Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 118

سورة البقرة

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ لَوۡ لَا یُکَلِّمُنَا اللّٰہُ اَوۡ تَاۡتِیۡنَاۤ اٰیَۃٌ ؕ کَذٰلِکَ قَالَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ مِّثۡلَ قَوۡلِہِمۡ ؕ تَشَابَہَتۡ قُلُوۡبُہُمۡ ؕ قَدۡ بَیَّنَّا الۡاٰیٰتِ لِقَوۡمٍ یُّوۡقِنُوۡنَ ﴿۱۱۸﴾

Those who do not know say, "Why does Allah not speak to us or there come to us a sign?" Thus spoke those before them like their words. Their hearts resemble each other. We have shown clearly the signs to a people who are certain [in faith].

اسی طرح بے علم لوگوں نے بھی کہا کہ خود اللہ تعالٰی ہم سے باتیں کیوں نہیں کرتا ، یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی ؟اسی طرح ایسی ہی بات ان کے اگلوں نے بھی کہی تھی ، ان کے اور ان کے دل یکساں ہوگئے ۔ ہم نے تو یقین والوں کے لئے نشانیاں بیان کر دیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
انہوں نے جو
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں علم رکھتے
لَوۡلَا
کیوں نہیں
یُکَلِّمُنَا
کلام کرتا ہے ہم سے
اللّٰہُ
اللہ
اَوۡ
یا
تَاۡتِیۡنَاۤ
آتی ہمارے پاس
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
کَذٰلِکَ
اسی طرح
قَالَ
کہا تھا
الَّذِیۡنَ
انہوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
مِّثۡلَ
مثل/ مانند
قَوۡلِہِمۡ
ان کی بات کے
تَشَابَہَتۡ
مشابہ ہوگئے
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
قَدۡ
تحقیق
بَیَّنَّا
بیان کردیں ہم نے
الۡاٰیٰتِ
آیات
لِقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لئے
یُّوۡقِنُوۡنَ
جو یقین رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
لَا
نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ علم رکھتے
لَوۡلَا
کیوں نہیں
یُکَلِّمُنَا
بات کرتا ہے ہم سے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَوۡ
یا
تَاۡتِیۡنَاۤ
آتی ہمارے پاس
اٰیَۃٌ
کوئی نشانی
کَذٰلِکَ
اسی طرح
قَالَ
کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
اُن سے پہلے تھے
مِّثۡلَ قَوۡلِہِمۡ
ان کی بات کی طرح
تَشَابَہَتۡ
ایک جیسے ہوگئے
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
قَدۡ
یقیناً
بَیَّنَّا
صاف صاف بیان کر دیں ہم نے
الۡاٰیٰتِ
آیتیں
لِقَوۡمٍ
اُن لوگوں کے لیے جو
یُّوۡقِنُوۡنَ
یقین رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Those who do not know say, "Why does Allah not speak to us or there come to us a sign?" Thus spoke those before them like their words. Their hearts resemble each other. We have shown clearly the signs to a people who are certain [in faith].

اسی طرح بے علم لوگوں نے بھی کہا کہ خود اللہ تعالٰی ہم سے باتیں کیوں نہیں کرتا ، یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی ؟اسی طرح ایسی ہی بات ان کے اگلوں نے بھی کہی تھی ، ان کے اور ان کے دل یکساں ہوگئے ۔ ہم نے تو یقین والوں کے لئے نشانیاں بیان کر دیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نادان لوگ یہ کہتے ہیں کہ خود اللہ تعالیٰ ہم سے کیوں کلام نہیں کرتا یا کوئی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی ؟ ایسی ہی بات ان لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے پہلے تھے۔ ان سب کے دل (اور سوچ) ملتے جلتے ہیں۔ اور یقین کرنے والوں کے لیے تو ہم نے نشانیاں کھول کر بیان کر ہی دی ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ علم نہیں رکھتے انہوں نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ خودہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟اسی طرح ان کی بات کی طرح ان لوگوں نے کہاجوان سے پہلے تھے، ان سب کے دل ایک جیسے ہو گئے۔یقیناًہم نے آیتیں صاف صاف بیان کردی ہیں اُن لوگوں کے لیے جویقین کرتے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And say those who do not know: |"Why is it that Allah does not speak to us, nor does a sign come to us?|" So spoke those before them as these men do. Their hearts resemble each other. We have indeed made the signs clear for people who have certitude.

اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کچھ نہیں جانتے کیوں نہیں جانتے کیوں نہیں بات کرتا ہم سے اللہ یا کیوں نہیں آتی ہمارے پاس کوئی آیت اسی طرح کہہ چکے ہیں وہ لو جو ان سے پہلے تھے انہی کی سی بات ایک سے ہیں دل ان کے بیشک ہم نے بیان کردیں نشانیاں ان لوگوں کے واسطے جو یقین لاتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہا ان لوگوں نے جو علم نہیں رکھتے کیوں نہیں بات کرتا ہم سے اللہ یا کیوں نہیں آجاتی ہمارے پاس کوئی نشانی ؟ اسی طرح کی باتیں جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی کہتے رہے ہیں ان کے دل ایک دوسرے سے مشابہ ہوگئے ہیں ہم تو اپنی آیات واضح کرچکے ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین کرنا چاہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

نادان کہتے ہیں کہ اللہ خود ہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا کوئی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی؟ 117 ایسی ہی باتیں ان سے پہلے لوگ بھی کیا کرتے تھے ۔ ان سب ﴿اگلے پچھلے گمراہوں ﴾ کی ذہنیتیں ایک جیسی ہیں ۔ 118 یقین لانے والوں کے لیے تو ہم نشانیاں صاف صاف نمایاں کر چکے ہیں ۔ 119

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو لوگ علم نہیں رکھتے وہ کہتے ہیں کہ : اللہ ہم سے ( براہ راست ) کیوں بات نہیں کرتا؟ یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں وہ بھی اسی طرح کی باتیں کہتے تھے جیسے یہ کہتے ہیں ۔ ان سب کے دل ایک جیسے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ یقین کرنا چاہیں ان کے لیے ہم نشانیاں پہلے ہی واضح کرچکے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ (عرب کا کافروں میں سے یا یہود و نصاری ٰ میں سے) جاہل میں ہیں وہ کہتے ہیں اللہ ہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا ہمارے پا کوئی نشانی کیوں نہیں آتی اگلے لوگوں نے بھی ایسی ہی باتیں کیں جیسے یہ کرتے ان کے اور ان کے دل مل گئے جن لوگوں کو یقین ہے ان کو تو ہم نشانیاں دکھا چکے ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جاہل لوگ کہتے ہیں اللہ ہم سے کیوں بات نہیں کرتا یا ہمارے پاس کوئی اور نشانی نہیں آئی ان سے پہلے (جاہل) لوگوں نے بھی ان ہی کی طرح کی بات کہی تھی ان کے قلوب ایک دوسرے سے ملتے ہیں ہم نے یقین لانے والوں کے لئے نشانیاں بیان کردی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بےعلم لوگ کہتے ہیں کہ اللہ خود ہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پہلے بھی لوگ اسی طرح کی باتیں کیا کرتے تھے۔ ان کے دل آپس میں ایک جیسے ہیں۔ ہم نے یہ نشانیاں ان لوگوں کے لئے بیان کردی ہیں جو یقین رکھتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو لوگ (کچھ) نہیں جانتے (یعنی مشرک) وہ کہتے ہیں کہ خدا ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا۔ یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے، وہ بھی انہی کی سی باتیں کیا کرتے تھے۔ ان لوگوں کے دل آپس میں ملتے جلتے ہیں۔ جو لوگ صاحبِ یقین ہیں، ان کے (سمجھانے کے) لیے نشانیاں بیان کردی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who know not, say: Wherefore speakest not God unto us? or cometh not unto us a sign? Thus aid those before them the like of their saying: consimilar are their hearts. We have already manifested the signs unto the people who would be convinced.

