Surat Marium

Surah: 19

Verse: 33

سورة مريم

وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوۡمَ وُلِدۡتُّ وَ یَوۡمَ اَمُوۡتُ وَ یَوۡمَ اُبۡعَثُ حَیًّا ﴿۳۳﴾

And peace is on me the day I was born and the day I will die and the day I am raised alive."

اور مجھ پر میری پیدائش کے دن اور میری موت کے دن اور جس دن کہ میں دوبارہ زندہ کھڑا کیا جاؤں گا ، سلام ہی سلام ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالسَّلٰمُ
اور سلامتی ہے
عَلَیَّ
مجھ پر
یَوۡمَ
جس دن
وُلِدۡتُّ
پیدا کیا گیا میں
وَیَوۡمَ
اور جس دن
اَمُوۡتُ
میں مروں گا
وَیَوۡمَ
اور جس دن
اُبۡعَثُ
میں اٹھایا جاؤں گا
حَیًّا
زندہ کر کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالسَّلٰمُ
اور سلام ہے
عَلَیَّ
مجھ پر
یَوۡمَ
جس دن
وُلِدۡتُّ
میں پیدا ہوا
وَیَوۡمَ
اور جس دن
اَمُوۡتُ
میں مروں گا
وَیَوۡمَ
اورجس دن
اُبۡعَثُ
مجھے اٹھایا جائے گا
حَیًّا
زندہ کر کے
Translated by

Juna Garhi

And peace is on me the day I was born and the day I will die and the day I am raised alive."

اور مجھ پر میری پیدائش کے دن اور میری موت کے دن اور جس دن کہ میں دوبارہ زندہ کھڑا کیا جاؤں گا ، سلام ہی سلام ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مجھ پر سلامتی ہو جس دن میں پیدا ہوا اور اس دن بھی جب میں مروں گا اور اس دن بھی جب میں زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورسلام مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اورجس دن میں مروں گا اور جس دن مجھے زندہ کرکے اُٹھایاجائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And peace is upon me the day I was born, the day I shall die, and the day I shall be raised-r-nalive again.|"

اور سلام ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں اور جس دن اٹھ کھڑا ہوں زندہ ہو کر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور سلام ہے مجھ پر جس دن میں جنا گیا اور جس دن میں مروں گا اور جس دن مجھے اٹھایا جائے گا زندہ کر کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور مجھ کو جبار اور شقی نہیں بنایا ۔ سلام ہے مجھ پر جبکہ میں پیدا ہوا اور جبکہ میں مروں اور جبکہ زندہ کر کے اٹھایا جاؤں ۔ “ 21

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اللہ کی طرف سے ) سلامتی ہے مجھ پر اس دن بھی جب میں پیدا ہوا ، اور اس دن بھی جس دن میں مروں گا ، اور اس دن بھی جب مجھے دوبارہ زندہ کر کے اٹھایا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مجھ پر خدا کی امان ہے جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن پھر جلا کر اٹھایا جائوں گا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مجھ پر (اللہ کی جانب سے) سلامتی ہے جس روز میں پیدا ہوا اور جس روز حلت کروں گا اور جس روز (قیامت میں) زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور مجھ پر سلامتی ہے جس دن میں پیدا ہوا ۔ جس دن میں مروں گا اور جس دن میں زندہ کر کے دوبارہ اٹھایا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا مجھ پر سلام (ورحمت) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And peace be on me the day was born and the day die and the day I shall be raised up alive.

اور میرے اوپر سلام ہے جس روز میں پیدا ہوا اور جس روز میں مروں گا اور جس روز میں زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مجھ پر سلامتی ہے جس دن میں پیدا ہوا ، جس دن میں مروں گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا!

Translated by

Mufti Naeem

اور مجھ پر سلامتی ہے جس دن کہ میں پیدا ہوا اور جس دن کہ میں انتقال کروں گا اور جس دن کہ میں ( دوبارہ ) زندہ کرکے اُٹھایا جاؤں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا مجھ پر سلام و رحمت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور سلام ہو مجھ پر جس دن کہ میں پیدا ہوا اور جس دن میں مروں گا، اور جس دن مجھے اٹھایا جائے گا زندہ کر کے۔

Translated by

Noor ul Amin

مجھ پر اللہ کی سلامتی ہوجس دن میں پیداہوا اور جب میں مروں گا اور جب میں زندہ کرکے اٹھایاجائونگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی سلامتی مجھ پر ( ف۵۱ ) جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور مجھ پر سلام ہو میرے میلاد کے دن ، اور میری وفات کے دن ، اور جس دن میں زندہ اٹھایا جاؤں گا

Translated by

Hussain Najfi

سلامتی ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا ، جس دن میں مروں گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"So peace is on me the day I was born, the day that I die, and the day that I shall be raised up to life (again)"!

Translated by

Muhammad Sarwar

I was born with peace and I shall die and be brought to life again with peace."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And Salam (peace) be upon me the day I was born, and the day I die, and the day I shall be raised alive!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And peace on me on the day I was born, and on the day I die, and on the day I am raised to life.

Translated by

William Pickthall

Peace on me the day I was born, and the day I die, and the day I shall be raised alive!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सलाम है मुझ पर जिस दिन कि मैं पैदा हुआ और जिस दिन कि मैं मरूँ और जिस दिन कि जीवित करके उठाया जाऊँ!"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مجھ پر (الله کی جانب سے) سلام ہے جس روز میں پیدا ہوا اور جس روز مروں گا اور جس روز (قیامت) میں زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سلام ہے مجھ پر جب کہ میں پیدا ہوا اور جب میں مروں گا اور جب زندہ کرکے اٹھا یا جاؤں گا۔ “ (٣٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

سلام ہے مجھ پر جبکہ میں پیدا ہوا اور جبکہ میں مروں اور جبکہ زندہ کر کے اٹھایا جائوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مجھ پر سلام ہے جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مجھے موت آئے گی اور جس دن زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سلام ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں اور جس دن اٹھ کھڑا ہوں زندہ ہو کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مجھ پر خدا کی جانب سے سلامتی ہے جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن میں مروں گا اور جس دن میں زندہ کر کے دوبارہ اٹھایا جائوں گا۔