Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 112

سورة البقرة

بَلٰی ٭ مَنۡ اَسۡلَمَ وَجۡہَہٗ لِلّٰہِ وَ ہُوَ مُحۡسِنٌ فَلَہٗۤ اَجۡرُہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ ۪ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ ﴿۱۱۲﴾٪  13

Yes [on the contrary], whoever submits his face in Islam to Allah while being a doer of good will have his reward with his Lord. And no fear will there be concerning them, nor will they grieve.

سنو !جو بھی اپنے آپ کو خلوص کے ساتھ اللہ کے سامنے جھکا دے ۔ بیشک اسے اس کا رب پورا بدلہ دے گا ، اس پر نہ تو کوئی خوف ہوگا ، نہ غم اور اداسی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

بَلٰی
ہاں( کیوں نہیں)
مَنۡ
جس نے
اَسۡلَمَ
سپرد کردیا
وَجۡہَہٗ
اپنا چہرہ
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے
وَہُوَ
اور وہ
مُحۡسِنٌ
محسن ہو
فَلَہٗۤ
تو اس کے لئے ہے
اَجۡرُہٗ
اجر اس کا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہٖ
اس کے رب کے
وَلَا
اور نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
وہ غمگین ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

بَلٰی
کیوں نہیں
مَنۡ
جس نے
اَسۡلَمَ
تابع کردیا
وَجۡہَہٗ
چہرہ اپنا
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لئے
وَہُوَ
اور وہ
مُحۡسِنٌ
نیکی کرنے والا ہے
فَلَہٗۤ
تو اس کے لئے
اَجۡرُہٗ
اجر ہے اس کا
عِنۡدَ
پاس
رَبِّہٖ
اس کے رب کے
وَلَا
اور نہ
خَوۡفٌ
کوئی خوف ہوگا
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یَحۡزَنُوۡنَ
غمگین ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

Yes [on the contrary], whoever submits his face in Islam to Allah while being a doer of good will have his reward with his Lord. And no fear will there be concerning them, nor will they grieve.

سنو !جو بھی اپنے آپ کو خلوص کے ساتھ اللہ کے سامنے جھکا دے ۔ بیشک اسے اس کا رب پورا بدلہ دے گا ، اس پر نہ تو کوئی خوف ہوگا ، نہ غم اور اداسی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بات دراصل یہ ہے کہ جو شخص بھی اپنے آپ کو اللہ کا فرمانبردار بنا دے اور وہ نیکو کار بھی ہو تو اس کا اجر اس کے پروردگار کے ہاں اسے ضرور ملے گا اور ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیوں نہیں ،جس نے اپناچہرہ اﷲ تعالیٰ کے تابع کردیااوروہ نیکی کرنے والاہوتواُس کے لیے اُس کے رب کے پاس اُس کااجرہے اوراُن پر نہ کوئی خوف ہوگااورنہ وہ غمگین ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Of course, whosoever submits his self to Allah and is good in deeds has his reward with his Lord, and there shall be no fear for such men, nor shall they grieve.

کیوں نہیں جس نے تابع کردیا منہ اپنا اللہ کے اور وہ نیک کام کرنیوالا ہے تو اسی کیلئے ہے ثواب اس کا پنے رب کے پاس اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیوں نہیں ہر وہ شخص جو اپنا چہرہ اللہ کے سامنے جھکا دے اور وہ محسن ہو اور ایسے لوگوں کو نہ تو کوئی خوف لاحق ہوگا اور نہ ہی وہ کسی حزن و ملال سے دوچار ہوں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The fact is that no one has any special claim to Paradise; whoever surrenders himself to Allah in obedience and follows the Right Way, shall get his reward from his Lord: there shall be neither fear nor grief for such people.

