Surat Marium

Surah: 19

Verse: 22

سورة مريم

فَحَمَلَتۡہُ فَانۡتَبَذَتۡ بِہٖ مَکَانًا قَصِیًّا ﴿۲۲﴾

So she conceived him, and she withdrew with him to a remote place.

پس وہ حمل سے ہوگئیں اور اسی وجہ سے وہ یکسو ہو کر ایک دور کی جگہ چلی گئیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَحَمَلَتۡہُ
تو حمل ٹھہر گیا اسے اس کا
فَانۡتَبَذَتۡ
پھر وہ الگ ہو گئی
بِہٖ
ساتھ اس کے
مَکَانًا
ایک جگہ پر
قَصِیًّا
دور کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَحَمَلَتۡہُ
پس اس نے حمل اٹھایا اسکا
فَانۡتَبَذَتۡ
پس چلی گئی
بِہٖ
ساتھ اس کے
مَکَانًا
ایک جگہ
قَصِیًّا
دور کی
Translated by

Juna Garhi

So she conceived him, and she withdrew with him to a remote place.

پس وہ حمل سے ہوگئیں اور اسی وجہ سے وہ یکسو ہو کر ایک دور کی جگہ چلی گئیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ مریم کو اس بچے کا حمل ٹھہر گیا اور وہ اس حالت میں ایک دور کے مکان میں علیحدہ جا بیٹھیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر مریم نے اس بچے کاحمل اُٹھالیاتووہ اس کے ساتھ الگ ہوکرایک دورکی جگہ چلی گئی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So she conceived him, and went in seclusion with him to a remote place.

پھر پیٹ میں لیا اس کو پھر یکسو ہوئی اس کو لیکر ایک بعید مکان میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اسے اس (بچے) کا حمل ٹھہر گیا چناچہ وہ اسے لے کر ایک دور جگہ پر چلی گئی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then she conceived him and withdrew with him to a far-off place.

مریم کو اس بچے کا حمل رہ گیا اور وہ اس حمل کو لیے ہوئے ایک دور کے مقام پر چلی گئی ۔ 16

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ہوا یہ کہ مریم کو اس بچے کا حمل ٹھہر گیا ( اور جب ولادت کا وقت قریب آیا ) تو وہ اس کو لے کر لوگوں سے الگ ایک دور مقام پر چلی گئیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو لڑکے کا حمل اس کو رہ گیا پھر وہ پیٹ لئے ہوئے ایک دور مکان میں چلی گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو وہ (اس بچے کے ساتھ) حاملہ ہوگئیں پھر اسے لے کر دور ایک جگہ الگ چلی گئیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر (مریم کو) حمل رہ گیا اور وہ اسے لے کر ایک دور کی مشرقی جگہ پر چلی گئیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو وہ اس (بچّے) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں اور اسے لے کر ایک دور جگہ چلی گئیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

hen she conceived him, and she retired with him to a place far-off.

پھر ان کے حمل قرار پا گیا پھر وہ اسے لئے ہوئے کہیں ایک دور جگہ چلی گئیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اس نے اس کا حمل اٹھالیا اور وہ اس کو لے کر ایک دور کے مقام کو چلی گئی ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس وہ اس ( بچے ) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں پھر وہ اسے ( پیٹ میں ) لیے ایک دور جگہ ( الگ ) چلی گئیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو وہ اس بچہ کے ساتھ حاملہ ہوگئیں اور اسے لے کر ایک دور جگہ چلی گئیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو مریم (علیہا السلام) کو اس بچے کا حمل ہوگیا، تو وہ اسے لے کر ایک دور جگہ چلی گئیں،

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ مریم کو اس بچے کاحمل ٹھہرگیاتووہ اس حالت میں ایک دورمکان میں علیحدہ جابیٹھیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب مریم نے اسے پیٹ میں لیا پھر اسے لیے ہوئے ایک دور جگہ چلی گئی ( ف۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس مریم نے اسے پیٹ میں لے لیا اور ( آبادی سے ) الگ ہوکر دور ایک مقام پر جا بیٹھیں

Translated by

Hussain Najfi

پس وہ اس ( لڑکے ) کے ساتھ حاملہ ہوگئی پھر وہ اس حمل کو لئے ہوئے دور جگہ چلی گئی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So she conceived him, and she retired with him to a remote place.

Translated by

Muhammad Sarwar

She conceived the child and retreated with him to a distant and solitary place.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So she conceived him, and she withdrew with him to a remote place.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So she conceived him; then withdrew herself with him to a remote place.

Translated by

William Pickthall

And she conceived him, and she withdrew with him to a far place.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर उसे उस (बच्चे) का गर्भ रह गया और वह उसे लिए हुए एक दूर के स्थान पर अलग चली गई।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ان کے پیٹ میں لڑکا رہ گیا پھر اس حمل کو لیے ہوئے (اپنے گھر سے) کسی دور جگہ میں چلی گئیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” مریم کو حمل ٹھہرا اور وہ اس کے لیے دور جگہ مقام پر گئی۔ (٢٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مریم کو اس بچے کا حمل رہ گیا اور وہ اس حملے کو لئے ایک دور کے مقام پر چلی گیئ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اس لڑکے سے وہ حاملہ ہوگئی اور لہٰذا اس حمل کو لیے ہوئے علیحدہ ہو کر دور چلی گئی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر پیٹ میں لیا اس کو پھر یکسو ہوئی اس کو لے کر ایک بعید مکان میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر مریم (علیہ السلام) کو بیٹے کا حمل ہوگیا اور وہ اس حمل کو لئے ہوئے ایک دور جگہ علیحدہ چل گئی۔