Surat Marium

Surah: 19

Verse: 76

سورة مريم

وَ یَزِیۡدُ اللّٰہُ الَّذِیۡنَ اہۡتَدَوۡا ہُدًی ؕ وَ الۡبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیۡرٌ عِنۡدَ رَبِّکَ ثَوَابًا وَّ خَیۡرٌ مَّرَدًّا ﴿۷۶﴾

And Allah increases those who were guided, in guidance, and the enduring good deeds are better to your Lord for reward and better for recourse.

اور ہدایت یافتہ لوگوں کو اللہ تعالٰی ہدایت میں بڑھاتا ہے اور باقی رہنے والی نیکیاں تیرے رب کے نزدیک ثواب کے لحاظ سے اور انجام کے لحاظ سے بہت ہی بہتر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَزِیۡدُ
اور زیادہ کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
اہۡتَدَوۡا
ہدایت پائی
ہُدًی
ہدایت میں
وَالۡبٰقِیٰتُ
اور باقی رہنے والی
الصّٰلِحٰتُ
نیکیاں
خَیۡرٌ
بہتر ہیں
عِنۡدَ
نزدیک
رَبِّکَ
آپ کے رب کے
ثَوَابًا
ثواب میں
وَّخَیۡرٌ
اور بہتر ہیں
مَّرَدًّا
انجام میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَزِیۡدُ
اور زیادہ کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کو
اہۡتَدَوۡا
جنہوں نے ہدایت پائی
ہُدًی
ہدایت میں
وَالۡبٰقِیٰتُ
اور باقی رہنے والی
الصّٰلِحٰتُ
نیکیاں
خَیۡرٌ
بہتر ہیں
عِنۡدَ
نزدیک
رَبِّکَ
آپ کے رب کے
ثَوَابًا
ثواب میں
وَّخَیۡرٌ
اور بہتر ہیں
مَّرَدًّا
انجام کے اعتبار سے
Translated by

Juna Garhi

And Allah increases those who were guided, in guidance, and the enduring good deeds are better to your Lord for reward and better for recourse.

اور ہدایت یافتہ لوگوں کو اللہ تعالٰی ہدایت میں بڑھاتا ہے اور باقی رہنے والی نیکیاں تیرے رب کے نزدیک ثواب کے لحاظ سے اور انجام کے لحاظ سے بہت ہی بہتر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو لوگ راہ راست پر چلتے ہیں اللہ انھیں مزید ہدایت عطا کرتے ہیں اور باقی رہنے والی نیکیاں ہی آپ کے پروردگار کے نزدیک ثواب اور انجام کے لحاظ سے بہتر ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جنہوں نے ہدایت پائی،ہدایت میں زیادہ کرتاہے اورباقی رہنے والی نیکیاں ہی آپ کے رب کے نزدیک ثواب اورانجام کے اعتبارسے بہتر ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah makes those on the right path excel in guidance. And the everlasting virtues are better with your Lord in respect of reward and better in their return.

اور بڑھاتا جاتا ہے اللہ سوجھنے والوں کو سوجھ اور باقی رہنے والی نیکیاں بہتر رکھتی ہیں تیرے رب کے یہاں بدلہ اور بہتر پھرجانے کو جگہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ بڑھاتا ہے ان لوگوں کو ہدایت میں جنہوں نے ہدایت اختیار کی اور باقی رہنے والی نیکیاں بہتر ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کے نزدیک بدلے کے اعتبار سے بھی اور بہتر ہیں انجام کے اعتبار سے بھی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(On the contrary), Allah increases in guidance those who follow the Right Way. Lasting acts of righteousness are better in the sight of your Lord as reward and conducive to a better end.

اس کے برعکس جو لوگ راہ راست اختیار کرتے ہیں اللہ ان کو راست روی میں ترقی عطا فرماتا ہے 46 اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی تیرے رب کے نزدیک جزا اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے سیدھا راستہ اختیار کرلیا ہے ، اللہ ان کو ہدایت میں اور ترقی دیتا ہے ۔ اور جو نیک عمل باقی رہنے والے ہیں ، ان کا بدلہ بھی تمہارے پروردگار کے یہاں بہتر ملے گا ، اور ان کا ( مجموعی ) انجام بھی بہتر ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ سیدھی راہ پر ہیں ان کو اور زیادہ اللہ (نیک کام کرنے کی) ہدایت کرتا جاتا ہے۔ اور قائم رہنے والی نیکیاں 5 تیرے مالک کے نزدیک اچھا بدلہ رکھتی ہیں اور اچھا انجام 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ ہدایت والوں کو (دنیا میں) ہدایت زیادہ کرتے ہیں اور (آخرت میں پتہ چلے گا کہ) جو نیک کام ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ وہ آپ کے پروردگار کے نزدیک ثواب (بدلہ) میں بہتر ہیں اور انجام میں بھی بہتر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جن لوگوں نے ہدایت حاصل کی اللہ ان کو ترقی عطا فرماتا ہے اور تمہارے پروردگار کے نزدیک وہی نیکیاں سب سے بہتر ہیں جو باقی رہنے والی ہیں اور ان کا انجام ہی بہتر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ ہدایت یاب ہیں خدا ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے پروردگار کے صلے کے لحاظ سے خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah increaseth in guidance those who let themselves be guided, and the righteous works that last are excellent with thy Lord in respect of reward and excellent in respect of return. *Chapter: 19

