Surat Marium

Surah: 19

Verse: 24

سورة مريم

فَنَادٰىہَا مِنۡ تَحۡتِہَاۤ اَلَّا تَحۡزَنِیۡ قَدۡ جَعَلَ رَبُّکِ تَحۡتَکِ سَرِیًّا ﴿۲۴﴾

But he called her from below her, "Do not grieve; your Lord has provided beneath you a stream.

اتنے میں اسے نیچے سے ہی آواز دی کہ آزردہ خاطر نہ ہو تیرے رب نے تیرے پاؤں تلے ایک چشمہ جاری کر دیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَنَادٰىہَا
تو پکارا اسے(فرشتے نے)
مِنۡ تَحۡتِہَاۤ
اس کے نیچے سے
اَلَّا
کہ نہ
تَحۡزَنِیۡ
تو غمگین ہو
قَدۡ
تحقیق
جَعَلَ
بنا دیا
رَبُّکِ
تیرے رب نے
تَحۡتَکِ
تیرے نیچے
سَرِیًّا
ایک چشمہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَنَادٰىہَا
پھر اس نے آواز دی اس کو
مِنۡ تَحۡتِہَاۤ
اسکے نیچے سے
اَلَّا
کہ نہ
تَحۡزَنِیۡ
تم غم کرو
قَدۡ
یقیناً
جَعَلَ
کردیا
رَبُّکِ
تیرے رب نے
تَحۡتَکِ
تیرے نیچے سے
سَرِیًّا
ایک چشمہ
Translated by

Juna Garhi

But he called her from below her, "Do not grieve; your Lord has provided beneath you a stream.

اتنے میں اسے نیچے سے ہی آواز دی کہ آزردہ خاطر نہ ہو تیرے رب نے تیرے پاؤں تلے ایک چشمہ جاری کر دیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس وقت درخت کے نیچے سے (فرشتے نے) انھیں پکار کر کہا کہ : غمزدہ نہ ہو، تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ بہا دیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرمریم کوفرشتے نے اس کے نیچے سے آواز دی کہ غم نہ کرو، یقیناًتیرے رب نے تیرے نیچے سے ایک چشمہ(جاری) کر دیا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then he called her from beneath her: |"Grieve not. Your Lord has placed a stream beneath you.

پس آواز دی اس کو اس کے نیچے سے کہ غمگین مت ہو کردیا تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو اس نے پکارا اسے اس کے نیچے سے کہ آپ غمگین نہ ہوں (دیکھئے) آپ کے رب نے آپ کے (قدموں کے ) نیچے ایک چشمہ رواں کردیا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

فرشتے نے پائنتی سے اس کو پکار کر کہا “ غم نہ کر ، تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ رواں کر دیا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر فرشتے نے ان کے نیچے ایک جگہ سے انہیں آواز دی کہ : غم نہ کرو ، تمہارے رب نے تمہارے نیچے ایک چشمہ پیدا کردیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر نیچے کی طرف سے اس کو فرشتے نے آواز دی (یا خود حضرت عیسیٰ نے تاریخ کیوں کرتی ہے (دیکھ تو) تیرے مالک نے تیرے تلے ایک سردار کو رکھا ہے (جو تمام بنی اسرائیل پر سرداری کو لگا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اس وقت ان سے نیچے کی جانب سے (فرشتے نے) ان کو آواز دی کہ غم نہ کریں بیشک آپ کے پروردگار نے آپ کے نیچے ایک چشمہ پیدا فرمادیا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرشتے نے ان کو) نیچے سے آواز دی کہ تمہارے رب نے تمہارے نیچے (پانی کا) ایک چشمہ جاری کردیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس وقت ان کے نیچے کی جانب سے فرشتے نے ان کو آواز دی کہ غمناک نہ ہو تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then one cried unto her from underneath her, that grieve not, thy Lord hath placed underneath thou a rivulet.

