Surat Marium

Surah: 19

Verse: 58

سورة مريم

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ مِنۡ ذُرِّیَّۃِ اٰدَمَ ٭ وَ مِمَّنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ ۫ وَّ مِنۡ ذُرِّیَّۃِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ اِسۡرَآءِیۡلَ ۫ وَ مِمَّنۡ ہَدَیۡنَا وَ اجۡتَبَیۡنَا ؕ اِذَا تُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتُ الرَّحۡمٰنِ خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّ بُکِیًّا ﴿ٛ۵۸﴾

Those were the ones upon whom Allah bestowed favor from among the prophets of the descendants of Adam and of those We carried [in the ship] with Noah, and of the descendants of Abraham and Israel, and of those whom We guided and chose. When the verses of the Most Merciful were recited to them, they fell in prostration and weeping.

یہی وہ انبیا ءہیں جن پر اللہ تعالٰی نے فضل وکرم کیا جو اولادِ آدم میں سے ہیں اور ان لوگوں کی نسل سے ہیں جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی میں چڑھا لیا تھا ، اور اولاد ابراہیم و یعقوب سے اور ہماری طرف سے راہ یافتہ اور ہمارے پسندیدہ لوگوں میں سے ۔ ان کے سامنے جب اللہ رحمان کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تھی یہ سجدہ کرتے اورروتے گڑ گڑاتے گر پڑتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جو
اَنۡعَمَ
انعام کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
مِّنَ النَّبِیّٖنَ
نبیوں میں سے
مِنۡ ذُرِّیَّۃِ
اولاد میں سے
اٰدَمَ
آدم کی
وَمِمَّنۡ
اور ان میں سے جنہیں
حَمَلۡنَا
سوار کیا ہم نے
مَعَ نُوۡحٍ
ساتھ نوح کے
وَّمِنۡ ذُرِّیَّۃِ
اور اولاد میں سے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم
وَاِسۡرَآءِیۡلَ
اور اسرائیل(یعقوب) کی
وَمِمَّنۡ
اور ان میں سے جنہیں
ہَدَیۡنَا
ہدایت دی ہم نے
وَاجۡتَبَیۡنَا
اور چن لیا ہم نے
اِذَا
جب
تُتۡلٰی
پڑھی جاتی تھیں
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
اٰیٰتُ
آیات
الرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کی
خَرُّوۡا
وہ گر پڑتے تھے
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
وَّبُکِیًّا
اور روتے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی ہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اَنۡعَمَ
انعام فرما یا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
مِّنَ النَّبِیّٖنَ
نبیوں میں سے
مِنۡ ذُرِّیَّۃِ اٰدَمَ
آدم کی اولاد میں سے
وَمِمَّنۡ
اور اس میں سے جو
حَمَلۡنَا
سوار کیا ہم نے
مَعَ
ساتھ
نُوۡحٍ
نوح کے
وَّمِنۡ ذُرِّیَّۃِ
اور اولاد میں سے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کی
وَاِسۡرَآءِیۡلَ
اور یعقوب کی
وَمِمَّنۡ
اور ان میں سے
ہَدَیۡنَا
جنہیں ہدایت بخشی ہم نے
وَاجۡتَبَیۡنَا
اور منتخب کیا ہم نے
اِذَا
جب
تُتۡلٰی
سُنائی جاتی تھی
عَلَیۡہِمۡ
انھیں
اٰیٰتُ
آیات
الرَّحۡمٰنِ
رحمان کی
خَرُّوۡا
وہ گر پڑتے تھے
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
وَّبُکِیًّا
اور روتے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

Those were the ones upon whom Allah bestowed favor from among the prophets of the descendants of Adam and of those We carried [in the ship] with Noah, and of the descendants of Abraham and Israel, and of those whom We guided and chose. When the verses of the Most Merciful were recited to them, they fell in prostration and weeping.

یہی وہ انبیا ءہیں جن پر اللہ تعالٰی نے فضل وکرم کیا جو اولادِ آدم میں سے ہیں اور ان لوگوں کی نسل سے ہیں جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی میں چڑھا لیا تھا ، اور اولاد ابراہیم و یعقوب سے اور ہماری طرف سے راہ یافتہ اور ہمارے پسندیدہ لوگوں میں سے ۔ ان کے سامنے جب اللہ رحمان کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تھی یہ سجدہ کرتے اورروتے گڑ گڑاتے گر پڑتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ وہ انبیاء ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا تھا۔ وہ آدم کی اولاد سے اور ان لوگوں سے تھے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھا اور ابراہیم اور اسرائیل کی اولاد سے تھے اور ان لوگوں سے تھے جنہیں ہم نے ہدایت عطا کی تھی اور برگزیدہ کیا تھا۔ جب انھیں اللہ تعالیٰ کی آیات سنائی جاتیں تو وہ روتے ہوئے سجدہ میں گرجاتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہی لوگ ہیں جوان پیغمبروں میں سے تھے جن پراﷲ تعالیٰ نے آدم کی اولاد میں سے انعام فرمایا، اوران میں سے جن کوہم نے نوح کے ساتھ سوارکیاتھا،اورابراہیم اور یعقوب کی اولادمیں سے ، اوران میں سے جنہیں ہم نے ہدایت بخشی اورہم نے منتخب کیا۔جب انہیں رحمان کی آیات پڑھ کرسنائی جاتی تھیں تووہ سجدہ کرتے ہوئے اورروتے ہوئے گرپڑتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the people whom Allah has blessed with bounties, the prophets from the progeny of &Adam and from those whom We boarded (the Ark) along with Nuh (علیہ السلام) and from the progeny of Ibrahim and Isra&il, and from those whom We guided and selected. When the verses of The Rahman (All-Merciful) are recited before them they fall down in Sajdah (prostration), weeping.

یہ وہ لوگ ہیں جن پر انعام کیا اللہ نے پیغمبروں میں آدمی کی اولاد میں اور ان میں جن کو سوار کرلیا ہم نے نوح کے ساتھ اور ابراہیم کی اولاد میں اور اسرائیل کی اور ان میں جن کو ہم نے ہدایت کی اور پسند کیا جب ان کو سنائے آیتیں رحمن کی گرتے ہیں سجدہ میں اور روتے ہوئے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ ہیں وہ لوگ جن پر انعام فرمایا اللہ نے انبیاء میں سے اولادِآدم ( علیہ السلام) میں سے اور ان لوگوں (کی نسل) میں سے جنہیں سوار کرایا ہم نے (کشتی میں) نوح ( علیہ السلام) کے ساتھ اور ابراہیم ( علیہ السلام) اور یعقوب ( علیہ السلام) کی نسل میں سے اور ان میں سے جنہیں ہم نے ہدایت دی اور جنہیں ہم نے ُ چن لیا جب تلاوت کی جاتیں ان پر رحمن کی آیات تو وہ گرپڑتے تھے (اللہ کی جناب میں) سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are the Prophets upon whom Allah bestowed His favour from the seed of Adam, and from the seed of those whom We carried (in the Ark) with Noah, and from the seed of Abraham and Israel. They were those whom We guided and chose (for an exalted position). They were such that when the words of the Most Compassionate Lord were recited to them, they fell down in prostration, weeping.

یہ وہ پیغمبر ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا آدم ( علیہ السلام ) کی اولاد میں سے ، اور ان لوگوں کی نسل سے جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا ، اور ابراہیم ( علیہ السلام ) کی نسل سے اور اسرائیل ( علیہ السلام ) کی نسل سے ۔ اور یہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ کیا ۔ ان کا حال یہ تھا کہ جب رحمان کی آیات ان کو سنائی جاتیں تو روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے ۔ السجدۃ 5

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

آدم کی اولاد میں سے یہ وہ نبی ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ، اور ان میں سے کچھ ان لوگوں کی اولاد میں سے ہیں جن کو ہم نے نوح کے ساتھ ( کشتی میں ) سوار کیا تھا ، اور کچھ ابراہیم اور اسرائیل ( یعقوب علیہ السلام ) کی اولاد میں سے ہیں ۔ اور یہ سب ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت دی ، اور ( اپنے دین کے لیے ) منتخب کیا ۔ جب ان کے سامنے خدائے رحمن کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی تو یہ روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے ۔ ( ٢٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ پیغمبر وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا آدم کی اولاد میں سے اور ان لوگوں کی (اولاد میں سے) جن کو ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) چڑھا لیا تھا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور (یہ) ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت کی (سچی راہ بتلائی اور ان کو (ساری خلقت میں سے پیغمبر کے لئے چن لیا۔ جب ان لوگوں کو اللہ کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی تھیں تو سجدے میں گرپڑے اور روتے جائے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے من جملہ دیگر انبیاء کے انعام فرمایا۔ آدم (علیہ السلام) کی نسل سے اور ان لوگوں (کی نسل) سے جن کو ہم نے نوح (علیہ السلام) کے ساتھ سوار کیا تھا اور ابراہیم (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) کی نسل سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت فرمائی اور مقبول بنایا ، جب ان کے سامنے رحمن کی آیات پڑھی جاتیں تو سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے (زمین پر) گر جاتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آدم کی اولاد میں سے یہ وہ پیغمبر ہیں جن پر اللہ نے انعام و کرم کیا اور ان کی نسل سے ہیں جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی (جہاز) پر سوار کرایا تھ اور ابراہیم اور یعقوب کی نسل سے ہیں۔ یہ تمام انبیاء ان لوگوں میں سے تھے جنہیں ہم نے ہدایت عطا فرمائی تھی اور ہم نے منتخب کیا تھا اور ان کا حال یہ تھا کہ جب ان کو رحمٰن کی آیات سنائی جاتی تھیں تو وہ روتے ہوئے سجدے میں گر پڑتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے اپنے پیغمبروں میں سے فضل کیا۔ (یعنی) اولاد آدم میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا۔ جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدے میں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These are they whom Allah hath favoured, from among the prophets, of the progeny of Adam and of them whom We bare with Nuh, and of the progeny of Ibrahim and Isra'il, and of those whom We have guided and chosen; whenever the revelations of the Compassionate were rehearsed unto them, they fell down prostrating themselves and weeping. *Chapter: 19

یہ وہ لوگ ہیں کہ ان پر اللہ نے انعام فرمایا ہے منجملہ (دیگر) انبیاء کے (جو) نسل آدم سے (تھے) ۔ اور بعض ان کی (نسل) سے تھے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی میں) سوار کیا تھا اور بعض ابراہیم ۔ ویعقوب (علیہ السلام) کی نسل میں سے ہیں۔ اور (یہ سب) ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت دی اور ہم نے ان کو مقبول بنایا اور جب ان کے سامنے خدائے رحمن کی آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو (زمین پر) گر پڑتے تھے سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے ، نبیوں میں سے ، اپنا فضل فرمایا ، آدم کی اولاد میں سے اور ان لوگوں کی نسل میں سے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کرایا اور ابراہیم واسرائیل کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور جن کو برگزیدہ کیا ۔ جب ان کو خدائے رحمٰن کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو سجدہ کرتے اور روتے ہوئے گر پڑتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ وہ ( مقدس ) لوگ ہیں جن پراللہ ( تعالیٰ ) نے خاص انعام فرمایا ہے ، انبیاء میں سے ہیں آدم ( علیہ السلام ) کی نسل سے اور بعض ان لوگوں کی نسل سے ہیں جن کو ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ ( کشتی میں ) سوار کیا تھا اور بعض ابراہیم اوریعقوب اوراسرائیل ( علیہما السلام ) کی نسل ے ہیں اور ( یہ سب حضرات ) ان لوگوںمیں سے ( ہیں ) جن کو ہم نے ہدایت عطافرمائی اور منتخب فرمایا ، جب ان کے سامنے رحمن ( اللہ تعالیٰ ) کی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو سجدے میں گر پڑے اور ( زارو قطاروتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے اپنے پیغمبروں میں سے فضل کیا، یعنی آدم کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا اور ابراہیم اور یعقوب کی اولاد میں سے اور ان لوگوں میں سے جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا، جب ان کے سامنے ہماری آیات پڑھی جاتی ہیں تو سجدے میں گر پڑتے ہیں اور روتے رہتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ حضرات جن کا ذکر ہوا وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے خاص انعام فرمایا اولاد آدم کے پیغمبروں میں سے اور ان لوگوں کی نسل میں سے جن کو ہم نے سوار کیا تھا نوح کے ساتھ ان کی کشتی میں اور ابراہیم (علیہ السلام) اور اسرائیل (علیہ السلام) کی اولاد میں سے اور یہ سب ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت سے نوازا تھا اور ان کو چن لیا تھا مگر اس قدر مرتبہ و مقام کے باوجود ان کی شان عبدیت و بندگی کا عالم یہ تھا کہ جب ان کو پڑھ کر سنائی جاتیں خدائے رحمان کی آیتیں، تو یہ سنتے ہی اس کے حضور سجدے میں گرپڑتے روتے ہوئے

