TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat Marium - سورة مريم | Verse 94 Translations

Every available translation of Surat Marium, verse 94, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

لَقَدۡ اَحۡصٰہُمۡ وَ عَدَّہُمۡ عَدًّا ﴿ؕ۹۴﴾
He has enumerated them and counted them a [full] counting.
ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پوری طرح گن بھی رکھا ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
اَحۡصٰہُمۡ
اس نے گھیر رکھا ہے ان کو
وَعَدَّہُمۡ
اور گن رکھا ہے ان کو
عَدًّا
گننا
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
اَحۡصٰہُمۡ
اس نے احاطہ کر رکھا ہے ان کا
وَعَدَّہُمۡ
اور اس نے گن رکھا انکو
عَدًّا
خوب اچھی طرح گننا
Translated by

Juna Garhi

Info

He has enumerated them and counted them a [full] counting.

ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پوری طرح گن بھی رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

رحمن نے ان سب چیزوں کا ریکارڈ رکھا ہے اور ان کی پوری گنتی کر رکھی ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

بلاشبہ یقینااُس نے ان کااحاطہ کر رکھا ہے اوراُس نے ان سب کو خوب اچھی طرح شمارکرکے گن رکھاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

He has fully encompassed them and precisely calculated their numbers,

اس کے پاس ان کی شمار ہے اور گن رکھی ہے ان کی گنتی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اس نے ان سب کا احاطہ کر رکھا ہے اور پوری پوری گنتی کر رکھی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

Verily He encompasses them and has counted them all.

سب پر وہ محیط ہے اور اس نے ان کو شمار کر رکھا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

یقین رکھو کہ اس نے سب کا احاطہ کر رکھا ہے اور انہیں خوب اچھی طرح گن رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اس نے ان سب کو گھیر رکھا ہے (اپنے علم اور قدرت سے) اور پوری طرح گن لیا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

یقینا اس نے سب کو (اپنی قدرت سے) احاطہ کررکھا ہے اور سب کو شمار کر رکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

وہ سب پر چھایا ہوا ہے اور اس نے ان کو شمار کر رکھا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اُس نے ان (سب) کو (اپنے علم سے) گھیر رکھا اور (ایک ایک کو) شمار کر رکھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Assuredly He hath comprehanded them and counted them a full Counting. *Chapter: 19

اس نے ان کو احاطہ میں لے رکھا ہے اور انہیں خوب شمار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

سب کا اس نے احاطہ کر رکھا ہے اور اچھی طرح گن رکھا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

تحقیق اس ( اللہ تعالیٰ ) نے ان ( سب ) کا احاطہ کر رکھا ہے اور ان ( سب ) کو گن کن کر شمار کر رکھا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اس نے ان سب کو اپنے علم سے گھیر رکھا ہے اور ایک ایک کو شمار کر رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

یقینا اس نے احاطہ کر رکھا ہے ان سب کا، اور ان کو شمار کر رکھا ہے گن کر،

Translated by

Noor ul Amin

Info

رحمن نے ان سب کاریکارڈ رکھا ہے اور ان کی پوری گنتی کررکھی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

بیشک وہ ان کا شمار جانتا ہے اور ان کو ایک ایک کرکے گن رکھا ہے ( ف۱۵٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

بیشک اس ( اللہ ) نے انہیں اپنے ( علم کے ) احاطہ میں لے لیا ہے اور انہیں ( ایک ایک کرکے ) پوری طرح شمار کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اس ( اللہ ) نے ان سب کا احاطہ کر رکھا ہے اور انہیں اچھی طرح شمار کر رکھا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

He does take an account of them (all), and hath numbered them (all) exactly.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

He has counted and enumerated them one by one.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

Verily, He knows each one of them, and has counted them a full counting.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Certainly He has a comprehensive knowledge of them and He has numbered them a (comprehensive) numbering.

Translated by

William Pickthall

Info

Verily He knoweth them and numbereth them with (right) numbering.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

उस ने उन का आकलन कर रखा है और उन्हें अच्छी तरह गिन रखा है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور ان سب کو (اپنی قدرت میں) احاطہ کر رکھا ہے اور سب کو شمار کر رکھا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اس نے ان کو پوری طرح شمار کر رکھا ہے۔ (٩٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

سب پر وہ محیط ہے اور اس نے ان کو شمار کر رکھا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اللہ نے ان سب کو خوب اچھی طرح شمار کیا ہے اور ان سب کو اچھی طرح گن رکھا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اس کے پاس ان کی شمار ہے اور گن رکھی ہے ان کی گنتی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

بیشک خدا نے ان سب لوگوں کا احاطہ کر رکھا ہے اور ان سب کی پوری پوری گنتی گن رکھی ہے

