تھا سو اس کے ماں باپ تھے ایمان والے پھر ہم کو اندیشہ ہوا کہ ان کو عاجز کر دے زبر دستی اور کفر کر کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور رہا وہ لڑکا تو اس کا حال یہ ہے کہ اس کے ماں باپ دونوں ایمان والے تھے سو ہم اس بات سے ڈرے کہ کہیں یہ ان ماں باپ پر سرکشی اور کفر کا اثر نہ ڈال دے۔