Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 14

سورة البقرة

وَ اِذَا لَقُوا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۚ ۖ وَ اِذَا خَلَوۡا اِلٰی شَیٰطِیۡنِہِمۡ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا مَعَکُمۡ ۙ اِنَّمَا نَحۡنُ مُسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۱۴﴾

And when they meet those who believe, they say, "We believe"; but when they are alone with their evil ones, they say, "Indeed, we are with you; we were only mockers."

اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ان سے صر ف مذاق کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
لَقُوا
وہ ملاقات کرتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان سے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ایمان لائے ہم
وَاِذَا
اور جب
خَلَوۡا
وہ اکیلے ہوتے ہیں
اِلٰی
طرف
شَیٰطِیۡنِہِمۡ
اپنے شیطانوں کے
قَالُوۡۤا
وہ کہتے ہیں
اِنَّا
بےشک ہم
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہیں
اِنَّمَا
بےشک
نَحۡنُ
ہم تو
مُسۡتَہۡزِءُوۡنَ
مذاق اڑانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
اِذَا
جب
لَقُوا
وہ ملتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں سےجو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
قَالُوۡۤا
کہتے ہیں
اٰمَنَّا
ہم ایمان لائے
وَ
اور
اِذَا
جب
خَلَوۡا
اکیلے ہوتے ہیں
اِلٰی شَیٰطِیۡنِہِمۡ
اپنے سرداروں کی طرف
قَالُوۡۤا
کہتے ہیں
اِنَّا
یقیناً ہم
مَعَکُمۡ
تمہارے ساتھ ہیں
اِنَّمَا
یقیناً
نَحۡنُ
ہم
مُسۡتَہۡزِءُوۡنَ
مذاق اڑانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And when they meet those who believe, they say, "We believe"; but when they are alone with their evil ones, they say, "Indeed, we are with you; we were only mockers."

اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان والے ہیں اور جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ان سے صر ف مذاق کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ایسے لوگ جب ایمانداروں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لا چکے ہیں۔ اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں (کافر دوستوں) سے ملتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ (حقیقتاً تو) ہم تمہارے ہی ساتھ ہیں اور ان (ایمان والوں سے تو) محض مذاق کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جوایمان لائے توکہتے ہیں ہم ایمان لائے اورجب اپنے سرداروں کی طرف اکیلے ہوتے ہیں تو کہتےہیں کہ یقیناًہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تومحض مذاق اُڑانے والے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when they meet those who believe, they say, |"We have entered Faith;|" but when they are alone with their Satans, they say, &Indeed, we are with you; we were only mocking.|"

اور جب ملاقات کرتے ہیں مسلمانوں سے تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب تنہا ہوتے ہیں اپنے شیطانوں کے پاس تو کہتے ہیں کہ بیشک ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ہنسی کرتے ہیں (یعنی مسلمانوں سے)

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب یہ اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم بھی ایمان رکھتے ہیں۔ اور جب یہ خلوت میں ہوتے ہیں اپنے شیطانوں کے پاس کہتے ہیں کہ ہم تو آپ کے ساتھ ہیں اور ان لوگوں سے تو محض مذاق کر رہے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب یہ اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں ، اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں 15 سے ملتے ہیں ، تو کہتے ہیں کہ اصل میں تو ہم تمھارے ساتھ ہیں اور ان لوگوں سے محض مذاق کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب یہ ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لاچکے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے اور جب یہ اپنے شیطانوں ( ١٣ ) کے پاس تنہائی میں جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو مذاق کررہے تھے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ لوگ جب سچے ایما نداروں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم بھی ایماندار ہیں اور جب اکیلے اپنے شیطا نوں کو ساتھ ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں ( اجی) ہم تو دل لگی کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے مگر جب اپنے شریر سرداروں سے علیحدگی میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں (مسلمانوں سے) ہم تو مذاق کیا کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب وہ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ” ہم ایمان لے آئے “ مگر جب وہ اپنے شیطان صفت ساتھیوں کے ساتھ ملتے ہیں تو کہتے ہیں ” بلاشک و شبہ ہم تو تمہارے ہی ساتھ ہیں ان (مسلمانوں ) سے تو ہم مذاق اور دل لگی کرلیتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ لوگ جب مومنوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں، اور جب اپنے شیطانوں میں جاتے ہیں تو (ان سے) کہتے ہیں کہ ہم تمھارے ساتھ ہیں اور (پیروانِ محمدﷺ سے) تو ہم ہنسی کیا کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when they meet those who have believed, they say: We believe. And when they are alone with their Satans, they say: verily we are with you, we were but mocking.