اور اللہ ہدایت والوں کی ہدایت بڑھاتا ہے اور جو نیک کام باقی رہنے والے ہیں وہ آپ کے پروردگار کے نزدیک ثواب میں بھی بہتر ہیں اور انجام میں بھی بہتر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی ہدایت میں اضافہ فرماتا ہے ، جو ہدایت کی راہ اختیار کرتے ہیں اور تیرے رب کے ہاں باقی رہنے والے اعمال صالحہ اجر کے اعتبار سے بھی بہتر ہیں اور مآل کار کے اعتبار سے بھی خوش انجام ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ ( تعالیٰ ) ان کی ہدایت ( کے انوارات ) کو مزید بڑھاتے رہتے ہیں اور باقی رہنے والی نیکیاں تمہارے رب کے نزدیک ثواب کے لحاظ سے ( بھی ) بہتر ہیں اور انجام کے اعتبار سے ( بھی ) بہتر ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ہدایت پاتے ہیں اللہ ان کو زیادہ ہدایت دیتا ہے اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ تمہارے رب کے صلے کے لحاظ خوب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس کے برعکس، جو لوگ راہ راست اختیار کرتے ہیں، اللہ انھیں راست روی میں اور ترقی عطا فرماتا ہے، اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی تیرے رب کے یہاں سب سے زیادہ اچھی ہیں ثواب کے اعتبار سے بھی، اور انجام کے لحاظ سے بھی

Translated by

Noor ul Amin

اورجو لوگ راہ ہدایت پر چلتے ہیں اللہ انہیں مزیدہدایت عطاکرتا ہے ، اور باقی رہنے والی نیکیوں کاہی آپ کے رب کے نزدیک ثواب اور انجام بہتر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جنہوں نے ہدایت پائی ( ف۱۲۹ ) اللہ انھیں اور ہدایت بڑھائے گا ( ف۱۳۰ ) اور باقی رہنے والی نیک باتوں کا ( ف۱۳۱ ) تیرے رب کے یہاں سب سے بہتر ثواب اور سب سے بھلا انجام ( ف۱۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ ہدایت یافتہ لوگوں کی ہدایت میں مزید اضافہ فرماتا ہے ، اور باقی رہنے والے نیک اعمال آپ کے رب کے نزدیک اجر و ثواب میں ( بھی ) بہتر ہیں اور انجام میں ( بھی ) خوب تر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ہدایت یافتہ لوگوں کی ہدایت میں اور اضافہ کرتا ہے اور جو باقی رہنے والی نیکیاں ہیں وہ تمہارے پروردگار کے نزدیک ثواب اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And Allah doth advance in guidance those who seek guidance: and the things that endure, Good Deeds, are best in the sight of thy Lord, as rewards, and best in respect of (their) eventual return."

Translated by

Muhammad Sarwar

God further enlightens those who seek guidance. To those who do charitable deeds which produce continuing benefits, your Lord will give a better reward and a better place in Paradise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah increases in guidance those who walk aright. And the righteous good deeds that last are better with your Lord for reward and better for resort.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah increases in guidance those who go aright; and ever-abiding good works are with your Lord best in recompense and best in yielding fruit.

Translated by

William Pickthall

Allah increaseth in right guidance those who walk aright, and the good deeds which endure are better in thy Lord's sight for reward, and better for resort.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने मार्ग पा लिया है, अल्लाह उन के मार्गदर्शन में अभिवृद्धि प्रदान करता है और शेष रहने वाली नेकियाँ ही तुम्हारे रब के यहाँ बदले और अन्तिम परिणाम की स्पष्ट से उत्तम है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ہدایت والوں کو ہدایت بڑھاتا ہے اور جو نیک کام ہمیشہ کے لیے باقی رہنے والے ہیں وہ تمہارے رب کے نزدیک ثواب میں بھی بہتر ہیں اور انجام میں بھی بہتر ہیں۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس کے برعکس جو لوگ ہدایت اختیار کرتے ہیں اللہ ان کو ہدایت میں بڑھا دیتا ہے اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی آپ کے رب کے نزدیک جزا اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں۔ “ (٧٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس کے برعکس جو لوگ راہ راست اختیار کرتے ہیں اللہ ان کو راست روی میں ترقی عظا فرماتا ہے اور باقی رہ جانے والی نیکیاں تیرے رب کے نزدیک جزاء اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے ہدایت پائی اللہ ان کی ہدایت کو اور بڑھا دے گا اور باقی رہنے والی نیکیاں آپ کے رب کے پاس ثواب کے اعتبار سے بہتر ہیں اور انجام کے اعتبار سے بہتر ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بڑھاتا جاتا ہے اللہ سوجھنے والوں کو (سوجھے ہو وں کو سجھائے ہو وں کو) سوجھ اور باقی رہنے والی نیکیاں بہتر رکھتی ہیں تیرے رب کے یہاں بدلہ اور بہتر پھرجانے کو جگہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں خدا تعالیٰ ان کو ازروئے ہدایت کے اور ترقی دیتا ہے یعنی ان کی اہلیت کو بڑھاتا ہے اور جو نیک اعمال ہمیشہ کے لئے رہنے والے ہیں اور آپ کے رب کے نزدیک باعتبار ثواب کے بھی بہتر ہیں اور با اعتبار انجام کے بھی بہتر ہیں۔