Surat ul Kaahaf

Surah: 18

Verse: 96

سورة الكهف

اٰتُوۡنِیۡ زُبَرَ الۡحَدِیۡدِ ؕ حَتّٰۤی اِذَا سَاوٰی بَیۡنَ الصَّدَفَیۡنِ قَالَ انۡفُخُوۡا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَعَلَہٗ نَارًا ۙ قَالَ اٰتُوۡنِیۡۤ اُفۡرِغۡ عَلَیۡہِ قِطۡرًا ﴿ؕ۹۶﴾

Bring me sheets of iron" - until, when he had leveled [them] between the two mountain walls, he said, "Blow [with bellows]," until when he had made it [like] fire, he said, "Bring me, that I may pour over it molten copper."

میں تم میں اور ان میں مضبوط حجاب بنا دیتا ہوں ۔ مجھے لوہے کی چادریں لا دو ۔ یہاں تک کہ جب ان دونوں پہاڑوں کے درمیان دیوار برابر کر دی تو حکم دیا کہ آگ تیز جلاؤ تاوقتیکہ لوہے کی ان چادروں کو بالکل آگ کر دیا ۔ تو فرمایا میرے پاس لاؤ اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈال دوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اٰتُوۡنِیۡ
دو مجھے
زُبَرَ
تختے
الۡحَدِیۡدِ
لوہے کے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
سَاوٰی
اس نے برابر کر دیا
بَیۡنَ
درمیان
الصَّدَفَیۡنِ
دو پہاڑوں کے خلا کو
قَالَ
کہا
انۡفُخُوۡا
پھونکو
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَعَلَہٗ
اس نے کر دیا اسے
نَارًا
آگ
قَالَ
کہا
اٰتُوۡنِیۡۤ
دو مجھے
اُفۡرِغۡ
میں انڈیلوں
عَلَیۡہِ
اس پر
قِطۡرًا
پگھلا ہوا تانبا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اٰتُوۡنِیۡ
لاؤ میرے پاس
زُبَرَ
بڑے بڑے ٹکڑے
الۡحَدِیۡدِ
لوہے کے
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
سَاوٰی
اس نے برابر کر دیا
بَیۡنَ
درمیان
الصَّدَفَیۡنِ
دونوں پہاڑوں کا
قَالَ
اس نے کہا
انۡفُخُوۡا
دھونکو
حَتّٰۤی
یہاں تک کہ
اِذَا
جب
جَعَلَہٗ
بنادیا اسے
نَارًا
آگ
قَالَ
اس نے کہا
اٰتُوۡنِیۡۤ
لا کر دو مجھے
اُفۡرِغۡ
میں انڈیل دوں
عَلَیۡہِ
اس پر
قِطۡرًا
پگھلا ہوا تانبا
Translated by

Juna Garhi

Bring me sheets of iron" - until, when he had leveled [them] between the two mountain walls, he said, "Blow [with bellows]," until when he had made it [like] fire, he said, "Bring me, that I may pour over it molten copper."

میں تم میں اور ان میں مضبوط حجاب بنا دیتا ہوں ۔ مجھے لوہے کی چادریں لا دو ۔ یہاں تک کہ جب ان دونوں پہاڑوں کے درمیان دیوار برابر کر دی تو حکم دیا کہ آگ تیز جلاؤ تاوقتیکہ لوہے کی ان چادروں کو بالکل آگ کر دیا ۔ تو فرمایا میرے پاس لاؤ اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈال دوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مجھے لوہے کی چادریں لا دو ۔ ذوالقرنین نے جب ان چادروں کو ان دونوں گھاٹیوں کے درمیان برابر کرکے خلا کو پاٹ دیا تو ان سے کہا کہ اب آگ دہکاؤ۔ تاآنکہ جب وہ لوہے کی چادریں آگ (کی طرح سرخ) ہوگئیں تو اس نے کہا اب میرے پاس پگھلا ہوا تانبا لاؤ کہ میں ان چادروں کے درمیان بہا کر پیوست کردوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

