Surat Marium

Surah: 19

Verse: 79

سورة مريم

کَلَّا ؕ سَنَکۡتُبُ مَا یَقُوۡلُ وَ نَمُدُّ لَہٗ مِنَ الۡعَذَابِ مَدًّا ﴿ۙ۷۹﴾

No! We will record what he says and extend for him from the punishment extensively.

ہرگز نہیں ، یہ جو بھی کہہ رہا ہے ہم اسے ضرور لکھ لیں گے ، اور اس کے لئے عذاب بڑھائے چلے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَلَّا
ہرگز نہیں
سَنَکۡتُبُ
عنقریب ہم لکھ لیں گے
مَا
جو
یَقُوۡلُ
وہ کہتا ہے
وَنَمُدُّ
اور ہم بڑھاتے جائیں گے
لَہٗ
اس کے لیے
مِنَ الۡعَذَابِ
عذاب میں سے
مَدًّا
بڑھانا
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَلَّا
ہرگز نہیں
سَنَکۡتُبُ
ضرور ہم لکھیں گے
مَا
جو
یَقُوۡلُ
وہ کہتا ہے
وَنَمُدُّ
اور ہم اضافہ کریں گے
لَہٗ
اسکے لیے
مِنَ الۡعَذَابِ
عذاب میں سے
مَدًّا
بہت اضافہ کرنا
Translated by

Juna Garhi

No! We will record what he says and extend for him from the punishment extensively.

ہرگز نہیں ، یہ جو بھی کہہ رہا ہے ہم اسے ضرور لکھ لیں گے ، اور اس کے لئے عذاب بڑھائے چلے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسا ہرگز نہیں ہوگا جو کچھ یہ کہہ رہا ہے ہم اسے لکھ لیں گے اور اس کے عذاب میں مزید اضافہ کریں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہرگز نہیں! جوکچھ وہ کہتاہے وہ ہم ضرور لکھیں گے اورہم اس کے عذاب میں اضافہ کریں گے،بہت اضافہ کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Never. We will write what he says and extend for him the punishment extensively.

یہ نہیں ہم لکھ رکھیں گے جو وہ کہتا ہے اور بڑھاتے جائیں گے اس کو عذاب میں لمبا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ہر گز نہیں ! ہم لکھ رکھیں گے جو کچھ وہ کہہ رہا ہے اور اس کے لیے عذاب کو ہم بڑھاتے چلے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

By no means! We shall write down all what he says; and We shall greatly prolong his chastisement,

ہرگز نہیں ، جو کچھ یہ بکتا ہے اسے ہم لکھ لیں گے 48 اور اس کے لیے سزا میں اور زیادہ اضافہ کریں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ہرگز نہیں ! جو کچھ یہ کہہ رہا ہے ہم اسے بھی لکھ رکھیں گے ، اور اس کے عذاب میں اور اضافہ کردیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہرگز نہیں 9 وہ بکتا ہے ہم اس کو لکھ رکھیں گے اور اس کا عذاب خوب بڑھائیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہرگز نہیں ! ہم اس کا کہا ہوا لکھ رکھیں گے اور اس کے لئے آہستہ آہستہ عذاب بڑھاتے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہرگز نہیں یہ شخص جو کہتا ہے اس کو ہم لکھ لیں گے او اس کی سزا میں اور اضافہ کرتے چلے جائیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہرگز نہیں۔ یہ جو کچھ کہتا ہے ہم اس کو لکھتے جاتے اور اس کے لئے آہستہ آہستہ عذاب بڑھاتے جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

By no means! We shall write down that which he saith; and We shall lengthen for him of the torment a length. *Chapter: 19

ہرگز نہیں (البتہ) ہم اس کا کہا ہوا ابھی لکھے لیتے ہیں اور اس کے لئے عذاب بڑھاتے ہی چلے جائیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہرگز نہیں! جو کچھ وہ بکتا ہے ، ہم اس کو نوٹ کر رکھیں گے اور اس کے عذاب میں مزید اضافہ کریں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہرگز نہیں ، یہ جو کچھ کہہ رہا ہے ہم اس کو لکھ لیں گے اور اس کے لیے آہستہ آہستہ عذاب کو زیادہ کرتے چلے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ہرگز نہیں یہ جو کچھ کہتا ہے ہم اس کو لکھتے جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ عذاب بڑھاتے جاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ہرگز نہیں، ہم لکھتے چلے جا رہے ہیں جو بھی کچھ وہ کہتا ہے اور (اس طرح) اس کے لئے ہم بڑھاتے جائیں گے (اپنا عذاب) اور بڑھانا، اور ہم ہی وارث ہوں اس (کے اس تمام سازو سامان اور لاؤ لشکر) کے

Translated by

Noor ul Amin

ایسا ہرگز نہیں ہوگاجوکچھ یہ کہہ رہا ہے ہم اسے لکھ لیں گے اور اس کے لئے ہم عذاب کو خوب بڑھا دیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہرگز نہیں ( ف۱۳۵ ) اب ہم لکھ رکھیں گے جو وہ کہتا ہے اور اسے خوب لمبا عذاب دیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ہرگز نہیں! اب ہم وہ سب کچھ لکھتے رہیں گے جو وہ کہتا ہے اور اس کے لئے عذاب ( پر عذاب ) خوب بڑھاتے چلے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ہرگز ایسا نہیں ہے جو کچھ یہ کہتا ہے ہم اسے لکھ لیں گے ۔ اور اس کے عذاب میں برابر اضافہ کرتے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay! We shall record what he says, and We shall add and add to his punishment.

Translated by

Muhammad Sarwar

Absolutely not, We will record his words and prolong his punishment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nay, We shall record what he says, and We shall increase his torment;

Translated by

Muhammad Habib Shakir

By no means! We write down what he says, and We will lengthen to him the length of the chastisement

Translated by

William Pickthall

Nay, but We shall record that which he saith and prolong for him a span of torment.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कदापि नहीं, हम लिखेंगे जो कुछ वह कहता है और उस के लिए हम यातना को दीर्घ करते चले जाएँगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہرگز نہیں (محض غلط کہتا ہے اور) ہم اس کا کہا ہوا بھی لکھ لیتے ہیں اور اس کے لیے عذاب بڑھاتے چلے جائیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہرگز نہیں جو کچھ وہ کہتا ہے اسے ہم لکھ لیں گے اور اس کی سزا کو بڑھائیں گے۔ (٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہر گز نہیں ‘ جو کچھ یہ بکتا ہے اسے ہم لکھ لیں گے اور اس کے لئے سزا میں اور زیادہ اضافہ کریں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہرگز نہیں ہم عنقریب اس کی بات لکھ لیں گے اور اس کے لیے عذاب بڑھاتے رہیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ نہیں ہم لکھ رکھیں گے جو وہ کہتا ہے اور بڑھاتے جائیں گے اس کو عذاب میں لمبا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ہرگز نہیں جو کچھ یہ کہتا ہے ” ہم تحریر کرلیتے ہیں اور ہم اس پر عذاب بڑھاتے چلے جائیں گے