اور جنہیں علم سے بہرہ نہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ اللہ ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا ؟ ۔ یا ہمارے پاس کوئی نشان (عظیم) کیوں نہیں آجاتا ؟ ۔ اسی طرح وہ لوگ کہہ چکے ہیں جو ان سے پہلے ہوچکے ہیں انہیں کا سا کہنا ۔ ان کے قلوب متشابہ ہوگئے ۔ ہم نے اپنے نشان تو کھول کھول دیے ہیں ان لوگوں کے لیے جو یقین رکھتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو لوگ علم نہیں رکھتے ، وہ کہتے ہیں کہ خدا ہم سے ہم کلام کیوں نہیں ہوتا یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں ، انہوں نے بھی انہی کی طرح کی بات کہی ۔ ان سب کے دل ایک ہی جیسے ہوگئے ۔ جو لوگ یقین کرنے والے ہیں ، ان کیلئے ہم نشانیاں اچھی طرح واضح کرچکے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو لوگ کچھ نہیں جانتے انہوں نے کہا: ہم سے اﷲ ( تعالیٰ ) خود کلام کیوں نہیں کرتے یا ہمارے پاس کوئی واضح نشانی ( کیوں نہیں ) آتی ، ان سے پہلے والوں نے ( بھی ) اسی طرح انہی جیسی بات کہی تھی ، ان کے دل ایک جیسے ہوگئے ، تحقیق ان لوگوں کے لیے ہم نے واضح نشانیاں بیان فرمادی ہیں جو یقین رکھتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نادان کہتے ہیں کہ اللہ ہم سے خود بات کیوں نہیں کرتا، یا کوئی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی، ایسی ہی باتیں ان سے پہلے لوگ بھی کیا کرتے تھے ان سب کی ذہنیتیں ایک جیسی ہیں یقین لانے والوں کے لئے تو ہم نشانیاں صاف صاف نمایاں کرچکے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جو لوگ علم نہیں رکھتے (حق اور حقیقت کا) ان کا کہنا ہے کہ اللہ (تعالیٰ ) ہم سے (براہ راست) کلام کیوں نہیں کرتا، یا ہمارے پاس کوئی خاص نشانی کیوں نہیں آجاتی، اسی طرح انہی لوگوں کی بات جیسی بات ان لوگوں نے کہی جو ان سے پہلے گزر چکے ہیں، ان سب (اگلوں پچھلوں) کے دل آپس میں ایک جیسے ہیں، بیشک ہم نے کھول کر بیان کردی ہیں اپنی نشانیاں، ان لوگوں کے لئے جو (ایمان و) یقین (کی روشنی) رکھتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

نادان لوگ یہ کہتے ہیں کہ خوداللہ تعالیٰ ہم سے کیوں کلا م نہیں کرتا یاکوئی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی؟ایسی ہی بات ان لوگوں نے بھی کہی تھی جو ان سے پہلے تھے ان کی بات کی طرح ان سب کے دل ملتے جلتے ہیں اور یقین کرنے والوں کے لئے ہم نے نشانیاں واضح کردی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جاہل بولے ( ف۲۱۲ ) اللہ ہم سے کیوں نہیں کلام کرتا ( ف۲۱۳ ) یا ہمیں کوئی نشانی ملے ( ف۲۱٤ ) ان سے اگلوں نے بھی ایسی ہی کہی ان کی سی بات ان کے انکے دل ایک سے ہیں ( ف۲۱۵ ) بیشک ہم نے نشانیاں کھول دیں یقین والوں کے لئے ۔ ( ف۲۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو لوگ علم نہیں رکھتے کہتے ہیں کہ اللہ ہم سے کلام کیوں نہیں فرماتا یا ہمارے پاس ( براہِ راست ) کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ اسی طرح ان سے پہلے لوگوں نے بھی انہی جیسی بات کہی تھی ، ان ( سب ) لوگوں کے دل آپس میں ایک جیسے ہیں ، بیشک ہم نے یقین والوں کے لئے نشانیاں خوب واضح کر دی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جاہل و ناداں کہتے ہیں کہ اللہ ہم سے ( براہ راست ) کلام کیوں نہیں کرتا ۔ یا ہمارے پاس ( اس کی ) کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟ جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں وہ بھی اسی طرح کی ( بے پرکی ) باتیں کیا کرتے تھے ان سب کے دل ( اور ذہن ) ملتے جلتے ہیں ۔ بے شک ہم نے یقین کرنے والے لوگوں کے لئے ( اپنی نشانیاں ) کھول کر بیان کر دی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say those without knowledge: "Why speaketh not Allah unto us? or why cometh not unto us a Sign?" So said the people before them words of similar import. Their hearts are alike. We have indeed made clear the Signs unto any people who hold firmly to Faith (in their hearts).