میرے پاس لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑے لائو یہاں تک کہ جب اس نے ان دونوں پہاڑوں کے درمیانی حصے کو برابر کر دیاتوکہا: ’’دھونکو‘‘ یہاں تک کہ جب اس نے اسے آگ بنا دیا تو کہا: ’’مجھے لا کر دو کہ اس پر میں پگھلا ہوا تانباانڈیل دوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Bring me ingots of iron.|" (They proceeded accordingly) until when he leveled up (the gap) between the two mountain-sides, he said, |"Blow.|" (They complied) until when he made it (like) fire, he said, &Bring me molten copper and I will pour it upon this.|"

لا دو مجھ کو تختے لوہے کے، یہاں تک کہ جب برابر کردیا دونوں پھانکوں تک پہاڑ کی کہا دھونکو، یہاں تک کہ جب کردیا اس کو آگ، کہا لاؤ میرے پاس کہ ڈالوں اس پر پگھلا ہوا تانبا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

لاؤ میرے پاس تختے لوہے کے یہاں تک کہ جب اس نے برابر کردیا دونوں اونچائیوں کے درمیان (کی جگہ) کو اس نے کہا : اب آگ دہکاؤ یہاں تک کہ جب بنا دیا اس نے اس کو آگ (کی مانند) ُ س نے کہا : لاؤ میرے پاس میں ڈال دوں اس پر پگھلا ہوا تانبا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

مجھے لوہے کی چادریں لا کر دو ۔ آخر جب دونوں پہاڑوں کے درمیان خلا کو اس نے پاٹ دیا تو لوگوں سے کہا کہ اب آگ دہکاؤ ۔ حتیٰ کہ جب ﴿یہ آہنی دیوار﴾ بالکل آگ کی طرح سرخ ہوگئی تو اس نے کہا لاؤ ، اب میں اس پر پگھلا ہوا تانبا انڈیلوں گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مجھے لوہے کی چادریں لادو ، یہاں تک کہ جب انہوں نے ( درمیانی خلا کو پاٹ کر ) دونوں پہاڑی سروں کو ایک دوسرے سے ملا دیا تو کہا کہ : اب آگ دہکاؤ ، ( ٤٩ ) یہاں تک کہ جب اس ( دیوار ) کو لال انگارا کردیا تو کہا کہ : پگھلا ہوا تانبا لاؤ ، اب میں اس پر انڈیلوں گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوہے کے تختے مجھ کو لا دو جب دونوں کناروں تک دیوار کو برابر کردیا تو (مزدوروں کو) حکم دیا اب دھونکر (آگ پھونکو) جب وہ (دھونکتے دھونکتے لال) انگار ہوگئی تو یہ حکم دیا اب تانبا لائو پگھلا کر اس پر انڈیل 5 دو گا ں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

میرے پاس لوہے کی چادریں لاؤ یہاں تک کہ جب انہوں نے دونوں پہاڑوں کے درمیان (کا حصہ) برابر کردیا فرمایا (اب اسے) دھونکو یہاں تک کہ جب اس کو آگ (کی مانند) کردیا تو فرمایا میرے پاس پگھلا ہوا تانبا لاؤ کہ میں اس پر ڈال دوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم لوگ میرے پاس لوہے کی چادریں لاؤ یہاں تک کہ جب (دونوں پہاڑوں) کے سرے برابر ہوجائیں تو اس وقت تم آگ دہکاؤ تاکہ وہ لوہا لال انگارا بن جائے۔ جب وہ آگ بن گیا تو کہا کہ میرے پاس پگھلا ہوا تانبا لاؤ اور اس پر انڈیل دو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم لوہے کے (بڑے بڑے) تختے لاؤ (چنانچہ کام جاری کردیا گیا) یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیان (کا حصہ) برابر کر دیا۔ اور کہا کہ (اب اسے) دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس کو (دھونک دھونک) کر آگ کر دیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس تانبہ لاؤ اس پر پگھلا کر ڈال دوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bring me lumps of iron. Then when he had evened Up between the two mountain-sides, he said: blow! Then when he had made it fire, he said: bring me and I shall pour thereon molten cOpper.