پھر (فرشتہ نے) انہیں ان کے پائیں سے پکارا کہ رنج مت کرو ۔ تمہارے پروردگار نے تو تمہارے پائیں ہی میں ایک نہر پیدا کردی ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس ( کھجور کے ) نیچے سے فرشتہ نے اس کو آواز دی کہ مغموم نہ ہو ، تمہارے پائیں سے تمہارے پروردگار نے ایک چشمہ جاری کر رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ( اس وقت ) ایک فرشتے نے ان کو ان کے نیچے ( کی طرف ) سے آواز دی کہ غمگین نہ ہوں ، آپ کے رب نے آپ کے رب نے آپ کے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس وقت ان کے نیچے کی جانب سے فرشتے نے آواز دی کہ ” غمگین نہ ہو تمہارے رب نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تب فرشتے نے ان کو ان کے ایک نشیبی مقام سے پکار کر کہا، غم نہ کر، تمہارے رب نے تمہارے نیچے ایک چشمہ رواں کردیا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اس وقت درخت کے نیچے سے ( فرشتے نے ) پکارا:’’غمزدہ نہ ہو ، تمہارے رب نے تمہارے نیچے کی جانب سے ایک چشمہ جاری کردیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اسے ( ف۳٤ ) اس کے تلے سے پکارا کہ غم نہ کھا ( ف۳۵ ) بیشک تیرے رب نے نیچے ایک نہر بہادی ہے ( ف۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ان کے نیچے کی جانب سے ( جبرائیل نے یا خود عیسٰی علیہ السلام نے ) انہیں آواز دی کہ تو رنجیدہ نہ ہو ، بیشک تمہارے رب نے تمہارے نیچے ایک چشمہ جاری کر دیا ہے ( یا تمہارے نیچے ایک عظیم المرتبہ انسان کو پیدا کر کے لٹا دیا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور ایک منادی نے اس کے نیچے سے آواز دی کہ ( اے مریم ) رنجیدہ نہ ہو ۔ تیرے پروردگار نے تیرے نیچے ایک چھوٹی سی نہر جاری کر دی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But (a voice) cried to her from beneath the (palm-tree): "Grieve not! for thy Lord hath provided a rivulet beneath thee;

Translated by

Muhammad Sarwar

Then she heard the baby saying, "Do not be sad. Your Lord has caused a stream to run at your feet.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then he cried unto her from below her, saying: "Grieve not: your Lord has provided a Sariy under you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then (the child) called out to her from beneath her: Grieve not, surely your Lord has made a stream to flow beneath you;

Translated by

William Pickthall

Then (one) cried unto her from below her, saying: Grieve not! Thy Lord hath placed a rivulet beneath thee,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस समय उसे उस के नीचे से पुकारा, "शोकाकुल न हो। तेरे रब ने तेरे नीचे एक स्रोत प्रवाहित कर रखा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جبرائیل (علیہ السلام) نے ان کے (اس) پائیں (مکان) سے پکارا کہ تم مغموم مت ہو (1) تمہارے رب نے تمہارے پائیں میں سے ایک نہر پیدا کردی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فرشتے نے اسے پکار کر کہا غم نہ کر تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ جاری کردیا ہے۔ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بچے نے نیچے سے اس کو پکار کر کہا غم نہ کر تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ رواں کردیا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اسے اس کے نیچے سے آواز دی کہ تو غمگین مت ہو تیرے رب نے تیرے نیچے ایک نہر پیدا فرما دی ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پس آواز دی اس کو اس کے نیچے سے کہ غمگین مت ہو کردیا تیرے رب نے تیرے نیچے ایک چشمہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس وقت جبرئیل (علیہ السلام) نے مریم (علیہ السلام) کو ایک ایسے مکان سے جو نشیب میں واقع تھا پکار کر کہا اے مریم غمگین نہ ہو تیرے نیچے تیرے رب نے ایک چشمہ جاری کردیا ہے