Translated by

Muhammad Sarwar

The ignorant have asked, "Why does He not speak to us and why has no evidence come to show us (that He exists)?" People before them had also asked such questions. They all think in the same way. We have already made the evidence very clear for those who have certainty.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who have no knowledge say: "Why does not Allah speak to us (face to face) or why does not a sign come to us" So said the people before them words of similar import. Their hearts are alike, We have indeed made plain the signs for people who believe with certainty.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who have no knowledge say: Why does not Allah speak to us or a sign come to us? Even thus said those before them, the like of what they say; their hearts are all alike. Indeed We have made the communications clear for a people who are sure.

Translated by

William Pickthall

And those who have no knowledge say: Why doth not Allah speak unto us, or some sign come unto us? Even thus, as they now speak, spake those (who were) before them. Their hearts are all alike. We have made clear the revelations for people who are sure.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो लोग इल्म नहीं रखते उन्होंने कहाः अल्लाह क्यों कलाम नहीं करता हमसे, या हमारे पास कोई निशानी क्यों नहीं आती, इसी तरह उनके अगले भी इन्हीं की सी बात कह चुके हैं, उन सबके दिल एक जैसे हैं, हमने पेश कर दी हैं निशानियाँ उन लोगों के लिए जो यक़ीन करने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (بعضے) جاہل یوں کہتے ہیں کہ (خود) ہم سے کیوں نہیں کلام فرماتے اللہ تعالیٰ یا ہمارے پاس کوئی اور ہی دلیل آجاوے (2) اس طرح وہ (جاہل) لوگ بھی کہتے چلے آئے ہیں جو ان سے پہلے ہو گزر رہے ہیں ان ہی کا سا (جاہلانہ) قول ان سب کے قلوب (کج فہمی میں) باہم ایک دوسرے کے مشابہ ہیں ہم نے تو بہت سی دلیلیں صاف صاف بیان کردی ہیں (مگر وہ) ان لوگوں کے لیے (نافع) ہیں جو یقین (حاصل کرنا) چاہتے ہیں۔ (118)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بےعلم لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا۔ یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی ؟ اسی طرح ان سے پہلے لوگوں نے مطالبہ کیا تھا۔ ان کے اور ان کے دل یکساں ہوگئے ہیں بلا شبہ ہم نے یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں بیان کردی ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نادان کہتے ہیں کہ اللہ خود ہم سے بات کیوں نہیں کرتا یا کوئی نشانی ہمارے پس کیوں نہیں آتی ۔ ایسی ہی باتیں ان سے پہلے لوگ بھی کیا کرتے تھے ۔ ان سب کی ذہنیتیں ایک جیسی ہیں ۔ یقین دلانے والوں کے لئے تو ہم نشانیاں صاف صاف نمایاں کرچکے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہا ان لوگوں نے جو نہیں جانتے، کیوں نہیں بات کرتا ہم سے اللہ، یا کیوں نہیں آتی ہمارے پاس کوئی دلیلیں، ایسا ہی کہا ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے انہی جیسی بات، ان کے دل آپس میں ایک دوسرے کے مشابہ ہوگئے، بلاشبہ ہم نے ان لوگوں کے لیے دلیلیں بیان کردی ہیں جو یقین لاتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کچھ نہیں جانتے کیوں نہیں بات کرتا ہم سے اللہ یا کیوں نہیں آتی ہمارے پاس کوئی آیت اسی طرح کہہ چکے ہیں وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے انہی کی سی بات ایک سے ہیں دل ان کے بیشک ہم نے بیان کردیں نشانیاں ان لوگوں کے واسطے جو یقین لاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بےعلم لوگ یوں کہتے ہیں کہ اللہ ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا یا ہمارے پاس کوئی اور دلیل کیوں نہیں آجاتی اسی طرح وہ لوگ بھی جو ان سے پہلے ہو گذرے ہیں ان ہی کی سی بات کہہ چکے ہیں ان سب پہلوں اور پچھلوں کے دل آپس میں ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں بیشک ہم نے ان لوگوں کیلئے بہت سی دلیلیں صاف صاف بیان کردی ہیں جو یقین حاصل کرنا چاہتے ہیں