Surat ul Kaahaf
Surah: 18
Verse: 91
سورة الكهف
کَذٰلِکَ ؕ وَ قَدۡ اَحَطۡنَا بِمَا لَدَیۡہِ خُبۡرًا ﴿۹۱﴾
Thus. And We had encompassed [all] that he had in knowledge.
واقعہ ایسا ہی ہے اور ہم نے اس کے پاس کی کل خبروں کا احاطہ کر رکھا ہے ۔
کَذٰلِکَ ؕ وَ قَدۡ اَحَطۡنَا بِمَا لَدَیۡہِ خُبۡرًا ﴿۹۱﴾
Thus. And We had encompassed [all] that he had in knowledge.
واقعہ ایسا ہی ہے اور ہم نے اس کے پاس کی کل خبروں کا احاطہ کر رکھا ہے ۔
کَذٰلِکَ
اسی طرح
|
وَقَدۡ
اور تحقیق
|
اَحَطۡنَا
گھیر رکھا تھا ہم نے
|
بِمَا
اس کو جو
|
لَدَیۡہِ
اس کے پاس تھا
|
خُبۡرًا
خبر میں سے
|
کَذٰلِکَ
ایسے ہی
|
وَقَدۡ
اور یقیناً
|
اَحَطۡنَا
احاطہ کر رکھا تھا ہم نے
|
بِمَا
اس کا جو
|
لَدَیۡہِ
اس کے پاس تھا
|
خُبۡرًا
علم
|
Thus. And We had encompassed [all] that he had in knowledge.
واقعہ ایسا ہی ہے اور ہم نے اس کے پاس کی کل خبروں کا احاطہ کر رکھا ہے ۔
واقعہ ایسا ہی تھا اور ذوالقرنین کو جو حالات پیش آئے اسے ہم خوب جانتے ہیں۔
ایسے ہی تھا اور ذوالقرنین کے پاس جو بھی تھاہم نے اُس کاعلم سے احاطہ کررکھا تھا۔
Thus it was. We encompassed in knowledge whatever he had with him.
یوں ہی ہے اور ہمارے قابو میں آ چکی ہے اس کے پاس کی خبر۔
Thus was the state of those people, and We encompassed in knowledge all concerning Dhu al- Qarnayn.
یہ حال تھا ان کا ، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اسے ہم جانتے تھے ۔
واقعہ اسی طرح ہوا ، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ ( سازوسامان ) تھا ، ہمیں اس کی پوری پوری خبر تھی ۔
وہاں بھی کیا (یا ایسا ہی وہاں بھی ہوا۔ اور ہم کو خوب معلوم ہے جو سامان اس کے پاس تھا
(حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس کے پاس تھا بیشک ہم کو سب کی خبر تھی
یہ حال تھا ان کا اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اسے ہم خوب جانتے ہیں۔
(حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی
Thus it was. And surely We have encompassed all that was with him, in knowledge
یہ اسی طرح ہے اور جو کچھ ان کے پاس تھا اس کی ہم کو پوری خبر ہے ۔
۔ ( حقیقتِ حال ) یوں ( ہی ہے ) اور جو کچھ چیزیں اس کے پاس ( موجود ) تھیں ، ہم نے ( اس سب کا ) احاطہ کر رکھا ہے ۔
حقیقت الحال یوں تھی اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی۔
یہ قصہ اسی طرح ہے کہ اس کے پاس جو کچھ بھی تھا ہمیں اس کی پوری خبر ہے
بات یہی ہے ، اور جو کچھ اس کے پاس تھا ( ف۱۹۵ ) سب کو ہمارا علم محیط ہے ( ف۱۹٦ )
واقعہ اسی طرح ہے ، اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم نے اپنے علم سے اس کا احاطہ کر لیا ہے
یہاں تک کہ ( چلتے چلتے ) وہ طلوعِ آفتاب کی جگہ پہنچا ۔ تو اسے ایک ایسی قوم پر طلوع ہوتا ہوا پایا کہ جس کیلئے ہم نے سورج کے سامنے کوئی پردہ نہیں رکھا ہے ۔
(He left them) as they were: We completely understood what was before him.
ऐसा ही हम ने किया था और जो कुछ उस के पास था, उस की हमें पूरी ख़बर थी
یہ قصہ اسی طرح ہے اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ (سامان وغیرہ) تھا ہم کو اس کی پوری خبر ہے۔
ان کی حالت یہ تھی اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اسے ہم جانتے تھے۔ “ (٩١)
یہ حال تھا ان کا اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اسے ہم جانتے تھے۔
یہ بات یوں ہی ہے اور ہم کو ان سب چیزوں کی خبر ہے جو اس کے پاس تھیں