در اصل نہ تمہاری کچھ خصوصیت ہے ، نہ کسی اور کی ۔ حق یہ ہے کہ جو بھی اپنی ہستی کو اللہ کی اطاعت میں سونپ دے اور عملاً نیک روش پر چلے ، اس کے لیے اس کے رب کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کےلیے کسی خوف یا رنج کا کوئی موقع نہیں ۔ ؏١۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیوں نہیں؟ ( قاعدہ یہ ہے کہ ) جو شخص بھی اپنا رخ اللہ کے آگے جھکا دے ، اور وہ نیک عمل کرنے والا ہو ، اسے اپنا اجر اپنے پروردگار کے پاس ملے گا ۔ اور ایسے لوگوں کو نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بات یہ ہے کہ جس نے اپنا منہ خدا کے سامنے جھکا دیا اور نیک بھی ہے ( یعنی سنت محمد کا پیر وہ ہے اور شریعت کا پابند اس کو اپنے مالک کے پاس اپنا ثواب ملے گا اور آخرت میں ایسے لوگوں کی نہ ڈر ہوگا نہ غم 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ہاں جو شخص اپنا رخ اللہ کی طرف جھکادے اور وہ مخلص (بھی) ہو تو ایسے بندے کے لئے اللہ کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کو نہ ڈر ہوگا اور نہ افسوس

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہاں کیوں نہیں، جس نے اپنی گردن اللہ کے لئے جھکا دی اور وہ نیک کام کرنے والا بن گیا تو اس کا اجر اس کے پروردگار کے پاس ہے، ایسے لوگوں پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ہاں جو شخص خدا کے آگے گردن جھکا دے، (یعنی ایمان لے آئے) اور وہ نیکو کار بھی ہو تو اس کا صلہ اس کے پروردگار کے پاس ہے اور ایسے لوگوں کو (قیامت کے دن) نہ کسی طرح کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Aye! whosoever submitteth himself unto Allah and he is a well-doer-his hire is with his Lord; no fear shall come on them nor shall they grieve.

ہاں البتہ ۔ جو کوئی بھی اپنی ذات کو اللہ کے آگے جھکائے اور وہ مخلص بھی ہو ۔ تو ایسے کے لیے اس کے پروردگار کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ مغموم ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہاں! بلاشبہ جس نے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کدیا اور وہ ٹھیک طرح سے عمل کرنے والا ہے تو اس کیلئے اس کا اجر اس کے ربّ کے پاس ہے ۔ نہ ان کو کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ہاں! جس کسی نے ( بھی ) اپنا چہرہ اﷲ ( تعالیٰ ) کی فرمانبرداری میں جھکا دیا اس حال میں کہ وہ نیک کام کرنے والا ( بھی ) ہو تو اس کے رب کے ہاں اس کا اَجر ( ثابت ) ہے ، اور ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دراصل نہ تمہاری کچھ خصوصیت ہے نہ کسی اور کی) حق یہ ہے جو بھی اپنی ہستی کو اللہ کی اطاعت میں سونپ دے گا اور عملاً نیک روش پر چلے اس کے لئے اس کے رب کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کے لئے کسی رنج یا خوف کا کوئی موقعہ نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیوں نہیں (جب کہ ضابطہ عام یہ ہے کہ) جس نے بھی (صدق دل سے) اللہ کے سپرد کردیا، اپنی ذات کو بشرطیکہ وہ نیکو کار بھی ہو، تو اس کے لئے اس کا اجر ہے، اس کے رب کے یہاں، اور ایسوں پر نہ (آئندہ کے بارے میں) کوئی خوف ہوگا، اور نہ ہی وہ (گزشتہ کے بارے میں) غمگین ہوں گے،

Translated by

Noor ul Amin

بات دراصل یہ ہے کہ جو اپنے آپ کو اللہ کا فرمانبرداربنادے اور نیک عمل بھی کرتا ہوتواس کا اجراس کے رب کے ہاں ضرور ملے گا اورانہیں نہ خوف ہوگانہ ہی وہ غمگین ہوں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ہاں کیوں نہیں جس نے اپنا منہ جھکایا اللہ کے لئے اور وہ نیکو کار ہے ( ف۱۹۸ ) تو اس کا نیگ اس کے رب کے پاس ہے اور انہیں کچھ اندیشہ ہو اور نہ کچھ غم ۔ ( ف۱۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ہاں ، جس نے اپنا چہرہ اﷲ کے لئے جھکا دیا ( یعنی خود کو اﷲ کے سپرد کر دیا ) اور وہ صاحبِ اِحسان ہو گیا تو اس کے لئے اس کا اجر اس کے رب کے ہاں ہے اور ایسے لوگوں پر نہ کوئی خوف ہو گا اورنہ وہ رنجیدہ ہوں گے

