Surat Marium

Surah: 19

Verse: 42

سورة مريم

اِذۡ قَالَ لِاَبِیۡہِ یٰۤاَبَتِ لِمَ تَعۡبُدُ مَا لَا یَسۡمَعُ وَ لَا یُبۡصِرُ وَ لَا یُغۡنِیۡ عَنۡکَ شَیۡئًا ﴿۴۲﴾

[Mention] when he said to his father, "O my father, why do you worship that which does not hear and does not see and will not benefit you at all?

جب کہ انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابا جان! آپ ان کی پوجا پاٹ کیوں کر رہے ہیں جو نہ سنیں نہ دیکھیں؟ نہ آپ کو کچھ بھی فائدہ پہنچا سکیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے
یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابا جان
لِمَ
کیوں
تَعۡبُدُ
آپ عبادت کرتے ہیں
مَا
اس کی جو
لَا یَسۡمَعُ
نہ وہ سنتا ہے
وَلَا
اور نہ
یُبۡصِرُ
وہ دیکھتا ہے
وَلَا
اور نہ
یُغۡنِیۡ
وہ کام آتا ہے
عَنۡکَ
آپ کے
شَیۡئًا
کچھ بھی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے
یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابّا جان
لِمَ
کیوں
تَعۡبُدُ
آپ عبادت کرتے ہیں
مَا
جو
لَا یَسۡمَعُ
نہ سنتا ہے
وَلَا یُبۡصِرُ
اور نہ دیکھتا ہے
وَلَا یُغۡنِیۡ
اور نہ کام آسکتا ہے
عَنۡکَ
آپ کے
شَیۡئًا
کچھ بھی
Translated by

Juna Garhi

[Mention] when he said to his father, "O my father, why do you worship that which does not hear and does not see and will not benefit you at all?

جب کہ انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابا جان! آپ ان کی پوجا پاٹ کیوں کر رہے ہیں جو نہ سنیں نہ دیکھیں؟ نہ آپ کو کچھ بھی فائدہ پہنچا سکیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا : ابا جان ! آپ ایسی چیزوں کی عبادت کیوں کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں ، نہ دیکھتی ہیں اور نہ تمہارے کسی کام آسکتی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب اُس نے اپنے باپ سے کہا: ’’اے میرے اباجان!آپ اس کی عبادت کیوں کرتے ہیں جونہ سنتاہے اورنہ دیکھتاہے اورنہ آپ کے کچھ بھی کام آسکتا ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

when he said to his father, |"My dear father, why do you worship something that does neither hear nor see, nor help you in any way?

جی کہا اپنے باپ کو اے باپ میرے کیوں پوجتا ہے اس کو جو نہ سنے اور نہ دیکھے اور نہ کام آئے تیرے کچھ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یاد کیجئے جب ابراہیم نے اپنے والد سے کہا : ابا جان ! آپ کیوں بندگی کرتے ہیں ایسی چیزوں کی جو نہ سن سکتی ہیں اور نہ دیکھ سکتی ہیں اور نہ ہی آپ کے کچھ کام آسکتی ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿انہیں ذرا اس موقع کی یاد دلاؤ﴾ جبکہ اس نے اپنے باپ سے کہا “ ابا جان ، آپ کیوں ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یاد کرو جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا تھا کہ : ابا جان ! آپ ایسی چیزوں کی کیوں عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں ، نہ دیکھتی ہیں ، اور نہ آپ کا کوئی کام کرسکتی ہیں؟ ( ٢٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جب اس نے اپنے باپ (آذر) سے کہا بوا تو اس کو کیوں پوجتا ہے جو نہ سنتا ہے اور نہ دیکھتا ہے اور نہ تیرے کچھ کام آسکتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا اے میرے والد ! آپ ایسی چیز کی عبادت کیوں کرتے ہو جسے نہ کچھ سنائی دے اور نہ دکھائی دے اور نہ آپ کے کسی کام آسکے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب انہوں نے اپنے والد سے کہا۔ اے میرے ابا جان ! آپ اس کی بندگی کیوں کرتے ہیں جو نہ سنتا ہے اور نہ دیکھتا ہے اور نہ آپ کے کام آئے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ ابّا آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں اور نہ آپ کے کچھ کام آسکیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time he said unto his father:, O my father! wherefore worshippest thou that which heareth not and seeth not, nor availeth thee at all?

وہ وقت یاد کرنے کے قابل ہے جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا تھا کہ اے میرے باپ آپ کیوں ایسی چیز کی پرستش کرتے ہیں جو نہ سنے نہ دیکھے اور نہ آپ کے کچھ بھی کام آسکے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یاد کرو ) جبکہ اس نے اپنے باپ سے کہا کہ اے میرے باپ! آپ ایسی چیزوں کی پرستش کیوں کرتے ہیں ، جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ وہ کچھ آپ کے کام آنے والی ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

جب انہوں ن اپنے والد سے کہا کہ اے میرے والد! آپ ایسی چیزوں کی عبادت کیوں کرتے ہیں جو نہ کچھ سنیں اور نہ کچھ دیکھیں اور نہ آپ کے کچھ کام آسکیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب انہوں نے اپنے باپ سے کہا کہ اے اباجان ! آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہیں جو نہ سنیں اور نہ دیکھیں اور نہ آپ کے کچھ کام آسکیں ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور خاص کر یاد کرو کہ جب انہوں نے درد بھرے انداز میں اپنے باپ سے کہا، ابا جان آپ کیوں ایسی چیزوں کی پوجا کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ ہی وہ آپ کے کچھ کام آسکتی ہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

جبکہ انہوں نے اپنے باپ سے کہا’’ابا جان!آپ ایسی چیزوں کی عبادت کیوں کرتے ہیںجو نہ ہی سنتی ہیں ، نہ دیکھتی اور نہ تمہارے کسی کام آسکتی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جب اپنے باپ سے بولا ( ف٦۷ ) اے میرے باپ کیوں ایسے کو پوجتا ہے جو نہ سنے نہ دیکھے اور نہ کچھ تیرے کام آئے ( ف٦۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جب انہوں نے اپنے باپ ( یعنی چچا آزر سے جس نے آپ کے والد تارخ کے انتقال کے بعد آپ کو پالا تھا ) سے کہا: اے میرے باپ! تم ان ( بتوں ) کی پرستش کیوں کرتے ہو جو نہ سن سکتے ہیں اور نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ تم سے کوئی ( تکلیف دہ ) چیز دور کرسکتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جب انہوں نے اپنے ( منہ بولے ) باپ ( حقیقی چچا ) آذر سے کہا کہ اے باپ! آپ ان چیزوں کی عبادت کیوں کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں اور نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کو کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold, he said to his father: "O my father! why worship that which heareth not and seeth not, and can profit thee nothing?

Translated by

Muhammad Sarwar

who asked his father, "Father, why do you worship something that can neither hear nor see nor help you at all?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

When he said to his father: "O my father! Why do you worship that which hears not, sees not and cannot avail you in anything"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When he said to his father; O my father! why do you worship what neither hears nor sees, nor does it avail you in the least:

Translated by

William Pickthall

When he said unto his father: O my father! Why worshippest thou that which heareth not nor seeth, nor can in aught avail thee?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जबकि उस ने अपने बाप से कहा, "ऐ मेरे बाप! आप उस चीज़ को क्यों पूजते हो, जो न सुने और न देखे और न आप के कुछ काम आए?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جب کہ انہوں نے اپنے باپ سے (جو کہ مشرک تھا) کہا اے میرے باپ تم) ایسی چیز کی کیوں عبادت کرتے ہو جو نہ کچھ سنے اور نہ کچھ دیکھے اور نہ تمہارے کچھ کام آسکے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب اس نے اپنے باپ سے کہا کہ اے ابا جان آپ کیوں ان چیزوں کی عبات کرتے ہیں ؟ جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کے کوئی کام آسکتی ہیں (٤٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(انہیں ذرا اس موقع کی یاد دلائوض جبکہ اس نے اپنے باپ سے کہا کہ ابا جان ‘ آپ کیوں ان چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جو نہ سنتی ہیں نہ دیکھتی ہیں اور نہ آپ کا کوئی کام بنا سکتی ہیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جبکہ انھوں نے اپنے باپ سے کہا کہ اے میرے باپ تم ایسی چیز کی عبادت کیوں کرتے ہو جو نہ سنے اور نہ دیکھے اور نہ تمہارے کچھ کام آسکے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جب کہا اپنے باپ کو اے باپ میرے کیوں پوجتا ہے اس کو جو نہ سنے اور نہ دیکھے اور نہ کام آئے تیرے کچھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب اس نے اپنے باپ سے کہا اے میرے رب تو اس چیز کی کیوں عبادت کرتا ہے جو نہ کچھ سنتی ہے نہ دیکھتی ہے اور نہ وہ تیرے کچھ کام آسکتی ہے۔