Translated by

Noor ul Amin

یہ وہ انبیاء ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا تھاوہ آدم کی اولادسے اور ان لوگوں سے تھے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھااورابراہیم اور یعقوب کی اولاد سے تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جنہیں ہم نے ہدایت عطاکی تھی اور ہمارے پسندیدہ لوگوں میں سے تھے ، جب انہیں اللہ رحمن کی آیات سنائی جاتیں تووہ روتے ہوئے سجدہ میں گرجاتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہیں جن پر اللہ نے احسان کیا غیب کی خبریں بتانے میں سے آدم کی اولاد سے ( ف۹۵ ) اور ان میں جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا ( ف۹٦ ) اور ابراہیم ( ف۹۷ ) اور یعقوب کی اولاد سے ( ف۹۸ ) اور ان میں سے جنہیں ہم نے راہ دکھائی اور چن لیا ( ف۹۹ ) جب ان پر رحمن کی آیتیں پڑھی جاتیں گر پڑتے سجدہ کرتے اور روتے ( ف۱۰۰ ) ( السجدة ) ۵

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ہے زمرۂ انبیاء میں سے آدم ( علیہ السلام ) کی اولاد سے ہیں اور ان ( مومنوں ) میں سے ہیں جنہیں ہم نے نوح ( علیہ السلام ) کے ساتھ کشتی میں ( طوفان سے بچا کر ) اٹھا لیا تھا ، اور ابراہیم ( علیہ السلام ) کی اور اسرائیل ( یعنی یعقوب علیہ السلام ) کی اولاد سے ہیں اور ان ( منتخب ) لوگوں میں سے ہیں جنہیں ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ بنایا ، جب ان پر ( خدائے ) رحمان کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے وہ سجدہ کرتے ہوئے اور ( زار و قطار ) روتے ہوئے گر پڑتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ نبی ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ۔ آدم ( ع ) کی نسل سے اور ان کی نسل سے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا تھا اور ابراہیم و اسرائیل ( یعقوب ) کی نسل سے اور ( یہ سب ) ان لوگوں میں سے تھے جنہیں ہم نے راہ رست دکھائی اور منتخب کیا جب ان کے سامنے خدائے رحمن کی آیتین پڑھی جاتی تھیں تو وہ روتے ہوئے سجدے میں گر پڑتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those were some of the prophets on whom Allah did bestow His Grace,- of the posterity of Adam, and of those who We carried (in the Ark) with Noah, and of the posterity of Abraham and Israel of those whom We guided and chose. Whenever the Signs of (Allah) Most Gracious were rehearsed to them, they would fall down in prostrate adoration and in tears.

Translated by

Muhammad Sarwar

These were the Prophets from the offspring of Adam, from those who embarked with Noah and from the offspring of Abraham and Israel. God guided them and chose them for His favor. Whenever they would hear the revelations of the Beneficent God they would bow down in prostration with tears.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those were they unto whom Allah bestowed His grace from among the Prophets, of the offspring of Adam, and of those whom We carried (in the ship) with Nuh, and of the offspring of Ibrahim and Israel, and from among those whom We guided and chose. When the Ayat of the Most Gracious were recited unto them, they fell down prostrate and weeping.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they on whom Allah bestowed favors, from among the prophets of the seed of Adam, and of those whom We carried with Nuh, and of the seed of Ibrahim and Israel, and of those whom We guided and chose; when the communications of the Beneficent Allah were recited to them, they fell down making obeisance and weeping.

Translated by

William Pickthall

These are they unto whom Allah showed favour from among the prophets, of the seed of Adam and of those whom We carried (in the ship) with Noah, and of the seed of Abraham and Israel, and from among those whom We guided and chose. When the revelations of the Beneficent were recited unto them, they fell down, adoring and weeping.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये वे पैग़म्बर हैं जो अल्लाह के कृपापात्र हुए, आदम की सन्तान में से और उन लोगों के वंशज में से जिन को हम ने नूह के साथ सवार किया, और इबराहीम और इसराईल के वंशज में से और उन में से जिन को हम ने सीधा मार्ग दिखाया और चुन लिया। जब उन्हें रहमान की आयतें सुनाई जातीं तो वे सजदा करते और रोते हुए गिर पड़ते थे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ وہ لوگ ہیں (3) جن پر اللہ تعالیٰ نے (خاص) انعام فرمایا ہے منجملہ (دیگر) انبیاء کے آدم (علیہ السلام) کی نسل سے اور ان لوگوں کی نسل سے جن کو ہم نے نوح (علیہ السلام) کے ساتھ سوار کیا تھا اور ابراہیم (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) کی نسل سے اور (یہ سب حضرات) ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت فرمائی ہے اور ان کو مقبول بنایا جب ان کے سامنے (حضرت) رحمٰن کی آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے (زمین پر) گر جاتے تھے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ وہ پیغمبر ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا جو آدم کی اولاد میں سے ہیں اور ان لوگوں کی نسل سے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا اور ابراہیم کی نسل سے اور اسرائیل کی نسل سے اور یہ ان لوگوں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور منتخب فرمایا۔ ان کا حال یہ تھا کہ جب ان کے سامنے رحمان کی آیات پڑھی جاتیں تو روتے ہوئے سجدے میں گرجاتے تھے۔ “ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ پیغمبر ہیں جن پر اللہ نے انعام فرمایا ‘ آدم کی اولاد میں سے ‘ اور ان لوگوں کی نسل میں سے جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا ‘ اور ابراہیم کی نسل میں سے اور اسرائیل کی نسل میں سے اور یہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ کیا۔ ان کا حال یہ تھا کہ جب رحمن کی آیات ان کو سنائی جاتیں تو روتے ہوئے سجدے میں گر جاتے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا یعنی ان میں انبیاء کرام ہیں جو آدم کی نسل سے ہیں اور ان لوگوں کی نسل سے ہیں جنھیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا اور ابراہیم اور اسرائیل کی نسل سے ہیں اور ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت دی اور جنھیں ہم نے چن لیا جب ان پر رحمن کی آیات تلاوت کی جاتی ہیں تو سجدہ کرتے ہیں اور روتے ہوئے گرجاتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ وہ لوگ ہیں جن پر انعام کیا اللہ نے پیغمبروں میں آدم کی اولاد میں اور ان میں جن کو سوار کرلیا ہم نے نوح کے ساتھ اور ابراہیم کی اولاد میں اور اسرائیل کی اور ان میں جن کو ہم نے ہدایت کی اور پسند کیا جب ان کو سنائے آیتیں رحمان کی گرتے سجدہ میں اور روتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

لوگ وہ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنا انعام کیا منجملہ دوسرے انبیاء کے یہ آدم (علیہ السلام) کی نسل سے ہیں اور ان کی نسل سے ہیں جن کو ہم نے نوح کے ساتھ کشتی پر سوار کیا تھا اور ابراہیم اور یعقوب کی نسل سے ہیں اور یہ سب انبیاء مذکورین ان لوگوں میں سے ہیں جن کی ہم نے رہنمائی کی تھی اور جن کو ہم نے منتخب کیا تھا ان حضرات کی باوجود اس مرتبے کے یہ حالت تھی کہ جب ان کے سامنے رحمٰن کی آیتیں پڑھی جاتی تھیں تو یہ لوگ روتے ہوئے سجدے میں گرپڑتے تھے۔