Surat Marium

Surah: 19

Verse: 35

سورة مريم

مَا کَانَ لِلّٰہِ اَنۡ یَّتَّخِذَ مِنۡ وَّلَدٍ ۙ سُبۡحٰنَہٗ ؕ اِذَا قَضٰۤی اَمۡرًا فَاِنَّمَا یَقُوۡلُ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ﴿ؕ۳۵﴾

It is not [befitting] for Allah to take a son; exalted is He! When He decrees an affair, He only says to it, "Be," and it is.

اللہ تعالٰی کے لئے اولاد کا ہونا لائق نہیں وہ تو بالکل پاک ذات ہے وہ تو جب کسی کام کے سر انجام دینے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے کہہ دیتا ہے کہ ہو جا وہ اسی وقت ہو جاتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
نہیں
کَانَ
ہے(لائق)
لِلّٰہِ
اللہ کے
اَنۡ
کہ
یَّتَّخِذَ
وہ بنائے
مِنۡ وَّلَدٍ
کوئی اولاد
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
اِذَا
جب
قَضٰۤی
وہ فیصلہ کرتا ہے
اَمۡرًا
کسی کام کا
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَقُوۡلُ
وہ کہتا ہے
لَہٗ
اسے
کُنۡ
ہو جا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہو جاتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا کَانَ
۔ (ہمیشہ سے)نہیں ہے
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کےلیے
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَّخِذَ
وہ بنائے
مِنۡ وَّلَدٍ
کوئی بیٹا
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
اِذَا
جب
قَضٰۤی
وہ فیصلہ کرتا ہے
اَمۡرًا
کسی کام کا
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَقُوۡلُ
وہ کہتا ہے
لَہٗ
اس کے لیے
کُنۡ
ہوجا
فَیَکُوۡنُ
تو وہ ہوجاتا ہے
Translated by

Juna Garhi

It is not [befitting] for Allah to take a son; exalted is He! When He decrees an affair, He only says to it, "Be," and it is.

اللہ تعالٰی کے لئے اولاد کا ہونا لائق نہیں وہ تو بالکل پاک ذات ہے وہ تو جب کسی کام کے سر انجام دینے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے کہہ دیتا ہے کہ ہو جا وہ اسی وقت ہو جاتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ کو یہ شایاں نہیں کہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے وہ (ایسی باتوں سے) پاک ہے۔ جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو بس یہ کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ ہمیشہ سے ایسا نہیں کہ وہ کوئی اولادبنائے،وہ پاک ہے،جب وہ کسی کام کافیصلہ کرتاہے تویقینااس کے لیے کہتا ہے ’’ہوجا‘‘تووہ ہو جاتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is not for Allah to have a son. Pure is He. When He decides a thing He simply says to it, |"Be|" and it comes to be.

اللہ ایسا نہیں کہ رکھے اولاد وہ پاک ذات ہے جب ٹھہرا لیتا ہے کسی کام کا کرنا، سو یہی کہتا ہے اس کو کہ ہو وہ ہوجاتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ کے شایان شان نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے وہ (اس سے) پاک ہے۔ جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو اسے کہتا ہے ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اللہ کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے ۔ وہ پاک ذات ہے ۔ وہ جب کسی بات کا فیصلہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو جا ، اور بس وہ ہو جاتی ہے ۔ 22

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کی یہ شان نہیں ہے کہ وہ کوئی بیٹا بنائے ، اس کی ذات پاک ہے ۔ جب وہ کسی بات کا فیصلہ کرلیتا ہے تو بس اس سے یہ کہتا ہے کہ ہوجا ۔ چنانچہ وہ جاتی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خدا کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے وہ پاک ذات ہے (بیٹا بیٹی اس کے کہاں ہوسکتے ہیں) جب وہ کوئی کام ٹھہرا لیتا ہے تو فرماتا ہے ہو وہ ہوجاتا ہے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی کو اولاد بنائیں۔ وہ پاک ہیں۔ جب کوئی کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کو فرمادیتے ہیں ہوجا ، پس وہ ہوجاتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کی یہ شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے۔ وہ ذات تو ہر طرح کے عیب سے پاک ہے۔ وہ جب کسی کام کے کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو کہتا ہے ” ہوجا “ اور وہ چیز ہوجاتی ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کو سزاوار نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ہے جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah is not one to take to Himself a son. Hallowed be He! whensoever He decreeth an affair he only Saith to it: be, and it becometh.

