Surat Marium

Surah: 19

Verse: 80

سورة مريم

وَّ نَرِثُہٗ مَا یَقُوۡلُ وَ یَاۡتِیۡنَا فَرۡدًا ﴿۸۰﴾

And We will inherit him [in] what he mentions, and he will come to Us alone.

یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے ۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّنَرِثُہٗ
اور ہم وارث ہوں گے
مَا
جو
یَقُوۡلُ
وہ کہتا ہے
وَیَاۡتِیۡنَا
اور وہ آئے گا ہمارے پاس
فَرۡدًا
اکیلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّنَرِثُہٗ
اور ہم وارث ہو ں گے اس کے
مَا
جو
یَقُوۡلُ
وہ کہہ رہا ہے
وَیَاۡتِیۡنَا
اور وہ آئے گا ہمارے پاس
فَرۡدًا
اکیلا
Translated by

Juna Garhi

And We will inherit him [in] what he mentions, and he will come to Us alone.

یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے ۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن باتوں کے متعلق یہ کہہ رہا ہے (مال اور اولاد) ان کے وارث تو ہم ہوں گے اور یہ اکیلا ہی ہمارے پاس آئے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوکچھ وہ کہہ رہاہے ہم اُس کے وارث ہوں گے اوروہ ہمارے پاس اکیلا آئے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We will inherit from him what he is talking about and he will come to Us all alone.

اور ہم لے لیں گے اس کے مرنے پر جو کچھ وہ بتلا رہا ہے اور آئے گا ہمارے پاس اکیلا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم وارث ہوں گے اس سب کچھ کے جس کا وہ ذکر کر رہا ہے اور وہ آئے گا ہمارے پاس اکیلاہی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and We shall inherit all the resources and hosts of which he boasts, and he will come to Us all alone.

جس سروسامان اور لاؤ لشکر کا یہ ذکر کر رہا ہے وہ سب ہمارے پاس رہ جائے گا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جس ( مال اور اولاد ) کا یہ حوالہ دے رہا ہے ، اس کے وارث ہم ہوں گے ، اور یہ ہمارے پاس تن تنہا آئے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس کا ذکر کرتا ہے (یعنی مال اور اولاد کا اس کے مرنے پیچھے، وہ (سب) ہم لے لیں گے اور وہ اکیلا 11 (بیک بینی و دو گوش ہمارے پاس آئیگا 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ جو (چیزیں) بتاتا ہے ، اس کے وارث ہم ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہ جن چیزوں کے متعلق کہتا ہے ہم ہی اس کے مالک ہوں گے اور وہ ہمارے پاس اکیلا ہی آئے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو چیزیں یہ بتاتا ہے ان کے ہم وارث ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We shall inherit from him that whereof he spake, and he shall come to us alone. *Chapter: 19

اور اس کی کہی ہوئی کی ہم ہی مالک رہ جائیں گے ۔ اور وہ ہمارے پاس تنہا آئے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن چیزوں کا وہ مدعی ہے ، اس کے وارث ہم بنیں گے اور وہ ہمارے پاس یکہ وتنہا حاضر ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو چیزیں ( مال و اولاد ) یہ بناتا ہے ان کے ہم ہی وارث ہوں گے اور وہ اکیلا ہمارے پاس آئے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو چیزیں یہ بتاتا ہے ان کے ہم وارث ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے آئے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن کا یہ (اس قدر فخر و غرور سے) ذکر کرتا ہے، اور اسے تن تنہا ہمارے پاس آنا ہوگا،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ جس مال واولادکی بات کررہا ہے اسے ہم اس سے واپس لے لیں گے اور یہ اکیلاہی ہمارے سامنے آئیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو چیزیں کہہ رہا ہے ( ف۱۳٦ ) ان کے ہمیں وارث ہوں گے اور ہمارے پاس اکیلا آئے گا ( ف۱۳۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( مرنے کے بعد ) جو یہ کہہ رہا ہے اس کے ہم ہی وارث ہوں گے اور وہ ہمارے پاس تنہا آئے گا ( اس کے مال و اولاد ساتھ نہ ہوں گے )

Translated by

Hussain Najfi

وہ جو کہتا ہے ( کہ اس کے پاس مال و اولاد ہے ) اس کے وارث ہم ہی ہوں گے ۔ اور یہ تو اکیلا ہماری بارگاہ میں حاضر ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Us shall return all that he talks of and he shall appear before Us bare and alone.

Translated by

Muhammad Sarwar

All that he speaks of will belong to Us, and he will come into Our presence all alone.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We shall inherit from him all that he speaks of, and he shall come to Us alone.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We will inherit of him what he says, and he shall come to Us alone.

Translated by

William Pickthall

And We shall inherit from him that whereof he spake, and he will come unto Us, alone (without his wealth and children).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो कुछ वह बताता है उस के वारिस हम होंगे और वह अकेला ही हमारे पास आएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اس کی کہی ہوئی چیزوں کے ہم مالک رہ جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس کے مال و دولت کے ہم ہی وارث ہوں گے اور یہ اکیلا ہمارے سامنے حاضر ہوگا۔ “ (٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس سرو سامان اور لائو لشکر کا یہ ذکر کررہا ہے وہ سب ہمارے پاس رہ جائے گا اور یہ اکیلا ہمارے سامنے حاضر ہو گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کی کہی ہوئی چیز کے ہم مالک رہ جائیں گے اور ہمارے پاس تنہا آئے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم لے لیں گے اس کے مرنے پر جو کچھ وہ بتلا رہا ہے اور آئے گا ہمارے پاس اکیلا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ جس مال و اولاد کو کہتا ہے اس کے ہم وارث ہوں گے اور وہ ہمارے حضور میں اکیلا حاضر ہوگا