Translated by

Hussain Najfi

ہاں ۔ ( کسی کی کوئی خصوصیت نہیں ہے ) جو شخص ( حق سن کر ) اپنا سر تسلیم خدا کے سامنے خم کر دے اور ( مقام عمل میں ) نیکوکار بھی ہو تو اس کے پروردگار کے پاس اس کا اجر و ثواب ہے اور ( قیامت کے دن ) ایسے لوگوں کو کوئی خوف نہ ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay,-whoever submits His whole self to Allah and is a doer of good,- He will get his reward with his Lord; on such shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Sarwar

However, one who accepts Islam in submission to God and does good, will have his reward with God. Such people will have nothing to fear nor to grieve about.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Yes! But whoever submits his face (himself) to Allah (i.e. follows Allah's religion of Islamic Monotheism) and he is a Muhsin then his reward is with his Lord (Allah), on such shall be no fear, nor shall they grieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Yes! whoever submits himself entirely to Allah and he is the doer of good (to others) he has his reward from his Lord, and there is no fear for him nor shall he grieve.

Translated by

William Pickthall

Nay, but whosoever surrendereth his purpose to Allah while doing good, his reward is with his Lord; and there shall no fear come upon them neither shall they grieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्यों नहीं जिसने अपने आपको अल्लाह के हवाले कर दिया और वह अच्छे काम करने वाला भी है तो ऐसे शख़्स के लिए अज्र है उसके रब के पास, उनके लिए न कोई डर है और न कोई ग़म।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ضرور دوسرے لوگ جاویں گے) جو کوئی شخص بھی اپنا رخ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکاوے اور وہ مخلص بھی ہو تو ایسے شخص کو اس کا عوض ملتا ہے اس کے پروردگار کے پاس پہنچکر اور نہ ایسے لوگوں پر (قیامت میں) کوئی اندیشہ ہے اور نہ ایسے لوگ (اس روز) مغموم ہونے والے ہیں۔ (3) (112)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سنو جو بھی اپنے آپ کو اللہ کے سامنے جھکا دے اور وہ نیکو کار بھی ہو تو اس کا اجر اس کے رب کے ہاں ہے۔ ان پر نہ کوئی خوف ہوگا نہ وہ غمگین ہوں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دراصل نہ تمہاری کچھ خصوصیت ہے نہ کسی اور کی ۔ حق یہ ہے کہ جو بھی اپنی ہستی کو اللہ کی اطاعت میں سونپ دے اور عملاًنیک روش پر چلے ۔ اس کے لئے اس کے رب کے پاس اس کا اجر ہے اور ایسے لوگوں کے لئے کسی خوف یا رنج کا موقع نہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ہاں جس نے اپنی ذات کو اللہ کی فرمانبرداری کے لیے جھکا دیا اور وہ محسن ہو تو اس کے لیے اس کا اجر ہے اس کے رب کے پاس، اور ان لوگوں پر کوئی خوف نہیں، اور نہ یہ لوگ رنجیدہ ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیوں نہیں جس نے تابع کردیا منہ اپنا اللہ کے اور وہ نیک کام کرنیوالا ہے تو اسی کے لئے ہے ثواب اس کا اپنے رب کے پاس اور نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہونگے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یوں نہیں جو وہ کہتے ہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ جس نے اپنا رخ اللہ کی طرف جھکا دیا اور وہ نیک روش کا پابند بھی رہا تو ایسے شخص کو اس کا اجر اس کے رب کے پاس ملتا ہے اور ایسے لوگوں پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہونگے