Surat Marium

Surah: 19

Verse: 61

سورة مريم

جَنّٰتِ عَدۡنِ ۣ الَّتِیۡ وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ عِبَادَہٗ بِالۡغَیۡبِ ؕ اِنَّہٗ کَانَ وَعۡدُہٗ مَاۡتِیًّا ﴿۶۱﴾

[Therein are] gardens of perpetual residence which the Most Merciful has promised His servants in the unseen. Indeed, His promise has ever been coming.

ہمیشگی والی جنتوں میں جن کا غائبانہ وعدہ اللہ مہربان نے اپنے بندوں سے کیا ہے ۔ بیشک اس کا وعدہ پورا ہونے والا ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

جَنّٰتِ
باغات
عَدۡنِ ۣ
ہمیشگی کے
الَّتِیۡ
وہ جن کا
وَعَدَ
وعدہ کیا
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن نے
عِبَادَہٗ
اپنے بندوں سے
بِالۡغَیۡبِ
غائبانہ
اِنَّہٗ
بےشک وہ
کَانَ
ہے
وَعۡدُہٗ
اس کا عدہ
مَاۡتِیًّا
آیا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

جَنّٰتِ
جنتیں
عَدۡنِ ۣ
ابدی
الَّتِیۡ
جن کا
وَعَدَ
وعدہ کیا ہے
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن نے
عِبَادَہٗ
اپنے بندوں سے
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے
اِنَّہٗ
یقیناً
کَانَ
۔ (ہمیشہ سے)ہے
وَعۡدُہٗ
وعدہ اس کا
مَاۡتِیًّا
پورا ہو کر رہنے والا
Translated by

Juna Garhi

[Therein are] gardens of perpetual residence which the Most Merciful has promised His servants in the unseen. Indeed, His promise has ever been coming.

ہمیشگی والی جنتوں میں جن کا غائبانہ وعدہ اللہ مہربان نے اپنے بندوں سے کیا ہے ۔ بیشک اس کا وعدہ پورا ہونے والا ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ جنت ایسے ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں جن کا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے وعدہ کر رکھا ہے اور انھیں کسی نے دیکھا نہیں۔ بلاشبہ اس کا وعدہ پیش آکے رہے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ابدی جنتیں ہیں، جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے بن دیکھے وعدہ کیاہے، یقینااس کا وعدہ ہمیشہ سے پورا ہو کر رہنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the Gardens of eternity, promised by the Rahman (All-Merciful) to His servants, in the unseen world. His promise is sure to be arrived at.

کچھ باغوں میں بسنے کے جن کا وعدہ کیا ہے رحمن نے اپنے بندوں سے ان کے بن دیکھے بیشک ہے اس کے وعدہ پر پہنچنا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(انہیں ملیں گے) عیش دوام کے باغات جن کا وعدہ کیا تھا رحمن نے اپنے بندوں سے غیب میں یقیناً اس کا وعدہ تو پورا ہونے والا ہی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Theirs shall be everlasting Gardens which the Most Compassionate Lord has promised His servants in a realm which is beyond the ken of perception. Surely His promise shall he fulfilled.

ان کے لیے ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے درپردہ وعدہ کر رکھا ہے 37 اور یقینا یہ وعدہ پورا ہو کر رہنا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان کا داخلہ ) ایسے ہمیشہ باقی رہنے والے باغات میں ( ہوگا ) جن کا خدائے رحمن نے اپنے بندوں سے ان کے دیکھے بغیر وعدہ کر رکھا ہے ۔ یقینا اس کا وعدہ ایسا ہے کہ یہ اس تک ضرور پہنچیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 2 (وہ بہت کیا ہے) ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کا اللہ نے اپنے بندوں کو بن دکھائے وعدہ کیا ہے (بندوں نے ان باغوں کو نہیں دیکھا) بیشک اس کا وعدہ آ کر رہے گا (یا اس کا وعدہ ضرور پورا ہوگا )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کا رحمن نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ فرمایا ہے۔ بیشک اس کی وعدہ فرمائی ہوئی چیز کو یہ ضرور پہنچیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ہمیشہ رہنے والی ان جنتوں میں رہیں گے جن کا رحمٰن نے ان سے وعدہ کیا ہے حالانکہ انہوں نے اس کو دیکھا بھی نہیں تھا۔ بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یعنی) بہشت جاودانی (میں) جس کا خدا نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے (اور جو ان کی آنکھوں سے) پوشیدہ (ہے) ۔ بےشک اس کا وعدہ (نیکوکاروں کے سامنے) آنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Gardens Everlasting, which the Compassionate hath promised unto his bondmen, unseen; verily His premise is ever to be fulfilled. *Chapter: 19