اور اللہ کی یہ شان ہی نہیں کہ وہ اولاد اختیار کرے وہ بالکل پاک ہے ۔ وہ تو جب کسی امر کا تہیہ کرلیتا ہے تو بس اس سے صرف اتنا کہہ دیتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

خدا کے شایان نہیں کہ وہ کوئی اولاد بنائے ۔ وہ پاک ہے! جب وہ کسی امر کا فیصلہ کرلیتا ہے تو بس اس کو فرماتا ہے کہ ہوجا! تو وہ ہوجاتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کی یہ شان نہیں کہ وہ بیٹا بنائے ، وہ پاک ہے ، جب وہ کسی چیز کا فیصلہ فرمادے تو اس کو حکم دیتا ہے کہ ہوجا ، تو وہ ( چیز ) ہوجاتی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کو ضرورت نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے وہ پاک ہے جب کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے ” ہوجا “ تو وہ ہوجاتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کے شایان نہیں کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے، وہ پاک ہے، اس کو جب کوئی کام کرنا ہوتا ہے تو وہ صرف اتنا فرماتا ہے کہ ہوجا پس وہ ہوچکا ہوتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ کی یہ شان نہیں کہ کسی کو اپنابیٹابنائے وہ ہرعیب سے پاک ہے جب وہ کسی کام کافیصلہ کرتا ہے توپھرکہہ دیتا ہے کہ ’’ہوجا‘‘تووہ ہوجاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کو لائق نہیں کہ کسی کو اپنا بچہ ٹھہرائے پاکی ہے اس کو ( ف۵٤ ) جب کسی کام کا حکم فرماتا ہے تو یونہی کہ اس سے فرماتا ہے ہوجاؤ وہ فوراًٰ ہوجاتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اللہ کی شان نہیں کہ وہ ( کسی کو اپنا ) بیٹا بنائے ، وہ ( اس سے ) پاک ہے ، جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو اسے صرف یہی حکم دیتا ہے: ”ہوجا“ بس وہ ہوجاتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ بات اللہ کے شایانِ شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے ۔ پاک ہے اس کی ذات جب وہ کسی کام کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اسے کہتا ہے ہو جا تو وہ ( کام ) ہو جاتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not befitting to (the majesty of) Allah that He should beget a son. Glory be to Him! when He determines a matter, He only says to it, "Be", and it is.

Translated by

Muhammad Sarwar

God is too Exalted to have a son. When He decides to bring some thing into existence He needs only command it to exist and it comes into existence.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It befits not (the majesty of) Allah that He should beget a son. Glorified be He. When He decrees a thing, He only says to it: "Be!" -- and it is.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

It beseems not Allah that He should take to Himself a son, glory to be Him; when He has decreed a matter He only says to it "Be," and it is.

Translated by

William Pickthall

It befitteth not (the Majesty of) Allah that He should take unto Himself a son. Glory be to Him! When He decreeth a thing, He saith unto it only: Be! and it is.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ऐसा नहीं कि वह किसी को अपना बेटा बनाए। महान और उच्च है, वह! जब वह किसी चीज़ का फ़ैसला करता है तो बस उसे कह देता है, "हो जा!" तो वह हो जाती है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ کی یہ شان نہیں ہے کہ وہ (کسی کو) اولاد اختیار کرے وہ (بالکل) پاک ہے وہ جب کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو بس اس کو ارشاد فرما دیتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کا یہ کام نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ہے جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کا یہ کام نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ذات ہے وہ جب کسی بات کا فیصلہ کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ہوجا ‘ اور بس وہ ہوجاتی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اللہ کے شایان شان نہیں ہے کہ وہ کسی کو اپنی اولاد بنائے وہ اس سے پاک ہے، جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرماتا ہے تو صرف یوں فرما دیتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ایسا نہیں کہ رکھے اولاد وہ پاک ذات ہے جب ٹھہرالیتا ہے کسی کام کا کرنا سو یہی کہتا ہے اس کو کہ ہو وہ ہوجاتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کی شان کے یہ شایان نہیں کہ وہ کسی کو بیٹا بنائے وہ تمام عیوب سے پاک ہے جب وہ کسی کام کے سر انجام کا ارادہ کرتا ہے تو بس اس کو اتنا کہہ دیتا ہے کہ ہوجا سو وہ ہوجاتا ہے