Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 88

سورة الكهف

وَ اَمَّا مَنۡ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَلَہٗ جَزَآءَۨ الۡحُسۡنٰی ۚ وَ سَنَقُوۡلُ لَہٗ مِنۡ اَمۡرِنَا یُسۡرًا ﴿ؕ۸۸﴾

But as for one who believes and does righteousness, he will have a reward of Paradise, and we will speak to him from our command with ease."

ہاں جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرے اس کے لئے توبدلے میں بھلائی ہے اور ہم اسے اپنے کام میں بھی آسانی ہی کا حکم دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَمَّا
اور رہا
مَنۡ
وہ جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
وَعَمِلَ
اور اس نے عمل کیے
صَالِحًا
نیک
فَلَہٗ
تو اس کے لیے
جَزَآءَۨ
جزا ہے
الۡحُسۡنٰی
اچھی
وَسَنَقُوۡلُ
اور عنقریب ہم کہیں گے
لَہٗ
اسے
مِنۡ اَمۡرِنَا
اپنے کام میں سے
یُسۡرًا
آسان
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَمَّا
اور رہا
مَنۡ
جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
وَ
اور
عَمِلَ
عمل کیے
صَالِحًا
نیک
فَلَہٗ
تو اس کے لیے
جَزَآءَۨ
جزا ہے
الۡحُسۡنٰی
اچھی
وَسَنَقُوۡلُ
جلد ہم کہیں گے
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ اَمۡرِنَا
اپنے کام میں
یُسۡرًا
آسانی
Translated by

Juna Garhi

But as for one who believes and does righteousness, he will have a reward of Paradise, and we will speak to him from our command with ease."

ہاں جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرے اس کے لئے توبدلے میں بھلائی ہے اور ہم اسے اپنے کام میں بھی آسانی ہی کا حکم دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

البتہ جو ایمان لے آیا اور نیک عمل کیے اسے اچھا بدلہ ملے گا اور اسے ہم اپنے آسان سے کام کرنے کو کہیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور رہاوہ جو ایمان لایااوراُس نے نیک عمل کیے تواس کے لیے اچھی جزا ہے اورہم جلد ہی اس کے لئے اپنے کام میں آسانی کا حکم دیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for the one who believes and acts righteously, he will have the best in reward, and we shall deliver to him of our command that which is easy.|"

اور جو کوئی یقین لایا اور کیا اس نے بھلا کام سو اس کا بدلہ بھلائی ہے، اور ہم حکم دیں گے اس کو اپنے کام میں آسانی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو کوئی ایمان لایا اور اس نے نیک اعمال کیے تو اس کے لیے ہے اچھی جزا اور اس سے ہم بات کریں گے اپنے معاملے میں نرمی سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جو ان میں سے ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کے لیے اچھی جزا ہے اور ہم اس کو نرم احکام دیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

البتہ جو کوئی ایمان لائے گا ، اور نیک عمل کرے گا تو وہ بدلے کے طور پر اچھے انجام کا مستحق ہوگا ، اور ہم بھی اس کو اپنا حکم دیتے وقت آسانی کی بات کہیں گے ۔ ( ٤٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی ایمان لائیگا اور اچھے کام کریگا اس کو (خدا کے پاس) اچھا بدلہ ملے گا (بہشت ہاتھ آئیگی اور ہم دنیا میں بھی اس کو اپنے حکموں میں سے آسان حم دینگے (سخت کموں کا بار اس پر نہ ڈالیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو ایمان لے آیا اور نیک کام کیے تو اس کو (آخرت میں بھی) بدلے میں بھلائی ملے گی اور ہم اپنے معاملے میں بھی اس سے نرم بات (مہربانی) کریں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو ان میں سے ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کے لئے اچھا بدلہ ہوگا اور اس سے ہم نرم برتاؤ کریں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو ایمان لائے گا اور عمل نیک کرے گا اس کے لئے بہت اچھا بدلہ ہے۔ اور ہم اپنے معاملے میں (اس پر کسی طرح کی سختی نہیں کریں گے بلکہ) اس سے نرم بات کہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And as for him who believeth and worketh righteously, unto him shall be a goodly hire, and anon we shall speak unto him of our affair something easy.

