Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 93

سورة الكهف

حَتّٰۤی اِذَا بَلَغَ بَیۡنَ السَّدَّیۡنِ وَجَدَ مِنۡ دُوۡنِہِمَا قَوۡمًا ۙ لَّا یَکَادُوۡنَ یَفۡقَہُوۡنَ قَوۡلًا ﴿۹۳﴾

Until, when he reached [a pass] between two mountains, he found beside them a people who could hardly understand [his] speech.

یہاں تک کہ جب وہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا ان دونوں کے پرے اس نے ایک ایسی قوم پائی جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
بَلَغَ
وہ پہنچا
بَیۡنَ السَّدَّیۡنِ
دو پہاڑوں کے درمیان
وَجَدَ
اس نے پایا
مِنۡ دُوۡنِہِمَا
ان دونوں سے اس طرف
قَوۡمًا
ایسے لوگوں کو
لَّایَکَادُوۡنَ
نہ قریب تھے
یَفۡقَہُوۡنَ
کہ وہ سمجھتے
قَوۡلًا
بات کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

حَتّٰۤی
حتیٰ کہ
اِذَا
جب
بَلَغَ
وہ پہنچا
بَیۡنَ
درمیان
السَّدَّیۡنِ
دو پہاڑوں کے
وَجَدَ
اس نے پایا
مِنۡ دُوۡنِہِمَا
ان دونوں سے اُس طرف
قَوۡمًا
ایک قوم کو
لَّایَکَادُوۡنَ
نہیں قریب تھے
یَفۡقَہُوۡنَ
وہ سمجھے
قَوۡلًا
کوئی بات
Translated by

Juna Garhi

Until, when he reached [a pass] between two mountains, he found beside them a people who could hardly understand [his] speech.

یہاں تک کہ جب وہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا ان دونوں کے پرے اس نے ایک ایسی قوم پائی جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاآنکہ وہ دو بلند گھاٹیوں کے درمیان پہنچا وہاں ان کے پاس اس نے ایسی قوم دیکھی جو بات بھی نہ سمجھ سکتی تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

حتیٰ کہ جب وہ دوپہاڑوں کے درمیان میں پہنچاتواس نے ان دونوں سے اُس طرف ایک قوم دیکھی جوقریب نہیں تھے کہ وہ کوئی بات سمجھیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

until when he reached between the two mountains, he found on their hither side a people who did not seem to understand anything said.

یہاں تک کہ جب پہنچا دو پہاڑوں کے بیچ پائے ان سے درے ایسے لوگ جو لگتے نہیں کہ سمجھیں ایک بات ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہاں تک کہ جب وہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا اس نے پایا ان دونوں سے ورے ایک قوم (کے افراد) کو جو کوئی بات سمجھ نہیں سکتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

until when he reached a place between the two mountains, he found beside the mountains a people who scarcely understood anything.

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا 67 تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سجھتی تھی ۔ 68

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے تو انہیں ان پہاڑوں سے پہلے کچھ لوگ ملے جن کے بارے میں ایسا لگتا تھا کہ وہ کوئی بات نہیں سمجھتے ۔ ( ٤٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب (چلتے چلتے) دونوں پہاڑوں 13 کے بیچ میں پہنچا۔ وہاں اس طرح (پہاڑوں کے ادھر) ایسے لوگوں کو دیکھا جو (دوسرے ملک والوں کی) بات ہی نہیں سمجھتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہاں تک کہ جب وہ دو دیواروں (پہاڑوں) کے درمیان پہنچے تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں جو بات کو سمجھ ہی نہیں سکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے تو انہوں نے ایک ایسی قوم کو پایا جو بات کو مشکل سے سمجھتی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہاں تک کہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Until when he arrived between the two mountains, he found beside them a people who well-nigh understood not a word.

یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے تو ان کے ادھر ایک قوم کو پایا جو گویا کوئی بات ہی نہیں سمجھتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ دو پہاڑوں کے درمیان کے درے تک جا پہنچا ۔ ان دونوں پہاڑوں کے ورے اس کو ایسے لوگ ملے ، جو کوئی بات سمجھ نہیں پاتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان ( واقع ایک جگہ پر ) پہنچا تو اس نے ان ( پہاڑوں ) کے پیچھے ( ایک ایسی ) قوم کو پایا کو جو ( ان کی کوئی ) بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہاں تک کہ دو دیواروں کے درمیان پہنچا تو دیکھا کہ ان کے اس طرف کچھ لوگ ہیں کہ بات کو سمجھ نہیں سکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہاں تک کہ جب وہ پہنچ گیا دو پہاڑوں کے درمیان تو اسے کچھ ایسے لوگ ملے جو کوئی بات سمجھنے کے قریب بھی نہ لگتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

یہاں تک کہ جب وہ دوبلندپہاڑوں کے درمیان پہنچاتوان کے اندرونی جانب ایسے لوگوں کو پایاجوکوئی بات بھی نہیں سمجھتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے بیچ پہنچا ان سے ادھر کچھ ایسے لوگ پائے کہ کوئی بات سمجھتے معلوم نہ ہوتے تھے ( ف۱۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ وہ ( ایک مقام پر ) دو پہاڑوں کے درمیان جا پہنچا اس نے ان پہاڑوں کے پیچھے ایک ایسی قوم کو آباد پایا جو ( کسی کی ) بات نہیں سمجھ سکتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

پھر ( ایک اور مہم کی ) تیاری کی ۔ یہاں تک کہ ( جب چلتے چلتے ) وہ ( دو پہاڑوں کی ) دیواروں کے درمیان میں پہنچا تو ان کے ادھر ایک ایسی قوم کو پایا ۔ جو ( ان کی ) کوئی بات نہیں سمجھتی تھی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Until, when he reached (a tract) between two mountains, he found, beneath them, a people who scarcely understood a word.

Translated by

Muhammad Sarwar

after this to the middle of two mountains where he found a people who could hardly understand a single word.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Until, when he reached between two mountains, he found before them a people who scarcely understood a word.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Until when he reached (a place) between the two mountains, he found on that side of them a people who could hardly understand a word.

Translated by

William Pickthall

Till, when he came between the two mountains, he found upon their hither side a folk that scarce could understand a saying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यहाँ तक कि जब वह दो पर्वतों के बीच पहुँचा तो उसे उन के इस किनारे कुछ लोग मिले, जो ऐसा लगाता नहीं था कि कोई बात समझ पाते हों

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے درمیان پہنچے تو ان پہاڑوں سے اس طرف ایک قوم کو دیکھا جو کوئی بات سمجھنے کے قریب بھی نہیں پہنچے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہاں تک کہ جب دونوں پہاڑوں کے درمیان جا پہنچا اسے ان کے قریب ایک قوم ملی جو مشکل سے کوئی بات سمجھ سکتی تھی۔ (٩٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہاں تک کہ جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہنچا تو اسے ان کے پاس ایک قوم ملی جو مشکل ہی سے کوئی بات سمجھتی تھی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہاں تک کہ ایسی جگہ پر پہنچ گیا جو دو پہاڑوں کے درمیان تھی۔ ان پہاڑوں سے ورے اس نے ایسی قوم کو پایا جو بات سمجھنے کے قریب بھی نہ تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہاں تک کہ جب پہنچا دو پہاڑوں کے بیچ پائے ان سے ورے ایسے لوگ جو لگتے نہیں کہ سمجھیں ایک بات

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہاں تک کہ چلتے چلتے جب وہ دو پہاڑوں کے درمیان پہونچا تو اس نے ان دونوں پہاڑوں سے ڈرا اور ایک ایسی قوم کو آباد پایا جو کسی بات کو سمجھنے سے قریب بھی نہ تھی۔