تم لوگ میرے پاس لوہے کی چادریں لاؤ ۔ یہاں تک کہ جب ان دونوں پہاڑوں کے سروں کے درمیان کو برابر کردیا تو کہا کہ دھونکو یہاں تک کہ جب اسے آگ بنادیا تو کہا کہ (اب) میرے پاس پگھلا ہوا تانبا لاؤ تو میں اس پر ڈال دوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

میرے پاس لوہے کے ٹکڑے لاؤ ۔ یہاں تک کہ جب بیچ کے خلا کو بھر دیا ، حکم دیا کہ اس کو خوب دھونکو ۔ یہاں تک کہ جب اس کو آگ کردیا ، حکم دیا کہ اب تانبا لاؤ ، اس پر انڈیل دو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس تم میرے پاس لوہے کی چادریں لے آؤ ( چنانچہ کام شروع کردیا گیا ) یہاں تک کہ جب اس ( لوہے ) کو ( دھونک دھونک کر ) آگ بنادیا تو اس نے ان سے کہا کہ ( اب ) میرے پاس پگھلا ہوا تانبا لے آؤ تاکہ میں اس ( لوہے ) پر اسے انڈیل دوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو تم لوہے کے بڑے بڑے تختے لائو تاکہ کام شروع کردیا جائے یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کے درمیان کا حصہ برابر کردیا اور کہا کہ اب اسے دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس کو دھونک دھونک کر آگ کردیا تو کہا کہ اب میرے پاس تانبہ لائو کہ اس پر پگھلا کر ڈال دوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تم مجھے لوہے کی چادریں لا کردو، یہاں تک کہ جب اس نے پاٹ دیا ان دونوں پہاڑوں کے درمیان کو، تو کہا کہ اب تم آگ دہکاؤ، یہاں تک کہ جب اسے لال انگارا کردیا تو اس نے کہا لاؤ اب میں اس پر انڈیلتا ہوں پگھلا ہوا تانبا،

Translated by

Noor ul Amin

مجھے لوہے کی چادریں لادو چنانچہ اس نے ان کو گھا ٹیوں کے درمیان برابرکردیا توکہا ، آگ دہکائوحتیٰ کہ جب وہ آ گ بن گئیں توکہامیرے پاس پگھلاہواتانبالائوتاکہ اس پر ڈال دوں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

میرے پاس لوہے کے تختے لاؤ ( ف۲۰٤ ) یہاں تک کہ وہ جب دیوار دونوں پہاڑوں کے کناروں سے برابر کردی ، کہا دھونکو ، یہاں تک کہ جب اسے آگ کردیا کہا لاؤ ، میں اس پر گلا ہوا تانبہ انڈیل دوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تم مجھے لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑے لا دو ، یہاں تک کہ جب اس نے ( وہ لوہے کی دیوار پہاڑوں کی ) دونوں چوٹیوں کے درمیان برابر کر دی تو کہنے لگا: ( اب آگ لگا کر اسے ) دھونکو ، یہاں تک کہ جب اس نے اس ( لوہے ) کو ( دھونک دھونک کر ) آگ بنا ڈالا تو کہنے لگا: میرے پاس لاؤ ( اب ) میں اس پر پگھلا ہوا تانبا ڈالوں گا

Translated by

Hussain Najfi

میرے پاس لوہے کے بڑے بڑے ٹکڑے لاؤ ( چنانچہ وہ لائے ) یہاں تک کہ جب دو پہاڑوں کے ( درمیانی خلا کو پُر کرکے ) دونوں کے سروں کے درمیان کو برابر کر دیا ۔ تو کہا آگ پھونکو ۔ یہاں تک کہ جب اس ( آہنی دیوار ) کو بالکل آگ بنا دیا تو کہا اب پگھلا ہوا تانبا لاؤ تاکہ اس پر انڈیل دوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Bring me blocks of iron." At length, when he had filled up the space between the two steep mountain-sides, He said, "Blow (with your bellows)" Then, when he had made it (red) as fire, he said: "Bring me, that I may pour over it, molten lead."