اور جو ایمان لے آئے گا اور نیک عمل کرے گا سو اس کیلئے اچھا معاوضہ ہے اور ہم بھی اپنے برتاؤ میں اس کے ساتھ نرم بات کہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رہا وہ جو ایمان اور عمل صالح اختیار کرے گا تو اس کیلئے اللہ کے پاس بھی اچھا بدلہ ہے اور ہم بھی اس کے ساتھ آسان معاملہ کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص ایمان لایا اور نیک عمل ( اختیار ) کیے تو اس کے لیے بہت اچھا بدلہ ہے اور ہم اس سے اپنے اس کام کے معاملے میں آسانی ( نرمی ) کی بات کہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کے لیے بہت اچھا بدلہ ہے اور ہم اپنے معاملہ میں اس سے نرم بات کہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو کوئی ایمان لا کر نیک عمل کرے گا تو اسے بہرحال اچھا بدلہ ملے گا اور ہم بھی اس سے اپنے معاملے میں آسان اور نرم بات کہیں گے

Translated by

Noor ul Amin

البتہ جو ایمان لایا اور نیک عمل کرے گاتواسے اچھا بدلہ ملے گااوراسے ہم اپنے آسان کام کرنے کو کہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو ایمان لایا اور نیک کام کیا تو اس کا بدلہ بھلائی ہے ( ف۱۹۱ ) اور عنقریب ہم اسے آسان کام کہیں گے ( ف۱۹۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص ایمان لے آئے گا اور نیک عمل کرے گا تو اس کے لئے بہتر جزا ہے اور ہم ( بھی ) اس کے لئے اپنے احکام میں آسان بات کہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا اس کیلئے اچھی جزا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"But whoever believes, and works righteousness,- he shall have a goodly reward, and easy will be his task as We order it by our Command."

Translated by

Muhammad Sarwar

As for those who believe and do good, they will receive virtuous rewards and We will tell them to do only what they can.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"But as for him who believes and works righteousness, he shall have the best reward, and we shall speak unto him mild words."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for him who believes and does good, he shall have goodly reward, and We will speak to him an easy word of Our command.

Translated by

William Pickthall

But as for him who believeth and doeth right, good will be his reward, and We shall speak unto him a mild command.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु जो कोई ईमान लाया और अच्छा कर्म किया, उस के लिए तो अच्छा बदला है और हम उसे अपना सहज एवं मृदुल आदेश देंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص ایمان لے آوے گا اور نیک عمل کرے گا تو اس کے لیے (آخرت میں بھی) بدلے میں بھلائی ملے گی اور ہم (دنیا میں بھی) اپنے برتاؤ میں اسکو آسان (اور نرم) بات کہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرے گا اس کے لیے بہترین جزا ہے اور ہم اس کو آسانی کے احکام دیں گے۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جو ان میں سے ایمان لائے گا ، اور نیک عمل کرے گا ، اس کے لئے اچھی جزا ہے اور ہم اس کو نرم احکام دیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو ایمان لایا اور نیک عمل کیے اس کے بدلے میں بھلائی ہے، اور ہم اس کے بارے میں اپنے کام میں آسانی کی بات کہیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی یقین لایا اور کیا اس نے بھلا کام سو اس کا بدلہ بھلائی ہے اور ہم حکم دیں گے اس کو اپنے کام میں آسانی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ترجمہ : اور ان لوگوں میں سے جو ایمان لے آئے گا اور نیک عمل کرے گا تو اس کو بدلے میں بھلائی ملے گی اور ہم بھی اپنے برتائو میں اس کے ساتھ آسانی کریں گے۔