Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 133

سورة البقرة

اَمۡ کُنۡتُمۡ شُہَدَآءَ اِذۡ حَضَرَ یَعۡقُوۡبَ الۡمَوۡتُ ۙ اِذۡ قَالَ لِبَنِیۡہِ مَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِیۡ ؕ قَالُوۡا نَعۡبُدُ اِلٰہَکَ وَ اِلٰـہَ اٰبَآئِکَ اِبۡرٰہٖمَ وَ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ اِلٰـہًا وَّاحِدًا ۚ ۖ وَّ نَحۡنُ لَہٗ مُسۡلِمُوۡنَ ﴿۱۳۳﴾

Or were you witnesses when death approached Jacob, when he said to his sons, "What will you worship after me?" They said, "We will worship your God and the God of your fathers, Abraham and Ishmael and Isaac - one God. And we are Muslims [in submission] to Him."

کیا ( حضرت ) یعقوب کے انتقال کے وقت تم موجود تھے؟ جب انہوں نے اپنی اولاد کو کہا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟ تو سب نے جواب دیا کہ آپ کے معبود کی اور آپ کے آباؤ اجداد ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) اور اسحاق علیہ السلام کے معبود کی جو معبود ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے فرمانبردار رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
کیا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
شُہَدَآءَ
موجود
اِذۡ
جب
حَضَرَ
آئی
یَعۡقُوۡبَ
یعقوب کو
الۡمَوۡتُ
موت
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِبَنِیۡہِ
اپنے بیٹوں سے
مَا
کس کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرو گے
مِنۡۢ بَعۡدِیۡ
میرے بعد
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
نَعۡبُدُ
ہم عبادت کریں گے
اِلٰہَکَ
تیرے الٰہ کی
وَاِلٰـہَ
اور الٰہ کی
اٰبَآئِکَ
تیرے آباؤ اجداد کے
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیل
وَاِسۡحٰقَ
اوراسحاق کے
اِلٰـہًا
الہٰ کی
وَّاحِدًا
ایک ہی کی
وَّنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اسی کے لئے
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
شُہَدَآءَ
موجود
اِذۡ
جب
حَضَرَ
آئی
یَعۡقُوۡبَ
یعقوبؑ کو
الۡمَوۡتُ
موت
اِذۡ
جب
قَالَ
اس نے کہا
لِبَنِیۡہِ
اپنے بیٹوں سے
مَا
کس کی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرو گے
مِنۡۢ بَعۡدِیۡ
میرے بعد
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
نَعۡبُدُ
ہم عبادت کریں گے
اِلٰہَکَ
آپ کے معبو د کی
وَاِلٰـہَ
اورمعبود کی
اٰبَآئِکَ
آپ کے آبا ءکے
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیمؑ کے
وَاِسۡمٰعِیۡلَ
اور اسماعیلؑ کے
وَاِسۡحٰقَ
اور اسحاقؑ کے
اِلٰـہًا
معبود کی
وَّاحِدًا
ایک کی
وَّنَحۡنُ
اور ہم
لَہٗ
اسی کے لئے
مُسۡلِمُوۡنَ
فرماں بردار ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or were you witnesses when death approached Jacob, when he said to his sons, "What will you worship after me?" They said, "We will worship your God and the God of your fathers, Abraham and Ishmael and Isaac - one God. And we are Muslims [in submission] to Him."

کیا ( حضرت ) یعقوب کے انتقال کے وقت تم موجود تھے؟ جب انہوں نے اپنی اولاد کو کہا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے؟ تو سب نے جواب دیا کہ آپ کے معبود کی اور آپ کے آباؤ اجداد ابراہیم ( علیہ السلام ) اور اسماعیل ( علیہ السلام ) اور اسحاق علیہ السلام کے معبود کی جو معبود ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے فرمانبردار رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب پر موت کا وقت آیا۔ اس وقت انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے ؟ انہوں نے جواب دیا ہم اسی ایک الٰہ کی بندگی کریں گے جو آپ کا اور آپ کے آباؤ اجداد ابراہیم اسماعیل اور اسحاق کا الٰہ ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار رہیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوبؑ کوموت آئی؟جب اس نے اپنے بیٹوں سے کہا: ’’میرے بعدتم کس کی عبادت کروگے‘‘؟ انہوں نے کہا: ’ ’ہم آپ کے معبوداورآپ کے آباء ابراہیم ؑ ، اسماعیل ؑ اور اسحق ؑ کے معبود کی عبادت کریں گے جوایک ہی معبودہے اورہم اُسی کے لیے فرماں بردار ہیں ‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or were you present when death approached Yaqub, when he said to his sons: &What will you worship after me&? They said, |"We will worship your God and the God of your fathers, Ibrahim, Ismail and Ishaq, the one God, and to Him we submit ourselves.|"

کیا تم موجود تھے جس وقت قریب آئی یعقوب کے موت جب کہا اپنے بیٹوں کو تم کس کی عبادت کرو گے میرے بعد بولے ہم بندگی کریں گے تیرے رب کی اور تیرے باپ دادوں کے رب کی جو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور سحٰق ہیں، وہی ایک معبود ہے اور ہم سب اسی کے فرمانبردار ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم اس وقت موجود تھے جب آدھمکی یعقوب پر موت جب کہا اپنے بیٹوں سے کہ تم کس کی عبادت کرو گے میرے بعد ؟ انہوں نے کہا ہم بندگی کریں گے آپ کے معبود کی اور آپ کے آباء ابراہیم اسماعیل اور اسحاق کے معبود کی وہی ایک معبود ہے اور ہم سب اسی کے مطیع فرمان ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب علیہ السلام اس دنیا سے رخصت ہو رہا تھا ؟ اس نے مرتے وقت اپنے بیٹوں سے پوچھا ’’ بچو! میرے بعد تم کس کی بندگی کرو گے ؟‘‘ ان سب نے جواب دیا ’’ ہم اسی ایک خدا کی بندگی کریں گے ، جسے آپ نے اور آپ کے بزرگوں ابراہیم ؑ ، اسماعیل ؑ اور اسحاق ؑ نے خدا مانا ہے اور ہم اسی کے مسلم ہیں‘‘ ۔ 133

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا اس وقت تم خود موجود تھے جب یعقوب کی موت کا وقت آیا تھا ۔ ( ٨٦ ) جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا تھا کہ تم میرے بعد کس کی عبادت کرو گے؟ ان سب نے کہا تھا کہ : ہم اسی ایک خدا کی عبادت کریں گے جو آپ کا معبود ہے اور آپ کے باپ دادوں ابراہیم ، اسماعیل اور اسحاق کا معبود ہے ۔ اور ہم صرف اسی کے فرمانبردار ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے کہا ہم تیرے اور تیرے باپ دادوں ابراہیم ( علیہ السلام) اور اسمعیل اور اسحاق ( علیہ السلام) کے ضاد کو پو جیں گے ایک ہی خدا ہے اور ہم اس کے فرما نبردار ہیں 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب (علیہ السلام) کو موت آئی جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا میرے بعد تم کس کس کی عبادت کرو گے ؟ تو انہوں نے کہا آپ کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم ، اور اسماعیل اور اسحاق (علیہم السلام) کے معبود کی جو اکیلا معبود ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب (علیہ السلام) کی موت قریب تھی۔ جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا تھا کہ ۔ تم میرے بعد کس کی عبادت و بندگی کرو گے ؟ ان سب نے کہا تھا ۔ ہم اسی ایک اللہ کی بندگی کریں گے جس پروردگار کی عبادت و بندگی آپ اور آپ کے آباؤ اجداد ابراہیم (علیہ السلام) و اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) نے کی تھی۔ اور ہم سب اللہ کے فرماں بردار رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا جس وقت یعقوب وفات پانے لگے تو تم اس وقت موجود تھے، جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے، تو انہوں نے کہا کہ آپ کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق کے معبود کی عبادت کریں گے جو معبود یکتا ہے اور ہم اُسی کے حکم بردار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Were ye witnesses when death presented itself to Ya'qub, what time he said unto his sons: what will ye worship after me! They said: we shall worship the God the God of thy fathers, Ibrahim and Ismai'l and Ishaq, and unto Him we are submissive.

ترجمہ بھلا اس وقت تم کیا موجود تھے جب یعقوب (علیہ السلام) کو موت آپہنچی ۔ اور اس وقت انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ تم میرے بعد کس کی عبادت کروگے ؟ ۔ وہ بولے ہم عبادت کریں گے گے آپ کے اور آپ کے اپ دادوں ابراہیم (علیہ السلام) اور اسمعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) کے معبود کی (اس) معبود واحد کی اور ہم تو اس کین حکم بردار ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم اس وقت موجود تھے ، جب یعقوب کی موت کا وقت آیا جبکہ اس نے اپنے بیٹوں سے پوچھا: تم میرے بعد کس کی پرستش کرو گے؟ وہ بولے کہ ہم آپ کے معبود اور آپ کے آباء واجداد – ابراہیم ، اسماعیل اور اسحاق – کے معبود کی پرستش کریں گے ، جو ایک ہی معبود ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے لوگو! ) کیا تم اس وقت موجود تھے جب ( حضرت ) یعقوب ( علیہ السلام ) کی موت قریب آگئی تھی ، جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے فرمایا تھا: میرے ( مرنے کے ) بعد تم لوگ کس کی عبادت کرو گے؟ انہوں نے ( جواب میں ) کہا: ہم آپ کے معبود کی ( جو ) آپ کے باپ دادوں ( حضرات ) ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق ( علیہم السلام ) کا ( بھی ) معبود ( ہے ) اس ایک ہی معبود کی عبادت کریں گے اور ہم اسی کے تابع فرمان ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب (علیہ السلام) اس دنیا سے رخصت ہو رہے تھے اس نے مرتے وقت اپنے بیٹوں سے پوچھا ! میرے بعد تم کس کی بندگی کرو گے ؟ ان سب نے جواب دیا ہم اسی ایک معبود کی بندگی کریں گے جسے آپ نے اور آپ کے بزرگوں ابراہیم، اسماعیل اور اسحاق نے یکتا الٰہ مانا ہے اور ہم اسی کے لیے مطیع ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم لوگ اس وقت موجود تھے جب کہ یعقوب پر موت کا وقت قریب آیا ؟ جب کہ انہوں نے کہا اپنے بیٹوں سے کہ تم کس کہ بندگی کرو گے میرے بعد ؟ تو ان سب نے (بالاتفاق) کہا کہ ہم اسی (معبود برحق) کی بندگی کریں گے، جو کہ معبود ہے آپ کا اور آپ کے باپ دادا، ابراہیم، اسماعیل، اور اسحاق کا، جو کہ ایک ہی معبود (برحق) ہے، اور ہم سب اسی کے فرمانبردار ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم اس وقت موجودتھے جب یعقوب پر موت کا وقت آیااس وقت انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا: ’’میرے بعدتم کس کی عبادت کرو گے؟‘‘ انہوں نےجواب دیا:’’ہم اِسی ایک اللہ کی بندگی کرینگے جو آپ کا اورآپ کے باپ داداابراہیم ، اسمٰعیل اور اسحق کا اللہ ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بلکہ تم میں کے خود موجود تھے ( ف۲٤۱ ) جب یعقوب کو موت آئی جبکہ اس اپنے بیٹوں سے فرمایا میرے بعد کس کی پوجا کرو گے بولے ہم پوجیں گے اسے جو خدا ہے آپ کا اور آپ کے آباء ابراہیم و اسماعیل ( ف۲٤۲ ) و اسحاق کا ایک خدا اور ہم اس کے حضور گردن رکھے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم ( اس وقت ) حاضر تھے جب یعقوب ( علیہ السلام ) کو موت آئی ، جب انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا: تم میرے ( انتقال کے ) بعد کس کی عبادت کرو گے؟ تو انہوں نے کہا: ہم آپ کے معبود اور آپ کے باپ دادا ابراہیم اور اسماعیل اور اسحٰق ( علیھم السلام ) کے معبود کی عبادت کریں گے جو معبودِ یکتا ہے ، اور ہم ( سب ) اسی کے فرماں بردار رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے یہود ) کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب ( ع ) کی موت کا وقت آیا؟ اس وقت انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا ( پوچھا ) کہ تم میرے بعد کس کی عبادت کروگے؟ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے اور آپ کے آباء ( و اجداد ) ابراہیم ( ع ) ، اسماعیل ( ع ) اور اسحاق ( ع ) کے واحد و یکتا معبود کی عبادت کریں گے ۔ اور ہم اسی کے مسلمان ( فرمانبردار ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Were ye witnesses when death appeared before Jacob? Behold, he said to his sons: "What will ye worship after me?" They said: "We shall worship Thy god and the god of thy fathers, of Abraham, Isma'il and Isaac,- the one (True) Allah: To Him we bow (in Islam)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Were you (believers) there when death approached Jacob? When he asked his sons, "Whom will you worship after my death?" They replied, "We will worship your Lord, the Lord of your fathers, Abraham, Ishmael, and Isaac. He is the only Lord, and to Him we have submitted ourselves."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or were you witnesses when death approached Ya`qub (Jacob) When he said unto his sons, "What will you worship after me" They said, "We shall worship your AIlah (God ـ Allah) the Ilah of your fathers, Ibrahim (Abraham), Isma`il (Ishmael), Ishaq (Isaac), One Ilah, and to Him we submit (in Islam)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nay! were you witnesses when death visited Yaqoub, when he said to his sons: What will you serve after me? They said: We will serve your God and the God of your fathers, Ibrahim and Ismail and Ishaq, one God only, and to Him do we submit.

