ConjunctionDeterminerNoun

وَٱلرَّقِيمِ

and the inscription

اور کتبے والے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلرَّقْمُ: کے معنیٰ گاڑھے خط کے ہیں۔ بعض نے کہا ہے کہ رَقْمٌ کے معنیٰ کتاب پر اعراف اور نقطہ لگانے کے ہیں اور آیت کریمہ: (کِتٰبٌ مَّرۡقُوۡمٌ ) (۸۳:۹) وہ ایک کتاب ہے (وقتاً فوقتاً) اس کی خانہ پری ہوتی رہتی ہے۔ میں مَرْقُوْمٌ کے دونوں معنٰی ہوسکتے ہیں۔ یعنی گاڑھے اور جلی خط میں لکھی ہوئی یا نقطے لگائی ہوئی۔ اور جو شخص کسی کام کا ماہر اور حازق ہو اس کے متعلق ضرب المثل کے طور رپ کہا جاتا ہے۔ ُلَانگ یَرقُمُ فِی الْمَآئِ: یعنی وہ ماہر ہے۔ اور آیت کریمہ: (اَنَّ اَصۡحٰبَ الۡکَہۡفِ وَ الرَّقِیۡمِ) (۱۸:۹) کہ غار اور لوح والے۔ کی تفسیر میں بعض نے کہا ہیکہ رَقِیْم ایک مقام کا نام ہے اور بعص نے کہا ہے کہ یہ اس پتھر کی طرف نسبت ہے جس میں ان کے نام کندہ تھے اور گدھے کے دونوں بازوؤں پر جو نشان ہوتے ہیں انہیں رَقْمَتَا الْحِمَارِ کہا جاتا ہے اور اَرضٌ مَرْقُومۃٌ تھوڑی گھاس والی زمین کو کہتے ہیں گویا وہ کتابت کے نقانات کی طرح ہے۔ اَلرَّقْمِیَّاتُ: تیروں کو کہتے ہیں جو مدینہ کے ایک مقام کی طرف مسنوب ہیں۔

Lemma/Derivative

1 Results
رَقِيم
Surah:18
Verse:9
اور کتبے والے
and the inscription