Surat Marium

Surah: 19

Verse: 81

سورة مريم

وَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اٰلِہَۃً لِّیَکُوۡنُوۡا لَہُمۡ عِزًّا ﴿ۙ۸۱﴾

And they have taken besides Allah [false] deities that they would be for them [a source of] honor.

انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنا رکھے ہیں کہ وہ ان کے لئے باعث عزت ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتَّخَذُوۡا
اور انہوں نے بنالیے
مِنۡ دُوۡنِ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
اٰلِہَۃً
کچھ الہ
لِّیَکُوۡنُوۡا
تاکہ وہ ہوں
لَہُمۡ
ان کے لیے
عِزًّا
عزت کاسبب
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتَّخَذُوۡا
اور انہوں نے بنائے ہیں
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
سوائے اللہ تعالیٰ کے
اٰلِہَۃً
معبود
لِّیَکُوۡنُوۡا
تا کہ وہ ہو
لَہُمۡ
اُن کے لیے
عِزًّا
باعث عزت
Translated by

Juna Garhi

And they have taken besides Allah [false] deities that they would be for them [a source of] honor.

انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنا رکھے ہیں کہ وہ ان کے لئے باعث عزت ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کے مددگار بنیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے اﷲ تعالیٰ کے سوا معبود بنائے ہیں تاکہ وہ اُن کے لیے باعث عزت ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they have taken gods other than Allah so that they might be a might for them.

اور پکڑ رکھا ہے لوگوں نے اللہ کے سوا اوروں کو معبود تاکہ وہ ہوں ان کے لئے مدد،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے بنا رکھے ہیں اللہ کے سوا دوسرے معبود تاکہ وہ ان کے لیے مددگار بنیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They have taken other gods instead of Allah that they may be a source of strength for them.

اور یہ اکیلا ہمارے سامنے حاضر ہوگا ۔ ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے کچھ خدا بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کے پشتیبان ہوں ۔ 49 کوئی پشتیبان نہ ہوگا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود اس لیے بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کی پشت پناہی کریں ۔ ( ٣٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان مشرکوں کے سوا دوسرے معبود اس لئے ٹھہراتے ہیں ہ (قیامت کے دن) وہ ان کا بچائو ہوں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر معبود بنا لیے ہیں تاکہ ان کے لئے (اللہ کے پاس) وہ باعث عزت ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان لوگوں نے ایک اللہ کو چھوڑ کر اور معبود تجویز کر رکھے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے عزت کا سبب ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان لوگوں نے خدا کے سوا اور معبود بنالئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے (موجب عزت و) مدد ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they have taken gods beside Allah that they might be unto them a glory. *Chapter: 19

اور (ان لوگوں نے) اللہ کے علاوہ معبود قرار دے رکھے ہیں تاکہ ان کے لئے وہ باعث قوت ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اللہ کے ماسوا معبود بنا رکھے ہیں ، تاکہ وہ ان کیلئے پشت پناہ بنیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کے سوا اور معبود بنالیے ہیں تاکہ وہ ان کے لیے ( اللہ کے ہاں ) باعثِ عزت ( ومددگار ) بنیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان لوگوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنا لیے ہیں تاکہ وہ ان کے لیے عزت اور مدد کا سبب بنیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان لوگوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کے مددگار ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

نیز انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے محبوب بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ( روزقیامت ) ان کے مدد گاربنیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے سوا اور خدا بنالیے ( ف۱۳۸ ) کہ وہ انھیں زور دیں ( ف۱۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے اللہ کے سوا ( کئی اور ) معبود بنا لئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے باعثِ عزت ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر بہت سے خدا بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کیلئے عزت و قوت کا باعث ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they have taken (for worship) gods other than Allah, to give them power and glory!

Translated by

Muhammad Sarwar

They have sought honor from other gods instead of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they have taken gods besides Allah, that they might give them honor, power and glory.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they have taken gods besides Allah, that they should be to them a source of strength;

Translated by

William Pickthall

And they have chosen (other) gods beside Allah that they may be a power for them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्होंने अल्लाह से इतर अपने कुछ पूज्य-प्रभु बना लिए हैं, ताकि वे उन के लिए शक्ति का कारण बनें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ہمارے پاس (مال اور اولاد سے) تنہا ہو کر آوے گا اور ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود تجویز کر رکھے ہیں تاکہ ان کے لیے وہ (عندالله) باعث عزت ہوں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے معبود بنا رکھے ہیں تاکہ وہ ان کے مددگار ہوں گے حالانکہ ان کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔ (٨١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے کچھ خدا بنارکھے ہیں کہ وہ ان کے پشیتبان ہوں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لیے تاکہ وہ ان کے لیے عزت کی چیزیں بن جائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکڑ رکھا ہے لوگوں نے اللہ کے سوا اوروں کو معبود تاکہ وہ ہوں ان کے لیے مدد

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان مشرکوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود بنا رکھے ہیں تاکہ وہ معبود ان کے لئے موجب عزت و مدد ہوں۔