اور جب ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لاچکے ہیں ۔ تو کہتے ہیں کہ ہم بھی تو ایمان لاچکے ہیں ۔ اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ۔ ہم تو محض بنا رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو ایمان لائے ہوئے ہیں اور جب اپنے شیطانوں ( کی مجلس ) میں پہنچتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو آپ لوگوں کے ساتھ ہیں ، ہم تو ان لوگوں سے محض مذاق کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب یہ لوگ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم ایمان لائے ہیں اور جب یہ اپنے شیطانوں کے پاس تنہا ( بیٹھے ) ہوتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم تو تم لوگوں کے ساتھ ہیں ، ہم تو بس مذاق ہی کررہے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ان لوگوں سے ملتے ہیں جو ایمان لائے تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوتے ہیں تو کہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو (ان سے) محض مذاق کر رہے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب یہ (بد بخت) ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں مگر جب یہ تنہائی میں اپنے شیطانوں کے پاس پہنچتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو (دل و جان سے) تمہارے ساتھ ہیں (ان لوگوں سے تو) ہم بس مذاق کر رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

ایسے لوگ جب ایمانداروں سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ ہم ایمان لاچکے ہیں اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں ( کافروں ) سے ملتے ہیں توکہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ان سے تومحض مذاق کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ایمان والوں سے ملیں تو کہیں ہم ایمان لائے اور جب اپنے شیطانوں کے پاس اکیلے ہوں ( ف۲۰ ) تو کہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ہم تو یونہی ہنسی کرتے ہیں ۔ ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب وہ ( منافق ) اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم ( بھی ) ایمان لے آئے ہیں ، اور جب اپنے شیطانوں سے تنہائی میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں: ہم یقیناً تمہارے ساتھ ہیں ، ہم ( مسلمانوں کا تو ) محض مذاق اڑاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ جب اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لائے ہیں اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ان ( مسلمانوں ) سے تو ہم صرف مذاق کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When they meet those who believe, they say: "We believe;" but when they are alone with their evil ones, they say: "We are really with you: We (were) only jesting."

Translated by

Muhammad Sarwar

To the believers they declare belief and, in secret to their own devils, they say, "We were only mocking".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when they meet those who believe, they say: "We believe," but when they are alone with their Shayatin (devils), they say: "Truly, we are with you; verily, we were but mocking."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when they meet those who believe, they say: We believe; and when they are alone with their Shaitans, they say: Surely we are with you, we were only mocking.

Translated by

William Pickthall

And when they fall in with those who believe, they say: We believe; but when they go apart to their devils they declare: Lo! we are with you; verily we did but mock.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब वे ईमान वालों से मिलते हैं तो कहते हैं कि हम ईमान लाए हैं, और जब अपने शैतानों की मजलिस में पहुँचते हैं तो कहते हैं कि हम तुम्हारे साथ हैं, हम तो उनसे महज़ हँसी करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ملتے ہیں وہ (منافقین) ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب خلوت میں پہنچتے ہیں اپنے شریر سرداروں کے پاس تو کہتے ہیں کہ ہم بیشک تمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف استہزا کیا کرتے ہیں۔ (14)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب منافق ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بھی ایمان دار ہیں اور جب اپنے بڑوں (شیطانوں) کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم بلا شک تمہارے ساتھ ہیں۔ ہم تو مسلمانوں کے ساتھ مذاق کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب یہ اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے ہیں ، اور جب علیحدگی میں اپنے شیطانوں سے ملتے ہیں ، تو کہتے ہیں کہ اصل میں تو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور ان لوگوں سے محض مذاق کررہے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب یہ لوگ ان سے ملتے ہیں جو ایمان لائے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے۔ اور جب تنہائیوں میں اپنے شیطانوں کے پاس ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ بیشک ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف مذاق بنانے والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ملاقات کرتے ہیں مسلمانوں سے تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے ہیں اور جب تنہا ہوتے ہیں اپنے شیطان کے پاس تو کہتے ہیں کہ بیشک ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو ہنسی کرتے ہیں (یعنی مسلمان سے)

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ منافق جب اہل ایمان سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لے آئے اور جب تنہائی میں اپنے شیطانوں یعنی سرداروں کے پاس ہوتے ہیں تو کہتے ہیں بلا شبہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف مذاق کیا کرتے ہیں