Related Verses

28
Surat ul Baqara
2:253
تِلۡکَ الرُّسُلُ فَضَّلۡنَا بَعۡضَہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ ۘ مِنۡہُمۡ مَّنۡ کَلَّمَ اللّٰہُ وَ رَفَعَ بَعۡضَہُمۡ دَرَجٰتٍ ؕ وَ اٰتَیۡنَا عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ الۡبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدۡنٰہُ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا اقۡتَتَلَ الَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ وَ لٰکِنِ اخۡتَلَفُوۡا فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ کَفَرَ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا اقۡتَتَلُوۡا ۟ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَفۡعَلُ مَا یُرِیۡدُ ﴿۲۵۳﴾٪  1
Those messengers - some of them We caused to exceed others. Among them were those to whom Allah spoke, and He raised some of them in degree. And We gave Jesus, the Son of Mary, clear proofs, and We supported him with the Pure Spirit. If Allah had willed, those [generations] succeeding them would not have fought each other after the clear proofs had come to them. But they differed, and some of them believed and some of them disbelieved. And if Allah had willed, they would not have fought each other, but Allah does what He intends.
یہ رسول ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ، ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے اللہ تعالٰی نے بات چیت کی ہے اور بعض کے درجے بلند کئے ہیں ، اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو معجزات عطا فرمائے اور روح القدس سے ان کی تائید کی اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو ان کے بعد والے اپنے پاس دلیلیں آجانے کے بعد ہرگز آپس میں لڑائی بھڑائی نہ کرتے ، لیکن ان لوگوں نے اختلاف کیا ، ان میں سے بعض تو مومن ہوئے اور بعض کافر ، اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو یہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔
Surat un Nissa
4:120
یَعِدُہُمۡ وَ یُمَنِّیۡہِمۡ ؕ وَ مَا یَعِدُہُمُ الشَّیۡطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا ﴿۱۲۰﴾
Satan promises them and arouses desire in them. But Satan does not promise them except delusion.
وہ ان سے زبانی وعدے کرتا رہے گا اور سبز باغ دکھاتا رہے گا ( مگر یاد رکھو! ) شیطان کے جو وعدے ان سے ہیں وہ سراسر فریب کاریاں ہیں ۔
Surat ul Anaam
6:6
اَلَمۡ یَرَوۡا کَمۡ اَہۡلَکۡنَا مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ مَّکَّنّٰہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مَا لَمۡ نُمَکِّنۡ لَّکُمۡ وَ اَرۡسَلۡنَا السَّمَآءَ عَلَیۡہِمۡ مِّدۡرَارًا ۪ وَّ جَعَلۡنَا الۡاَنۡہٰرَ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہِمۡ فَاَہۡلَکۡنٰہُمۡ بِذُنُوۡبِہِمۡ وَ اَنۡشَاۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ قَرۡنًا اٰخَرِیۡنَ ﴿۶﴾
Have they not seen how many generations We destroyed before them which We had established upon the earth as We have not established you? And We sent [rain from] the sky upon them in showers and made rivers flow beneath them; then We destroyed them for their sins and brought forth after them a generation of others.
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم ان سے پہلے کتنی جماعتوں کو ہلاک کر چکے ہیں جن کو ہم نے دنیا میں ایسی قوت دی تھی کہ تم کو وہ قوت نہیں دی اور ہم نے ان پر خوب بارشیں برسائیں اور ہم نے ان کے نیچے سے نہریں جاری کیں ۔ پھر ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈالا اور ان کے بعد دوسری جماعتوں کو پیدا کر دیا ۔
Surat ul Aeyraaf
7:103
ثُمَّ بَعَثۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ مُّوۡسٰی بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہٖ فَظَلَمُوۡا بِہَا ۚ فَانۡظُرۡ کَیۡفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۱۰۳﴾
Then We sent after them Moses with Our signs to Pharaoh and his establishment, but they were unjust toward them. So see how was the end of the corrupters.
پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اپنے دلائل دے کر فرعون اور اس کے امرا کے پاس بھیجا ، مگر ان لوگوں نے ان کا بالکل حق ادا نہ کیا ۔ سو دیکھئے ان مفسدوں کا کیا انجام ہوا ۔
Surat ul Aeyraaf
7:169
فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ خَلۡفٌ وَّرِثُوا الۡکِتٰبَ یَاۡخُذُوۡنَ عَرَضَ ہٰذَا الۡاَدۡنٰی وَ یَقُوۡلُوۡنَ سَیُغۡفَرُ لَنَا ۚ وَ اِنۡ یَّاۡتِہِمۡ عَرَضٌ مِّثۡلُہٗ یَاۡخُذُوۡہُ ؕ اَلَمۡ یُؤۡخَذۡ عَلَیۡہِمۡ مِّیۡثَاقُ الۡکِتٰبِ اَنۡ لَّا یَقُوۡلُوۡا عَلَی اللّٰہِ اِلَّا الۡحَقَّ وَ دَرَسُوۡا مَا فِیۡہِ ؕ وَ الدَّارُ الۡاٰخِرَۃُ خَیۡرٌ لِّلَّذِیۡنَ یَتَّقُوۡنَ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۱۶۹﴾
And there followed them successors who inherited the Scripture [while] taking the commodities of this lower life and saying, "It will be forgiven for us." And if an offer like it comes to them, they will [again] take it. Was not the covenant of the Scripture taken from them that they would not say about Allah except the truth, and they studied what was in it? And the home of the Hereafter is better for those who fear Allah , so will you not use reason?
پھر ان کے بعد ایسے لوگ ان کے جانشین ہوئے کہ کتاب کو ان سے حاصل کیا وہ اس دنیائے فانی کا مال متاع لے لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہماری ضرور مغفرت ہو جائے گی حالانکہ اگر ان کے پاس ویسا ہی مال متاع آنے لگے تو اس کو بھی لے لیں گے کیا ان سے اس کتاب کے اس مضمون کا عہد نہیں لیا گیا کہ اللہ کی طرف سے بجز حق بات کے اور کسی بات کی نسبت نہ کریں اور انہوں نے اس کتاب میں جو کچھ تھا اس کو پڑھ لیا اور آخرت والا گھر ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو تقوٰی رکھتے ہیں ، پھر کیا تم نہیں سمجھتے ۔
Surat ul Aeyraaf
7:173
اَوۡ تَقُوۡلُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَشۡرَکَ اٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُ وَ کُنَّا ذُرِّیَّۃً مِّنۡۢ بَعۡدِہِمۡ ۚ اَفَتُہۡلِکُنَا بِمَا فَعَلَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ ﴿۱۷۳﴾
Or [lest] you say, "It was only that our fathers associated [others in worship] with Allah before, and we were but descendants after them. Then would You destroy us for what the falsifiers have done?"
یا یوں کہو کہ پہلے پہلے شرک تو ہمارے بڑوں نے کیا اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے سو کیا ان غلط راہ والوں کے فعل پر تو ہم کو ہلاکت میں ڈال دے گا؟
Surat ut Tauba
9:81
فَرِحَ الۡمُخَلَّفُوۡنَ بِمَقۡعَدِہِمۡ خِلٰفَ رَسُوۡلِ اللّٰہِ وَ کَرِہُوۡۤا اَنۡ یُّجَاہِدُوۡا بِاَمۡوَالِہِمۡ وَ اَنۡفُسِہِمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ قَالُوۡا لَا تَنۡفِرُوۡا فِی الۡحَرِّ ؕ قُلۡ نَارُ جَہَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا ؕ لَوۡ کَانُوۡا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۸۱﴾
Those who remained behind rejoiced in their staying [at home] after [the departure of] the Messenger of Allah and disliked to strive with their wealth and their lives in the cause of Allah and said, 'Do not go forth in the heat." Say, "The fire of Hell is more intensive in heat" - if they would but understand.
پیچھے رہ جانے والے لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے جانے کے بعد اپنے بیٹھے رہنے پر خوش ہیں انہوں نے اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جانوں سے جہاد کرنا نا پسند رکھا اور انہوں نے کہہ دیا کہ اس گرمی میں مت نکلو ۔ کہہ دیجئے کہ دوزخ کی آگ بہت ہی سخت گرم ہے کاش کہ وہ سمجھتے ہوتے ۔
Surat Younus
10:14
ثُمَّ جَعَلۡنٰکُمۡ خَلٰٓئِفَ فِی الۡاَرۡضِ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ لِنَنۡظُرَ کَیۡفَ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۴﴾
Then We made you successors in the land after them so that We may observe how you will do.
پھر ان کے بعد ہم نے دنیا میں بجائے ان کے تم کو جانشین کیا تاکہ ہم دیکھ لیں کہ تم کس طرح کام کرتے ہو ۔
Surat Younus
10:46
وَ اِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعۡضَ الَّذِیۡ نَعِدُہُمۡ اَوۡ نَتَوَفَّیَنَّکَ فَاِلَیۡنَا مَرۡجِعُہُمۡ ثُمَّ اللّٰہُ شَہِیۡدٌ عَلٰی مَا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۴۶﴾
And whether We show you some of what We promise them, [O Muhammad], or We take you in death, to Us is their return; then, [either way], Allah is a witness concerning what they are doing
اور جس کا ان سے ہم وعدہ کر رہے ہیں اس میں سے کچھ تھوڑا سا اگر ہم آپ کو دکھلا دیں یا ( ان کے ظہور سے پہلے ) ہم آپ کو وفات دے دیں سو ہمارے پاس تو ان کو آنا ہی ہے ۔ پھر اللہ ان کے سب افعال پر گواہ ہے ۔