Translated by

Muhammad Sarwar

Bring me blocks of iron to fill up the passage between the two mountains." He told them to ply their bellows until the iron became hot as fire. Then he told them to pour on it molten brass."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Give me Zubar of iron;" then, when he had filled up the gap between the two mountain-cliffs, he said: "Blow;" then when he had made them (red as) fire, he said: "Bring me Qitran to pour over them."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Bring me blocks of iron; until when he had filled up the space between the two mountain sides, he said: Blow, until when he had made it (as) fire, he said: Bring me molten brass which I may pour over it.

Translated by

William Pickthall

Give me pieces of iron - till, when he had levelled up (the gap) between the cliffs, he said: Blow! - till, when he had made it a fire, he said: Bring me molten copper to pour thereon.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुझे लोहे के टुकड़े ला दो।" यहाँ तक कि जब दोनों पर्वतों के बीच के रिक्त स्थान को पाटकर बराबर कर दिया तो कहा, "धौंको!" यहाँ तक कि जब उसे आग कर दिया तो कहा, "मुझे पिघला हुआ ताँबा ला दो, ताकि मैं उसपर उँड़ेल दूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(تو) میں تمہارے اور ان کے درمیان میں خوب مضبوط دیوار بنا دوں (اچھا تو) تم لوگ میرے پاس لوہے کی چادریں لاؤ یہاں تک کہ جب (ردے ملاتے ملاتے) ان کے دونوں سروں کے بیچ (کے خلا) کو برابر کردیا تو حکم دیا کہ دھونکو (دھونکنا شروع ہوگیا) یہاں تک کہ جب اس کو لال انگارا کردیا تو (اس وقت) حکم دیا کہ اب میرے پاس پگھلتا ہوا تانبا لاؤ (جو پہلے سے تیار کرا لیا گیا ہوگا) کہ اس پر ڈال دوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میرے پاس لوہے کی چادریں لاؤ، جب اس نے دونوں پہاڑوں کی درمیانی جگہ کو پُر کردیا۔ ” تو لوگوں سے کہا کہ اب آگ جلاؤ حتٰی کہ جب یہ آہنی دیوار بالکل آگ کی طرح سرخ ہوگئی تو اس نے کہا لاؤ اب میں اس میں پگھلا ہوا تانبا انڈیلوں۔ (٩٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مجھے لوہے کی چادریں لا دو ۔ آخر جب دونوں پہاڑوں کے درمیانی خلا کو اس نے پاٹ دیا تو لوگوں سے کہا کہ اب آگ دہکائو حتی ٰ کہ (یہ آہنی دیوار) بالکل آگ کی طرح سرخ کردی تو اس نے کہا لائو ، اب میں اس پر پگھلا ہوا تانبا انڈیلوں گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

میرے پاس لوہے کے ٹکڑے لے آؤ یہاں تک کہ جب دونوں سروں کے درمیان کو برابر کردیا تو حکم دیا کہ اس کو دھونکو، یہاں تک کہ جب اس کو آگ بنا دیا تو ان سے کہا کہ میرے پاس پگھلا ہوا تانبا لاؤ تاکہ میں اس پر ڈال دوں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

لادو مجھ کو تختے لوہے کے یہاں تک کہ جب برابر کردیا دونوں پھانکوں تک پہاڑ کی کہا دھونکو یہاں تک کہ جب کردیا اس کو آگ کہا لاؤ میرے پاس کہ ڈالوں اس پر پگھلا ہوا تانبا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اچھا تو تم میرے پاس لوہے کے ٹکڑے یعنی تختے لائو یہاں تک کہ جب ان تختوں کو دونوں پہاڑوں کے بالائی حصے تک چن کر برابر کردیا تو ذوالقرنین نے کہا اب تم اس پر آگ جلا کر دھونکو یہاں تک کہ جب اس لوہے کی چادروں کو دھونکتے دھونکتے آگ بنادیا تو ذوالقرنین نے حکم دیا کہ اب میرے پاس پگھلا ہوا تانبا لائو کہ میں اس گرم دیوار پر انڈیل دوں