Translated by

William Pickthall

Or were ye present when death came to Jacob, when he said unto his sons: What will ye worship after me? They said: We shall worship thy god, the god of thy fathers, Abraham and Ishmael and Isaac, One Allah, and unto Him we have surrendered.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम मौजूद थे जब याक़ूब (अलै॰) की मौत का वक़्त आया, जब उसने अपने बेटों से कहा कि मेरे मरने के बाद तुम किसकी इबादत करोगे? उन्होंने कहाः हम उसी की इबादत करेंगे जिसकी इबादत आप और आपके बुज़ुर्ग इब्राहीम, इस्माईल, इसहाक़ (अलै॰) करते आए हैं, वही एक माबूद है और हम उसी के फ़रमाँबरदार हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا تم خود (اس وقت) موجود تھے جس وقت یعقوب ( علیہ السلام) کا آخری وقت آیا۔ ( اور) جس وقت انہوں نے اپنے بیٹوں سے پوچھا کہ تم لوگ میرے ( مرنے کے) بعد کس چیز کی پرستش کرو گے انہوں نے (ہالاتفاق) جواب دیا کہ ہم اس کی پرستش کریں گے جس کی آپ اور آپ کے بزرگ (حضرات) ابراہیم و اسماعیل واسحٰٰق پرستش کرتے آئے ہیں یعنی وہی معبود جو وحدہ لاشریک ہے۔ اور ہم اس کی اطاعت پر (قائم) رہیں گے۔ (133)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم یعقوب (علیہ السلام) کی موت کے وقت موجود تھے۔ جب انہوں نے اپنی اولاد کو فرمایا کہ میرے بعد تم کس کی عبادت کرو گے ؟ سب نے جواب دیا کہ تیرے معبود کی اور تیرے آباء ابراہیم، اسماعیل، اور اسحاق (علیہ السلام) کے معبود کی جو ایک ہی معبود ہے اور ہم اسی کے فرمانبردار رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب اس دنیا سے رخصت ہورہا تھا اور اس نے مرتے وقت اپنے بیٹوں سے پوچھا بچو میرے بعد تم کس کی بندگی کروگے ؟ ان سب نے جواب دیا ! ہم اس اللہ کی بندگی کریں گے جسے آپ کے بزرگوں ابراہیم (علیہ السلام) اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) نے اللہ مانا ہے اور ہم اس کے مسلم ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم حاضر تھے جس وقت آنے لگی یعقوب کو موت، جب کہ انہوں نے اپنے بیٹوں سے کہا کہ کس کی عبادت کرو گے میرے بعد، انہوں نے کہا ہم عبادت کریں گے آپ کے معبود کی اور آپ کے باپ دادوں ابراہیم، اسمعیل اور اسحاق کے معبود کی، جو ایک ہی معبود ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا تم موجود تھے جس وقت قریب آئی یعقوب کے موت جب کہا اپنے بیٹوں کو تم کس کی عبادت کرو گے میرے بعد بولے ہم بندگی کرینگے تیرے رب کی اور تیرے باپ دادوں کے رب کی جو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق ہیں وہی ایک معبود ہے اور ہم سب اسی کے فرمانبردار ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے یہود کیا تم یعقوب (علیہ السلام) کے مرتے وقت موجود تھے جب اس نے اپنے بیٹوں سے دریافت کیا کہ تم میرے مرنے کے بعد کس کی عبادت کرو گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم اسکی عبادت کرینگے جو آپکا معبود ہے اور آپ کے باپ دادا ابراہیم (علیہ السلام) اور اسماعیل (علیہ السلام) اور اسحاق (علیہ السلام) کا معبود ہے وہی معبود وجود یکتا و یگانہ ہے اور ہم سب اسی کے اطاعت گزار رہیں گے