وہ (جنت) ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کا وعدہ غائبانہ خدائے رحمن نے اپنے بندوں سے کر رکھا ہے۔ بیشک اس کا وعدہ پورا ہو کر رہنے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہمیشگی کے باغ جن کا خدائے رحمٰن نے اپنے بندوں سے عالمِ غیب میں وعدہ کر رکھا ہے ۔ بیشک اس کا وعدہ پورا ہوکے رہے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ہمیشہ رہنے کے باغات جن کا رحمن ( اللہ تعالیٰ ) نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ کر رکھا ہے ، بے کا وعدہ پورا ہوکر رہنے والا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہمیشہ رہنے والی جنت جس کا اللہ نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے۔ اور جو ان کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے بیشک اس کا وعدہ (نیک لوگوں کے سامنے) آنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یعنی ہمیشہ رہنے والی ان عظیم الشان جنتوں میں جن کا وعدہ فرما رکھا ہے خدائے رحمان نے اپنے بندوں سے بن دیکھے، بلاشبہ اس کے وعدہ نے بہرحال پورا ہو کر رہنا ہے۔

Translated by

Noor ul Amin

ہمیشہ رہنے والی وہ جنت جن کا اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ کر رکھا ہے بلاشبہ اس کاوعدہ پوراہو کر رہیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بسنے کے باغ جن کا وعدہ رحمن نے اپنے ( ف۱۰۵ ) بندوں سے غیب میں کیا ( ف۱۰٦ ) بیشک اس کا وعدہ آنے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ایسے سدا بہار باغات میں ( رہیں گے ) جن کا ( خدائے ) رحمان نے اپنے بندوں سے غیب میں وعدہ کیا ہے ، بیشک اس کا وعدہ پہنچنے ہی والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ ہمیشہ رہنے والی جنتیں جن کا خدائے رحمن نے غائبانہ وعدہ کر رکھا ہے ۔ بےشک اس کا وعدہ ( سامنے ) آنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Gardens of Eternity, those which (Allah) Most Gracious has promised to His servants in the Unseen: for His promise must (necessarily) come to pass.

Translated by

Muhammad Sarwar

They will be admitted to the garden of Eden which is the unseen promise of the Beneficent God to His servants. The promise of God will certainly come true.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(They will enter) `Adn Gardens which the Most Gracious has promised to His servants in the unseen. Verily, His promise must come to pass.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The gardens of perpetuity which the Beneficent Allah has promised to His servants while unseen; surely His promise shall come to pass.

Translated by

William Pickthall

Gardens of Eden, which the Beneficent hath promised to His slaves in the unseen. Lo! His promise is ever sure of fulfilment -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अदन (रहने) के बाग़ जिनका रहमान ने अपने बन्दों से परोक्ष में होते हुए वादा किया है। निश्चय ही उस के वादे पर उपस्थित होना है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہمیشہ رہنے کے باغ جن کا رحمٰن نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ فرمایا ہے (اور اس کے وعدے کی ہوئی چیز کو یہ لوگ ضرور) پہنچیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان کے لیے ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے درپردہ وعدہ کر رکھا ہے اور یقیناً یہ وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے لئے ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کا رحمن نے اپنے بندوں سے در پردہ وعدہ کر رکھا ہے اور یقیناً یہ وعدہ پورا ہو کر رہنا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ جنت ہمیشہ رہنے کے باغوں کو شامل ہوگی جس کا رحمن نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ فرمایا ہے بلاشبہ اس وعدہ کا وقت ضرور آنے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

باغوں میں بسنے کے جن کا وعدہ کیا ہے رحمان نے اپنی بندوں سے ان کے بن دیکھے بیشک ہے اس کے وعدہ پر پہنچنا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ جنت وہ دائمی باغات ہیں جن کا رحمان نے اپنے بندوں سے وعدہ کر رکھا ہے حالا کہ بندوں نے ان کو دیکھا بھی نہیں بلاشبہ ! خدا نے جس کا وعدہ کیا ہے وہ ضرور آنے والا ہے۔